Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 4 Pt.1

حنین دبیر کو پیپر دے کر پارکنگ میں آ گیا وہ بار بار نرمین کا نمبر ٹرائی کر رہا تھا مگر رابطہ نہیں ہو رہا تھا اس کا مطلب ہے پڑاکو نے بلاک کر دیا ہے……..
نرمین کی جب بھی حنین سے لڑائی ہوتی وہ اسے بلاک کر دیتی تھی
کیونکہ وہ اور کچھ کر نہیں سکتی تھی اتنا ہی بس چلتا تھا بیچاری کا……..
دبیر ہکا بکا پیپر لے کر جانے لگا تو ڈاکٹر رائحہ کی آواز پر چونکا
اب iphone-8- plus کا زمانہ ہے
آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کو اب اپنا فون تبدیل کر لینا چاہیے
وہ یہ سب اپنے موبائل پر کچھ کرتی ہوئے بہت مصروف انداز میں بول رہی تھی
جیسے بیماری کے بارے میں احتیاطی تدابیر بتا رہی ہو………
دبیر نے ایک نظر ہاتھ میں پکڑے اپنے iphone-6 -plus کو دیکھا اور ایک نظر رائحہ پر ڈال کر باہر نکل گیا……..
عجیب ڈاکٹر ہے بیماری کا کچھ پتہ نہیں اور موبائل کا latest model بتا رہی ہے
بیمار میں ہوں موبائل نہیں …….
دبیر کو بہت برا لگا کیونکہ اس وقت اس کے پاس جو فون تھا ویسا اس کے حلقہ احباب میں کسی کے پاس نہ تھا.
حنین تو کئی بار اس کا فون مانگ چکا تھا
اور اس ڈاکٹر کو دیکھو کہتی آؤٹ آف فیشن ہے….
دبیر مسلسل بڑبڑا رہا تھا
اس نے ہمیشہ اپنے لیے اور اپنی چیزوں کے لیے تعریفی کلمات ہی سنے تھے مگر آج…….
پاگل ہے پاگل…….
میں کیوں اپنا دماغ خراب کر رہا ہون…
اپنی ٹنشن میں دبیر نے غور ہی نہیں کیا کہ اس کی ہچکیاں اب رک چکی تھین….
میڈیکل سٹور سے دوا لیتے ہوئے ایک بار پھر رائحہ کی آواز ذہن میں گونجی کہ دوا کیسے لینی ہے…
افففففففففف…..
دبیر نے جھرجھری لی کیا مصیبت ہے پاگل ڈاکٹر…….
وہ پارکنگ میں آیا تو آگے حنین صاحب کا لٹکا ہوا منہ دیکھا…..
اب تجھے کیا ہوا؟؟؟؟؟
میں ایسا منہ بناؤ تو بات بھی ہے مگر تیرے اس موڈ کی کیا وجہ…..
دبیر نے ابرو اچکائے اور فرینٹ سیٹ پر بیٹھ گیا..
حنین نے دونوں ہاتھوں نے اپنی کنپٹی دبائی پھر منہ پر ہاتھ پھیرتا ہوا لمبی سانس خارج کر کے خود کو نارمل کیا اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا…
کیوں تیرا کیوں موڈ خراب ہونا بنتا ہے ؟؟؟؟؟
حنین نے گاڑی سٹاٹ کرتے یوئے دبیر سے پوچھا….
یاررررر کیا بتاؤ…….
دبیر آنکھیں بند کر کے سیٹ سے ٹیک لگا چکا تھا
چل اب بتا بھی دے نخرے نہ کر
گاڑی نے صرف مارا دو تین دفعہ صرف مارنے کے بعد حنین نے گاڑی بند کر دی…
کیا ہوا…؟؟؟؟
دبیر نے آنکھیں کھول کر حنین کو اسی طرح ٹیک لگائے پوچھا…
یار تجھے پتہ ہے سات مقام ہوتے ہیں عشق کے….
دلکشی
انس
محبت
عبادت
عقیدت
جنون
اور
بلاک…….
اور اس نے مجھے بلاک کر دیا ہے…
تیرے یاررررر کو…
یعنی حنین ملک کو…..
بہت مہنگی پڑنے والی ہے اسے یہ حرکت…..
حنین بہت غصہ میں تھا
اب وہ دوبارہ گاڑی سٹاٹ کرنے لگا…
تجھے اس سے شدید محبت ہےنا….
دبیر نے سنجیدگی سے حنین کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا…
میرے اور اس کے درمیان جو چیز شدت سے ہوتی ہے وہ صرف لڑائی ہے….
حنین نے مستقل غصہ سے جواب دیا….
حنین کیا مسئلہ ہے تیرے ساتھ کیوں اس بیچاری کو اپنے ساتھ لٹکایا ہوا ہے آر کر یا پار…..
دبیر نے سمجھاتے ہوئے کہا……
جس پر حنین ہنس پڑا دیکھ جانی میں اب کیسے آر پار کرتا ہوں …….
گاڑی اب مین روڈ پر چل رہی تھی
تو نے نہیں بتایا تیرا موڈ کیوں خراب ہے …
نارمل ہوتے ہی حنین نے دبیر سے سوال دھرایا
کچھ نہیں بس ڈاکٹر نے دماغ خراب کردیا تھا شاید گھر سے لڑ کر آئی تھی پاگل…..
دبیر کو پھر رائحہ یاد آ گئی…
گھر جائے گا یا آفس اتار دو میری گاڑی تیرے آفس کی پارکنگ میں کھڑی ہے میں نے وہ پک کرنی ہے چل پھر آفس ہی چل…..
