65.2K
100

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Junoniyat (Episode 18)

Junoniyat By Areej Shah

اس کے لبوں پہ اپنا ہاتھ رکھے وہ گہری نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا

جب کہ وہ اس کے سامنے کھڑی پریشانی سے اس کا ہاتھ اپنے لبوں سے ہٹانے کی کوشش کر رہی تھی

لیکن اس کی نگاہیں اسے ایسا کرنے نہیں دے رہی تھی

میرے پیچھے آئی ہو۔کیوں پرنسز تم کب سے میرا پیچھا کرنے لگی ۔۔۔؟

اب یہ مت کہنا کہ سب لڑکیوں کی طرح تمہارے اندر بھی جاسوسی والا کیڑا رہا ہے

اگر ایسا ہے تو ہمارے لئے مشکل ہو جائے گی فیوچر میں مجھے جاسوسی کرنے والی لڑکیاں بالکل پسند نہیں ہیں لیکن تمہاری بات الگ ہے

وہ گہرے دلکش انداز میں مسکراتے ہوئے بول رہا تھا جبکہ حرم اسے دیکھ رہی تھی

کہ وہ کیا بولے جا رہا تھا

اس کے ہاتھ پیر مارنے پر اس نے آہستہ سے اس کے لبوں سے اپنا ہاتھ ہٹاتے ہوئے اس کے دونوں سائیڈ پر اپنا ہاتھ رکھتے ہوئے اس کا راستہ بند کردیا

سر آپ میں وہ ۔۔۔۔۔

میں نے کچھ پوچھا۔۔۔؟ نہیں نا۔ ۔؟ تو صفائیاں کیوں دے رہی ہو وہ اب تک مسکرائے جا رہا تھا

حرم کچھ کہنا چاہتی تھی لیکن اس وقت وہ اتنا بدلہ ہوا شخص لگ رہا تھا کہ اس سے کچھ بولا ہی نہیں جا رہا تھا

اس وقت اسے وہ بالکل ویسا ہی لگ رہا تھا جیسے اس نے اپنے خواب میں دیکھا تھا

مسٹر یشام کیا آپ یہاں آچکے ہیں اسے دور سے پرنسپل سر کی آواز سنائی دی تھی وہ جو پتا نہیں ابھی اس سے کیا کیا بات کرنا چاہتا تھا بدمزہ ہوگیا

اس بڈھے کو بھی آنا تھا وہ بڑبڑاتے ہوئے اسے چھوڑ کر باہر کی طرف نکل گیا وہ بھی تیزی سے ان کے پیچھے آئی تھی یہ سوچے بنا کے ان دونوں کا اس کمرے سے اکیلے نکلنا بھی سوال پیدا کر سکتا ہے

جی سر میں یہاں آ چکا ہوں آپ کا انتظار کر رہا تھا وہ ان سے کہنے لگا کہ جب کہ وہ اس کے پیچھے حرم کو دیکھ رہے تھے

مس حرم آپ یہاں کیا کر رہی ہے وہ اسے دیکھ کر پوچھنے لگے

جبکہ ان کے سوال پر اس نے بھی مڑ کر دیکھا تھا

اسے امید نہ تھی کہ وہ اتنی بے وقوف ہوگی کہ یوں اچانک سامنے آجائے گی وہ سر نفی میں ہلا کر رہ گیا

سر وہ دراصل وہ۔۔۔۔ اس نے سر کے پیچھے کی طرف دیوار پر اشارہ کیا تھا جہاں امرود کا درخت لگا ہوا تھا پرنسپل سر اسے دیکھ کر مسکرا دیئے

مس حرم اس طرف بچیوں کا آنا منع ہے اور یہ کچے امرود توڑنا اور بھی زیادہ منع ہے چلیں بیٹا جائے یہاں سے اپنی کلاس میں وہ ذرا سختی سے بولے تو حرم فوراً وہاں سے بھاگ نکلی تھی

بہت پیاری بچی ہے لیکن یہ فرسٹ ائیر کی لڑکیاں بہت شرارتی ہیں آئیے میں آپ کو پیپر دکھاتا ہوں اس کے بھاگنے پر مسکراتے ہوئے وہ اس سے مخاطب ہوئے جب کہ وہ بھی ان کے پیچھے پیچھے ہی چل دیا تھا

