Haal e Dil by Rimsha Hussain NovelR50524 Haal e Dil (Episode 52)
Rate this Novel
Haal e Dil (Episode 52)
Haal e Dil by Rimsha Hussain
مجھے آتا ہے میں بنادیتا ہوں تم جلدی سے اُن کو دے آنا۔یمان جلدی سے کہتا اپنی جگہ سے اُٹھ کر پہنی ہوئی براؤن لیدر کی جیکٹ اُتارتا شرٹ کی بازوں کے کف فولڈ کرنے لگا۔
صاحب آپ بنائے گے؟
یمان تم پراٹھے بناؤ گے؟ملازمہ اور دلاور خان ایک آواز میں بولے تو یمان جو کف فولڈ کررہا تھا اُن کو دیکھنے لگا جن کی آنکھیں حیرت سے پھیلی ہوئی تھی۔
ہاں کیوں ڈید آپ نے میرے لیے اتنا کیا ہے میں آپ کی بیٹی کے لیے دو تین پراٹھا نہیں بنا سکتا۔یمان جلدی سے بولا
تم نے کبھی بتایا نہیں ایسا کجھ اور تمہیں تو اسٹوڈیو جانا ہوتا ہے آج تو بارہ بج گئے ہیں۔دلاور خان ہاتھ میں پہنی گھڑی میں وقت دیکھ کر بولے
نہیں آج مجھے کہی نہیں جانا سوچا آج کا دن آپ کے ساتھ سپینڈ کروں۔یمان نے مسکراکر کہا
چلو اچھا ہے سالوں بعد تمہیں میرا خیال تو آیا مگر تمہیں پراٹھا بنانے کی ضرورت نہیں میں ڈرائیور سے کہہ کر منگواتا ہوں۔دلاور خان نے جوابً مسکراکر کہا
باہر سے کیسے جانے وہ کونسے آئلز ایک ساتھ ملاکر کھانے کی چیزوں میں ڈالتے ہیں ملاوٹ کرتے ہیں ایسے میں اُن کا گلا بھی خراب ہوسکتا ہے وہ بیمار بھی ہوسکتی ہے یہاں میں ٹھیک سے کردوں گا سب کجھ۔دلاور خان کی بات پہ یمان نے اپنی بات پہ زور دیا۔
صاحب بنانے دے نہ اگر یہ اپنی بہن کے لیے بنانا چاہتے ہیں تو۔نجمہ ستائش بھری نظروں سے یمان کے ڈمپلز دیکھتی دلاور خان سے بولی تو یمان کی مسکراہٹ پل بھر سمٹ گئ تھی کُشادہ پیشانی میں لاتعداد بلوں کا اُضافہ ہوا تھا
کیا کہا بہن کونسی بہن ہوش ہے کجھ۔یمان بہن لفظ پہ تپ اُٹھا جب کی اُس کا انداز دیکھ نجمہ ڈر کر کجھ قدم دور ہوئی۔
کیا ہوگیا ہے یمان ہوش کرو اور جاؤ پراٹھا بناؤ آروش کو بھوک لگی ہوگی۔دلاور خان کو اُس کا ایسا ردعمل سمجھ تو نہیں آیا مگر وہ نظرانداز کیے بولے
جی میں جاتا ہوں۔یمان جو سخت نظروں سے نجمہ کو دیکھ رہا تھا آروش کے ذکر پہ جلدی سے بول کر کچن کی جانب بڑھا
تم بھی ساتھ جاؤ اُس کو کسی چیز کی ضرورت نہ پڑجائے۔دلاور خان نے نجمہ سے کہا جو خاموش کھڑی تھی۔
جی صاحب۔نجمہ فرمانبرادی کا مظاہرہ کیے کچن میں آئی جہاں یمان کینٹ کے پاس کھڑا جانے کیا تلاش کررہا تھا
میں آٹا گوندھ کے دیتی ہو۔نجمہ نے یمان کو مخاطب کیے کہا
شکریہ مگر میں خود کرلوں گا۔یمان نے صاف چِٹا انکار کیا تو وہ اپنا سا منہ لیکر رہ گئ۔
ویسے آپ نے کبھی اپنے لیے بھی پراٹھا نہیں بنایا آج کیسے بنارہے ہیں حیرت کی بات یہ راز کبھی آپ نے ظاہر تو نہیں کیا اور دلچسپ بات آپ کو آٹا گوندنا بھی آتا ہے یہ تو تعجب والی بات ہے ویسے۔نجمہ نے یمان کو دیکھ کر بھرپور حیرانی کا مظاہرہ کیا جو آٹے میں تھوڑا پانی ڈال رہا تھا
یہ مجھے دے میں پکڑ لیتی ہوں۔نجمہ نے یمان کو اپنی گھڑی اور دوسرے ہاتھ کی کلائی میں موجود مختلف بینڈز اُتارتا دیکھا تو کہا
شکریہ۔یمان اپنی چیزیں اُس کو دیتا خود اپنے دونوں ہاتھ آٹا گوندنے میں لگادیئے۔پاس کھڑی نجمہ پرشوق نظروں سے کبھی اُس کو تو کبھی اُس کے ہاتھوں کو دیکھ رہی تھیں جو اب آٹے سے لدے ہوئے تھے۔
مجھے کیا دیکھ رہی ہو؟یمان جو آٹا گوند رہا تھا خود پہ اُس کی نظریں محسوس کی تو گھور کر پوچھا
