Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 34 Pt.1


اللہ اللہ کر کے بلآخر وہ دن آہی گیا جس دن حنین ملک کا نکاح تھا. حنین نے سفید شلوار کے ساتھ گرے راؤ سلک کا کڑتا اور گرے ہی واسکٹ پہنی ہوئی تھی. جیسے ہی یہ لوگ ہوٹل پہنچے ان کاپرتپاک خیر مقدم کیا گیا.ان لوگوں پر گلاب کی پتیاں پھینکیں گئیں.
یار مجھے بچپن سے اس سین کا بہت انتظار تھا کتنا اچھا لگ رہا ہے پیاری پیاری لڑکیاں پھول پھینک رہی ہیں…..
حنین نے زریاب کے کان میں سرگوشی کی…..
شرم کر یاررررررر دولہا اس طرح ادھر ادھر دیکھتا اور بولتا اچھا نہیں لگتا……
زریاب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا
ایک تو مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ دولہا حج کر کے آتا ہے..؟؟؟ یا حج پر جا رہا ہوتا ہے….؟؟؟؟ جسے دیکھو اسے گلاب کے ہار پہنانے کی جلدی ہوتی ہے…..
جیسے ہی احمد مراد نے حنین کے گلے میں گلاب کے پھولوں کی مالا پہنائی تو اس نے زریاب سے پوچھا
یار آج کے دن کم از کم اپنی تحقیقات اور موازنے بند کر دے
زریاب نے مولوی صاحب کو اپنی طرف آتا دیکھ کر حنین کو جواب دیا.
تھوڑی دیر میں مولوی صاحب نے نکاح پڑھنا شروع کیا اور پھر حنین کے آگے نکاح نامے سائن کرنے کے لیے دیا جسے پہلے اس نے غور سے دیکھا اور پھر دبیر کے کان میں کہا
یار یہ سائن نرمین کے ہی ہیں نااااا…؟؟؟ میں نے کبھی غور نہیں کیا کہ وہ سائن کیسے کرتی ہے …؟؟؟؟
حنین کچھ خیال کر سب تجھے ہی دیکھ رہے ہیں اسی کے ہوں گے ..؟؟ مجھے کیا پتہ….؟؟؟
بس تو بھی سائن کر دے
دبیر نے آہستہ آواز میں جواب دیا
اچھااااااااا چلو میں پھر انگوٹھا لگا دیتا ہوں اگر بعد میں کچھ گڑ بڑ نکلی تو کہہ دوں گا مجھ سے زبردستی لگوایا گیا ہے….
حنین نے شرارتی آنکھیں گھما کر پہلے دبیر اور پھر زریاب کی طرف دیکھا….
میرے خیال سے دبیر ہم نے اس کے ساتھ آ کر بہت غلطی کی ہے یہ خود تو پٹے گا ساتھ میں ہمیں بھی پٹوائے گا.
زریاب نے دھمکی آمیز لہجے میں دبیر سے کہا
اچھاااا احسان فراموش…….
جب میں تیرے ساتھ گیا تھا تب میں نے ایسی باتیں کی تھیں…؟؟؟
حنین نے اپنی گول مٹول آنکھیں گھما کر زریاب کو دیکھا..
تب میں نے اتنی بکواس بھی نہیں کی تھی آرام سے نکاح کر لیا تھا…..
زریاب نے خفگی سے جواب دیا
جی بلکل ….جتنا تیرا نکاح آرام سے ہوا تھا مجھے آج تک یاد ہے تیری تو پیرنی ہی مکر گئی تھی
“مجھے یہ نکاح منظور نہیں”
حنین نے آخری جملہ اتنا اونچا بولا کہ مولوی سمیت آس پاس کہ لوگوں نے آسانی سے سنا…..
اور ایکدم ہال میں شور مچ گیا دولہے نے شادی سے انکار کر دیا.
