Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 29

مغرور محبت 29
رائٹر ۔۔۔انابیہ شاہ
Episode no 29
بتاو کیا آڈر کرو میں مینیو کارڈ اٹھاتے ہوئے کہاں مجھے تو بس پیزہ اور برگر کھانا ھے اور پیزہ لارج والا چاہئیے مجھے اور اس

کے ساتھ کولڈرنگ اور بس بس بریک پر پاؤں رکھوں لڑکی اتنا کچھ کھالو گی اس نے اپنی آئی برو اٹھا کر حیرت سے کہاں ہاں مجھے تو

بریانی بھی کھانی ھے اور اس کے ساتھ رائتہ بھی چاہئیے اس کے ساتھ آف ہانم چپ ہوجاو اتنا

سارا تم کھالو گی اور ویسے بھی اتنا فاسٹ فوڈ نہیں کھانا چاہیے ہانم اس لئے پیزہ اور برگر میں

سے ایک چیز چوز کرو اور بریانی منگواتا ہوں میں لیکن پیزہ برگر میں سے صرف ایک چیز

لیکن آپ نے گھر پر کہاں تھا کہ آپ میری پسند کا کھانا منگوائے گے اچھا لیکن مجھے یہ بات بلکل بھی یاد نہیں ھے تو مجھے کیوں یاد نہیں

ارہا کہ میں نے ایسا کہاں تھا ہاں یہ ضرور یاد ھے کہ باہر لانچ کرے گے پلیز میں زیادہ تھوڑی کھاتی

ہوں اس میں سے تم نے ابھی کھایا تھا نہ پرسو ہی پھر کھاؤ گی پلیز اس نے پاوٹ بنا کر کہاں تو

اس نے تاسف سے سر ہلا کر ویٹر کو آڈر لینے کے لئے بلوایا جی سر اور پلیز ایک پیزہ دو برگر اور

ایک بریانی اور دو ریگولر لے ائے یس سر اور کچھ نہیں بس کافی ھے جی سر بس دس منٹ میں اپ

کا اڈر اپ کو مل جائے گا ویٹر تعبداری سےبول کر اندر کی طرف گیا آپ نے مجھے تو ڈریس دلادیا

لیکن اپ نے خود کے لئے تو لیا ہی نہیں کوئی ڈریس آپ کیا پہنے گے اس نے پریشانی سے بولا میرے پاس بہت سے ڈریس

ھے کوئی بھی پہن لوگا اس نے لاپرواہ انداز میں کہاں نہیں نہ آپ کا بھی تو میری طرح پہلا ولیمہ ہوگا نہ تو آپ بھی نیا

ڈریس پہن لے یہ پھر آپ کا پہلے بھی ولیمہ ہوچکا ھے غازیان جو پانی پی رہا تھا فوارے کی

شکل میں باہر آیا کیا ہوگیا ھے تمھیں میرا بھی پہلا ہی ولیمہ ھے میرے کہنا کا مطلب ھے میرے

پاس تھری پیس ڈریس بہت سارے ھے جنہیں میں نے ایک دفعہ بھی استعمال نہیں کیا ھے تو

وہ میں ویر کرلو گا اچھا پھر صحیح ھے میرا بولنا فرض تھا کہی آپ دل چھوٹا کرتے کے ہانم

نیو ڈریس پہن رہی ھے اور آپ نہیں اس لئے بولا میں نہیں چاہتی میری ایک ہی شادی میں کسی

کا بھی دل چھوٹا ہوں غازیان نے آئی برو اچکائی سب سمجھ آرہی ھے مجھے یہ سب کالج سے

بچنے کی وجہ سے تم بار بار شادی شادی بول رہی ہوں نہ ن۔۔نہیں نہیں ایسی بات تو نہیں ھے اچھا

اگر یہ بات نہیں ھے تو تم ہکلا کیوں رہی ہوں پھر نہیں میں تو بس اس نے اپنا کان کھجاتے ہوئے