اتنی دیر میں فون بجنے لگا….
حنین نے فون پکڑتے ہی مسکرا کر دبیر کو دیکھا…
اور کال اٹینڈ کی..
مل گئی فرصت پیرنی سے….
دوسری طرف سے زریاب کا قہقہ سنائی دیا…..
سردار صاحب گاؤں جا کر ہم لوگ بھول جاتے ہیں بس کر اب واپس آجا لگتا ہے
اس دفعہ پیرنی نے تجھے کچھ نہیں کہا….
حنین فون اٹینڈ کرتے ہی شروع ہو گیا…..
بس آرہا ہون کل انشا ءاللہ پہنچ جاؤن گا….
زریاب سے مسکراتے ہوئے جواب دیا وہ اس وقت ڈیرےپر تھا اور اپنے پسندیدہ ہرنوں کو پیار کر رہا تھا
جلدی آ جا یارررر تیری جدائی میں دبیر کو ہچکیاں لگ گئی ہیں
حنین نے شرارت سے دبیر کو دیکھا…..
کہا تو ہے کہ آ رہا ہوں زریاب مزاق سمجھا…..
دبیر نے حنین سے فون چھین لیا…
یارررر اب آ بھی جا تین دن کا کہہ کر گیا تھا آج پانچ دن ہو گے آفس میں بہت کام ہے اوپر سے میری طبیعت ٹھیک نہیں عترت کا یونی میں داخلہ کرانا ہے بہت کام رکے ہوئے ہین…..
دبیر نے سنجیدگی سے کہا
اچھا کل تک آ جاؤ گا …
زریاب بھی اب سیریس تھا
چل پھر کل ملتے ہیں
Ok takecare bye
یہ کہتے ساتھ ہی دبیر نے فون بند کر دیا.
………………………………….
نرمیں اپنے کمرے میں بیڈ کراؤن سے ٹیک لگائے گم سم سی بیٹھی تھی.
وہ شروع سے ہی کم گفتار تھی اسی وجہ سے اس کی کوئی خاص دوست نہیں تھی وہ اپنے کام سے کام رکھنے والی لڑکی تھی.
صرف سارہ سی تھوڑی بات چیت تھی مگر اس کا کریڈٹ بھی سارہ کو جاتا تھا.
حنین چلبلی طبیعت کا مالک تھا جو اسے پہلے دن سے ہی بہت پسند آیا تھا حالانکہ اس کے باپ احمد مراد نے اسے پہلے دن سے خبردار کیا تھا حنین سے…
حنین سے دور رہنا ایک نمبر کا نالائق اور فلرٹ انسان ہے بڑے ماں باپ کی بگڑی اولاد…….
یہ الفاظ تھے ان کے…
مگر پہلی نظر میں ہی نرمیں کو وہ بہت خوبصورت لگا…..
وہ تھا ہی خوبصورت اور اوپر سے اس کی حرکتیں ،سونے پر سہاگا تھیں….
کوئی چاہ کر بھی اگنور نہیں کر سکتا تھا.وہ چیز ہی ایسی تھی
نرمین جب بھی حنین کو بلاک کرتی تھی ساتھ ہی اس کی اپنی زندگی بھی بلیک اینڈ وائٹ ہو جاتی….
نہ کسی کا میسج نہ کال آتی…
اور وہ خود تو کسی کو کرتی نہیں تھی
حنین کے ہی میسجز آتے کبھی جوکس، کبھی شاعری کبھی کچھ کبھی کچھ…..
فون بھی وہی کرتا تھا….
ابھی بھی وہ یہی سوچ رہی تھی اگر وہ اس کی زندگی سے چلا گیا تو کیا ہو گا…..
پتہ نہیں اسے مجھ سے محبت ہے بھی کہ نہیں…..
نہیں ہے اگر ہوتی تو ابھی تک ایم بی اے کر کے ڈیڈی کی شرط نہ پوری کر دیتا…….
وہ مجھے بےوقوف بنا رہا ہے……
نرمین خود ہی سوال کر رہی تھی اور خود ہی جواب دے رہی تھی……
جتنا پانی باہر بارش کی وجہ سے گر رہا تھا اتنا ہی نرمین کی آنکھوں سے گر رہا تھا…..
جنوری کا مہینا راولپنڑی میں بہت سرد ہوتا ہے اور اج سردی شدید تھی
………………………………….
زریاب نے فون بند کر کے سوچا کہ اب کیا کیا جائے وہ مسلسل کچھ سوچ رہا تھا ساتھ ساتھ ہرن کو پیار کر رہا تھا…
اصل میں مسئلہ یہ تھا کہ پچھلے دو دن سے وہ ارادہ کرتا شہر جانے کا مگر….
رات میں سردار دلاور علی خان نہ مانتےکیونکہ گاؤن کا راستہ بہت خراب تھا اور ان کی ساتھ والے گاؤں کے چوہدریوں سے دشمنی بھی تھی…
اور دن میں ماہ نور سے ملنا ناممکن تھا عورتوں کی رش ہوتی تھی زنان خانے میں جو نور بی بی سے تّعوذ لینے آتیں تھین….
وہ ماہ نور سے ملے بغیر جانا نہیں چاہتا تھا…..
بس اسی دن رات کے چکر میں دو دن گزر گئے
مگر اب دبیر سے بات کرنے کے بعد وہ سچ میں پرشان ہو گیا تھا کہ کیا کرے
جس سے سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے…..
کچھ سوچتے ہوئے وہ مسکرانے لگا……
پارو…پارو کرے گی مسئلہ حل