°°°°°

حرم جیسے ہی وہاں واپس آئی پیون نے اسے بتایا کہ اس کا بھائی باہر اس کا انتظار کر رہا ہے وہ بیگ اٹھاتی باہر بھاگ گئی تھی

وہاں سر کو پرنسپل سر نے بلایا تھا اور وہ پتا نہیں کیا کیا سمجھتی رہی یہ سب کچھ میشا کی وجہ سے ہوا تھا وہ اس کے دماغ میں الٹی سیدھی چیزیں ڈالتے رہتی تھی

جس کے بعد اسے شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے ٹھیک ہے جو بھی تھا اچھا تھا کہ وہ بچ گئی اور سر کو کیا سچ میں یہ لگا تھا کہ وہ امرود کھانے گئی ہے لیکن وہ تو امرود کھاتی ہی نہیں

وہ تو اپنے پیسوں کے لے کر بھی امرود نہ کھائے یہاں تو سر اس پر چوری کے امرود کھانے کا الزام لگا رہے تھے

خِیرجو بھی تھا شکر ہے انہیں پتا نہیں چلا کہ وہ ان کے پیچھے ان کو رنگے ہاتھوں پکڑنے گئی تھی

اگر پتہ چل جاتا تو یقینا اس کے لئے تو مسئلہ ہی بنتا

السلام علیکم گاڑی کی فرنٹ سیٹ کھولتے ہوئے اپنا سامان رکھتی ان سے بولی تھی

جس پر خداش نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اور ساتھ ہی اپنے اسپیشل انسان کو خدا حافظ کہہ دیا جس سے وہ اتنی دیر سے باتیں کر رہا تھا

مطلب کے وہ اتنی فالتو تھی کہ وہ اسے جواب دینا تک ضروری نہیں سمجھتا تھا اور بہن کے آتے ہی اس نے بلوٹوتھ اتار کے پھینک دیا دیشم سلگ کر رہ گئی تھی

گھر نہیں جانا پہلے آئس کریم کھانی ہے آپ نے وعدہ کیا تھا آپ بھول نہیں سکتے گاڑی میں بیٹھے ہی اس کا شور شرابہ شروع ہو چکا تھا

جس پر خداش مسکرا دیا کیوں کہ اسی نے صبح اس سے وعدہ کیا تھا کی واپسی پر وہ آئسکریم کھلائے گا وہ اپنے وعدے سے مکر نہیں سکتا تھا

گاڑی آئسکریم پالر کے باہر رکی جس پر وہ دونوں ریلیکس ہو کر بیٹھ گئی تھی ابھی تھوڑی دیر میں ان کی مزیدار قسم کی آئسکریم آنے والی تھی

خداش نے گاڑی کا ڈور کھولا جب اسے پیچھے سے آواز سنائی دی

میری چاکلیٹ فلیور اس نے بتانا ضروری سمجھا

کسی نے پوچھا تم سے۔۔۔؟ وہ انتہائی ٹھنڈا جواب دیتا اسے دیکھنے لگا تھا

وہ اسے گھور کر رہ گئی مطلب وہ اسے آئسکریم نہیں کھلانے والا تھا وہ گاڑی کا ڈور بند کرتا باہر نکل گیا تھا جب کہ حرم نے تو اس چیز کو محسوس نہیں کیا تھا

کم ازکم پوچھ کے جانا چاہیے نا اس نے حرم سے کہا تھا وہ سچ میں آئس کریم پالر آنے کے بعد یہاں سے سوکھے منہ جانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی

غصہ نفرت سب کچھ اپنی جگہ لیکن آئسکریم پر کوئی کمپرومائز نہیں

ارے یار آپو وہ آپ کے لئے کوئی پہلی دفعہ تو آئسکریم لینے گئے نہیں ہیں جو آپ انہیں بتا رہی تھی وہ مزے سے کہتی خداش کے فون پر گیم کھیلنے لگی

جبکہ اگلے دو منٹ میں وہ ائس کریم لےکر حاضر ہو چکا تھا حرم کی وینیلا آئس کریم اس کی طرف بڑھا کر کر اس نے چاکلیٹ آئس کریم اسے دی تھی

جس کو اس نے فورا تھام لیا تھا لیکن سوچا ضرور تھا اگر پتہ تھا تو منہ سے بول دیتا

نہ کہ تمہیں بتانے کی ضرورت نہیں ہے مجھے پتہ ہے لیکن نہیں اسے تو بس موقع چاہیے ہوتا ہے خود کو بیسٹ ثابت کرنے کا