کہاں اپنے دماغ میں یہ بات ڈال لو ہانیہ غازیان درانی تمھارا گیرجویشن تو میں ہر حال میں

کرواؤ گا چاہے کچھ بھی ہو جائے یہ شادی یہ کچھ بھی میرے اس فیصلے کو بلکل نہیں بدلے گا

ہانم نے معصوم سا منہ بنا کر اس کی طرف دیکھا میں نے اینٹر تو کرلیا ھے نہ بس کافی ھے ہانم

اس بارے میں بحس نہیں ورنہ تھپڑ کھاؤ گی میرے سے اتنے میں ویٹر کھانا سرو کرنے آگئے تو

غازیان بھی خاموش ہوگیا اور وہ بھی جو تھوڑا گم۔صم۔ہوگئی تھی کھانے کو دیکھ کر واپس

چہکی پیزہ وہاں کیوں رکھ رہے ھے وہ میں نے آڈر کیا ھے ویٹر پیزہ غازیان کی سائیڈ رکھنے لگا

تو ہانم کے حلق سے ایک دم آواز نکلی تو ویٹر نے گھبراہ کر پیزہ اس کی طرف رکھا اور برگر یہ

والا میری سائیڈ رکھے غازیان ہلکی مسکراہٹ سے اس کو دیکھ رہا تھا تھی تو وہ انیس سال کی

اور دھن پان۔سی لیکن کھاتی بہت تھی اور اب مزہ سے برگر کھانے میں مگن تھی اس نے بھی اپنا برگر اٹھا کر کھانا شروع کیا ۔۔۔
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
داؤد جیسی ہسپتال سے گھر گیا تھا وہ بھی جلد سے جلد وہاں سے نکل کر ڈی کے کی طرف گئی

تھی جیسی اندر پتہ چلا کہ روحہ آئی ھے سرفراز اور ایک ڈی کے کا خاص بندے کو اس کو لینے

بھیجا وہ اندر داخل ہوئی تو سامنے صوفے پر پریشان سا ڈی کے اور اس کے ساتھ رانا بیٹھا ہوا

تھا اس نے ان دونوں کو دیکھا اور ایک سرد سانس خارج کرکے ان کی طرف بڑھی روحہ کو

دیکھ کر ڈی کے سرعت سے کھڑا ہوا آؤ روحہ تمھارا ہی انتظار کررہا تھا او بیٹھو اس نے

پریشان لحجہ میں کہاں ہاں کیا ہوا ھے سرفراز کیا بول رہا ھے میرے کو فون کرکے وہ صوفے پر

بیٹھتے ہوئے بولی رانا غور سے روحہ کو دیکھ رہا تھا ہاں کچھ سمجھ نہیں آرہا ھے یہ سب کیسے ہوا تیرے کو کیسی پر شک ھے کہ یہ کام اس نے

کیا ھے ہاں ھے ڈی کے جواب دینے سے پہلے رانا بولا روحہ جو پوری توجہ سے ڈی کے کی طرف

متوجہ تھی اس کی توجہ اس سے ہٹ کر رانا پر گئی ہاں تو بول کس پر شک ھے روحہ نے وہی

سوال رانا سے کرا مجھے تم پر شک ھے کہ تم نے انٹیلیجنس ٹیم کو بتایا ھے اس اڈے کا ایڈریس

اس نے بینا لگی لیپٹے ڈائریکٹ روحہ کو بولا روحہ کے ماتھے پر بل پڑے ڈی کے نے بولنے کے لئے

لب کھولے لیکن وہ چپ ہوگیا میرے پہ کیا شک ھے تیرے کو روحہ نے ماتھے پر بل ڈالے ہی پوچھا

تم ایک دم الگ لڑکی ہوں صرف ایک تم ہی ہوں جس پر ہم شک کرسکتے ھے ہم سب تو اپنے ملک

سے نفرت کرتے ھے اس لئے یہ کام کرتے ھے لیکن تم کس وجہ سے یہ کام کرتی ہوں روحہ نے ضبط

