Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 5

ولی تقریبا مہینے بعد گھر آیا تھا جگہ جگہ سامان بکھرا ہوا تھا گھر کی بری حالت تھی ایک کمرے میں ایک بوڑھی انگریز عورت گولڈن بال نیلی آنکھیں سفید جھریوں بھرا چہرہ ہونے کے باوجود سکرٹ شرٹ میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھی جس کے پاس سے شراب کی گندی بدبو آرہی تھی اور کچھ شراب کی خالی بوتلیں فرش پر بھی بکھری اور ٹوٹی ہوئی تھیں۔
آگیا تو منحوس پورا پورا مہینہ شکل نہیں دکھاتا مجھے بھی تیری شکل دیکھنے کا شوق نہیں مگر پیسے تو دے دیا کر کمینے باپ کی طرح گندی نسل کے……..
جتنی اچھی آپ کی شکل ہے اگر اتنا اچھا اخلاق بھی ہوتا تو کیا بات تھی…!!!
آپ نہ اچھی بیوی بن سکیں اور نہ اچھی ماں….
نفرت ہے مجھے آپ سے اور آپ کی وجہ سے پوری دنیا کی عورتوں سے…..
ولی نے جیب سے پیسے نکالے اور ماں کے منہ پر مارتا ہوا کمرے سے باہر نکل آیا.
پیچھے سے گالیوں کی آوازیں آرہی تھیں جسے ولی نے توجہ سے نہیں سنا اور باپ کے کمرے کی طرف بڑھ گیا.
آپ کی ایک غلطی نے ہمیں جنت سے نکال کر جہنم میں پھینک دیا آپ خود بھی اس آگ میں جل رہے ہیں اور مجھے بھی جلا رہے ہیں پتہ بابا نفرت ہے مجھے آپ سے بھی…..
آپ کو کوئی عورت نہیں ملی تھی غربت میں رہ لیتے مگر اس عورت سے شادی نہ کرتے….
کیا ملا آپ کو یورپ کی نیشنلٹی حاصل کر کے، بولیں بولیں نا بولتے کیوں نہیں…!!!
ویل چئیر پر ایک کمزور ادھیڑ عمر انسان بیٹھا ہوا تھا جو شاید فالج کا مریض تھا اور فالج کی وجہ سے بول نہیں سکتا تھا ولی نے دونوں بازو سے اسے خوب جھنجھوڑا اور گھر سے باہر نکل گیا بس اتنی ہی دیر وہ گھر رہتا تھا……
🎀🎀🎀
“یہ تمہیں سوچنا ہے یا خود تبدیل ہوجاؤ یا پھر کسی کو تبدیل کردو۔
ڈھل جاؤ یا ڈھال دو یہی زندگی گزارنے کا فن ہے۔
سیکھنا، اپنانا، تبدیل ہونا، تبدیل کرنا، ڈھلنا، ڈھل جانا، یہ اسی وقت ممکن ہے جب نباہ کرنے کا عزم ہو.
کیونکہ کم ہمت منزل تک نہیں پہنچتے، راستے ہی میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔”
پھوپھو آپ اتنی مشکل باتیں کیسے کر لیتی ہیں بیا نے پھوپھو سارہ کی بات پر منہ بنایا اور بیڈ پر بیٹھ گئی۔
یہ جو تم ذرا ذرا سی بات پر ناراض ہو جاتی ہو نا مجھے ڈر لگتا ہے زندگی گزارنے کا فن سیکھو ورنہ مشکل میں پڑ جاؤ گی…..
سارہ نے پیار سے بیا کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا
آپ ساتھ زندگی نے کونسا اچھا کیا ہے آپ نے بھی تو کتنی قربانیاں دی ہیں کیا ملا بدلے میں آپ کو سوائے دکھوں کے..
بیا کی بات پر سارہ کے چہرے کا رنگ بدل گیا مگر لہجے میں کوئی فرق نہیں پڑا.
یہ جو دُکھ ہوتے ہیں نااااا ضروری ہوتے ہیں…..
یہ ہمیں اُسی در پہ لے جاتے ہیں وہیں رب کے پاس جیسے بچہ چوٹ کھا کے ماں کی طرف بھاگتا ہے ناااااا بالکل ویسے ہی ہم بلبلاتے ہوئے اللہ کی طرف بھاگتے ہیں اور اُسی سے رجوع کرتے ہیں۔
جب ہمیں درد ہوتا ہے کوئی اور در نہیں ملتا جب کوئی سہارا نہیں رہتا جب سانسیں تنگ سی ہونے لگتی ہیں، جب ہم ٹھکرائے جاتے ہیں جب ہم رُلائے جاتے ہیں-
تب تب ہم اللہ کو پُکارتےہیں اور وہ رحمان و رحیم بادشاہ سمیٹ لیتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ-
” الحمداللّٰہ یا رب العالمین-“
آپ تو اللہ والی ہیں قسم سے بہت صبر ہے آپ کا…..
