Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 98

انجو کے پکارنے کے باوجود وہ کال کا بہانا بنا کر دور کھڑا ہوا تھا۔۔۔۔اور انجو کو لگ رہا تھا جیسے پورب کے آگے اُس کا مذاق بن رہا ہو۔۔۔وہ تو خاص اُسے یہ دکھانا چاہتی تھی کے دونوں کتنے قریب کتنے اٹیچ ہے۔۔۔لیکن سب اُلٹا ہو رہا تھا اسلئے وہ بری طرح جھنجھلائ ہوئی تھی اور پورب کو اُس کی جھنجھلاہٹ بے حد محظوظ کر رہی تھی۔۔۔
نین نے کیک کٹ کیا اور مبارکباد اور گفٹس کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔
کچھ دیر بعد جب سب آپس میں باتیں کرنے میں مشغول ہوگئے تو وہ ریا کے پاس سے ہٹ کر اُس کی طرف آئی جو ڈارک گرین شرٹ اور وہائٹ جینس میں بیگانہ بن کر کھڑا اپنے لاپرواہ انداز سے اُس کی جان لے رہا تھا۔۔
وہ اب فون کی بجائے سامنے کھڑے لڑکے سے باتیں کرنے میں مصروف تھا۔۔۔۔
اور انجو اپنی دوستوں کے ساتھ کھڑی پورب کی راہ تک رہی تھی جو چینج کرنے کا کہہ کر کب سے اپنے کمرے میں گیا ہوا تھا۔۔۔
نین اُس کی طرف بڑھتے بڑھتے کچھ سوچ کر تھوڑے فاصلے پر ہی رک گئی۔۔۔۔وہ جینس کی پاکٹ میں ہاتھ ڈالے نین کی جانب پشت کی کھڑا بہُت دھیان اور توجہ سے مقابل کو سن رہا تھا جب۔۔۔۔۔۔۔
ماما کے بیٹے۔۔۔۔۔۔۔۔
نین نے وہیں سے اُسے پکارا بلکل دھیمی آہستہ آواز میں۔۔۔۔اور بس ایک لمحہ لگا تھا ساحل کو پلٹ کر اُس کی طرف دیکھنے میں۔
اُس لمحے نین کا دل بے حد شدت سے دھڑکا۔۔۔۔۔۔دل میں خوشنما سی جھنکار بجی۔۔۔۔
لبوں پر دھیمی پرسکون سی مسکراہٹ آئی۔۔۔
جب کہ اُسے اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اُس کے چہرے کا رنگ بدلا۔۔۔۔گڑبڑا کر نظریں نین سے ہٹائیں اور دانت سختی سے بھینچ کر منہ واپس موڈ لیا۔۔۔
اُس کی سٹپٹاہٹ محسوس کرکے نین کی مسکراہٹ گہری ہوئی۔۔۔
دل ہلکا ہوا تو اُداسی بھی غائب ہو گئی۔۔۔۔۔
وہ مسکراہٹ روکے اُس کی طرف بڑھی ۔۔۔
ہیلو مسٹر ڈی ایس۔۔۔۔۔۔
کیسے ہیں آپ۔۔۔۔۔
وہ اُس کے پاس آکر نہایت خوش دلی سے اُس سے مخاطب ہوئی ۔۔۔بلکل میزبان کی طرح
۔۔۔ساتھ کھڑا شخص اکسکیوز کرکے وہاں سے چلا گیا جب کے ساحل نے اُس کی طرف دیکھنے سے گریز کیا۔۔۔۔۔۔۔ شاید پھر کوئی غلطی نا ہوجائے اس ڈر سے
Fine۔۔۔۔۔۔
