Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 6

گولڈن بال، نیلی آنکھیں اس پر پولیس کا یونیفارم مسکراتی مغرور سی چال چلتی انسپکٹر کیٹ، ولی کے قریب آئی.
جبکہ کیٹ پر نظر پڑتے ہی ولی نے اپنا منہ پھیر لیا اور پیٹر حسب عادت مسکرانے لگا.
کیٹ نے ایک نظر پورے کلب میں ڈالی اور اپنے سپاہیوں کو واپس جانے کا کہا
تم مجھے گرفتار کیوں نہیں کرتی…. ؟
کیا مسئلہ ہے تمہارے ساتھ….؟
ولی نے بالآخر ماتھے پر بل ڈالتے ہوئے کیٹ کو مخاطب کیا .
تمہارا دوست انتہائی بدتمیز ہے انتہائی خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ…
کیٹ نے ولی کو دیکھتے ہوئے پیٹر سے کہا
پیٹر انہیں بتاؤ یہ اپنی ڈیوٹی ٹھیک سے سرانجام نہیں دے رہی جس دن شکایت حکام بالا تک پہنچ گی کیٹ صاحبہ سے یونیفارم چھین لیا جائے گا.
ولی تمہیں میرا احسان مند ہونا چاہیے کہ میں تمہیں گرفتار نہیں کرتی….
کیونکہ تم مجھے گرفتار کر ہی نہیں سکتی…؟
ہمیشہ کی طرح پیٹر ولی اور کیٹ کی تکرار سے تنگ آگیا.
تم دونوں کے ساتھ مسئلہ کیا ہے…..؟
بیٹھ کے حل کیوں نہیں کرلیتے کیا بلی چوہے کا کھیل کھیلتے رہتے ہو.
بلی تک تو بات ٹھیک ہے مگر چوہا کسے کہا……؟
ولی نے کڑے تیوروں کے ساتھ پیٹر کو دیکھا جس سے اس کے حسن کو مزید چار چاند لگ گئے.
غلطی ہو گئی ہے معاف کر دے چوہا تجھے بولنے والا خود ہی چوہا ہوگا.
پیٹر کے جملے پر کیٹ کا بے ساختہ قہقہ نکل گیا.
ولی Marry کے کیس سے دور رہو، بہت الجھا ہوا ہے یقین مانو پھنس جاؤ گے تو پھر میں کیا کوئی بھی تمہیں نہیں بچاسکے گا.
لندن کے مئیر کا بیٹا اس کیس میں ملوث ہے تم سمجھتے ہو ناااا میں کیا کہنا چاہ رہی ہوں…؟
کیٹ نے جاتے جاتے سنجیدگی سے کہا جس پر پیٹر اور ولی دونوں نے ایک دوسرے کی طرف حیرت سے دیکھا.
ٹھیک ہے پھر اس کیس کی تم دوبارہ تفتیش کرو ولی نے انتہائی دوستانہ لہجے میں کیٹ کو مخاطب کیا.
اتنے پیار سے جان بھی مانگو تو حاضر ہے مگر میں یہ نہیں کر سکتی میری نوکری چلی جائے گی….
واہ کیا بات ہے محبت کی تو خوب بینڈ بجائی ہے جان جائے پر نوکری نہ جائے انگریز قوم سے زیادہ میں نے مکار اور چالباز کوئی اور قوم نہیں دیکھی.
ولی…..
کیٹ کا سفید دودھ چہرہ ایک دم لال ہوگیا .
یہ کیس میں نے تمہاری وجہ سے ہی جلد بند کروایا تھا کیوں کہ سارے ثبوت تمہارے خلاف تھے تمہیں میرا احسان مند ہونا چاہیے مگر تم جب بھی بولتے ہو میرے زخموں پہ نمک ہی چھڑکتے ہو.
تمہارا یہ بیان اگر کسی تمہارے سینئر نے سن لیا تو تم گئی “نوکری” سے پیچھے بچے گی تمہاری “جان” اور وہ میں لے لوں گا کیونکہ مجھے بددیانت جھوٹے لوگوں سے سخت نفرت ہے اور اس سے بھی زیادہ محبت کا دعوہ کرنے والوں سے.