وہ منہ بنا کر کہتے آئسکریم کھول کر کھانے لگی تھی

°°°°°°

بیٹھ جاؤ اب کتنا اور کام کرنا ہے کھانا نہیں کھانا کیا اسے مسلسل لگے دیکھ وہ وہ بول پڑا تھا

چاچا چاچی۔ دادا جان دادی یہاں تک کہ تانیہ بھی کھانا کھاکے جا چکی تھی ۔بابا بھی تقریباً کھانا کھا چکے تھے اور زریام نے ابھی تک اسٹارٹ بھی نہیں کیا تھا

وہ تو کب سے اس کے آنے کا انتظار کر رہا تھا اور عمایہ وہ کبھی کچن میں جا رہی تھی کبھی باہر آ رہی تھی کھانے کے لیے بیٹھنے کا نام نہیں لے رہی تھی

ایسا پہلی دفعہ ہو رہا تھا کہ زریام جنت اور ان کی امی نے اس کے انتظار میں ابھی تک کھانا شروع نہیں کر رہا تھا ۔ان کی امی تو کچن میں زریام کے لیے کچھ اچھا بنانے میں لگیں تھیں

آ جائے بھابی صاحبہ کتنا انتظار کروانا ہے آپ نے میرے معصوم بھائی کی بہن کو جنت جو اپنی بیٹی کے لئے ابھی ابھی نوڈلز بنا کر لائی تھی اس کے کان میں شرارت سے بولی تو اس کے گال زریام کے حوالے پر سرخ ہونے لگے

تم شروع کرو بیٹا وہ آجائے گی بابا نے ذرا سخت لہجے میں کہناچاہا لیکن بیٹے کے ساتھ وہ اپنا لہجہ سخت نہیں کر سکتے تھے اس لئے تھوڑے سنبھل کر بولے ۔

آپ کو کس نے کہا کہ یہ جناب ہم میں سے کسی کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں جی نہیں بابا امی ان کے لیے جو اسپیشل بنا رہی ہیں یہ اس کا انتظار ہو رہا ہے ورنہ ہم غریبوں کا کون انتظار کرتا ہے جنت نے اصل وجہ بتائی جس پر وہ مسکرا دیا تھا

ہاں تو میری ماں اتنے دنوں کے بعد گھر واپس آئی ہے مجھے کچھ اچھا کھانا ہی ہے نا ویسے کھانا تو میری بیوی کے ہاتھ کا بھی بہت اچھا ہے لیکن امی تو امی ہیں

وہ ایک نظر عمایہ کو دیکھ کر بولا تو وہ مسکرا دی سب کے بیچ میں اسے یوں اہمیت دینا اسے بہت اچھا لگ رہا تھا

تو سیدھی طرح کہیں نا کہ مسکا لگانے کی کوشش کی جارہی ہے لگاتے رہے لگاتے رہے لیکن بیوی کو کیوں بہلا رہے ہیں ساتھ

عمایہ تو میرے ساتھ کھانا کھائے گی جنت نے اسے فیصلہ سنایا تھا

ہاں تو تمہارے ساتھ ہی کھا لےنہ صرف بیٹھ جائے میں کون سا اس کو کھانا کھانے کے لئے کہہ رہا ہوں تھوڑی دیر کے لئے کوئی اچھی شکل دیکھنے کو ملے ورنہ تمہاری شکل دیکھ کر مجھ سے کھانے کا انتظار نہیں کیا جا رہا

وہ چمچ سے ٹیبل پر فضول میں چھیڑچھاڑ کرتا اپنی ماں کی طرف سے کسی اسپیشل ڈش کا انتظار کرتے ہوئے بولا

کیا مطلب ہے آپ کا میری شکل اچھی نہیں ہے ۔۔وہ تڑپ کر بولی

تم شیشہ کیوں نہیں دیکھ لیتی جنت یار وہ پرسکون سا جواب دیتا عمایہ کے لیے کرسی گھسیٹتا اسے بٹھا چکا تھا

ہاں جی آپ کی بیوی تو حورپری ہے نہ اس کی شکل دیکھ کر آپ کا موڈ اچھا ہو جائے گا جنت بھی کہاں لگی لپٹی رکھتی تھی