اُس نے نین کو بنا دیکھے بھینچی آواز اور بیزار سے لہجے میں آہستہ سے کہہ کر جان چھڑانے کی کوشش کی ۔۔۔۔۔۔نین نے اُس کے چڑے چڑے انداز کو بے حد انجوئے کیا۔۔۔۔
آپ نے میری خاطر یہاں تک آنے کی تکلیف کی ۔۔۔۔میں بہُت شکر گزار ہوں آپکی۔۔۔۔
نین نے قربان ہونے والے انداز میں لفظوں کو کھینچ کر کہا تو اُس کے لہجے کی مٹھاس ساحل کو اپنا مزاق اڑاتی محسوس ہوئی۔۔۔۔۔
اُس نے غصے سے دانت بھینچے اور سرد نظریں نین کی جانب اٹھائیں
لیکن۔۔۔۔۔۔
آنکھوں میں اُس کا عکس اترتے ہی خوشبو کا دلفریب جھونکا چہرے کو چھو کر گزرا تو غصّہ پگھل کر فضا میں گھل گیا۔۔۔۔
پیشانی کی اُبھری رگیں معدوم ہو گئیں۔۔۔لب ایک دوسرے سے جدا ہوئے ۔۔۔۔گھنی پلکوں میں نظریں الجھیں تو دھڑکنیں بھی آپس میں الجھنے لگیں۔۔۔
نین اسے دیکھ کر بھی اس کے بدلے احساسات کا اندازہ نہ لگا سکی۔۔محض یہ سوچ کر ہی خوش ہونے لگی کے وہ اپنی چوری پکڑے جانے پر اندر ہی اندر کتنا کڑھ رہا ہوگا۔۔جب کے وہ ہر سوچ سے بری ہو کر اس کی طرف متوجہ تھا۔۔۔۔
بے تاثر نگاہوں نے شرارت بھری مسکراتی آنکھوں سے سفر کرکے سرخ رنگ سے سجے نازک لبوں کو چھوا تو دورانِ خون سست ہونے لگا۔۔۔۔دل بے قابو ہو کر مچلنے لگا۔۔۔
اس نے تیزی سے نظریں دُوسری طرف کیں اور ہاتھ اٹھا کر کالر کو چھوتے ہوئے غیر محسوس انداز میں دل پر رکھا۔۔۔۔۔
بہت ہینڈسم لگ رہے ہیں آپ۔۔۔۔
وہ اُس کی شرٹ کی کالر سے نظر آتے گردن پر بنے ٹیٹو کو دیکھ کر آنکھوں سے گھورتے اور منہ سے تعریفی انداز میں بولی۔۔۔
سیم ٹو یو۔۔۔۔
ساحل نے اُس کی طرف دیکھنے کی بجائے اُس کے پیچھے کی طرف دیکھتے ہوئے تو اُس کے جواب پر نین نے اُلجھ کر اُسے دیکھا
ہینڈسم ۔۔۔۔۔۔۔
منہ بنا کے بڑبڑا ئی کے وہ ہینڈسم کے بدلے اُسے سیم ٹو یو کیوں کہہ رہا ہے
ہاٹ۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ منہ دوسری جانب کرکے بلکل بے آواز بڑبڑایا لیکن تب بھی اُس کے لبوں کی حرکت اور ہلکی سی آواز نے نین کو اُس کا کہا لفظ سمجھا دیا تو اُس کا منہ آنکھیں دونوں کھل گئے۔۔
ساری شرارت بھول کر اُس نے دانت پیستے ہوئے درمیان سے اُس کی شرٹ مُٹھی میں جکڑی اس طرح کے پیچھے سے دیکھنے والوں کو معلوم نہ ہو سکے۔۔۔
کمینے راؤڈی۔۔۔۔۔۔کیا کہا تم نے۔۔۔۔بہری سمجھتے ہو مجھے۔۔۔۔۔
وہ دانت پیس کے اُسے تیکھی نظروں سے گھورتے ہوئے غرائی تو ساحل نے ابرو اٹھا کر پہلے اُس کے ہاتھ میں قید اپنی شرٹ کو دیکھا اور پھر اُسے۔۔۔۔۔