بس پھر کیا تھا طرح طرح کی باتیں شروع ہو گئیں.ملک نزیر کو حنین سے اس بات کی امید نہیں تھی کہ عین نکاح والے دن وہ ایسا کرے گا…؟؟
حنین تُو ہمیں معاف کیوں نہیں کر دیتا..؟؟ اب یہ سب کیا ہے..؟؟؟ کیوں انکار کر رہا ہے….؟؟
ملک نزیر نے حنین کے قریب آتے ہوئے غصے سے پوچھا
میں نے کیا کیا ہے…؟؟ وہ تُو اس کی بیوی نے کہا تھا…؟؟؟
حنین نے زریاب کی طرف ہاتھ کر کے کہا
جب کہ ایسا کہنے سے سچویشن مزید خراب ہو گئی…
تُو نے اس کی بیوی کی وجہ سے انکار کیا ہے….
ملک نزیر نے شاکڈ ہوتے ہوئے پوچھا…..
حنین کے ساتھ ساتھ زریاب اور دبیر بھی سچویشن سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے…..
میں نے کب نکاح سے انکار کیا ہے…؟؟؟؟
حنین نے چیخ کر کہا
کبھی کچھ بکواس کرتا ہے کبھی کچھ……..
تُو اپنے ہوشوں میں تو ہے..؟؟؟
حنین اتنا تُو ذلیل مت کر……..
ملک نزیر تقریباً رونے کو تھے جبکہ ان کے ساتھ احمد مراد بھی پریشان سے کھڑے تھے.
ڈیڈ مجھے یہ نکاح منظور ہے میں سائن کرنے لگا تھا کہ…..
حنین نے اتنا ہی کہا تھا کہ نرمین کا بھائی جو امریکن سٹل تھا بیچ میں بول پڑا…..
دیکھو اگر تمہاری مرضی نہیں ہے تو ابھی بتا دو میری بہن کو رشتوں کی کمی نہیں میں تو آگے ہی اس رشتے کے حق میں نہیں تھا…؟؟؟؟
مجھے شروع سے یہ لفظ “سالا” پسند نہیں اسے چپ کرا ورنہ میں اس کا منہ توڑ دوں گا….
“میری بہن کو رشتوں کی کمی نہیں تبھی چھ سال سے بیٹھی ہوئی تھی”
حنین نے غصے سے دبیر کو دیکھا
بڑی مشکل سے زریاب ، دبیر اور ملک نزیر نے سچویشن کو سمبھالا اور اللہ اللہ کر کے حنین ملک کا نکاح ہوا.
نکاح ہوتے ہی حنین نے گلے سے گلاب کی مالا اتار کر ایک سائیڈ پر رکھ دی .
اب کیا کرنے لگا ہے تُو…؟؟؟
زریاب نے حنین کو ایسا کرتے دیکھ کر پوچھا
بات نہ کر مجھ سے …ساری گڑ بڑ تیری وجہ سے ہوئی ہے ..؟؟؟ (پھر حنین نے زریاب کی طرف سے منہ موڑ کر دبیر سے کہا)اس کا اپنا نکاح تو مولاجٹ کی پوری فلم ہے میرا بھی خراب کر دیا……
جبکہ دبیر نے پیار سے حنین کو گلے لگاتے ہوئے مبارک دی اور زریاب نے مسکراتے ہوئے سر نفی میں ہلایا
حنین کا نکاح اگر بغیر کسی مسئلہ کے آرام سے ہو جاتا تو میں بےہوش ہی ہو جاتی اس لڑکے کے سارے کام ایسے ہی ہوتے ہیں ….
بیگم غزالہ نے اپنی ایک جاننے والی سے کہا اور دونوں ہنسنے لگیں……
اتنی دیر میں دلہن کا شور مچا اور نرمین مہرون چوڑی دار پاجامے کے ساتھ آف وائٹ کرتے ڈوپٹہ پر نفاست سے دبکے اور کورے کے کام سےلیس سوٹ میں کسی شہزادی کی طرح سٹیج پر براجمال ہوئی.
بیگم غزالہ نے اس کی نظر اتاری پھر باری باری سب لوگ سٹیج پر جانے لگے ….
