Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 47

آفس کا دروازہ ولی نے جوتے کی ٹھوکر سے کھولا اس وجہ سے دروازہ زور سے دیوار کو لگا ۔
تم کبھی انسانوں کی طرح بھی آ جایا کرو ڈیوڈ نے سر اٹھا کر اسے دیکھا
کیوں بکواس کی ہے ممی ساتھ۔۔۔۔۔۔ ولی نے کہتے ساتھ ہی کرسی کھینچی
شادی کا بتانا بکواس ہے کیا۔۔۔۔۔۔۔۔؟ ڈیوڈ نے اپنا سر کھجایا
آپ انتہائی برے اداکار ہیں اس لئے سیدھی بات کریں کیوں گئے تھے وہاں ۔۔۔۔۔۔ ؟جب کہ آپ اچھے سے جانتے تھے میں وہاں نہیں ہوں ۔ولی اب کرسی پر بیٹھ چکا تھا ۔
شرم آتی ہے مجھ سے ایسے بات کرتے ہوئے ۔میں تمہارے باپ جیسا ہوں اگر سمجھو تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈرائیور نے ناگواری سے ولی کو دیکھا ۔ جو ٹیبل پر اپنی ٹانگیں رکھ رہا تھا ۔
اوہ سوری میں بھول گیا آپ واقعی ہی میرے باپ جیسے ہیں۔ مجھے واقعی آپ کو اپنے باپ سے سمجھنا چاہیے۔ کیا آپ میرے باپ بن سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔؟ ولی نے معذرت خواہانہ لہجے میں کہتے ہوئے پیشکش کی۔
کیوں نہیں۔۔۔۔۔۔۔ ڈیوڈ کی دلی مراد پوری ہوئی ۔
اس کے لیے آپ کو مجھے ایک برانڈ نیو کار ،گھر اور ڈائمنڈ کا سیٹ لے کر دینا ہوگا منظور۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ ڈیوڈ کو حیرت کا شدید جھٹکا لگا
باپ بنا اتنا بھی آسان نہیں آپ سمجھ سکتے ہیں ۔۔۔۔۔ ولی مسکرایا
مگر اتنا مشکل بھی نہیں جتنا تم بنا رہے ہو۔۔۔۔۔۔ ڈیوڈ نے دوبدو جملہ مکمل کیا ۔
سوچ لیں انتہائی ذہین بیٹے کے ساتھ ساتھ آپ کو اس کی ایک خوبصورت ماں بلکل مفت ملے گی اور یہ آفر محدود مدت تک ہے ۔ولی نے ٹکڑا لگایا
گدھا ۔۔۔۔۔۔۔میں ماں ہی کی وجہ سے تو بیٹا قبول کر رہا ہوں ۔ڈیوڈ نے باوجود کوشش کے غصے سے ولی کو دیکھا ۔
مجھے آپ جیسے گھٹیا انسان کو باپ نہیں بنانا ۔بس یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ میری فیملی سے زیادہ دور رہا کریں ۔ولی کہتا ہوا اٹھ کھڑا ہوا ۔
ایک دفعہ آزما لو۔۔۔۔۔۔۔ میں اتنا برا باپ ثابت نہیں ہوں گا ۔
کیا آپ سیریس ہے ۔۔۔۔۔۔؟ولی نے مڑ کر ڈیوڈ کو دیکھا اور انتہائی سنجیدہ لہجے میں پوچھا
بالکل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیوڈ بھی اپنی جگہ کھڑا ہوا۔
اگر تم نے یہ بات مذاق میں کی ہوتی تو میں تمہیں جان سے مار دیتا مگر کیونکہ تم سیریس ہو تو میں چاہتا ہوں کہ تم اپنی بات کو پورا کرو تاکہ میری بھی جان کو سکون ملے تھے۔
اور ہاں ایک بات اور میں جیسا بھی بیٹا ثابت ہوں گا مجھے نہیں معلوم لیکن اگر تم نے میرے باپ بننے کی زیادہ کوشش کی تو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لحاظ تو میں نے کبھی اپنی ماں کا بھی نہیں رکھا ۔