Leave۔۔۔۔۔۔
وہ اُس کی آنکھوں میں دیکھ کر کرختگی سے بولا
No ۔۔۔۔I dont۔۔۔۔۔
پہلے مجھے جواب دو۔۔۔ ت ۔۔تمہاری ہمت کیسے ہوئی ایسا کرنے کی۔۔۔۔
نین نے سر نفی میں ہلا کر انکار کرتے ہوئے اُس کی روم میں کی گئی حرکت یاد کرکے پوچھا تو لہجہ ہلکا سا مدھم ہوا اور پلکیں خود بخود نیچے جھکیں۔۔ ۔۔جھجھکتی نظریں اُس کے شولڈر پر بنی باریک دھاگے کی لائن کو جانچنے لگی۔۔۔۔
کیسا۔۔۔۔
وہ اُس کی جھجھک سے محظوظ ہو کے گالوں پر بکھرتے بالوں کو دیکھتا انجان بن کر پوچھنے لگا
میرے۔۔۔میرے۔۔ روم میں گھس کر وہ ۔۔۔ فضول حرکت کرنے کی۔۔۔۔
نین نے زبردستی اُسے گھورنے کی کوشش کی لیکن اُس کا لہجہ ہموار نہیں تھا۔۔۔۔
کونسی فضول حرکت۔۔۔۔
اُس کا لہجہ سنجیدہ تھا۔۔۔۔بے نیازی کی کوشش بہت بہتر تھی لیکن نین کے خوبصورت روپ کو دیکھ کر بنا مسکرا ئے جب گال میں گہرائی پڑی تو ساری کوشش پر پانی پھر گیا۔۔۔
اور اُس ڈمپل کو دیکھ نین کا خون کھول اٹھا۔۔۔۔
زیادہ بنو مت۔۔۔ورنہ غبارہ بنا کر ہوا میں اڑا دوں گی تمہیں۔۔۔۔
اُس کی پکڑ شرٹ پر اور سخت ہوئی آنکھوں میں اشتعال اُبھرا۔۔۔ساحل سے اپنی مسکراہٹ کو قابو کرنا مزید مشکل ہوتا گیا تو اُس نے بھنویں اٹھائیں اور نچلا لب دانتوں میں دبایا
اُجالے میں اُس انجو کو بے بی بے بی کرکے اُس کی دم بن کر گھوم رہے ہو۔۔۔اور اندھیرے میں۔۔۔۔میرے ساتھ ایڈوانٹیج لے رہے ہو۔۔۔۔۔
اُس نے منہ کے زاویے بگڑ کر آنکھیں چھوٹی کرکے اُسے گھورتے ہوئے کہا ساحل نے مسکراتی نظروں سے اُسے دیکھتے ہوئے اُس کا ہاتھ پکڑ کر اپنی شرٹ سے دور کیا۔۔۔۔
آۓ تھنک تم اپنے ہسبنڈ کو اتنا زیادہ مس کر رہی ہو کہ تمہیں اپنی امیجنشن بھی سچ لگ رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔بیٹر ہے ویسے۔۔۔۔ امیجینشن میں تو وہ تم سے دور بھی نہیں بھاگ سکتا۔۔۔۔نیکسٹ ٹائم امیجن کرو تو اُسے رسی سے باندھ لینا۔۔۔بھاگے گا نہیں۔۔۔۔فری ایڈوائس۔۔۔
وہ اپنے طنزیہ لفظوں سے جان کے اُسے جلاتا دو قدم پیچھے ہوا اور ونک دے کر پلٹ گیا۔۔۔۔
نین کے کانوں سے دھواں نکلنے لگا۔۔بدن میں انتقام کی آگ جلنے لگی۔۔۔اُس کا خطرناک دِماغ بدلہ لینے کی پلاننگ میں جُٹ گیا۔۔۔۔
۔
۔
۔
