Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 2 pt.1

حسب عادت جناب حنین صاحب بلیک جینز اود پرنٹڈ شرٹ پہنے کف فولڈ کیے گھڑی باندھے گگلز لگائے موبائل ہاتھ میں پکڑے اسے خونخوار نظروں سے گھور رہے تھے
دو دن سے تمہیں تلاش کر رہا ہوں پوری یونی چھان ماری کہیں کوئی پتہ نہیں تمہارا….نہ کال اٹنڈ کرتی ہو نہ میسج کا جواب دے رہی ہو کیا مسئلہ ہے تمہارے ساتھ،کیوں میرا دماغ خراب کر رہی ہو…..
تمہارا دماغ ہے؟ حیرت ہےمجھے کیوں اتنے عرصے میں پتہ نہیں چلا…
نرمین نے سراٹھائے بغیر جواب دیا وہ اس وقت یونی کی بیک سائیڈ پر بیٹھ کر اسائیمنٹ بنا رہی تھی…….
گلاسس لگائے وہ ہمیشہ کی طرح بہت جازب نظر لگ رہی تھی اس کے اس نرمی سے دیے گئے جواب پر حنین نے اپنی بڑی بڑی گول مٹول آنکھیں گھمائین……..
اور پھر مسکراتے ہوئے اس کے ساتھ بیٹھ گیا
اچھا کیا مسئلہ ہے بتاؤ…اب کی بار لہجہ میں با کی نرمی تھی…
مسئلہ وہی ہے جو پچھلے چھ سال سے چلا آ رہا ہے…..
ہنوز کام کرتے دھیمی آواز میں جواب آیا
یعنی ….آنکھیں گھما کر نومین کو دیکھا اور اس کے ہاتھ سے پن چھین لیا…
کیا بتمیزی ہے…
.نرمین کو غصہ آیا
پھر بات کرو سیدھی طرح پہیلیاں مت بجھواؤ….
حنین تم پڑھتے کیوں نہیں ہو….میں بہت پریشان ہوں…نرمین کے لہجے میں بے سی تھی….
جبکہ حنین اپنا پسندیدہ کام یعنی پن سے اپنے ہاتھ کی ہتھیلی پر نرمیں لکھ رہا تھا ٹیٹو سٹائل میں….
حنین……
نرمیں نے اپنی طرف متوجہ کرنا چاہا…….سن رہا ہوں بہرہ نہیں ہون آگے بولا
کل پھر بابا کے دوست کی فیملی آئی تھی….
.لمبا سانس لے کر نرمین نے نظریں جھکا کر کہا وہ..میرا پرپوزل لے کر…
پہلی بار حنین نے نرمین کو ترچھی نظروں سے دیکھا….اور ہنسے لگ گیا……
لگتا ہے تم پنڈی کی آخری کنواری لڑکی ہو جسے دیکھو منہ اٹھا کر تمہارے گھر آ جاتا ہے باقی لڑکیاں مر گئی ہیں کیا؟؟؟؟؟
ویسے ہی میڈیا شور مچاتا ہے لڑکیوں کے رشتے کا بڑا مسئلہ ہے؟؟ مجھے تو ایسا کچھ نہیں لگتا…
منع کرو یارررررررررر باپ اپنے کو…………..
تمیز سے بات کرو بابا کے بارے میں تمہارے استاد بھی ہیں …
نرمین کو برا لگا
حنین نے شانے اچکا دیے اور گراؤنڈ میں ادھر ادھر دیکھنے لگا……
میں اور بہانے نہیں بنا سکتی اگر تم نے اس سال بھی سمسٹر کلیئر نہ کیا تو…..
آگے وہ کہ نہ سکی بس اپنے ہونٹ کاٹنے لگی
حنین نے اسکے چہرے کی طرف دیکھا جو کہ اداس نظر آ رہا تھا یار تیرے باپ ساتھ مسئلہ کیاہے شادی کے لیے ایم بی اے ہونا ضروری نہیں ہے بس لڑکے کا میڈیکلی فٹ ہونا ضروری ہے اور وہ تو الحمد اللہ میں ہوں وہ موقع دو دے کر دیکھیں….