ولی کہتے ساتھ ہی اپنی لیدر کی جیکٹ میں ہاتھ ڈالے کیٹ اور پیٹر کے پاس سے گزر گیا جبکہ پیٹر اور کیٹ اس کے یوں اچانک ہائپر ہونے پر حیران رہ گئے وہ اکثر اسی طرح ہائپر ہو جاتا تھا مگر اس کی وجہ کسی کو معلوم نہیں تھی.
🎀🎀🎀
عصر کی نماز کے بعد ہمیشہ کی طرح داجی اور حارب قبرستان چلے آئے۔
یہ ہمارے بزرگوں کا قبرستان ہے یعنی یہاں پر جتنی بھی قبریں ہیں وہ سب کی سب ہمارے اپنے خاندان والوں کی ہیں. داجی نے فاتحہ پڑھنے کے بعد حارب کو مخاطب کیا۔
وہ تو ٹھیک ہے داجی آپ نے مجھے ہر قبر کے بارے میں بہت تفصیل سے بتایا ہے کہ یہ کون تھے…؟
کب فوت ہوئے…؟
اور ہمارا ان سے کیا رشتہ ہے..؟
لیکن آپ ہمیں ہمیشہ اس کونے والی قبر کے بارے میں کچھ نہیں بتاتے داجی پلیز آج کچھ بتائیں ناااا وہ قبر کس کی ہے عورت کی ہے یا مرد کی ہمارا ان سے کیا رشتہ ہے….؟
وہ قبر ہمارے عزیز کی ہے بتاؤں گا وقت آنے پر مگر ابھی چلتے ہیں دیر ہو رہی ہے.
داجی بات کو ٹالتے ہوئے قبرستان سے باہر چل پڑے.
داجی ویسے آپ اس قبر پر نہ پھول چڑھاتے ہیں اور نہ ہی اگربتیاں لگاتے ہیں نہ اسکی صفائی کرتے ہیں نہ فاتحہ پڑھتے ہیں مجھے تو دال میں کچھ کالا لگتا ہے…….
حارب بھی آج سچ سننے کے موڈ میں تھا اس لیے دادا جی کو چڑانے لگا
حارث بیٹے تم میرے پوتے ہو اور میں تمہارا دا جی…
اس لیے تم میرے دا جی بننے کی کوشش مت کرو اور چپ چاپ میرے ساتھ گھر چلو۔
داجی کی بات پر حارب شرمندہ شرمندہ سا مسکراتا ہوا ان کے ساتھ چل پڑا کیوں کہ اس کی چالاکی پکڑی گئی تھی.
🎀🎀🎀
کچھ لوگ ہماری زندگی میں کچھ لمحوں یا کچھ دنوں یا پھر کچھ مہینوں کے لئے آتے ہیں۔
لیکن وہ ہمیں انمول یادیں اخلاق، پیار۔۔۔۔ کردار کی صورت میں دے کےچلے جاتے ہیں.
ہماری خواہش ہوتی ہے کہ وہ پوری زندگی ہمارے ساتھ رہیں، لیکن ایسا ممکن نہیں ہوتا،
ہمیں مرتے دم تک وہ یاد رہتے ہیں اور ہم انھیں بھول نہیں پاتے.
شاید ان کا کردار ہماری زندگی میں یہیں تک ہوتا ہے، شاید اسی میں اُن کی اور ہماری بھلائی ہوتی ہے.
اپنے حال میں خوش رہنے کی، حقیقت کا سامنا کرنے کی اور اپنی سوچ پہ حکمرانی کی عادت جتنی جلدی ہو ڈال لینی چاہیے اور حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ ہمیں چھوڑ گئے ہیں ۔
اب ہم بالکل اکیلے ہیں اپنی تنہائی کی طرح ہاں مگر ان کی یادیں ہیں بہت پیاری یادیں سنہری یادیں….