وہ تو ظاہری سی بات ہے تم نے دیکھی ہے اس کی شکل اب تو تمہیں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے ۔

کوئی پیاری نہیں ہے آپ کی بیوی یہ صابن کا کمال ہے جنت نے دہائی دی تھی۔

اسے اپنی طرح مت سمجھو جنت ضروری نہیں کہ یہاں ہر کوئی تمہاری طرح ہو میری بیوی نیچرل بیوٹی ہے کیوں بیوی کچھ بولو یہاں پر تمہاری بیوٹی کی توہین کی جا رہی ہے

کیا بولوں ۔۔۔؟وہ ان دونوں کی لڑائی جھگڑے میں خود کو شامل کرنے پر پریشانی سے پوچھنے لگی

بیوٹی کا تو پتہ نہیں لیکن بےوقوف ضرور ہے جنت نے انتقام لیا تھا ۔

حسن سے بےگانگی کو معصومیت کہتے ہیں زریام نے اس کی غلط فہمی کو دور کیا ۔

چپ کرو دونوں میری بہو کو کچھ مت کہنا میری بہو بہت پیاری ہے تم لوگوں کی طرح نہیں ہے صبح سے کاموں میں لگی ہوئی ہے ذرا سا جو آرام کر لے امی کچن سے نکلتی اپنے ہاتھ میں موجود شاہی کوفتے اس کے سامنے رکھتے ہوئے کہنے لگیں

کیا بات ہے امی جان آپ کو تو بہو دو دن میں اتنی پیاری ہو گئی ہے کہ بیٹی سے زیادہ آپ اس کی تعریفیں کر رہی ہے اور یہ تو ہے ہی پارٹی بدل بیوی کے آتے ہی پارٹی بدل لی

ایک میں اور میری معصوم سی ہانی ماں بیٹی کہاں جائیں جنت افسوس سے سر ہلاتے ہوئے ان کا دھیان اپنی طرف کرنا چاہا جب ہانی بولی

ہانی ماموں کی ٹیم میں ہے۔اور اس کی اس معصومانہ سی بات پر وہاں پر ذریام شاہ کا بلند قہقہ گونجا تھا

بیٹا تیری تو اولاد بھی تیری نہیں ہے امی جان ہانی کو پیار کرتی ہنستے ہوئے بولیں جبکہ ان سب میں وہ بھی مسکرا رہی تھی۔

آپ کے ہزبینڈ کہاں ہے ۔۔۔۔! کھانے کے بیچ میں وہ بولی تو سب کے چہروں پر خاموشی چھا گئی تھی اسے احساس ہو گیا کہ اس نے کچھ غلط سوال کر لیا ہے لیکن پھر جنت مسکرا کر بولی

ہماری ڈیورس ہوچکی ہے ہانی کی پیدائش کے کچھ عرصہ بعد ہی میرے ہسبنڈ نے مجھے ڈیورس دی تھی ان کو بیٹی نہیں چاہئے تھی

جنت نے اس سے کچھ بھی چھپانا جیسے بہتر نہ سمجھا تھا وہ اس کی بات سن کر پریشانی سے اسے دیکھنے لگی کتنی زندہ دل لڑکی تھی وہ کچھ بول ہی نہ پائی۔

ماما میں نے کھا لیا ہے اب میں دادو کے کمرے میں جاؤں ۔کافی دیر کے بعد اسے ہانی کی آواز سنائی دی تھی

دادو نہیں بیٹا نانو ۔۔وہ ہانی کو دیکھ کر کہنے لگی تو جنت کے لبوں پر ایک بار پھر سے مسکراہٹ آ گئی تھی

اس کی دادی ہی ہیں وہ ۔میری شادی باقرشاہ سے ہوئی تھی۔اس نے تفصیل سے بتایا

آپ کے شوہر کا انتقال ہوا تھا میرے بھائی کے ہاتھوں ۔۔۔!اسے افسوس ہوا

نہیں جب وہ میرے شوہر تھے تو ان کا انتقال نہیں ہوا تھا ہماری طلاق ہونے کے بعد ان کا انتقال ہوا ہے بے فکر رہو تمہارے بھائی نے میرے شوہر کو نہیں مارا جب وہ فوت ہوئے تب صرف میرے کزن تھے اور کچھ بھی نہیں ۔

خیر میرے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ باقر شاہ کی فیملی ان کے ماں باپ ان کی بہن میری بیٹی کو کو زیادہ محبت کرتے ہیں