سے آنکھیں میچی اور ایک دم غصہ سے ڈھاری میرے کو یہاں کس لئے بولا یا ھے یہ بتا ڈی کے

فالتو کی پنچایت کرنے کے لئے بھونک سالے میرے کو کیا تو نے بیکار بندی سمجھ کے رکھا ھے یہ

اپن فارغ ھے بہت کام ھے اپن کو یہ بیکار کی بکواس سننے نہیں آئی ھے اپن ماں قسم تم سب

کو یہی ٹھوک دو گی کسی کے باپ کو بھی نہیں پتہ چلے گا کے کون کرکے چلا گیا ھے رانا سرفراز

ڈی کے سب ایک دم گھبرا کر کھڑے ہوئے روحہ باجی پلیز آرام سے سرفراز آگے بڑھ کر اس کے

نزدیک جھک کر بولا اما تم تو چپ کرو سارے لوگ پاگل ہوں تم سب روحہ پلیز آپ بیٹھ جائے

ڈی کے ایک دم خوشامد کرتے ہوئے بولا تیرے کو میں نے پہلے بھی کہاں تھا میرے کو یہ سب نہیں

پسند جب تو نے مجھے پر شک کی وجہ سے یہ کام نہیں دیا تھا میں تیرے ہر کام سے پیچھے ہٹ

گئی تھی تو یہ کون ہلکٹ آکر میرے کو بول رہا ھے کہ اس سالے کو میرے پر شک ھے ابے ھے کون

کل کا آیا ہوا اپن اس فیلڈ میں بہت سالوں سے ھے تیرے سے پہلے بھی اپن بہت ساری گینگ کے

ساتھ ملوث تھی اور تو جو بول رہا ھے نہ تم لوگ ملک سے نفرت کرتا ھے اپن کو اس نفرت وغیرہ

کا نہیں پتہ اپن بس صرف یہ کام پیسے کے لئے کرتی ھے اور مجھے گھنٹہ فرق نہیں پڑتا ھے اس

کا مال انٹیلیجنس ٹیم کے ہتھے چڑھے یہ کسی کہ بھی اپن بس یہ پوچھنے آئی ھے ڈی کے اپن کے

پیسہ کب تک دے گا تو یہ بول روحہ آپ پلیز بیٹھ جائے ڈی کے ایک دفعہ پھر بولا بیٹھ جائے

گی اپن اس چورن کو بول اپن سے معافی مانگے اس کو بول مجھ سے معافی مانگے روحہ نے رانا ک طرف اشارہ کرکے بولی ڈی کے رانا کی جانب

مڑا اور اس کے نزدیک جھکا پلیز رانا معافی مانگ لے یار بہت کام کی لڑکی ھے پلیز رانا۔ نے منہ تو

بنایا لیکن ڈی کے کا چہرہ دیکھ کر روحہ کی طرف دیکھا آئی ایم سوری اوئے اپن کو انگریزی

نہیں اتی ھے اردو میں مانگ اس نے ضبط سے ڈی کے کی طرف دیکھا اس نے آنکھ سے اشارہ کیا تو

وہ واپس روحہ کی جانب متوجہ ہوا پلیز مجھے معاف کردے مجھے بس تھوڑا شک ہوا تھا آپ

بیٹھ جائے اما یہ آخری بار تھا ورنہ ایسی چوٹ مارے گی اپن کے دو رات تک نہیں سوئے گا تو

ائی سمجھ جی آگئی ھے سمجھ ڈی کے کی طرف دیکھ کر ضبط سے کہاں تو روحہ واپس ٹانگ پر

ٹانگ رکھ کر بیٹھ گئی اب بول ڈی کے کیا کرنا کہ ھے آپن کی ڈیوٹی کا ٹائم ھے یہ یہ کام تو خراب

