Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 8 Pt.1


عترت کے لیے گفٹ لینے دبیر جب ایک گفٹ شاپ میں داخل ہوا تو اسے وہاں کاؤنٹر پر کچھ جانی پہچانی آوازیں سنائی دیں.جب اس نے غور کیا تو وہ مسکرا کے ان آوازوں کی سمت بڑھ گیا.
رائحہ نے سیلز بوائز کی دوڑیں لگوائی ہوئی تھیں مجھے men watches کی بیسٹ کلیکش چاہیے.
آپ مجھے
1.Audemars
2.vacheron
3.Patek
4.Blancpain
5.Chopard
6.Rolex
ان برینڈ میں سے کسی کی بھی latest collection دیکھین.
دبیر نے رائحہ کو مخاطب کیا.
اسکیوزمی ڈاکٹر رائحہ…
رائحہ نےمڑ کر دیکھا.
کیا آپ میری glasses خریدنے میں مدد کریں گی.مجھے کوئی تجربہ نہیں ہے.؟؟؟
دبیر glasses استعمال نہیں کرتا تھا نہ ہی اسے glasses کا شوق تھا بس رائحہ کو دیکھ کر اسے شرارت سوجھی وہ اس دن والا بدلہ لینا چاہتا تھا.
جی کیوں نہیں….
رائحہ نے انتہائی خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ حامی بھر لی.
دبیر کے ذہن میں ایک بار پھر حنین کے الفاظ گونجے.
“اگر لڑکی بغیر وجہ کے مسکرائے تو سمجھو کچھ گڑ بڑ ہے”
مگر یہاں شاپ میں کیا گڑ بڑ ہو سکتی ہے…؟؟
دبیر نے سوچا
رائحہ نے شاپ کیپر کو
1.Ray-Ban