اور مجھے اور کچھ نہیں چاہئے اور اب میں مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتی میں اب بالکل بھی موڈ نہیں ہے اپنا موڈ خراب کرنے کا تو تم بھی کھانا کھاو چلو

اور کہاں تھے ہم ۔میں کہہ رہی تھی کہ آپ مجھے صبح شاپنگ کر لے کر جائیں گے وہ بات بدل گئی جب کہ ذریام اسے دیکھنے لگا

میں نے تم سے کب کہا کہ میں تمہیں شاپنگ پر لے کر جاؤں گا زریام نے گھورا

بس ابھی 1\_2 سیکنڈ پہلے بس اب مزید کوئی بحث نہیں کرنا چاہتی ہوں آپ اتنی منت کر رہے ہیں تو ٹھیک ہے میں چلی جاؤں گی آپ کے ساتھ شاپنگ پہ

وہ شاہانہ انداز میں بول رہی تھی جب کے ذریام نفی میں سر ہلا کر رہ گیا ۔اور اس کی شرارت پر امی اور عمایہ مسکرا دی

°°°°°

مجھے آپ سے بات کرنی ہے آپ پلیز اپنے اس کتے کو سائیڈ ہٹائیں۔۔ریدم اچانک سے پیچھے سے بولی تو اس نے موڑ کر اس کی جانب دیکھا وہ اسے آپ کہہ رہی تھی نہیں ایسا نہیں ہو سکتا وہ سوچ کر آگے بڑھنے لگا

میں آپ سے بات کر رہی ہو مسٹر شائزم مجھے آپ سے بہت ضروری بات کرنی ہے میری بات سنیں اور اپنے کتے کو کہے کہ ذرا سائیڈ میں جائے

میں ایسے کسی انسان سے بات نہیں کرتا جو میرے ٹائیگر کو کتا کہہ کر پکارے اب آپ ذرا سائیڈ پر ہو جائے اور دوسروں کے راستے میں مت آیا کریں

نہیں نہیں میں وہی کہہ رہی تھی کہ اپنے ٹائیگرکو ذرا سائیڈ پر کرے مجھے آپ سے بہت ضروری بات کرنی ہے اس کے ہاتھ میں اگر کتے کی رسی نہ ہوتی تو وہ اب تک وہاں سے بھاگ چکی ہوتی

اسے ٹائیگر صرف میں بلا سکتا ہوں ۔وہ کندھے اچکا کر بولا

تو میں کیا بلا سکتی ہوں وہ چباچبا کر پوچھنے لگی۔

سر۔ یا ٹائیگر جی جو تمہیں بہتر لگے اس نے دو آپشن دیے تھے

اتنا اڈیٹیو وہ غصے سے پیرپٹختی مڑنے ہی والی تھی جب اسے سامنے بیٹھا شخص نظر آیا اسے ترس آگیا تھا اس پر

اس نے ایک مطلبی لڑکی کے لیے اتنا کچھ برداشت کیا تھا تو وہ کیا اس کے کتے کو سر یا جی نہیں بول سکتی تھی

وہ مڑ کر اسے دیکھنے لگی جی میں یہی کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کے ٹائیگر جی کو ذرا ہٹائیں کر مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے پلیز ذرا سائیڈ پر آئیں گے

وہ ہمت جمع کر بولی تو وہ مسکرا کر ٹائیگر کی کرسی چھوڑ کر اسے دور جانے کا اشارہ کرتا اس کے ساتھ سائیڈ پر آکر رک گیا

اس نے ایک نظر دیکھا تھا چاچا کہیں پر بھی نہیں تھے چاچا نے کہا تھا یہ لڑکا بہت بد تمیز ہے جتنا ہو سکے اس سے دور ہی رہو اور وہ بھی اس بات سے اب اتفاق کرتی تھِی

جی محترمہ بولِیں آپ مجھ سے کیا بات کرنا چاہتی ہیں تو سینے پہ ہاتھ باندھتا اس سے پوچھنے لگا

آپ کا اس بات پر کتنا یقین ہے کہ آپ بہت ہینڈسم ہیں اور کسی بھی لڑکی کو اپنی طرف ایٹریکٹ کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں

یہ کیا بکواس ہے میں کیوں کسی لڑکی کو اپنی طرف ایٹریکٹ کروں گا اس کا جواب اسے بالکل سمجھ نہیں آیا تھا

