Mafi Season 2 By Maryam Khan Readelle50213 Episode 14
Rate this Novel
Episode 14
سر کی بات سن کے رابعہ کو دو منٹ بعد ہوش ایا اور اس نے کھڑے ہوکے کہا ۔۔
سر میرا بلڈ سیم ہے عفان کے بلڈ سے ۔۔
رابعہ کی بات سن کے کلاس کے تقریبا سارے اسٹوڈینٹ نے گھور کے شاکڈ کی کیفیت میں رابعہ کو دیکھا تھا۔۔
او ڈیٹس گریٹ اپ میرے ساتھ ائے مس رابعہ۔۔
رابعہ سر کیساتھ پرنسپل کے افس پہنچی جہاں سر نے پرنسپل کو بتایا عفان اور رابعہ کے سیم بلڈ کا۔۔
تھوڑی دیر میں رابعہ ہاسپتال میں موجود تھی عفان کے سارے دوستوں کیساتھ ساتھ اسکے پیرنٹس بھی وہاں موجود تھے عفان کی ماما کو جب پتہ چلا کے رابعہ انکے بیٹے کی زندگی بچانے کیلیے اسے بلڈ دینے ائ ہیں تو انہوں رابعہ کو اپنے سینے سے لگا لیا اور کہا ۔۔۔۔
شکریہ بیٹا اگر اج تم عفان کو بلڈ دینے نہیں اتی تو وہ کومہ میں چلا جاتا ۔۔
انٹی مجھے شرمندہ نہ کرے پلیز اب فکر نہیں کرے انشاءاللہ عفان ٹھیک ہوجائے گا۔۔
رابعہ کو اسی روم میں لیجایا گیا جہاں عفان تھا ۔۔
مشینوں میں جکڑے عفان کے وجود کو دیکھ کے بلا شہبہ رابعہ کا ہاتھ اپنے منہ پہ گیا ۔۔
عفان کے ایک ہاتھ اور ایک ٹانگ پہ پلاسٹر چڑھا تھا سانس کی نلکی لگی تھی گردن میں بیلڈ تھی جسکی وجہ سے اسکی گردن بلکل سیدھی تھی ۔
پورا منہ سوجا ہوا تھا جگہ جگہ نیل تھی رابعہ کو شدت سے اپنی غلطی کا اعتراف ہوا اگر رابعہ اسے معاف کردیتی تو اج عفان اپنے ساتھ یہ سب نہیں کرتا رابعہ کو پورا یقین تھا کے یہ سب عفان نے جان بوجھ کے کیا تھا اور اس بات پہ یقین کی مہر تب لگی جب اس نے نرسوں کو یہ کہتے سنا کے امیر باپ کی اولاد ہے تو اسےبائیک ریس لگانے کی کیا ضرورت تھی۔۔
بلڈ دینے کے بعد رابعہ دو تین گھنٹوں کیلیے بیہوش ہوگئ تھی۔۔
مگر رابعہ کے بیہوش ہونے کے بعد عفان کی ماما مسلسل اسکے ساتھ تھی۔۔
ایک ہفتے ہاسپتال میں ایڈمت رہنے کے بعد اج عفان گھر شفٹ ہورہا تھا کم از کم تین مہینے ڈاکٹروں نے اسے مکمل بیڈ ریسٹ بولا تھا ۔۔
عفان کی یونی میں غیر موجودگی میں ایسے کافی راز تھے عفان کے جو رابعہ پہ کھلے ۔۔
عفان کس نیچر کا مالک ہے ۔۔
لوگوں کی مدد کرنا،انکے کام انا ,غریب اسٹوڈینٹ کی مدد کرنا ،عفان کے پاپا کافی بھاری ڈونیشن یونی کو دیتے ہیں۔۔۔
عائشہ واپس ائ تو اسے بھی عفان کے ایکسیڈینٹ کا معلوم ہوا۔۔
اج اسکے کلاس کے کافی اسٹوڈینٹ عفان سے ملنے اسکے گھر جارہے تھے ان میں عائشہ بھی شامل تھی مگر رابعہ چاہ کے بھی ان میں سے کسی سے بھی یہ بات بول نہیں پائ کے وہ بھی عفان کو دیکھنے جانا چاہتی ہے۔
کیا تم چلو گی آج عفان کو دیکھنے؟؟؟
میرا جانا کیا صحیح ہوگا؟؟رابعہ نے عائشہ کے سوال کے بدلے جواب نہیں دیا بلکے ایک اور سوال کیا۔۔
میں جانتی ہوں تم شرمندہ ہو اپنے عمل سے۔۔
لیکن تمہیں جانا چاہیے کیا پتا وہ تمہارا انتظار کر رہا ہوں؟؟
عائشہ کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگا میرے وہاں جانے پہ؟؟
کلاس میٹ ہو اس کی جاسکتی ہے اس کو دیکھنے کوئ مضاحکہ نہیں ہے پوری کلاس جاری ہے۔۔۔عائشہ نے اس کا ڈر ختم کرنے کی۔کوشش کی۔۔
رابعہ نے ایک لمبی سانس لی اور جانے کے لئے حامی بھری۔۔
سارے دوست عفان کے گھر پہنچے تھے سب سے ہیں عفان کے والدین خوش دلی سے ملے عفان کا گھر دیکھ کافی دوستوں نے تعریف کری ہر جگہ ارمی کا۔کوئ نہ کوئ افیسر موجود تھا۔۔
عفان اس بات سے سے لا علم تھا کے اسکے دوست اج اسکے گھر انے والے تھے۔۔
اچانک جب عفان کے سارے دوست اسکے کمرے میں پہنچے جنہیں دیکھ کے عفان حیران ہونے کیساتھ ساتھ کافی خوش ہوا مگر حیرانگی کیساتھ ساتھ اسے شاکڈ جب لگا جب اس نے سب کے پیچھے کھڑی ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ لیے رابعہ کو دیکھا۔۔۔