وہ کیا ہے نا مجھے زیادہ شو آف کرنے کی عادت نہیں ہے اِس وجہ سے لوگوں کو غلط فہمیاں ہوجاتی ہے۔۔۔۔لوگ میرے اور دکش کے ریلیشن شپ کو جج کرنے لگتے ہے۔۔۔۔
لیکِن مجھے ان سب سے فرق نہیں پڑتا۔۔۔۔۔جسے جو سوچنا ہے سوچتے رہے۔۔۔میری بلا سے۔۔۔۔
پورب کو اپنے قریب سے گزرتے دیکھ ہی انجو کی باتوں کا رخ بدل گیا اور خاص اُسے سنانے کے لیے ترتیب دیا جملہ اس نے زور سے دوہرایا
اُس کی سہیلیاں تو نا سمجھی سے دیکھتی رہ گئی لیکن پورب بھرپور انداز میں مسکرا کر اُس کے قریب سے آگے بڑھ گیا۔۔۔۔وہ اُس کی ہنسی پر کلس کر رہ گئی۔۔۔
اچھا ریا بہت دیر ہو رہی ہے ہم لوگ نکلتے ہے اب۔۔۔
ریا اور وہ بات کر رہے تھے جب انجو اُن کے پاس آکر بولی تو ریا کے کچھ کہنے سے پہلے ہی نین نے روک دیا۔۔۔۔
انجو تھوڑی دیر رکو نا ۔۔۔اتنا مزہ تو آرہا ہے۔۔۔۔۔
اُس نے مسکرا کر کہا ۔۔۔۔
وہ دکش کو کچھ کام ہے۔۔۔۔
انجو نے مایوسی سے اپنی مجبوری بتائی تو نین نے دکش کی جانب دیکھا جو آریا کے فورس کرنے پر ذبردستی جوس پی رہا تھا
اوکے بس دو منٹ۔۔۔۔
نین نے واپس انجلی کی طرف دیکھتے ہوئے کہا اور چل کر ہال کے بلکل درمیان میں آگئی
Thank you everyone۔۔۔۔
آپ سب نے مجھے اتنا خوبصورت سرپرائز دیا تھینک يو سو مچ ٹو آل آف یو ۔۔۔۔
اُس نے اونچی آواز میں سب کو مخاطب کرکے کہا تو سب اُس کی طرف متوجہ ہوئے۔۔۔۔
اسپیشلی یو ریا۔۔۔۔۔۔
اُس نے ریا کی طرف دیکھا تو ریا نے اُسے فلائنگ کس بھیجا۔۔۔
اور ایک تھینکس ہمارے خاص مہمان مسٹر ڈی ایس۔۔۔۔۔۔۔اور انجلی کا۔۔۔۔
اُس نے اپنے قدم اُس طرف بڑھائے جہاں اب دکش اور انجو ساتھ کھڑے ہوئے تھے۔۔۔۔پہلے صرف دکش کا نام لیا لیکن پھر بے دلی سے انجلی کانام بھی ساتھ جوڑ دیا۔۔۔
انجو مسکرائی جب کے ساحل کےدماغ میں خطرے کے الارم بجنے لگے۔۔
اتنے بڑے سلیبرٹی پرسن ہے یہ۔۔۔
اور یہاں میرے معمولی سے برتھ ڈے سلیبریشن میں آئے کوئی چھوٹی بات تھوڑی ہے۔۔۔
اُس نے دکش کی طرف شکرگزار نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا تو اُس نے لبوں پر زبان پھیری۔۔۔ریا نے بھی ابرو اچکا کر اُسے دیکھا کیوں کے وہ بھی اُسے اچھے سے جانتی تھی کے وہ کیا چیز ہے۔۔۔
کچھ تو بوال کریگی اب ۔۔۔۔۔۔۔۔
ساحل کے ذہن میں بجتی گھنٹیوں کے دوران ایک سوچ اُبھری تو اُس نے ہاتھ میں موجود گلاس سے سارا جوس ایک ساتھ حلق میں اُتار لیا۔۔۔