ہوگیا ھے کچھ اور کام ھے تو بول یہ پھر کوئی جانکاری جی ھے بہت بڑا کام ھے جس کی وجہ

سے میں بہت ٹینشن میں ہوں جب میرے یہ کام جو آسانی سے ہوجاتے تھے ان کو پتہ نہیں کیا

ہوگیا ھے تو اگر میں جب وہ کام کرو گا تو بہت برا پھنسو گا روحہ لیکن مجھے اب اپنے بڑے

پروجیکٹ کی ٹینشن ھے پینٹنگ والے روحہ نے آنکھیں چھوٹی کی کونسے پینٹینگ والے یہ بہت

بڑا پروجیکٹ ھے اور اس سے پاکستان کو بہت نقصان ہوگا سب کچھ برباد ہوسکتا ھے اور مجھے

اس کام کے بہت پیسہ مل رہے ھے مطلب اپن سمجھی نہیں پوری بات بتا کیا بولنا چاہ رہا ھے

میں نے تم سے اس سے پہلے بھی اس ٹوپک پر بات کی ھے شاید مجھے یہ پینٹینگ صحیح

سلامت باہر ملک بھیجوانی ھے کیوں ایسا کیا ھے اس پینٹینگ میں روحہ نے اچھنبے سے پوچھا اس

بارے میں تمھیں ہم۔ بہت جلد بتائے گا ڈی کے کچھ بولنے سے پہلے رانا بولا تو روحہ بدمزہ

ہوئی یار اس نمونے کو کہاں سے لے کر ایا ھے تو کون ھے یہ چیلکوٹ اس نے ناگواریت سے کہاں

ڈی کے نے رانا کی طرف دیکھا تو اس نے اس کو آنکھوں کے اشارہ سے خاموش رہنے کا کہاں تو وہ

کچھہ چپ ہو گیا اس کو چھوڑو روحہ میں تمھیں اس بارے میں بہت جلد آگاہ کرو گا

نیکسٹ پروجکٹ ہمارا یہی ہوگا چل تیرے کو نہیں بتانے کا ابھی تو نہ بتا اپن چلتی ھے ویسے

اگر تیرے کو جس پر بھی شک ھے تو دیکھ لیو اس کو باقی یہ پینٹینگ والے کے بارے میں کچھہ

بھی بتانا ہوں تو اپن اب بیزی ھے پورا ہفتہ جمعہ کو اپن باپو کے ہوٹل جائے گی اگر تیرے کو کچھ

بھی بکنا ہوں تو اپنے کتے کو میرے ہوٹل بھیج دیو جب تک کے لئے اپن چلتی ھے وہ شان سے

چلتی ہوئی ڈی کے مینشن کے مین انٹریس سے پلٹی اگر میرے سے تیرے کو کام کروانے کا ھے تو

اس ہلکٹ کو اپن سے دور رکھیو یہ نہ ہوں اس کا گیم بجا دے اپن چل چلتی ھے بول کر سپاٹ

چہرے کے ساتھ اپنی بائیک پر بیٹھ کر ڈی کے مینشن سے نکلتی چلی گئی۔۔۔
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
رات کو آفس ٹائم ختم ہوا تو وہ اپنا کام سمیٹ کر آفس کی لفٹ کا بٹن پریس کیا اور اس میں

انٹر ہوئی لفٹ کا دروازہ بند ہوتا اس سے پہلے زین بھی اس میں انٹر ہوا سامنے اس کو دیکھ کر

ناگواریت سے واپس نکلتا اتنے میں لفٹ کا دروازہ بند ہوچکا تھا مجبورا اس کو بھی اسی میں سوار

ہونا پڑا اس نے ایسے ایک نظر اس کی طرف دیکھا تو زرنش کی آنکھیں لال ہورہی تھی لگتا

تھا کہ وہ روئی ھے تو وہ یہ دیکھ کر تمسکرانہ سا ہنسا تو زرنش نے اس کی ہنسی کو حیرت سے