توبہ آئمہ پھپھو سارہ کتنی مشکل باتیں کرتی ہیں اور اتنی اردو لکھ کیسے لیتی ہیں….؟
ویسے ایک بات ہے ان کی رائٹنگ بہت خوبصورت ہے.
بیا نے پھوپھو سارہ کی ڈائری بند کرکے دوبارہ دراز میں رکھی اور آئمہ کی طرف دیکھا.
بیا جس دن پھوپھو کو پتہ چل گیا کہ تم چوری چھپے ان کی ڈائری پڑھتی ہو بہت پٹائی لگے گی قسم سے….
آئمہ تم کس دن پیدا ہوئی تھی…؟
جس دن تم پیدا ہوئی تھی اس دن کم از کم ایک لاکھ چوہے فوت ہوئے ہوں گے کتنی ڈرپوک ہو تم قسم سے….؟
اور حیرت مجھے اس بات پر ہے کہ میری موجودگی میں میرے ساتھ ہونے کے باوجود تم ڈرتی ہو کمال کرتی ہو….
واہ واہ کیا شعر کہاہے میری باتیں کچھ شاعرانہ سی ہوگئی ہیں آئمہ تم نے محسوس کیا.
بیا نے مغرورانہ نظر سے آئمہ کی طرف دیکھا جو بار بار بند دروازے کی طرف دیکھ رہی تھی.
او….. لڑکی مجھے دیکھ جب اتنی خوبصورت لڑکی تیرے سامنے کھڑی ہے تو لکڑی کے بند دروازے کو دیکھنے کامطلب….؟
بیا میرے خیال سے ہمیں چلنا چاہیے پھپھو آنے والی ہونگی.
بس تیرے ساتھ یہی مسئلہ ہے ایک دفعہ جہاں سوئی اٹک گئی بس پھر ہلے گی نہیں بلکہ پھنس جائے گی.
جب ہمیں گھر کے بڑے کچھ نہیں بتائیں گے تو ہم خود ہی کوشش کریں گے ناااا سب جاننے کی….
پتا نہیں کیوں مگر مجھے ایسے لگتا ہے جیسے پھپھو ساتھ بہت زیادتی کی ہے ہمارے بڑوں نے….
جب تک ہم یہ ڈائری پوری نہیں پڑھ لیتے ہمیں حقیقت کا علم نہیں ہوگا اور وہ پھپھو سارہ یہ ہمیں خود پڑھنے نہیں دیں گئی اس لیے مجبوری ہے چوری پڑھنے کی، کچھ بات سمجھ آئی یا پہلی بھی گی….
ایک تو میں تم دونوں بہن بھائی سے بہت تنگ ہوں.
میں اکیلی اس گھر میں کس کس کو سمجھاؤں سارے ہی بے وقوف اور نالائق ملے ہیں مجھے….
اول تو میرے کزن اتنے تھوڑے ہیں اور جو ہین وہ بھی “پورے” ہیں.
بیا آپ یہ لیکچر پھوپھو کے کمرے سے نکل کر بھی دے سکتی ہیں کیا وہاں آپ کے سگنل پورے نہیں آئیں گے…. ؟
بالکل آئیں گے مگر یہاں تو تم قید ہو اور مجبور ہو میری بات سننے پر اور باہر نکلتے ہیں تم پر لگا کے اڑ جاؤں گی.
بیا تمہارے اندر سچی اتنی خامیاں ہیں کہ اگر میں گننے لگی تو لاکھ تک تو ہونگی اور تم دوسروں کی نکالتی رہتی ہو بھائی کو تو بالکل کچھ مت کہا کرو بہت برا لگتا ہے مجھے….
آئمہ نے منہ بنا کر بیا کو دیکھا جو ہنس رہی تھی کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے.
” تمہیں تو لاکھ تک آتی ہے گنتی
کروڑوں خامیاں ہیں مجھ میں “
بیا آج کا مشاعرہ یہیں ختم کردے کل پھر شروع کر لیں گے ابھی چلتے ہیں وہ آجائیں گی.آئمہ نے کہتے ہوئے بیا کا ہاتھ کھینچا اتنی دیر میں دروازے پر دستک ہوئی.
🎀🎀🎀