Mafi Season 2 By Maryam Khan Readelle50213 Episode 26
Rate this Novel
Episode 26
مایا اور مانی دونوں نے ایک ساتھ کیپٹن کو دیکھا۔۔
کیپٹن یہ کچھ نہیں کرسکتا میں بتا رہی ہو اپکو۔۔
مایا کول ڈاون مسٹر ہیکر 10 منٹ ہیں اپکے پاس اس لیپ ٹوپ کو کھولنے کیلے اگر اپ کامیاب ہوگئے تو اپکی جاب ڈن۔۔
مایا کے بولنے پہ ہیکر نے بہت گھور کے مایا کو دیکھا اور لیپ ٹوپ اپنے اگے کھسکایا۔۔۔
مانی کی نظریں مسلسل ہیکر کی انگلیوں پہ تھی کیپٹن کا بھی کچھ ایسا ہی حال تھا جبکہ مایا کو بلکل امید نہیں تھی کے وہ لیپ ٹوپ کھول پائے گا۔۔
10 منٹ سے بھی کم ٹائم میں ہیکر نے لیپ ٹوپ اون کردیا۔
مایا کا منہ تو حیرت سے کھل گیا جبکہ مانی اور کیپٹن نے اسے خوشی سے گلے لگایا۔
Dont judge a book by its cover…
جب تم ارمی میں شامل ہوسکتی ہو جسکی نہ صورت ہے نہ عقل ہے تو پھر میں کیوں نہیں جبکے میں تو عقل میں بھی تم سے ذیادہ ہو اور شکل میں بھی۔۔
مایا کو بولنے کے بعد ہیکر کیپٹن کی طرف مڑا اور کہا۔۔
میری جاب کنفرم پھر کیپٹن؟؟
بلکل برخوردار۔۔
شکریہ سر ہیکر نے کیپٹن کا شکریہ ادا کی مگرمایا کو
گھورنا نہیں بھولا۔۔
ہیکر کے جاتے ہی مایا اور مانی ان دس لڑکیوں کی ڈیٹیل دیکھنے میں لگ گئے جن پہ شاہ کی نظر تھی اور10 نمبر پہ جو لڑکی تھی اسے دیکھتے ہی مایا مانی کیساتھ ساتھ کیپٹن کے پاوں سے بھی ذمین نکل گئ۔۔..
ہمیں کسی طرح بھی شاہ کا پتہ لگانا ہوگا مانی وہ کہاں ہے کس حلیے میں اس یونی میں ہمیں گھسنا پڑے گا۔۔
مایا نے پریشان ہوکے اپنا ماتھا مسلہ ۔۔
مانی نے سوچ لیا اسے اگے کیا کرنا ہے۔۔۔۔
ارے مسسز نادر ائیے ائیے ۔۔۔
جنت اور اقراء کل کی پارٹی ڈسکس کررہے تھے جب ماسی نے مسسز نادر کے انے کی اطلاع دی۔۔
جنت اور اقراء دونوں ہی انکی امد کا سن کے کافی حیران ہوئ کیونکہ وہ کل ہی تو پارٹی میں ائے تھی۔۔۔
میں نے ڈسٹرب تو نہیں کیا اپ لوگوں کو؟؟
مسسز نادر نے صوفے پہ بیٹھتے ہوئے کہا۔۔
ارے نہیں نہیں مسسز نادر ۔
جنت نے مسکرا کے کہا۔۔۔۔
اصل میں جنت میں اج تم سے بہت ضروری بات کرنے ائ ہو۔۔۔
ہاں ہاں بولے مسس نادر کیا بات ہے اپ بلا جھجھک بول سکتی ہیں۔۔
جنت اور اقراء دونوں نے ایک دوسرے کی شکل دیکھی۔۔۔۔
اصل میں جنت میں اپنے عمان کے لیے تمہاری بھتیجی فلک کے لیے ائ ہو عمان نے کل اسے پارٹی میں دیکھا ہے تو بس کل سے میرے پیچھے لگا کہ ماما اپ جنت انٹی سے بات کرے مجھے فلک بہت اچھی لگی ہے۔۔
عمان تو تمہارے سامنے کا بچہ ہے زریاب اور وہ بچپن کے دوست ہیں اپنے پاپا کا کاروبار بھی بہت اچھی طرح سنبھالا ہے۔۔