Oakley
3.Giorgio

Brooks Brothers
5.polo Ralph Lauren
برینڈ کی glasses دیکھانے کو کہا….
ساتھ ہی ایک گھڑی کی طرف اشارہ کر کے اسے پیک کرنے کو کہا
اور اب وہ انتہائی انہماک کے ساتھ دبیر کے لیے glasses سلیکٹ کر رہی تھی.اس چیز سے بے نیاز کے دبیر اس کی ہر ہر حرکت کو نوٹ کر رہا ہے.
یہ لڑکی کیا چیز ہے؟؟ کبھی بہت معصوم لگتی ہے کبھی سنجیدہ، کبھی مغرور، اور کبھی بہت زیادہ ہمدرد دوست….
یہ کسی کو بھی متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے کم از کم میں اس سے متاثر ہوں.
دبیر نے بظاہر رائحہ کو دیکھتے ہوئے دل میں اقرار کیا.
یہ glasses میرے خیال سے بہترین ہے آپ یہ لے لیں.رائحہ نے مسکرا کر دبیر سے کہا
ٹھیک ہے آپ پیک کر دیں شاپ کیپر سے مخاطب ہوتے دبیر نے اپنا کریڈٹ کارڈ والٹ سے نکالا
آپ کا شکریہ ڈاکٹر رائحہ….
دبیر نے مسکرا کر رائحہ کی طرف دیکھا
شکریہ کی کوئی بات نہیں.بس آپ میری سروسز کرpayment کر دیں.اب وہ سیریز تھی مسکرا نہیں رہی تھی.
کیااااااا….؟؟؟؟؟
کونسی سروسزززززززززز؟ ؟؟؟
دبیر اب حیرت کے سمندر میں غوطہ لگا رہا تھا.
میں نے ابھی ابھی آپ کو glasses خریدنے میں مدد دیں.آپ کے کہنے پر..؟؟؟
وہ اب سوالیہ انداز میں دبیر کو پوچھ رہی تھی.؟؟؟
جی مگر…..
اس سے پہلے دبیر کچھ کہتا وہ بول پڑی.
دیکھنے میں تو آپ بزنس مین لگتے ہیں وہ سر سے پاؤں تک دبیر کو دیکھتےہوئی بولی.مگر آپ کو یہ نہیں معلوم کے ساری مارکیٹIdea کی ہوتی ہے اود میں نے آپ کو بہترین سروس دی glasses خریدنے کے لیے اس لیے اب آپ میری سروسز کی payment کریں گے.
رائحہ نے پر اعتماد لہجے میں جواب دیا.
مگر آپ مجھے پہلے بھی مشورہ دے چکی ہیں اس وقت آپ نے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی؟؟ پھر اب کیوں.
دبیر الجھا
اسوقت میں نے اپنی مرضی سے دی تھی مگر اب آپ کے کہنے پر میں نے اپنا قیمتی وقت آپ کو دیا.اس لیے چپ چاپ میری watch کی payment کر دین.
دبیر نے بےبسی سے شاپ کیپر کو گھڑی کا بل بھی کریڈٹ کارڈ میں سے کاٹنے کو کہا…
رائحہ گھڑی لے کر جانے لگی پھر کسی خیال کے تحت دو قدم الٹے چل کر دبیر کے برابر رکی.
“آپ کو نہیں لگتا آپ کو اپنا والٹ بھی تبدیل کرنا چاہیے.”
اس کے ساتھ ہی وہ تیزی سے شاپ سے باہر نکل گئی.
دبیر ابھی رائحہ کی بات ٹھیک سے سمجھ بھی نہ پایا تھا کہ اس کے طوطے ایک بار پھر بل دیکھ کر اڑ چکے تھے.
Watch payment=40000
……………………………..
نرمین دن کو یونی سے واپس گھر آئی تو بہت اپ سیٹ تھی کھانا کھائے بغیر سو گئی.شام کے وقت اس کی آنکھ کھلی تو وہ حیران ہو گئی اس وقت شام کے پانچ بج رہیے تھے.
وہ فریش ہونے کے لیے الماری سے کپڑے نکالنے لگی جب اس کی نظر الماری پر چپکے کاغز پر پڑی.تو مسکراہٹ خود بخود ہونٹوں کو چھو گئی.
کپڑے چھوڑ کر موبائل آن کیا.
اور کپڑے لے کر فریش ہونے واش روم کی طرف بڑھنے ہی لگی تھی کہ میسج ٹون بجی…
امید کے عین مطابق حنین کا میسج تھا.
اچھا کیا جو بلاک نہیں کیا…؟؟؟
ورنہ بی بی تمہیں میری پرسنیلٹی اور ایٹیٹوڈ کا تو پتہ ہی ہے…….
“پرسنیلٹی تو ہے ہی ایٹیٹیوڈ بھی لش ہے
تیری فرینڈ لسٹ سے زیادہ، میری بلاک لسٹ میں رش ہے “
نرمین نے مسکرا کر جواب سینڈ کیا
نرمین بچے……تیری طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو کیسی باتیں کر رہی ہے؟ ؟؟ اور کس سے کر رہی ہے؟؟؟؟ اندازہ ہے تجھے
حنین کا حیرت بھرا جواب آیا
جی بلکل اندازہ ہے.میں نرمین احمد اپنے پورے ہوش و حواس میں حنین ملک سے بات کر رہی ہون.تمہارا کیا خیال ہے صرف تمہاری پرسنیلٹی اور ایٹیٹوڈ ہے. باقی دنیا ان چیزوں سے بے نیاز ہے
نرمین نے جواب دیا
پہلے مجھے شک ہوا تھا مگر اب یقین ہے نرمین تو ٹھیک نہیں….آج کے واقعہ نے تیرے ذہن پر بہت اثر کیا ہے.😞😞
اداس ایموجی کے ساتھ حنین کا جواب آیا
حنین یہ جو اللہ نے تمہیں اتنی بڑی بڑی گول مٹول الو جیسی آنکھیں دی ہیں.ان سے میرا میسج غور سے پڑھو. اگر تم نے یہ سمسٹر کلیئر نہیں کیا تو پھر مجھے کچھ نہ کہنا…میں شادی کر کے کسی اور کے ساتھ چلی جاؤں گی ویسے بھی بقول تمہارے میری عمر بہت زیادہ ہوتی جا رہی ہے.
نرمین نے دھمکی آمیز لہجے میں حنین کے میسیج کا جواب دیا
نرمین……یاررررر
کیا ہوا ہے تمہیں…؟؟؟
کیسی باتیں کر رہی ہو..؟؟؟ جان لو گی میری…؟؟؟
اب وہ شرارت پر اتر آیا تھا.
ٹھیک ہے تمہاری مرضی ہے تین مہینے ہیں کچھ کر سکتے ہو تو کر لو ورنہ……..
“میری شادی کی بریانی کھانے کے لیے تیار رہو.”
نرمین نے میسج ٹائپ کر کے موبائل رکھ دیا.
کچھ دیر انتظار کرتی رہی مگر جب حنین کا جواب نہیں آیا تو کپڑے پکڑ کر واش روم کی طرف بڑھ گئی.