Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 4

کیا سوچا پھر تم نے ہیر۔۔۔؟؟
کیا کرنا ہے آگے ؟؟.
کچھ نہیں سوچا آنی اور آپ بھی سوچنا چھوڑ دے ہیر نے ناشتہ سےبھر پور انصاف کرتے ہوئے کہا ۔
مجھے جتنا پڑھنا تھا میں نےپڑھ لیا بس نہیں بننا کوئ انٹیریئر ڈیزائنر۔۔
ایسا کوئ بھی کام نہیں کرنا مجھے جس کی وجہ سے مجھے آپکو چھوڑ کے جانا پڑے۔۔
کیوں شادی نہیں کروگی؟؟.
نہیں ساری زندگی ایسی۔۔۔
اللّٰہ نہ کرے ہیر سوچ سمجھ کے بولا کرو کوئ بھی وقت قبولیت کا ہوتا ہے۔۔
خوشبو نے تقریبا اتنی زور سے یہ بات بولی کے پل بھر کیلیے ہیر ڈر گئ۔۔مگر ان کے ساتھ بیٹھی لائبہ خوشبو کا ڈرنا اچھے سے سمجھتی تھی ۔
خوشبو نے ناشتہ ادھورا چھوڑا اور کمرے میں بند ہوگئ ۔
ہیر نے مدد طلب نظروں سے لائبہ کو دیکھا مگر اس نے کندھے آچکا کے یہ صاف ظاہر کردیا کے وہ اسکی کوئ مدد نہیں کرسکتی۔
“#####
عترت ؟
جی ماما ۔۔
بیٹا ندا آنٹی کی کال آئ تھی وہ اگلے ہفتہ کراچی آرہی ہیں۔۔
ارے سچ ماما کافی ٹائم ہوگئے ندا آنٹی سے ملے ہوئے۔
ہاں یہ تو ہے میری یونی فرینڈ ہے ندا مگر نجانے خوشبو کہاں ہے جب سے یونی ختم ہوئی اس نے ہم دونوں سے رابطہ نہیں کیا مگر میں نے بھی اس بار سوچ لیا ہے اس ڈھونڈ کے رہونگی اسکے گاؤں جانا پڑے بھلے۔
جی۔ماما مجھے بھی خوشبو آنٹی سے ملنے کا بڑا اشتیاق ہے انہیں خالی تصویروں میں ہی دیکھا ہے۔۔۔۔
ہممم !!!
ندا اس بار اپنے بیٹے کیساتھ آرہی ہے ۔۔
بتا رہی تھی ندا ائیر فورس جوائن کرلی ہے اسکے بیٹے نے۔۔
ہممم ۔۔
اچھا یہ بتاؤ صنم کہاں ہے؟؟
ماما آپکو پتہ ہے آج ہفتہ ہے اپکی صنم آج وہ کلب جائے گی شانزے کیساتھ جسکی میمبر شپ حاصل کرنے کیلیے وہ کب سے خوار ہورہی تھی۔۔
اچھا اچھا چلو پھر تو آج اسے دیر ہو جائے گی۔۔
ہمم ۔۔
ماما میں زرا دائ جان کو دوائ دے او۔۔
ہاں بیٹا جاؤ مجھے بھی ایک دو کام ہے آفس کے وہ میں کرلو۔۔

#

بازل سیدھی شرافت سے دے دو مجھے نوٹس دن رات محنت کرکے بنائے ہیں پلیز۔۔۔۔
اووو ۔
۔۔اور میں نے وہ پرفیوم ایک مہینہ خواری کے بعد حاصل کیا ۔۔۔
ہاں تو بدلے میں تم نے میری میک اپ کٹ خراب کر تو دی۔۔
ہنزہ نے دوبارہ اسے پکڑتے ہوئے کہا۔
وہ بیڈ پہ چڑھتی تو وہ بیڈ سے اترتا وہ چڑھتا تو وہ اترتی۔۔
پچھلے آدھے گھنٹے سے یہ سین چل رہا تھا۔
وہ میک اپ کٹ خراب کرکے مجھے سکون نہیں ملا یو نو واٹ سکون سکوں۔۔
بازل نے ایک لمبی سانس لے کر کہا۔۔
اسی وقت منزہ نے اسکی شرٹ پکڑ کر جیسی ہی پکڑنا چاہا بازل جو بیڈ پہ کھڑا تھا اسکا بیلنس آؤٹ ہوا اسنے گرنے سے بچنے کیلئے ہنزہ کو تھاما دونوں کا بیلنس آؤٹ ہوا دونوں ایک دوسرے کے اوپر جیسی ہی گرے ان دونوں کے لب آپس میں ٹکرا گئے۔۔۔
منزہ بازل کے اوپر تھی ۔۔
دونوں کے ہونٹ اتنے اچانک ایک دوسرے سے ملے کے دو پل کیلیے بازل کی ہارٹ بیٹ مس ہوئ کچھ ایسا ہی حال ہی ہنزہ کا تھا ۔۔
ہنزہ کا شرم سے لال چہرہ بازل دیکھنے پہ مجبور ہوگیا۔۔
ہنزہ نے اٹھنے کی کوشش کری تو بازل کی نظر ہنزہ کے گہرے گلے پہ پڑی بازل نے فورا اپنی نگاہ جھکا لی۔۔
ہنزہ جیسے تیسے بازل پہ سے اٹھی اور جتنی اسپیڈ میں وہ بازل کے کمرے سے بھاگ سکتی تھی وہ بھاگی ۔۔
مگر بازل اسکے چاروں شانے چت ہوچکے تھے اسکے لب دھیرے سے مسکرائے اس نے اپنا ہاتھ دل پہ رکھ کے دھیرے سے پوچھا۔۔
“سچ میں”