بس میری ان سے ایک ریکویسٹ ہے۔۔۔۔۔۔مسٹر ڈی ایس میں چاہتی ہوں۔۔۔۔ بلکہ ہم سب چاہتے ہیں کے آپ آج سب کے سامنے انجو کو پرپوز کریں۔۔۔۔
اُس نے مسکراتے ہوئے نہایت شغفتگی سے فرمائش کی جس پر ریا اور دکش اُسے ہونقوں کی طرح دیکھنے لگے حالانکہ انجو خوش ہو کر مسکرائی اور کن انکھیوں سے پورب کی جانب دیکھا جو ایکدم سے سنجیدہ ہوگیا تھا۔۔۔۔
پلیز ڈی ایس۔۔۔۔ہمیں بھی دیکھنا ہے کے آپ میں کتنا دم ہے۔۔۔مطلب آپکی محبت میں۔۔۔
اُس نے حیران کھڑے دکش کو دیکھ کر اپنی بات دہرائی تو باقی سب بھی اُس کی ہاں میں ہاں ملانے لگے۔۔۔۔ساحل نے آنکھیں گھمائیں۔۔۔
آ اں۔۔۔انکار مت کیجئے گا۔۔۔۔برتھ ڈے گرل کو منع کرنا بری بات ہے۔۔۔
انجو تم بولو نا۔۔۔۔
وہ بیزاری سے کچھ بولنے کی فراق میں تھا کے نین نے ٹوک دیا اور انجو کی طرف دیکھ کر حمایت چاہی۔۔۔ریا نے تاسف سے سر ہلایا
پلیز دکش۔۔۔۔۔
انجو نے بہُت اپنائیت سے اُس کا بازو تھام کر ریکویسٹ کی تو اُس نے نین کو کھا جانے والی نظروں سے گھور کر انجو کی جانب دیکھا اور زبردستی مسکرا کر سر کو اثبات میں جنبش دی۔۔۔
اُس کے ہاں کرتے ہی سب نے کلیپنگ اور ہوٹنگ کی لیکن پورب اپنا رخ بدل کر بار ٹیبل کی طرف پلٹ گیا تھا۔۔۔
دکش انجو کا ہاتھ تھامے اُسے لیے درمیان میں آیا تو باقی سب پیچھے ہو گئے اور نین بھی تیزی سے وہاں سے ہٹ کر پورب کے پاس آکر کھڑی ہوئی
پورب یہاں دیکھو ۔۔۔جلدی۔۔۔۔
اُس کے بازو کو کہنی سے دھکا دیا کیوں کے وہ ایک پل کے لیے بھی نظریں اُس منظر سے ہٹانا نہیں چاہتی تھی۔۔۔۔پورب نے اپنا بازو سہلا کر رخ اُس جانب کیا۔۔
ساحل نے ایک دفعہ پھر خونخوار نظروں سے اُس کی جانب دیکھا تو نین نے اُسے انگوٹھا دکھا کر بیسٹ آف لک کا اشارہ دیا۔۔
انجو۔۔۔۔
اُس نے انجو کا ہاتھ تھام کر اوپر کیے نرم چاہت بھرے لہجے میں اُسے پکارا لیکِن اُسے کچھ عجیب سا محسوس ہوا۔۔۔
بلکہ وہاں کھڑے سب لوگوں کو کچھ عجیب محسوس ہوا لیکن اُس کی طرح سب کو یہ اپنی غلط فہمی ہی لگی۔۔۔
اُس نے گلا دھیرے سے کھنکار کر بات شروع کی۔
Thank you for۔۔۔۔۔۔۔۔
جیسے ہی اُس کے منہ سے لفظ نکلے تو اُن لفظوں کے ساتھ ڈھیر سارے ببلز بھی منہ سے نکل کر ہوا میں اڑنے لگے اور یہ دیکھ ایک خاموشی کی بعد ہال میں ایکدم سے ہنسی کے ٹہاکے گونج اُٹھے۔۔۔۔۔۔