ارے مسز نادر کے اپ عمان کے بارے میں اتنی صفائیاں کیوں دے رہی ہیں مجھے پتہ ہے عمان کے بارے میں میں جانتی ہو نادر بھائ کے انتقال کے بعد کسطرح اس نے اپکو اور کاروبار کو سنبھالا ہے دیکھے میں پہلے اپنے بھائ سے بات کرلو پھر انشاءاللہ ایک دو دن میں اپکو جواب دیتی ہو۔۔
بھابھی اپ واقعی بات کرینگی نومیر بھائ سے؟؟
مسسز نادر کے جاتے ہی اقراء بول پڑی۔۔
ہاں اقراء اس میں برائ کیا ہے میں نومیر سے کرونگی جاکے بات۔۔۔
دلنشین ؟؟؟
ہممم بولو ۔۔
یار میرے ساتھ مارکیٹ چل رہی ہو کام ہے ایک …
تاشہ نے جیسے منتیں کرنے والی انداز میں کہا۔
کیا کام ہے مارکیٹ سے پہلے بتاو۔۔؟؟
یار وہ میری فرینڈ کی برتھ ڈے پارٹی ہے اسکے لیے گفٹ لینا ہے اور کچھ اپنے لیے بھی چیزیں لینی ہے
اچھا چلو تم ماما سے پوچھو میں ریڈی ہوتی ہو۔
تاشہ کے جاتے ہی دلنشین نے کسی کو میسج کیا اور تیار ہونے چلی گئ۔۔
تاشہ اور دلنشین گاڑی میں بیٹھ رہے تھے جب عمیر کی گاڑی گیٹ سے اندر ائ۔۔
ارے بھئ کہاں کی تیاری ہے ؟؟.
عمیر نے گاڑی سے نکل کے ان دونوں سے پوچھا مگر تاشہ کی ڈریسنگ دیکھ کے اسکا خون کھول گیا۔
ریڈ کلر کا ٹوپ وہ بھی بنا استینوں کا اس میں سے اسکے جھلکتے دودھیا بازو عمیر کو بھی نگاہ جھکانے پہ مجبور کرگئے اور ٹائٹ جنیز ،جینز دلنشین نے بھی پہنی تھی مگر اس پہ کرتا پہنا تھا۔۔
عمیر کا خون تاشہ کو دیکھ کے اچھا خاصا کھول چکا تھا دلنشین موبائل پہ مصروف تھی اس لیے عمیر کے ایکسپریشن پہ غور نہیں کرپائ ۔۔
چلو میں لے کے چلتا ہو مجھے بھی کچھ لینا تھا مارکیٹ سے۔۔۔
عمیر نے کہنے پہ دلنشین اور تاشہ اسی کیساتھ گاڑی میں چلی گئ۔۔
کیسی ہو چاندنی عثمان اج ایک بار پھر ریڈ لائٹ ایریا میں تھا ۔۔
ارے عثمان اج دوپہر میں ۔۔
اپکو تو پتہ ہے ظہرہ بائ غصہ کرتی ہے۔۔۔
ارے تمہاری یاد ائ تو میں چلا ایا چلے کمرے میں کچھ کام کی بات ہوجائے عثمان کی بات کا مفہوم سمجھ کے چاندنی خاموشی سے اپنے کمرے میں چلی گی اور کمرے میں داخل ہوتے ہی عثمان نے کمرے کا دروازہ بند کردیا
عمیر میری ایک فرینڈ یہی پاس میں رہتی ہے ابھی اسکا میسج ایا ہے میں اسسے ملنے جارہی ہو تم۔لوگ گھر چلے جانا میں اجاونگی۔۔
دلنشین کے نکلتے ہی وہ لوگ مال کے اندر چلے گئے ۔۔
تاشہ ایک شاپ سے اپنے اپنی فرینڈ کا گفٹ لے کر نکل رہی تھی کہ دو لڑکوں کی ٹکر ان سے ہوگئ اور یہ لڑکے تاشہ کی ڈریسنگ کی۔وجہ سے بہت دیر سے اسے فالو کررہے تھے ان میں سے ایک لڑکے نے جان بوجھ کے تاشہ کی بیک کو ٹچ کیا۔۔
لڑکے کی اس حرکت پر تاشہ ایک دم گھبرا گئی عمیر جو سامنے والے شاپ سے اپنے لئے پرفیوم لے رہا تھا مگر اس کی نظریں تاشہ پہ تھیں لڑکے کی اس حرکت پر عمیر کا خون ایک دم کھول گیا اس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ آگے بڑھ کے جس لڑکے نے تاشہ کی بیک پہ ہاتھ لگایا تھا اس کو اندھا دھند مارنا شروع کر دیا۔۔
جاری ہے۔۔