دیکھا یعنی زرنش عالم تم کو بھی رونا آتا ھے بہت حیرت کی بات ھے پلیز میرے منہ مت لگو

اپنے کام سے کام رکھو اس نے تڑاخ کر جواب دیا میں کیوں اپنا منہ بند رکھوں میرا منہ ھے میں تو

بولو گا اس کو پتہ نہیں کیوں لیکن اس کو چھڑانے میں مزہ آرہا تھا تمھارا پروبلم کیا ھے ہر

وقت کیوں میرے پیچھے پڑے رہتے ہوں میرا کوئی پروبلم نہیں ھے لڑکی اپنی حد میں رہوں

اور میرے بھائی سے دور رہوں ایسکوزمی تم ہوتے کون ہوں مجھے میری حد یاد دلوانے والے

میں جب مجھے غازیان نے کچھ نہیں کہاں تو تم کون ہوتے ہوں یہ سب بولنے والے بھائی تمھارے

فادر کی وجہ سے کچھ نہیں بولتے کہ کیونکہ وہ انکی بہت عزت کرتے ھے اس لئے تمھیں مروت

میں کچھ نہیں بولتے میں تمھیں ایک ایڈوائز دو گا تم ایک لڑکی ہوں اپنی حد میں رہو ورنہ

تمھیں ہر کوئی اپنی گرلفرینڈ تو بنائے گا لیکن بیوی کوئی بھی نہیں بنائے گا تم سمجھتے کیا

ہوں خود کو وہ بد زیانی خیفیت سے چیخی اس کی بات سن کر اس کے تن بدن میں آگ لگ گئی

تھی صبح بھی اس نے اس کو اس بات کا طعنہ مارا تھا وہ یہ نہیں بھول پائی تھی ایک بار پھر

اس بار وہ برداشت نہیں کرپائیں آرام سے اپنی آواز نیچے رکھو ورنہ یہی تمھارا غلہ دبادو گا آئی

سمجھ دباؤ کیوں نہیں دبا رہے وہ ایک دم اس کے قریب ہوئی تو اس نے اس کا بازو دبوچ کر

پیچھے کیا ابھی کہاں تھا نہ کہ اپنی حد میں رہوں ہر لڑکا ایک جیسا نہیں ہوتا ھے جس کو تم

اپنا جسم دیکھاو اور وہ تمھاری طرف مائل ہوجائے کیا بولا تم نے وہ گھٹی گھٹی سا

چلائی غصہ سے ناک اور کان دونوں لال ہوگئے تھے میں تمھیں صرف ایک بات بولوں گا زرنش

عالم اتنا مت گیرو کے کوئی شریف لڑکا تم سے شادی ہی نہ کرے بس ٹائم گزار کر تمھیں بیچ

منجدھار میں چھوڑ دے اچھی لڑکیاں نہ اپنے حسن کی نمائش کرتی ھے اور نہ اپنے حسن سے

متوجہ کرتی ھے بلکہ اپنے حجاپ کی حفاظت کرتی ھے اور حیادار ہوتی ھے اس نے کہاں تو

زرنش کی نظر اپنے کپڑوں پر گئی پیچھے بیک سے اس کا جسم دیکھ رہا تھا پینٹ بھی بہت

فیٹ تھی اور شرٹ پیٹ سے اوپر تھی پانچ منٹ کے لئے تو پوری گڑبڑا گئی لیکن پھر ایک دم خود

کو کمپوز کرکے چیلنجنگ انداز میں اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے بولی ایک ہفتہ صرف

ایک ہفتہ تمھیں میں ایک اچھے اور شریف انسان سے شادی کرکے دیکھاو گی جسٹ ویٹ اینڈ واچ

ان کی بحس میں لفٹ کب کی روک چکی تھی وہ دندناتی ہوئی لفٹ سے نکلی

اور اپنی گاڑی میں سوار ہوئی زین بھی سر جھٹک کر لفٹ سے باہر نکلا ۔۔۔
جاری ھے ❤️