#

اوہ آج تو بڑے بڑے لوگ آئے ہیں ہماری چھوٹے سے کلب میں۔۔
صائم کلب میں داخل ہوا تو کلب کا مالک جو اسکا بہت اچھا دوست تھا اسکو دیکھتے ہی اسکی طرف بڑھا۔۔
ہاں یار بس جب سے ڈیڈ نے بزنس جوائن کروایا ہے ٹائم۔ہی نہیں ملتا آج پورے دوہفتے بعد فری ہوا ہو تو سوچا کسی تتلی کے پروں سے ہی کھیل لو ۔
صائم نے آنکھ مار کے اپنے دوست سے کہا۔
تو دونوں کا ایک ساتھ قہقہ گونجا۔۔
مگر تیرے پاس تو تتلی تھی نہ اڑ گئ کیا؟
ارے اسکا تو نام مت لے خود تو اڑی اڑی ساتھ میں دوسری بھی لے کے اڑی۔۔
اوہ چل میرے شیر کوئ بات نہیں یہاں سے کوئ تتلی شکار کرلے۔۔
اسی لیے تو یہاں آیا ہو۔۔۔
ویسے آئ کوئ نیو تتلی یہ سب پرانے باغ کی تتلیاں ہیں۔۔
صائم نے کلب میں نگاہ ڈوراتے ہوئے کہا۔۔
ہمم آئ تو ہیں دو لڑکیاں ہیں بھی بہت خوبصورت مگر..
مگر ؟؟کیا؟؟
پوری بوم ہیں مجال نہیں یہ کسی کی انکے ساتھ فلرٹ کرسکے ایک دو نے کوشش کی تھی باپ رے اس لڑکے کا اتنا برا حال کیا ان میں سے ایک نے کے پوچھ مت۔۔
صائم۔نے ایک ائبرو آچکا ہے کہا۔۔
اصل کھلاڑی سے ابھی تک واسطہ نہیں پڑا نہ۔۔
مگر صائم ایمانداری سے کہو وہ دونوں ایسی ہیں بھی نہیں جسے اکثر لڑکیاں یہاں آتی ہیں ۔۔
دونوں ایک دوسرے میں زیادہ مگن رہتی ہیں میں جو ہر چھ مہینے بعد ڈانس کمپیٹیشن رکھتا ہو دونوں نے اس میں حصہ لیا ہے۔۔
اوہ کم اون فیضان یہاں آنے والی ساری ایک جیسی ہوتی ہیں خیر یہ بتا ان میں سے کونسی ہیں۔۔؟؟
صائم نے سامنے نگاہ ڈالتے ہوئے فیضان سے پوچھا جہاں کافی لڑکیاں ڈانس کررہی تھی کوئ اسنوکر کھیل رہی تھی کوئ بار میں بیٹھی تھی۔۔
ابھی تک آئ نہیں ہے وہ بس انے والی ہونگی 9 بجے تک آتی ہیں ۔۔
صائم نے اپنی ڈرنک کو منہ لگاتے ہوئے کہا ۔ہمم چلو دیکھ لیتے ہیں ایسی کونسی تتلی ہے جو شکاری کے جال میں نہیں پھنستی۔۔۔
لو آگئ ۔۔
فیضان کے کہنے پہ صائم نے ایک سر سری سے نگاہ ڈالی۔۔
بلیک ٹائٹ پینٹ بلیک شرٹ پر بلیک جیکٹ پہنے لمبے بالوں کو نیچے سے ہلکا ہلکا کرل کیے صنم گیٹ سے اندر آئ ۔۔
شانزے بھی انہیں کپڑوں میں تھی مگر صائم کی نگاہ صنم پہ تھی ۔
دونوں ایک ساتھ چلتی ہوئی فیضان تک آئ ۔
صائم پہ کوئ لڑکی نگاہ نہ ڈالے ایسا آج تک نہیں ہوا تھا مگر صنم ایسا کرچکی تھی۔۔
اسنے بنا صائم کی طرف دیکھے فیضان سے سلام دعا کی اور ڈانس فلور کی طرف بڑھ گئ۔۔
صائم نے ایک نظر فیضان کو دیکھا اور کہا۔
“ناٹ بیڈ”
جاری ہے۔۔