51.1K
64

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 34

میں اخری بار پوچھ رہا ہو امجد شاہ کہاں ہے ؟؟
وہ چاروں اس وقت ٹاچر سیل میں امجد کے سامنے بیٹھے تھے پچھلے ادھے گھنٹے سے۔۔
امجد تمہاری زندگی اسی میں ہے جو تم سے پوچھا جارہا ہے بتا دو ورنہ بھول جاو تم یہاں سے باہر نکل سکتے ہو۔۔
مایا کے کہنے پہ امجد کاقہقہ گونجا اور کہا۔۔
یہ سوچ اپنے دماغ سے نکال دو دلنشین عرف مایا۔۔
امجد کے انکشاف پہ وہاں بیٹھے ہر نفوس کو سانپ سونگھ گیا۔
اور تم مانی عرف عثمان ۔۔
عثمان کا حال بھی وہاں بیٹھے ہر نفوس جیسا تھا انتی بڑی سچائ سن کے مایا اور مانی دونوں دنگ تھے زریاب اور احسان تو ایس پی تھے شہر کے انکو تو سارا شہر جانتا تھا۔۔
چلو مان لیا تو ہمارے راز سے واقف ہو مگر اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کے ہم تمہیں یہاں سے جانے دینگے بہت محنت کری ہے تمہیں پکڑنے میں امجد تمہیں پکڑنے کے چکر میں میں نے اپنی بہن کو کھویا ہے جو صرف تمہاری پہچاننے کی گنہگار تھی تم نے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا روح نہیں کانپی تمہاری تین مہینے کی ایک چھوٹی بچی تھی اسکی ۔۔
عثمان نے امجد کا کالر پکڑ کے اسے جھٹکا دیتے ہوئے کہا۔۔
عثمان کی بات سن کے امجد کا قہقہ گونجا وہ اتنی زور سے ہنسا کے دو پل کے لیے زریاب کو لگا جیسے وہ پاگل ہے۔۔۔
کیا کہا تم نے عثمان کے تم لوگوں نے مجھے پکڑا واہ کیا مزاق ہے۔۔
جس امجد کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے تم لوگوں کی حالت بری ہوگئ کتنے بھیس بدلے مایا اور مانی تم لوگوں نے تمہیں کیا لگا اس امجد کی خبر شاہراہ فیصل کا تمہارا مخبر زیب دے گا ۔۔
افسوس ہوا تم لوگوں کی عقل پہ اتنا تم لوگوں کا دماغ نہیں چلا کے پرسوں صائمہ مری اسی دن تم لوگوں نے اپنے مخبروں کو میری تصویریں بھیجی اور اج میں تھالی میں پیش ہوگیا تم لوگوں کے سامنے وہ بھی معمولی سے حلیے میں ۔۔
کس طرح کے اندر کور افیسر ہو تم لوگ کے اپنے دشمن کو تم لوگوں نے اتنا کمزور سمجھ لیا۔
امجد کی باتیں سو فیصد سچ تھی جبھی ان چاروں میں سے کسی کے بھی پاس اسکی باتوں کا جواب نہیں تھا ۔
عثمان میں نے نہیں مارا چاندنی کو ظہرہ مائ نے اس رات غصہ میں ایک ساتھ دو دو مرد چاندنی کے کمرے میں بھیجے تھے چاندنی مجھے دیکھ کے چونکی تھی اسکا چونکنا مجھے چوکننا ہونے پہ مجبور کرگیا میں کمرے سےباہر نکلا تب اس نے تمہیں کال ملانا چاہی جبھی میرے دوست واجد نے اسکی گردن پہ چھری چلا دی۔۔