Best of luck Mr.Davaid
آخر میں ولی نے ڈیوڈ کا کوٹ سیدھا کیا اور تھپک کر مڑ گیا جبکہ ڈیوڈ ابھی تک حیران پریشان ولی کی پشت کو دیکھ رہا تھا
🎀 🎀🎀🎀
بیا یار دعا کرنا میرا پیپر بہت اچھا ہو جائے قسم سے دل بہت زور زور سے دھڑک رہا ہے اور پھر آخری نظر خود کو شیشے میں دیکھتے ہوئے اپنے پیچھے نظر آتی بیڈ پہ بیٹھی بیا کو مخاطب کیا۔
میری طرف سے آپ معذرت قبول کریں میں اتنی فارغ نہیں اور نہ ہی آپ کی امی یا دادی ہوں کہ آپ کے نکلتے ہیں تسبیح پکڑ کے بیٹھ جاؤ اور تم باہر جا کے لڑکیوں کو تاڑتے پھرو۔کیوں کہ تم ایسی حرکتوں سے صرف اپنے بزرگوں کو دھوکا دے سکتے ہو مجھے نہیں ۔۔۔۔۔۔
دوسری بات دل کا کام ہی دھڑکنا ہے تو دھڑکے گا “غلط کام” کرنے پر زیادہ سے زیادہ دھڑکتا ہے اس لیے تمہارا” زور زور” سے دھڑک رہا ہے ورنہ میرا تو بالکل نارمل ہے۔
غلط کام ۔۔۔۔۔۔۔۔ حارب کوحیرت ہوئی۔ ہاں یہ جو تم “سی ایس ایس” کر رہے ہو یہ کون سے ٹھیک کام ہے۔۔۔۔۔؟
حارب تمہارا بھی” بنی اسرائیل” کی قوم والا حال ہے ۔۔۔۔۔ اللہ تمہیں آرام دینا چاہتا ہے پرسکون زندگی ایک خوبصورت بیوی کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔ مگر تم خود پر ظلم کرنے کو تیار ہوں ۔
اچھا اللہ والی وہ کیسے۔۔۔۔۔۔۔؟ حارب طنزاً مسکرایا اور اپنی چیزیں سمیٹنے لگا
اچھی خاصی گاؤں میں زمینی ہے ہمارے باپ دادا بھی یہی کام کرتے تھے میری بھی ساری زمینیں اب تمہاری ہی ہیں۔ تمہارا کام ہے تم خود بھی گھر بیٹھو، عیش کرو اور مجھے بھی گھماؤ پھراؤ۔
تم نے سنا نہیں ہمارے نبی نے کہا ہے تم میں سے سب سے اچھا وہ ہے جو اپنے اہل و عیال ساتھ اچھا ہے اور بہترین صدقہ وہ ہے جو تم اپنی “بیوی” پہ کرتے ہو۔ مگر نہیں تمہیں تو “بنی اسرائیل” کے لوگوں کی طرح خواہ مخواہ مشقت اٹھانے کا شوق ہے۔پھر خود ہی مشقت ساتھ سی ایس ایس کرو۔
میرے پاس بہت ساری دعائیں ہیں جو میں نے اللہ سے مانگنی ہیں اور تمہاری فضول دعا کا نمبر بہت نیچے جا کر آتا ہے۔
دعا کرنے کو دل ہے تو خود مانگوں مجھے کیوں کہتے ہو دعا مانگنے کو اور دوسرا سیدھا کمرہ امتحان سے گھر واپس آنا میں نے ٹائم نوٹ کر لیا ہے ۔اگر تم نے دیر لگائی تو میں نے یہاں “تماشا” لگا لینا ہے پھر نہ کہنا پہلے نہیں بتایا۔ بیا نے دھمکی دینے والے انداز میں اطلاع دی۔
غلطی ہوگئی مجھ سے جو تمہیں دعا کا کہہ دیا حارب نے ہاتھ جوڑے۔
چلو پھر سوری بولو اگر اپنی غلطی کا احساس ہو ہی گیا ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ بیا نے گردن اکڑائی
سوری ۔۔۔۔۔ حارب نے جان چھڑانے والے انداز میں کہا اور دروازہ بند کر کے باہر نکل گیا ۔
ہائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ حارب “تیرا مجھ سے یوں ہار جانا بھول جانے کے قابل نہیں ہے”۔ کیا یاد کرے گا بیا تجھے دعا دیتی ہے۔تو Ac بنے ,Dc بنے , Css میں ٹاپ کرے، تجھے گولڈ میڈل ملے۔
بیا ابھی جوشیلے انداز میں دروازے کی طرف دیکھ کر دعائیں دے رہی تھی کہ دروازہ ایک دم کھلا
بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔ حارپ نے چڑانے والی مسکراہٹ کے ساتھ اپنا موبائل چارجنگ سے اتارا اور باہر چلا گیا جب کہ بیا نیچے منہ کرکے ہنسنے لگی ۔
🎀🎀🎀🎀
ولی ابھی آفس سے باہر نکلا ہی تھا کہ اس کا موبائل بجنے لگا
ہاں پیٹر بولو کیا بات ہے۔۔۔۔۔۔۔؟ ولی نے جلدی سے کال اٹینڈ کرتے ہی پوچھا اور خود لفٹ کی طرف بڑھا
ابھی تھوڑی دیر پہلے کیٹ کا فون آیا تھا کہہ رہی تھی میئر نے ولی کا نام کیس سے کٹوا دیا ہے ۔ یہ کیا بات ہوئی ، تمہاری کسی سے بات ہوئی۔ میرا مطلب ہے کہ میئر یا لارڈ سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیٹر حیران بھی تھا اور خوش بھی ۔۔۔۔۔۔۔
مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ ایسا ہی ہوگا گڈ ویری گڈ ۔۔۔۔۔۔۔ ولی کہتے ہوئے لفٹ میں داخل ہوا اور گراؤنڈ فلور کا بٹن دبایا۔
تمہیں کیسے پتا اس بارے میں اور اگر تمہیں پتا تھا تو تم نے ہمیں کیوں نہیں بتایا ہم خوامخواہ تمہارے لیے اتنے پریشان رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیٹر کو غصہ بھی آ رہا تھا ۔
میں نے تو پریشان ہونے کا نہیں کہا تھا اگر تمہیں خامخواہ شوق ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں ۔۔۔۔۔؟ ولی نے کندھے اچکائے۔
میں نے لارڈ کو سب سچ سچ بتا دیا تھا اور یاد رکھو کہ جب بھی کوئی کہانی سناتا ہے تو وہ اپنی طرف سے سناتا ہے اس میں کم از کم اپنے آپ کو سب سے بہترین کردار دیتا ہے یا دوسرے کے آگے اپنا بہترین کردار پیش کرتا ہے میں نے بھی ایسا ہی کیا ۔
میں نے میئر کے بیٹے کے سارے کرتوت لارڈ کو سچ سچ بتا دیے تاکہ وہ اپنی بیٹی کے قاتل کو سزا دے سکے۔ اس طرح میری کی روح بھی خوش ہوجائے گی۔ اس کا مجرم پکڑا جائے گا۔تم سے کیا وعدہ بھی انجام پائے گا ۔ لارڈ کی جان کو بھی اس سے سکون مل جائے گا وہ اپنی بیٹی کے قاتل کو اپنے ہاتھ سے سزا دے گا اور سب سے زیادہ فائدہ مجھے ہوگا کہ میرا مخالف بھی ختم ہوجائے گا۔
نتیجہ: ولی بالکل محفوظ رہے گا اور جیت ولی کی ہوگی جیسے ہر کہانی کے آخر میں ہیرو کی ہوتی ہے ہیپی اینڈنگ۔ ۔۔۔۔۔
پھر بات کرتے ہیں ابھی ذرا جلدی میں ہوں ۔ولی فوراً لفٹ سے باہر نکلا اور ڈیانا کی طرف چل پڑا۔
🎀🎀🎀🎀
جاری ہے۔