آنکھ مارتے ہوئے نرمین کو دیکھا جو اسے کھا جانے والی نظروں سے دیکھ رہی تھی…
تم انتہائی ذلیل، کمینے اور بے غیرت انسان ہو میرا دماغ خراب ہے جو تمہارے ساتھ بحث کرتی ہوں ….
نرمین کا صبر جواب دے گیا تھا وہ اپنی سب چیزیں سمیٹ کر جلدی سے اٹھنے لگی تبھی حنین نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اسےمعلوم تھا اب یہ روئے گی
چھوڑو حنین…..پلیززززز نرمین نے نم لہجے میں کہا
بیٹھو پھروہ اسے اپنے پاس بیٹھنے کا اشارہ کر رہا تھا نہ چاہتے ہوئے بھی وہ بیٹھ گئی مگر منہ دوسری طرف تھا ناراضگی کا اظہار تھا یہ…..
یار مجھے تیرے باپ کی قسم سے سمجھ نہیں آتی……..
اکلوتا ہوں ، بے پناہ مال ودولت ہے اتنا بڑا بزنس ہے خوش شکل ہون …اور کیا چاہیے ہوتا ہے لڑکی والوں کو…
.مگر نہیں فضول ضد لگا رکھی ہے ایم بی اے کی…..
چلو میری تو خیر ہے مگر اپنی بیٹی کا ہی خیال کر لیں کتنی عمر ہوتی جا رہی ہے…
شرارت لفظوں میں ظاہر تھی اور تبسم ہونٹون پر..
پہلی دفعہ نرمین نے مڑ کر دیکھا ….
حنین کا مقصد بھی یہی تھا پیاری لگ رہی ہے😍
Will you please shut up
نرمین کا صبر جواب دے گیا تھا.
تمہاری وجہ سے میں بابا کو منع کرتی رہی اب تمہیں میری عمر نظر آ رہی ہے کتنے گھٹیا ہو تم….
ناراض نہ ہو یار سچ تو یہی ہے جب سے ہمارا افئیر چل رہا ہے اگر تمہارے باپ نے تب سے ہماری شادی کر دی ہوتی تو اب وہ دو عدد بچوں کے نانا ہوتے اور تیسرا آنے والا ہوتا…..
کیونکہ مجھے اپنے اوپر پورا کنفیڈنس ہے…….
نرمین سر مارتی اتھ کھڑی ہوئی جیسے کہ رہی ہو تمہارا کوئی حال نہیں…
جبکہ حنین اپنی گول مٹول آنکھون پر گگلز لگاتا ہاتھ جھارتا شانے اچکاتا کھڑا ہوا ….سچ کہا ہے ایک ایک لفظ سارا پھڈا تمہارے باپ نے ڈالا ہوا ہے..
ٹھیک ہے تو تم نہیں پڑھو گے آخری فیصلہ ہے تمہارا…نرمین نے قدرے تحمل سے پوچھا….حنین نے اس کی آنکھوں میں جھانکتے ہوا کہا….نہیں نہیں نہیں
نرمین احمد اگر میں نے پڑھنا ہوتا تو بہت پہلے پڑھ چکا ہوتا حنین ملک نام ہے میرا مجھ سے کوئی اپنی بات منوا نہیں سکتا جب تک کے میں خود نہ ماننے کے موڈ میں ہوں….
چلو مجھے بھوک لگی ہے کینٹین سے کچھ کھاتے ہیں….
نہیں شکریہ …..
نرمین کہتی ہوئی چل پڑی اور وہ اسے جاتا دیکھنے لگا….
پاگل ہے بلکل پاگل شادی کا ایم بی اے سے کیا تعلق….وہ بھی شانے اچکاتا چل پڑا