تو اتنی اسانی سے تم نے اپنی گرفتاری کیوں دی؟؟
عثمان کے پوچھنے پہ امجد طنزیہ مسکرایا اور کہا ۔۔۔
ویسے مہناز کو تم میں دیکھا کیا تھا جو وہ مجھے تمہارے پیچھے پچپن سے اگنور کرتی ائ تھی ۔
امجد کے طنز پہ عثمان حیران تھا
امجد کے بولنے پہ عثمان اور دلنشین نے ایک ساتھ چونک کے ایک دوسرے کو دیکھا جب دلنشین نے امجد سے کہا۔۔
تم مہناز کے ماموں کے بیٹے امجد تو نہیں۔۔۔؟؟
زہے نصیب بڑی دیر کردی مہرباں پہچانتے پہچانتے۔
میں یہ سارے کام چھوڑنا چاہتا ہو مایا مانی پرسوں میرا نکاح ہے مجھے میری محبت نے قسم دی ہے ہربرا کام چھوڑنے کی اس نے مجھ پہ بھروسہ کیا ہےاور میں اسکا بھروسہ کسی قیمت پہ بھی توڑ نہ نہیں چاہتا بہت چاہتا ہو اسے۔۔
۔ ۔۔
ہمیں شاہ کا پتہ چاہیے امجد اور تم بھی بہت بڑے بڑے جرم کرچکے ہو اسکا اندازہ تمہیں ہم سے زیادہ ہوگا ہمیں کوئ فرق نہیں پڑتا تم ہماری اصل پہچان جانتے ہم اپنے ملک کے محافظ ہیں اپنے ملک کو کھوکھلا کرنے والے کو ہم قبرتک پہچائینگے۔۔
تم سمیٹ شاہ ہمارے ملک کو کھوکھلا کرہے ہو ۔۔
مان لیا تم یہ کام چھوڑنا چاہتے ہو تو تم خود کیوں نہیں ائے ہمارے پاس۔۔؟؟
عثمان کے سوال پہ امجد نے ایک گہری سانس لی اور کہا ۔
جیسے میں تم لوگوں پہ نظریں رکھا تھا شاہ نے مجھ پہ رکھی ہے جب سے اسے پتہ چلا ہے میں نکاح کررہا ہو میری وجہ سے اسے کوئ تکلیف ہو میں نہیں چاہتا اس لیے اج میں جان بوجھ کے تمہارے مخبرکے سامنے ایا ۔۔
اگر تم لوگوں کو میری باتوں پہ یقین نہیں تو ٹھیک ہے ماردو مجھے مجھے فرق نہیں پڑتا مگر اگر تم لوگوں کو مجھ پہ رتی برابر بھی بھروسہ ہے تو چند دونوں کی کیلیے شاہ کا چیپٹر کلوز کردو یہ میرا وعدہ ہے تم لوگوں سے کے بہت جلدشاہ تم لوگوں کی گرفت میں ہوگا شاہ مایا اور مانی کو نہیں جاںتا مگر دلنشین زریاب اور احسان کو اچھے سے جانتا ہے ہاں عثمان ابھی تک اسکے ریڈار میں نہیں۔
تو تمہارے کہنے کا یہ مقصد ہے ہم تمہیں ابھی جانےدے اور جیسا تم کہو ویسا کرے کیا ہمیں پاگل سمجھا ہے تم نے نو سو چوہے کھاکے بلی حج کو چلی کیا بات ہے تماری۔۔
مایا نے غصہ میں ٹیبل پہ ہاتھ مارتے ہوئے کہا ۔۔
تو ٹھیک ہے نہ کرو میرا یقین باندھ کے رکھو مجھے اس سے اگر تم لوگ شاہ کا اصل حلیہ اصل پہچان تک پہنچ سکتے ہو تو ٹرائ کر لو۔امجد نے بھی غصہ میں مایا کی بات کا جواب دیا۔۔