ریا انجو اور دکش صدمے میں تھے جب کے پورب حیرت میں بھی ہنسی نہیں روک پا رہا تھا۔۔۔۔اور نین نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا تھا
دکش نے بے یقینی سے ادھر اُدھر اُڑتے ببلز کو دیکھا اور سمجھنے کی کوشش میں منہ سے سانس چھوڑی تو پھر سے ببلز کا جھنڈ باہر نکلا اور قہقہے تیز ہوتے گئے۔جن میں سب سے تیز قہقہہ پورب کا تھا۔ ۔
واؤ ڈی ایس آپ تو ڈائیلاگ کے ساتھ رومانٹک ایفیکٹ بھی دیتے ہیں۔۔۔سو کیوٹ۔۔۔۔۔۔
نین اب ہاتھ سینکنے کو اُن دونوں تک پہنچی اور حیرت اور خوشگواری جتا کر اُسے مزید سلگایا۔۔۔وہ تو سمجھ گیا کے یہ کس کی کرتوت ہے لیکن انجو حیران پریشان تھی۔۔۔
دکش آپ ٹھیک ہے۔۔۔۔۔
انجو اُس کے قریب ہو کر فکرمندی سے پوچھنے لگی اور شرمندہ سی آس پاس بھی دیکھنے لگی کے کیسے سب اُسے دیکھ کر ہنس رہے تھے۔۔۔ریا بھی نین کو غصے سے دیکھتی رہ گئی۔۔۔
Come on DS۔۔۔۔
ایسے چھوٹے موٹے ببلس کے آگے آپ ہار نہیں مان سکتے۔۔۔۔بتادو اس دنیا کے ہم کسی سےکم نہیں ۔۔۔ڈو اٹ آئے سے ڈو اٹ
نین نے اپنی ایکٹنگ سے اُسے حوصلا دیتے ہوئے جوش وجذبے سے مٹھیاں بھینچ کر کہا وہ انجو کو پیچھے کرکے اُس کی جانب پلٹا۔۔
Youuu۔۔۔۔۔۔۔۔
غصے سے اُسے کچھ کہنے کے لئے منہ کھولتے ہی پھر ببلز کی بارش ہوئی تو اُسے منہ بند کرنا پڑا ۔۔
نین نے ہنس کر ایک ببل کو اُنگلی سے چھوتے ہوئے آگ میں پٹرول چھڑکا۔۔
نین۔۔۔۔۔۔
ریا ہنسی روکے اُسے تنبیہ نظروں سے گھورتی بعض رہنے کا اشارہ کرنے لگی لیکن اُس نے دھیان نہیں دیا۔۔۔۔
یہ کیا ہو رہا ہے۔۔۔۔۔
انجو رونی صورت بنائے ہوا میں اُڑتے ببلز کو دیکھتی ہوئی بولی
انجو مجھے لگتا ہے انہیں سانپ نے کاٹ لیا ہے۔۔۔۔تبھی تو دیکھو۔۔۔۔
نین اُس سے ہمدردی جتاتے ہوئے آگے بڑھی لیکن
Shut up۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ بیچ میں اُسے جھڑک گیا لیکِن اتنی زور سے شٹ اپ بولنے پر ببلز پھر بے قابو ہوئے تو ضبط سے لب اور آنکھیں بھینچ کر رہ گیا۔
دکش چلیے ہم ہاسپٹل چلتے ہیں۔۔۔سوری ایوری ون۔۔۔۔
انجو نے نین کی سانپ والی بات کا سوچتے ہوئے گھبرائے لہجے میں جلدی جلدی کہا وہ نین کو گھور کر اُس کے ساتھ آگے بڑھنے لگا لیکن۔۔۔۔
ڈی ایس۔۔۔۔آپ میری ایک بات سنو۔۔۔۔
