51.1K
64

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 35

عثمان نے اپنے کمرے میں اکے تیزی سے اپنا کمرہ بند کیا ۔۔
بچوں کی طرح ذمین پہ بیٹھ کے اس نے اپنی جیب سے وولٹ نکلا اس میں موجود اپنی اور مہناز کی تصویر کو غور غور سے دیکھنے لگا۔
اسکی انکھوں سے تیزی سے انسو جاری تھے دل زور زور سے ڈھرک رہا تھا۔۔
اسنے اپنے وولٹ سے مہناز کی تصویر نکال کے سائیڈ میں رکھ دی پھر تھوڑی دیر بعد دوبارہ وولٹ میں رکھ لی یہ عمل عثمان نے کوئ پانچ بار کیا۔۔
یہ تو اس نے سوچا ہی نہیں تھا کے وہ کسی اور کی زندگی میں بھی شامل ہوسکتی ہے کیونکہ عثمان نے اخری بار ملتے ہوئے مہناز کو اس گناہ کی سزا دی تھی جو اس نے کی ہی نہیں تھی۔۔
ائ۔لو یو مہناززززززززز ۔۔۔
عثمان نے تقریبا چیختے ہوئے یہ بات کہی تھی۔۔
نہیں عثمان اب وہ کسی اور کی امانت ہے۔۔
عثمان کے دل نے کہا۔۔
مگر وہ جسکا نصیب ہے وہ کتنوں کی زندگی برباد کرچکا ہے چھین لے اس سے مہناز کو۔ دماغ نے اپنی رائے دی۔۔
مگر اسکی انکھوں میں سچائ تھی وہ سچ میں مہناز کو چاہتاہے۔۔
دل نے پھر ہلکی سی بغاوت کی ۔۔
نہیں نہیں وہ اب کسی اور کی امانت ہے ہر بگڑے ہوئے انسان کو ایک بار سدھرنے کا موقع دینا چاہیے ۔۔
عثمان نے تیزی سے اپنے صاف کیے اور خود سے لڑتے ہوئے کھڑا ہوا۔
میں نے کونسا اسے کہا تھا کے میں اسے بچپن سے چاہتا ہو یہ کب اسے کہا میرا نتظار کرنا اپنی طرف انے والا ہر راستہ اسکا میں نے خود بند کیا تو اب کس بات کے ہیں یہ انسو
عثمان نے ایک لمبی سانس لی اور دھیرے سےکہا۔۔
ائ۔لو یو مائ اینجل تجھے کبھی نہ میں بھولونگا۔
اپ سچ کہہ رہے ہو بگ بی؟؟
مگر یہ بات اپکو کیسے پتہ؟؟
عمر کے پوچھنے پہ حمزہ نے چند سالوں پہلے زریاب کا واقعہ عمر کو سنایا جب وہ ٹریننگ میں جانے سے پہلے دلنشیںن کے کمرے سے نکلا تھا۔۔
واہ بھئ واہ یہ تو میرے دل کی مراد پوری ہوگئ۔۔
عمر کتنا خوش تھا یہ بات سن کے حمزہ کو اسکا چہرہ دیکھ کے باخوبی اندازہ ہورہا تھا۔۔
مگر عمر یہ بات ابھی دلنشین سے مت بولنا تھوڑا ان لوگوں کو ٹائم دو۔۔
ہاں بگ بی جانتا ہو ابھی ان دونوں کو وقت کی ضروت ہے ۔
دلنشین کے لاکھ منع کرنے باوجود زریاب اسے کافی شاپ لے ایا تھا۔۔
دلنشین اگر کچھ سمجھو مجھے تو بتا سکتی ہو عثمان کے ڈسٹرب ہونے کی وجہ؟؟
کچھ تو تھا جو امجد کی بات سن کے تم دونوں چونکے تھے جس امجد کو پکڑنے کیلیے تم دونوں نے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا تھا اتنی اسانی سے اسے جانے دیا وہ بھی اس لیے کے اس نے مہناز کی قسم کھائ اور یہ مہناز ہے کون؟؟
دلنشین نے اپنی انکھیں بند کرکے کھولی اور زریاب کو مہناز اور عثمان کا رشتہ بتایا لاسٹ بار جب وہ دونوں ملے تھے ان کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی بتائ مہناز کی فیلنگ جو وہ عثمان کیلیے بچپن سے رکھتی تھی سب ایک ایک بات اس نے زریاب کو بتا دی۔۔
مگر دلنشین مجھے ایسا لگتا ہے عثمان بھی مہناز سے محبت کرتا ہے ایک اسکے نام پہ اسنے امجد جیسے بندے پہ بھروسہ کرکے اسے چھوڑ دیا ۔
وہ کبھی بھی نہیں مانے گا کے وہ مہناز سے محبت کرتا ہے بلکے اج کے بعد وہ اس بات سے بھی ہمیشہ کیلیے مکر جائے گا ہر اس انسان سے لڑے گا ھو اسے اس بات کا احساس دلائے گا کے مہناز اسکے لیے کیا ہے۔۔۔
جاری ہے۔۔