کوئ ایک وجہ بتاو امجد کے ہم تم پہ بھروسہ کرے کیوں کرے تم پہ بھروسہ۔۔؟؟
زریاب کے کہنے پہ امجد نے ایک لمبی سانس لی اور کہا۔۔
میں اپنی محبت کی قسم کھا کے کہتا کو کے میں یہ سب کام چھوڑ نا چاہتا ہو مہناز کے ساتھ دور کہی اچھی زندگی گزارنا چاہتا ہو۔۔
تم مہناز سے نکاح کررہے ہو؟؟
مایا کے سوال پہ امجد نے ہاں میں گردن ہلائ اور غور سے عثمان کا چہرہ دیکھنے لگا۔۔
دلنشین بھی غور غور سے عثمان کو دیکھ رہی تھی مگر عثمان کا چہرہ امجد کی بات سن کے ہر احساس سے عاری تھا۔۔۔۔۔
ٹھیک ہے امجد میں تمہیں رہا کرتا ہو صرف اس بات پہ کے تم ںے محبت کی قسم کھا رہے ہو جاو رہا کرا تمہیں۔۔
یہ بول کے عثمان نے امجد کے ہاتھ کی ہتھکڑی کھول دی۔۔
امجد نے ایک نظر سب کو دیکھا اور کہا۔۔بہت جلد میں خود تم لوگو کو شاہ سے ملوانگا اگر میں زندہ بچ گیا تو۔۔
یہ کہہ کے امجدچلا گیا۔۔
عثمان ۔۔۔۔
دلنشین نے عثمان۔کے کندھے پہ ہاتھ رکھا وہ جانتی تھی عثمان کے دل کی حالت ۔
دلنشین تم جاو ہم بعد میں بات کرتے ہیں۔۔
مگر عث !!!!
اسسے پہلے دلنشین دوبارہ عثمان کو مخاطب کرتی عثمان نے زور سے کہا۔۔
جا یار مایا میں ٹھیک ہے رات کو ملتے ہیں مطلوبہ جگہ پر۔۔
زریاب عثمان اور دلنشین دونوں کی حرکت کو بہت غور سے دیکھ رہا تھا۔۔
احسان جا چکا تھا نومیر نے اسے اسٹور کام کے سلسلے میں بلایا تھا۔
دلنشین ابھی چلو شاید وہ ڈسٹرب ہے۔
زریاب دلنشین کا ہاتھ پکڑ کے اسےخاموشی سے گاڑی کی طرف لے ایا۔۔۔۔
عمر ۔۔۔
ہاں بگ بی۔۔۔عمر تمہیں حاشر کو دیکھ کے ایسا نہیں لگتا جیسے بہت جانا پہچانا چہرہ ہو۔۔
اپنے میرے منہ کی بات چھین لی بھائ ۔
مگر فلک کی پسند ہے بھائ کیا بول سکتے ہیں۔۔
جب بچے بڑے ہوکر کسی غیر کیلیے اپنے ماں کو نیچا دیکھاتے ہیں بہت تکلیف ہوتی ہے بگ بی۔
یہ تو ہے عمر مگر عشق نہ پوچھے ذات وہ کہاوت تو سنی ہے نہ۔۔
کاش اولاد جان پائے کے ماں باپ کبھی بھی اپنی اولاد کیلے غلط فیصلہ نہیں کرتے ۔۔۔
حمزہ اور عمر افس میں بیٹھے باتیں کررہے تھے ۔
موقع اچھا تھا جب عمر نے کہا۔۔
بگ بی مجھے اج اپ سے بہت ضروری اور اہم بات کرنی ہے ۔۔
ہاں بولو عمر۔
بھائ میں زریاب کیلے دلنشین کا ہاتھ مانگنا چاہتا ہو اپ سے۔۔
ارے عمر دلنشین میری نہیں تمہاری بیٹی ہے مجھ سے زیادہ تم بہتر سمجھتے ہو وہ کس دماغ کی ہے ویسے زریاب اسے بچپن سے چاہتا ہے یہ بات مجھے پتہ ہے
واٹ ار یو سیرس ۔۔۔؟؟؟
جاری ۔