وہ اُس کے سامنے آکر اُس کا راستہ روکتی سنجیدہ ہو کربولی تو اُس نے جبڑے بھینچے ابرو اٹھا کر دیکھا منہ کھولنے کی غلطی نہیں کی۔۔۔
آپ نا پہلے ڈیپلی انہیل کرو ۔۔۔اور پھر دھیرے سے سانس چھوڑو۔۔۔۔
نین نے سنجیدگی و سمجھداری سے صلاح دی تو وہ اُسے آنکھیں چھوٹی کرکے دیکھنے لگا۔۔۔
اس سے دکش ٹھیک ہوجائیں گے۔۔۔
انجو خوش ہو کر پوچھنے لگی۔۔۔
نہیں اس سے ایک ساتھ بہُت سارے ببلز نکلیں گے۔۔۔۔۔۔
وہ اُسی سیریس انداز میں بولتے بولتے ہنس پڑی تو انجو نے ناگواری سے اُسے دیکھا اور ساحل نے وارن کرتی نظروں سے۔۔۔۔
اُن دونوں کے جانے کے بعد بھی پورے گھر میں ہنسی گونجتی رہی۔۔۔
نین یو راکڈ ۔۔۔۔۔۔
پورب بھی ہنس ہنس کر بے حال ہوتا اُس کے پاس آکر تعریفی انداز میں بولا تو اُس نے شان سے کالر جھاڑے۔۔
This is too much nain۔۔۔۔۔
تمہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔۔۔۔۔
ریا دونوں کو بے شرمي سے ہنستے دیکھ غصے سے بولی۔۔۔
لیکِن یہ کیا کیسے۔۔۔۔۔۔
پورب ریا کی بات کو ہوا میں اڑا کر ہنسی کنٹرول کرتے ہوئے پوچھنے لگا۔۔۔
میں نے نا اُس کے جوس میں ببل بنانے والا سیرپ ملا دیا تھا۔۔۔۔۔۔
وہ بے قابو ہوتی ہنسی کے درمیان بولی تو پورب نے بھی اُس کا ساتھ دیا اور دونوں نے ہنستے ہوئے تالی ماری۔۔۔ریا بھی ساری سچویشن کو یاد کرکے ہنس دی
You are amazing۔۔۔۔۔
یہاں کی ہوا نے اور زیادہ وائلڈ کردیا تم کو یار۔۔۔۔
وہ ہنستا ہوا داد دینے والے انداز میں بولا
لیکِن تمہاری بہن کو مسٹر ڈی ایس کے لیے بہت برا لگ رہا ہے۔۔۔۔
نین نے ہنسی روک کر ریا کو منہ چڑاتے ہوئے کہا
مجھے انجو کے لئے برا لگ رہا ہے۔۔۔پریشان ہوگئی وہ۔۔۔کال کرتی ہوں اُسے۔۔۔۔
ریا نے اُسے گھور کر جتاتے ہوئے کہا اور فون لے کر سائیڈ پر گئی
ویسے یہ ڈی ایس کیا ہے۔۔۔دکش سنگھانيہ۔۔۔۔
پورب نے مسکراتے ہوئے پوچھا تو نین نے سر نفی میں ہلایا۔۔۔۔
Devil singhania۔۔۔۔
رازدارانہ انداز میں بولی تو پورب نے قہقہہ لگاتے ہوئے سر نفی میں ہلایا۔۔
کتنا کنٹرول کروگے ماما کے بیٹے ۔۔۔۔کبھی تو فرسٹڈ ہو کر اپنی اوقات پر لوٹ ہی آؤگے۔۔۔۔
پھر آکر بولوگے۔۔۔۔کھسکیلی تُو ایڈی ہے کیا۔۔۔سٹک گئی ہے کیا۔۔۔سکرو ڈھیلے ہے کیا۔۔۔۔
افف کب بولوگے وائلڈ مین یہ سب۔۔
وہ اُس کی شکل یاد کرکے دھیما سا مسکراتی من ہی من اُس سے مخاطب ہوئی حسرتیں بننے لگی۔۔۔۔
♦♦♦♦♦♦♦