حنین نے عام لوگوں کی طرح زریاب اور دبیر ساتھ مل کر کھانا کھایا احمد مراد جب بھی حنین ساتھ اپنے کسی دوست کو ملوانے لاتے پہلے پورے ہال کا جائزہ لیتے پھر حنین کو تلاش کر کہہ کہتے یہ میرا داماد ہے….
تُو اوپر سٹیج پر کیوں نہیں بیٹھ جاتا یا کم از کم مالا ہی پہن لے لوگوں کو مسئلہ ہو رہا پے دولہے کو پہچاننے میں…..
دبیر نے حنین جو مشورہ دیا
مجھ سخت چڑ ہوتی ہے اس طرح بیٹھنے سے…..نہ بندہ ہل سکتا ہے اور نہ ہی کہیں خارش کر سکتا ہے ..؟؟ اوپر سے ہر کوئی عجیب عجیب نظروں سے دیکھ کر تبصرہ کر رہا ہوتا ہے دولہا نہ ہو گیا سرکس کا “جانور”ہو گیا میرے خیال سے صرف دولہن کو پتہ ہونا چاہیے کہ اس کا دولہا کونسا ہے اور باوقیوں کو کنفوژ ہی رہنے دینا ….
حنین نے کرسی ساتھ ٹیک لگاتے ہوئے جواب دیا
پتہ نہیں کیا چیز ہے تُو…؟؟؟
زریاب نے اپنے موبائل سے نظر اٹھا کر کہا
تیرے سے بہتر ہی ہوں……..
حنین نے دوبدو جواب دیا
تم دونوں اتنا لڑتے کیوں ہو ..؟؟
مجھے آج تک یہ بات سمجھ نہیں آئی..؟؟
دبیر نے دونوں کو بحث کرتے دیکھ کر افسوس سے کہا اتنی دیر میں احمد مراد نے حنین کے قریب آتے ہوئے اسے نرمین کے پاس سٹیج پر بیٹھنے کا کہا تاکہ کپل کی اکٹھی تصویریں بنائیں جا سکیں…..
حنین کی نظر جیسے ہی نرمین پر پڑی وہ تھوڑی دیر تک مبہوث سا اسے دیکھنے لگا جس پر زریاب نے اسے کہنی مار کر ٹوکا بس کر دے تیری ہی ہے…….
اور دبیر کی طرف دیکھ کر ہنسنے لگا
اچھا اب ٹڈی کے بھی پَر نکل آئے ہیں ہمارے ہی ہاتھوں میں پل کر ہمیں ہی باتیں واہ جی کیا بات ہے…..؟؟؟؟؟
خود تو ساری زندگی “پاؤں” دیکھتے گزر گئی اور مجھے باتیں…….
حنین کی بات سن کر دبیر نے ادھر ادھر دیکھنا شروع کر دیا جبکہ زریاب نے نفی میں سر ہلایا اور کہا
غلطی ہو گئی مجھ سے، معاف کر دے….
چل تُو بھی کیا یاد کرے گا معاف کیا ………..
ویسے تیری پیرنی نے تجھے کچھ اور سیکھایا ہے یا نہیں معافی مانگنا بڑی اچھی طرح سیکھا دیا ہے “رَن مرید”
دبیر اور حنین ہنسنے لگے جبکہ زریاب نے دوسری طرف منہ کر لیا
یار میں تو چلو بچپن سے ہی بہت خوبصورت ہوں مگر حیرانگی کی بات یہ ہے کہ نرمین بھی آج بہت پیاری لگ رہی ہے یہ میک اپ بھی کمال کی چیز ہے عام سی لڑکی کو کیا بنا دیتا ہے…..؟؟؟
حنین نے زریاب کو مناتے ہوئے اس کے کان میں سرگوشی کی جس پر دبیر اور زریاب نے ایکدوسرے کو دیکھتے ہوئے اپنا سر پِیٹ لیا……
اب یہ بکواس نرمین سے نہیں کرنا آج کے دن تو اسے خوش رہنے دے……
دبیر نے حنین کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے جواب دیا…. …
پھر حنین اور نرمین کے ساتھ سب نے باری باری تصویریں بنوائیں اور کپل کو سلامی بھی دی.
