Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 34

اس وقت ٹیبل پر ولی آرام سے بیٹھا باہر گرتی برف کو دیکھ رہا تھا جب کہ کیٹ اور پیٹر ولی کو گھور رہے تھے.
مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ تم اتنے ” ظالم” بھی ہو سکتے ہو میں مان ہی نہیں سکتی مجھے یقین ہو ہی نہیں رہا _ بالآخر کیٹ نے خاموشی کو توڑا اور اضطرابی کیفیت میں ولی سے پوچھا یہ ٹھیک ہے کہ ڈینیل نے بہت غلط کیا مگر اِس طرح اُسے جان سے مارنا پھر کُتوں کے آگے ڈال دینا اُس کے ہاتھ، پاؤں کاٹ دینا آنکھیں نکال دینا یہ کہاں کی انسانیت ہے…..؟؟؟
ولی تُو کبھی درندہ نہیں تھا میرا دوست ایسا ہو ہی نہیں سکتا پیٹر نے بھی کیٹ کی حمایت کرتے ہوئے ولی کی طرف تفتیشی نظروں سے دیکھا.
تم دونوں کا کیا خیال ہے میں نے ایسا کیا ہوگا……. ؟؟؟ ولی کے سوال پر وہ دونوں حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھنے لگے.
تم نے خود ہی تو بتایا ہے ابھی دونوں نے یک زبان کہا میں نے یہ کہا ہے کہ اُس کے پاؤں خون آلود سفید پٹیوں میں لپٹے تھے جس کی وجہ سے وہ خوفزدہ ہوگیا اور پھر میں نے اُس کے ہاتھ، پاؤں، زبان اور آنکھیں کاٹنے کے بعد سوچا کہ اس پر ” کتے” چھوڑ دوں گا. اِس وجہ سے اُس کی لاش بھی نہیں ملے گی۔میں کسی بھی قسم کے پولیس کیس سے بچ جاؤ گا کیونکہ ہر عقل مند انسان کے لیے self-defense بہت ضروری ہوتا ہے میرے لیے بھی ہے. تم قتل بھی کر سکتے ہو یہ تو میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کیٹ نے افسوس سے ولی کی طرف دیکھا
ہاں کیونکہ تم صرف میرے دلہا بننے کا خواب دیکھتی ہو ہے نااااا ولی نے قہقہ لگایا جس پر پیٹر بھی مسکرانے لگا ویسے میں تم دونوں کو اتنا “بے وقوف” نہیں سمجھتا تھا خاص طور پر کیٹ تمہیں ولی کی بات پر کیٹ نے ناسمجھی سے اُس کی طرف دیکھا
میں نے اُس سے “سچ” اگلوانے کے لیے صرف “نفسیاتی حربہ” استعمال کیا تھا.
جو پٹیاں اُس کے پاؤں پر بندھی تھی اُس پر خون نہیں بلکہ سرخ رنگ ڈال دیا تھا اور ہاتھ، آنکھ، زبان کاٹنے کی صرف دھمکی دی تھی کہ کاٹنے کے بعد تم پر کتے چھوڑ دوں گا دو کتے اُسے ڈرانے کے لئے کمرے میں لایا تھا. تاکہ اسے یقین ہو جائے کہ وہ پھنس گیا ہے. میرا حربہ کام کر گیا وہ نفسیاتی طور پر میرے بچھائے جال میں بری طرح پھنس گیا اس نے مجھے صرف “منزل” پر نہیں پہنچایا بلکہ مجھ سے وعدہ بھی کیا کہ اگر میں اس کی جان بخش دوں تو میرا نام نہیں لے گا اور جتنا وہ ڈر گیا ہے اَس کے سات نسلیں بھی میرا نام لیتے ہوئے کانپیں گئیں. کیا سمجھے تم دونوں اتنا تو بنتا ہے نااااا دوست کو بازیاب کرانے کے لیے ولی نے آنکھ ماری اور دوبارہ باہر دیکھنے لگا جبکہ اس کی وضاحت پر دونوں نے سکھ کا سانس لیا.
اگر تم قتل کرتے نا تو میں کبھی تم سے شادی نہ کرتی مگر میں تم سے ضرور شادی کر لیتا اگر کوئی اور مجھ سے شادی کرنے کے لیے راضی نہ ہوتی تو…….. ولی نے جملہ نامکمل چھوڑا تو مطلب کیٹ نے حیرت سے “شادی” کے لفظ پر ولی کی طرف دیکھا
کسی کے “خاوند” کو ایسی نظروں سے نہیں دیکھتے کہ وہ اپنا “ایمان” گنوا بیٹھے. بری بات ہے. ولی مسکرایا
کیا تم نے شادی کرلی ہے ناممکن ایسا ہو ہی نہیں سکتا پیٹر اور کیٹ نے ایک ساتھ کہا چلو پھر یہ ناممکن، ممکن ہو گیا ہے ولی نے کرسی ساتھ ٹیک لگاتے ہوئے آرام سے جواب دیا.