ہر وقت اللہ سے راضی رہتی ہیں میں نے کبھی آپ کو نا شکری کرتے نہیں دیکھا۔
حالانکہ آپ کی زندگی میں ہے ہی کیا؟
کیسے ایسی باتیں کر لیتیں ہیں مجھ سے نہیں ہوتی ہیں ایسی باتیں اور نہ اتنا صبر…….
پتہ پھوپھو مجھے ایسے لگتا ہے کہ جو لوگ آپ کی طرح understanding اور caring ہوتے ہیں انکی قسمت میں صرف compromises ہی ہوتے ہیں.
جبکہ ضدی اور بدتمیز لوگ سب سہولیات سے نواز دئیے جاتے ہیں……
بیا نے منہ بناتے ہوئے جواب دیا
یعنی تم اپنے آپ کو ضدی اور بدتمیز مان رہی ہو….!!!
پھپھو سارہ نے ماحول کی تلخی کو کم کرنے کے لئے بات کو مزاح کا رنگ دیا جبکہ بیا پھپھو پر زور دیتی ہوئی ان کے سینے ساتھ لگ گئی.
🎀🎀🎀
ولی آج کافی عرصے بعد بلکہ جب سے Marry کی ڈیتھ ہوئی تھی آج رائل کلب گیا تھا ۔
وہ ابھی اپنی مخصوص نشست پر بیٹھا ہی تھا کہ دور سے اسے پیٹر نے آواز لگائی.
ولی نے پیٹر کو ہاتھ ہلاتے ہی ایک پیک کا آرڈر کلب بوائے کو دیا.
ہاں ولی کچھ پتہ چلا، کچھ ہاتھ آیا…. ؟
پیٹر نے پھولے سانس کے ساتھ ولی کے برابر بیٹھے ہوئے سوال کیا.
نہیں اس فائل میں تو کچھ بھی خاص نہیں تھا نہ ہی کوئی ایسا ثبوت جس کی بنا پر ہم عدالت میں یہ کیس دوبارہ کھلوا سکیںں.
میرے خیال سے ہمیں ایک دفعہ پھر میری کے گھر جانا چاہیے کم از کم اس کے بیڈ روم کی چھان بین کرنا بہت ضروری ہے.
پاگل ہوگیا ہے کیا پچھلی دفعہ بچ گئے تھے اس دفعہ تو بالکل نہیں بچیں گے.
پیٹرر نے جھرجھری لیتے ہوئے جواب دیا اتنی دیر میں کلب بوائے نے ایک تیار پیک ٹیبل پر رکھا .
ولی تم بھی پی لیا کرو اتنی بھی بری چیز نہیں ہے میں بہت سے ایسے مسلمانوں کو جانتا ہوں جو یہاں بڑے سکون سے بیٹھ کر پیتے ہیں اور خود پینے لگا.
شکریہ مجھے آپ کی آفر بالکل بھی پسند نہیں آئی مجھے گٹر کا پانی پینے کا کبھی بھی شوق نہیں رہا منہ کا ذائقہ الگ برباد ہوتا ہے اور گناہ الگ …..
ہاں بالکل ولی تو بہت پارسا انسان ہے گناہوں سے اس کا دور تک تعلق نہیں یہ گٹر کا پانی نہیں پیتا لیکن لڑکیوں کا ریپ کرنے کے بعد قتل ضرور کر دیتا ہے یہ کافی ثواب کا کام ہے.
اس سے پہلے کہ پیٹر جواب دیتا ولی کے پیچھے سی ڈیوڈ نے آواز لگائی جو اپنے دوستوں کے ساتھ پچھلے ٹیبل پر موجود تھا۔
ولی نے جلدی سے شراب کی بوتل ٹیبل پر پوری قوت سے مار کر توڑی اور اس سے پہلے کے ڈیوڈ کچھ سمجھتا ولی نے وہ ڈیوڈ کے ٹیبل پر دے ماری
پھر وہی ہوا جو ہوتا تھا ایک دم کلب میں ہلچل مچ گئی ایک طرف ولی کا گروپ تھا تو دوسری طرف ڈیوڈ کا….
چل آہ اب بات کر میں سامنے کھڑا ہوں وہی نے اپنی شرٹ کے کف کہنیوں تک فولڈ کرتے ہوئے ہاتھوں سے اشارہ کیا
اس سے پہلے کہ لڑائی اپنے عروج کو پہنچتی پولیس سائرن کی آواز سن کے سب ادھر ادھر بھاگ گئے سوائے ولی کے….
کیونکہ ولی نے ڈرنا نہیں ڈرانا سیکھا تھا.
🎀🎀🎀