نرمین میں نے تم سے آج ایک بہت ضروری بات کرنی ہے مگر یہاں نہیں کمرے میں…. ..
حنین نے نرمین کے کان میں آہستہ سے کہا
یہاں ہی بتا دو کیونکہ تمہاری ساری ضروری باتیں بنیادی طور پر بلکل بکواس ہوتیں ہیں….
نرمین نے ہمیشہ کی طرح دیھمے لہجہ میں جواب دیا
کتنی بتمیزززز ہو تم…سیانے سہی کہتے ہیں محبوبہ جیسے ہی بیوی بنتی ہے انتہائی بتمیززز ہو جاتی ہے …
حنین نے اپنی گول مٹول آنکھیں گھما کر جواب دیا
اور شوہر شروع سے ہی بتمیزززز ہوتا ہے…یہ سیانے کہنا بھول گئے تھے کیا…؟؟؟
نرمین نے معصومیت سے حنین کو ایک نظر دیکھا اور پھر نظریں جھکا لیں….
نرمین بی بی تم مجھے جانتی ہو پھر بھی پنگا لے لیتی ہو ویسے تمہاری ہمت کو داد دینی چاہیے….
حنین نے سامنے دیکھتے ہوئے کہا
جی جو آپ نے نکاح سے پہلے ڈرامہ کیا ہے..؟؟؟ اس پر آپ کی داد بھی بنتی ہے…..
نرمین نے مسکرا کر تصویر بنواتے ہوئے حساب پورا کیا
قدرت نے عورت کو…….
حسین بنایا،خوبصورتی دی، چاند سا چہرہ دیا، ہرنی جیسی آنکھیں دی
، مورنی جیسی چال، ریشم جیسے بال، کوئل جیسی میٹھی آواز دی، پھول جیسی معصومیت دی، گلاب کی پنکھڑی جیسے ہونٹ، شہد جیسی مٹھاس دی، پیار بھرا دل دیا اور….. اور …..پھر کیا ہوا ؟؟؟جانتی ہو
ایک زبان بھی دی جس سے اس نے سب ستیاناس کر دیا
ہر وقت ٹررررر ٹررررر ٹررررر ٹررررر…….
حنین نے سامنے دیکھتے ہوئے نرمین سے کہا
مجھے تمہاری بکواس سننے اور برداشت کرنے کی عادت ہے….
نرمین نے بھی فوراً جواب دینا اپنا فرض سمجھا
میں نے سچ میں ایک ضروری بات کرنی ہے…؟؟؟
حنین نے قدرے سیریس ہوتے ہوئے کہا
اچھا ابھی تھوڑی دیر میں، میں برائیڈل روم میں چلی جاؤں گی تو تم وہاں آ کر کہہ دینا ٹھیک ہے….
نرمین نے مشورہ دیا جسے حنین نے قبول کر لیا
……………………..
نرمین برائیڈل روم میں کھڑی اپنے آپ کو بغور آئینے میں دیکھ رہی تھی ہر لڑکی کی طرح اس کے دل میں بھی یہ شدید خواہش تھی کہ حنین اس کی تعریف کرے مگر ……
وہ کچھ مایوس سی اپنے آپ کو دیکھ رہی تھی جب حنین اندر آیا.
ہاں کہو کیا بات ہے…؟؟؟
نرمین نے اپنے جذبات چھپاتے ہوئے پوچھا
وہ میں نے یہ کہنا ہے کہ کیونکہ تمہارے ابا کی خواہش ہے کہ اس بار میں MBA کر لوں تو میری تمام اسائیمنٹ تم بناؤ گی آخر تم میری بیوی ہو اور میں نے سنا ہے اچھی بیوی مشکل وقت میں اپنے شوہر کو اسائیمنٹ بنا کر دیتی ہے…..