بکواس تو نہیں ہے یہ آپ کو بس یہ بتانا ہے کہ آپ کو خود پر کتنا یقین ہے آپ کو خود پر اعتماد تو ہونا چاہیے نا آئی تھنگآپ کو نہیں ہے مجھے سمجھ میں آ گیا

او ہیلو مجھے کیا نہیں ہے مجھے پتہ ہے کہ میں کیسا ہوں اور مجھے خود پر پورا یقین ہے سمجھی

وہ تو میں خود ہی لڑکیوں کو اتنی اہمیت نہیں دیتا یہاں پر کوئی بھی لڑکی ایسی نہیں ہے جو میں نے ایک اشارے کی منتظر نہ ہو شائزم نے اپنی اہمیت بتانا ضروری سمجھا

مجھے تو نہیں لگتا اگر ایسا کچھ ہوتا تو آپ بات شروع کرنے پر اتنے نہ پریشان ہوتے دیکھے میں آپ کو چیلنج دینے والی ہوں تو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے یہ نہ ہو کے بعد میں آپ بہانے بازی شروع کر دیں

میں کوئی بہانے بازی نہیں کرتا میڈم اور ویسے بھی میں آپ کا چینلج ایکسپٹ کرنے میں انٹرسٹڈ نہیں ہوں

پہلے ہی بہت مشکل سے لڑکیوں سے جان چھڑا کر یہاں آیا ہوں مزید کسی کو اپنے پیچھے لگانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا شائزم نے بتانا ضروری سمجھا

شکر ہے آپ نے پہلے ہی بتا دیا بعد میں اگر آپ یہ بہانے بناتے نہ میرا وقت برباد ہوتا میں کسی اور کو دیکھ لیتی ہوں

یہ تو مجھے پہلے ہی پتہ تھا کہ میرا چیلنج ایکسپٹ کرنے کی ہمت یہاں ہر کسی میں تو ہوگی نہیں ۔

وہ تو میرے دوست کہہ رہے تھے کہ مجھے آپ سے پوچھنا چاہیے آپ دیکھنے میں کافی ٹھیک ٹھاک ہیں

لیکن یہاں پر اور بھی بہت سارے لوگ ہیں آپ نے میرا وقت برباد نہیں کیا مجھے اچھا لگا انسان کو ایسا ہی ہونا چاہیے وہ کہہ کر پلٹ گئی تھی جب کہ وہ سمجھ نہیں پا رہا تھا وہ اس کی بےعزتی کر رہی ہے یہ تعریف

سنو لڑکی میں نہیں جانتا تمہارے دماغ میں کیا چل رہا ہے لیکن میں کوئی بہانہ نہیں بنا رہا

میں کبھی کسی لڑکی کے پیچھے نہیں بھاگا اور نہ ہی میں نے کبھی کسی لڑکی کو امپریس کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اگر تمہیں لگتا ہے کہ یہاں ایسی لڑکی ہے جسے میں پسند نہیں آؤں گا تو یہ تمہاری غلط فہمی ہے

آپ چینلج ایکسپٹ کرنے سے منع کر چکے ہیں نہ تو پھر آپ فضول تقریریں کیوں کر رہے ہیں ۔ماریہ کو امپریس کرنا بچوں کا کھیل ہے

ہٹیں میرے راستے سے مجھے اور کسی کو ڈھونڈنا ہے اور وہ اکتائے ہوئے انداز میں بولی

میں تمہارا چیلنج ایکسپٹ کرتا ہوں کون سی لڑکی ہے یہ ماریہ بتاؤ مجھے

اب تو وہ سچ مچ میں مکمل موڈ میں آ گیا تھا

یہ تو میں آپ کو بتا دوں گی لیکن پہلے سوچ سمجھ کر پیچھے نہیں ہٹ سکتے اگر آپ پیچھے ہٹیں گے تو آپ کو کہنا پڑے گا کیا آپ کا ٹائیگر ایک کتا ہی ہے اور وہ ساری زندگی بھونکتا ہی رہے گا

ریدم نے دانتوں کی نمائش کرتے ہوئے کہا تھا جس پر شائزم نے ہاں میں سر ہلایا اور اس کا اشارہ ملتے ہی سامنے کی طرف چلا گیا جہاں شاید وہ لڑکی ماریہ تھی

°°°°°