صاحب ایمان سے بہت پیارے لگ رہے ہیں یوں آٹا گوندنے ہوئے آپ کے یہ گورے چِٹے ہاتھ گندمی آٹے میں کیا خوب جچ رہے ہیں پر ایک بات بتائے کیا آپ نیچرل گورے گورے ہیں یا گورے ہونے کا انجیکشن لگایا ہے میں نے نہ یوٹیوب پہ دیکھا تو ایک مشین ہوتی ہیں وہ انسان جاتا ہے تو رنگت کالی ہوتی ہے مگر جب واپس مشین سے نکالتا ہے تو پورا گورا ہوتا ہے کہیں آپ نے بھی تو ایسا نہیں کیا اور مجھے تو آپ کے یہ دونوں ڈمپلز بھی نکلی لگتے ہیں ایسا لگتا ہے بھلا اتنے گہرے تھوڑی ہوتے ہیں اور آپ کی بیئرڈ بھی ہے تو بھی نظر آرہے۔نجمہ پوری طرح سے یمان کا جائزہ لیتی بولی اتنے سالوں بعد اُس کو پہلی بار اتنا غور کرنے کا وقت ملا تھا تبھی اپنے اندر موجود ساری باتیں اُس کے سامنے کی۔
ایکسرا نکال لیا ہے تو مجھے گھورنا بند کرو۔یمان اُس کی بات سن کر نفی میں سرہلاتا کہہ کر سینک کی جانب بڑھ کر اپنے ہاتھ دھونے لگا
آپ یہی رُکے میں اپنا موبائل لاتی ہوں پھر سیلفی لیتے ہیں سچے بڑے پیارے لگ رہے ہیں۔نجمہ اتنا کہتی کچن سے باہر کو بھاگی۔یمان اُس کی بات پہ دھیان دیئے بنا اپنے کام میں مصروف رہا۔نجمہ جب تک واپس آئی تب تک یمان ایک پراٹھا بنا چُکا تھا
آپ کی سپیڈ بڑی باسٹ(فاسٹ)ہے۔نجمہ ایک نظر پراٹھے پہ ڈال کر اپنی فون کا کیمرہ آن کرنے لگی۔
مجھے تنگ مت کرو۔نجمہ اُس کے پاس کھڑی ساتھ میں سیلفی لینے لگی تو یمان نے اُس کو ٹوکا
نہیں صاحب تنگ کہاں بس ایک دو اپنے ساتھ تصویریں لینے دے سچی میری بہنیں تو جل جل کے راکھ ہوجائے گی آفٹر آل آپ اتنے بڑے سٹار ہیں۔نجمہ دانتوں کی نمائش کرتی بولی تو ناچار یمان نے ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ اُس کے ساتھ تصویر نکلوانے لگا تو نجمہ کا موبائل گِرتے گِرتے بچا وہ خوشی سے نہال ہوتی تھر تھر تصویر اپنے موبائل میں کیچ کرنے لگی۔
اب فٹو یہاں سے۔یمان سر جھٹک کر بولا تو نجمہ کھی کھی کر ہنسنے لگی۔
ہائے بنا فلٹر کے آپ کی تصویریں کتنی پیاری آئی ہے اگر میں ایک دو اپنی انسٹا اکاؤنٹ میں لگادوں تو ضرور وائرل ہوجانی ہے پھر ہر ایک اپنے پیج پہ پوسٹ کرے گا اور کیپشن ہوگا پاکستان کا مشہور گلوکار یمان مستقیم کی پراٹھے بنانے وقت خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پہ دھوم مچاتے ہوئے۔نجمہ نے بونگیاں مارنے پہ کوئی کثر نہیں چھوڑی۔
اگر تمہارا ہوگیا تو پراٹھے لیکر جاؤ۔یمان اپنی پیشانی سے پسینہ صاف کیے اُس سے بولا
ہائے بن گئے اتنی جلدی۔نجمہ حیران ہوئی۔
ہمممم یہ پکڑو۔یمان نے ٹرے اُس کو پکڑائی۔
خوشبو تو بڑیا آ رہی ہے۔نجمہ بڑبڑاتی کچن سے باہر جانے لگی۔
سُنو۔یمان نے اچانک سے اُس کو آواز دی
جی صاحب۔نجمہ فورن سے پلٹی۔
اُن سے کہنا آج بنا دیسی گیھ کے کھائے کل دیسی گیھ والے پراٹھے ہوگے اور یہ سب تم اُس کو اپنی طرف سے کہو گی پراٹھے بھی تم نے بنائے ہیں اگر وہ پوچھے تو۔یمان نے سنجیدگی سے اُس کو سمجھایا
جی وہ تو میں کہہ دوں مگر آپ اُن کو آپ کیوں بول رہے وہ آپ سے بڑی تو نہیں ہیں۔نجمہ نے ناسمجھی سے اُس کو دیکھ کر کہا
پراٹھے ٹھنڈے ہورہے ہیں۔یمان اُس کی بات نظرانداز کیے بولا تو نجمہ منہ کے زاویئے بگاڑتی آروش کے کمرے کی جانب بڑھی۔
یااللہ مجھے بھی کوئی پراٹھے بنانے والا شخص دے دو۔نجمہ حسرت بھری نظروں سے پراٹھوں کو دیکھ کر دعائیہ انداز میں بڑبڑانے لگی۔