حنین چلتے ہوئے نرمین کے قریب آگیا اب دونوں ایک دوسرے کو آئینے میں دیکھ سکتے تھے.
تم نے اسائیمنٹ بنوانے کے لیے نکاح کیا ہے…؟؟؟
نرمین نے دکھ اور حیرانگی کے ملے جلے تاثرات سے پوچھا
اورنہیں تو کیا….؟؟؟؟
تمہارے خیال سے چھوارے کھانے کے لیے کیا ہے…..؟؟ وہ میں بازار سے پندرہ بیس روپے کے لے کر کھا سکتا تھا اتنا پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں تھی مجھے…..
حنین نے نرمین کو تپاتے ہوئے کہا
بس کہ اور کچھ…….؟؟؟؟
نرمین نے اپنے ہاتھوں سے گجرے اتارتے ہوئے پوچھا
نہیں بس یہی……حنین نے کندھے کو زرا سا اچکایا اور پھر جانے لگا مگر ایکدم شرارت اس کے ذہن میں آئی تو پلٹا
نرمین میں نے تمہیں بتایا ہی نہیں کہ تم مجھے آج کیسی لگ رہی ہو…؟؟؟
حنین کے ہونٹوں پر شرارتی مسکراہٹ واضح تھی
میں جاننا نہیں چاہتی….
نرمین نے اسے یوں مسکراتے ہوئے دیکھ کر کہا
عجیب لڑکی ہو پوچھو تو سہی کہ تم آج کیسی لگ رہی ہو…؟؟؟؟
حنین نے نرمین نے مقابل کھڑے ہوتے ہوئے اس کا رخ اپنی طرف کیا
نرمین کچھ دیر حنین کو دیکھتی رہی دماغ مسلسل اسے منع کر رہا تھا مگر دل چاہ رہا تھا کہ حنین کے منہ سے تعریف سنی جائے.
بتاؤ کیسی لگ رہی ہوں…..؟؟؟؟
بلکل لال بیگ جیسی یعنی کاکروج جیسی …..
حنین نے ہنستے ہوئے کہا
جبکہ نرمین حنین کے منہ سے کاکروج کا لفظ سن کر رونے لگی اور اپنے دونوں ہاتھ منہ پر رکھ لیے اسے اس طرح روتا دیکھ کر حنین کی ہنسنی کو بریک لگی وہ صرف نرمین کو تنگ کرنا چاہتا تھا رولانا نہیں….
یار پلیززز چپ کر جاؤ کاکروج کوئی معمولی چیز نہیں ہے یہ واحد ایسا insect ہے جو ایٹمی دھماکے کے بعد بھی نہ صرف زندہ بچ جاتا ہے بلکہ اپنی زندگی معمول کے مطابق گزارتا بھی ہے…..
حنین کے جواب پر نرمین کے رونے میں تیزی آ گئی.تب اسے احساس ہوا کہ تعریف نرمین کی کرنی تھی کاکروج کی نہیں…..
سوری یارررر تم تو قسم سے آج بہت پیاری لگ رہی ہو میں نے دبیر اور زریاب کو بھی کہا تھا کہ کمال کا میک اپ ہے میں تم سے جیلس ہو رہا تھا مگر پھر تسلی ہوئی کے یہ میک اپ کا کمال ہے…
نرمین جو چپ ہو رہی تھی حنین کے آخری جملوں پر پھر رونے لگی….
یہ سب آج غلط کیوں ہو رہا ہے..؟؟؟تعریف نرمین کی کرنی ہے اور کر دی میک اپ کی…..
حنین نے اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہوئے سوچا اور پھر جلدی سے آگے بڑھ کر نرمین کو اپنے ساتھ لگا لیا
l Lovvee u yarrr🥰🥰🥰
حنین کا یہ طریقہ کافی کارگر ثابت ہوا اور نرمین چپ ہو گئی
“شکر ہے لڑکیاں بےوقوف ہوتیں ہیں اور جلدی مان جاتیں ہیں”
حنین نے اپنی ٹھوڑی نرمین کے سر ساتھ لگاتے ہوئے سوچا