وہ لڑکی کون ہے کیسی ہے
کیٹ نے تجسس بھرے لہجے میں پوچھا
تمہاری جیسی تو بالکل بھی “پیاری” نہیں ہے ولی نے کیٹ کو جواب دیا.
تم نے ایک “بدصورت” لڑکی سے شادی کی ہے اس پر پیٹر کو حیرت کا شدید جھٹکا لگا.
میں نے کہا ہے کہ وہ کیٹ کی طرح “خوبصورت” نہیں ہے مگر میں نے یہ تو نہیں کہا کہ وہ ” بدصورت ہے”.
کیوں الجھا رہے ہو سیدھی طرح بات کیوں نہیں کرتے، بلکہ ہمیں اس کی تصویر دکھاؤ _ کیٹ نے ولی سے کہا میں تو خود اتنا “اُلجھ” گیا ہوں کہ “سلجھنے” کا نام ہی نہیں لے رہا رہی بات تصویر کی تو میرے پاس اُس کی کوئی تصویر نہیں ہے ۔
کیا وہ بہت” کمال” کی لڑکی ہے جس نے “ولی الرحمان” کے “پتھر” جیسے دل میں سوراخ کیا ہے پیٹر نے تجسس بھرے لہجے میں ولی سے پوچھا وہ تو نہیں البتہ میں پاکستان میں ایک ایسی لڑکی سے ملا ہوں جو واقعی ہی کمال کی لڑکی ہے
ولی کی آنکھوں کے سامنے بیا اس کا سراپا لہرایا
لڑکی کیا ہے بس یوں سمجھو چابی والی گڑیا ہے _ چلتی جاتی ہے اور چلتی جاتی ہے رکنے کا نام ہی نہیں لیتی اور باتیں ایسے بناتی ہے جیسے ہمارا بیکری والا ” بیکری آئٹمز” “مزیدار اور لذیز”. مگر میں نے تم سے شادی کرنی تھی اور تم نے بھی کہا تھا کہ اگر کبھی تم نے شادی کی یا شادی کے بارے میں سوچا تو تم مجھ سے شادی کروگے کیٹ نے اداس ہوتے ہوئے کہا
میں ابھی بھی اپنی بات پر قائم ہوں اگر شادی کرنے کے بعد مجھے اپنا یہ تجربہ کامیاب لگا تو پھر میں ایک اور شادی کروں گا.
لیکن اگر شادی کے بعد میری زندگی بہت تکلیف دہ اور مسائل کا شکار ہوگی تو پھر میں اُس کو بھی چھوڑ دوں گا.
اور یہ جو لڑکی ہے “جینیفر” اُس کا کیا چکر ہے کیٹ نے ولی سے پوچھا اُس کا بھی وہی چکر ہے جو تمہارا ہے یعنی میں اُس سے بھی “شادی” کرنا چاہتا ہوں. ولی نے قہقہ لگایا. کہاں تُو شادی کے نام سے بھاگتا تھا اور کہاں اب ایک ساتھ تین تین لڑکیوں سے شادی کرنے کو تیار ہے. پیٹر حیرت کے سمندر میں غوطہ لگا رہا تھا. میں نے زندگی میں جتنے بھی کام کیے ہیں. بھرپور طریقے سے کیے ہیں. ولی بکواس بند کرو اور سیدھی طرح مجھے بتاؤ کہ لارڈ، ڈینیل، مِیری اور جنیفر کا آپس میں کیا چکر ہے کیا کہانی ہے……. ؟؟؟ کہانی مکمل ہوگئی ہے بس پزل کا ایک ٹکڑا گم ہے جیسے ہی وہ ملتا ہے میں تمہیں پوری کہانی اُن کے کرداروں کے سامنے سنا دوں گا. یقین مانو کرداروں کو خود بھی پوری کہانی کا نہیں پتہ اب کی بار ولی نے مکمل سنجیدگی سے جواب دیا.
میں چاہتا ہوں یہ کہانی تب سنائی جائے جب کہانی کے تمام کردار موجود ہوں کرداروں کو بھی پتہ چلنا چاہیے کہ کس نے کس کے ساتھ کب اور کیا کیا……؟ ؟؟
ولی پر سوچ انداز میں کہتا ہوا باہر دیکھنے لگا.
🎀🎀🎀🎀
یار بڑی مشکل سے اُس “لنڈے والے انگریز” کا نمبر لے کر آئی ہوں چل اُسے فون کرتے ہیں بیا نے آئمہ کو اپنے ساتھ بھینسوں والے حصے میں گھسیٹتے ہوئے کہا مگر میں اُس سے کیا بات کروں اور کیوں کرو آئمہ نے پریشانی سے اپنا ہاتھ چھڑاتے ہوئے پوچھا ملکی سیاست پر تم بات کرنے کے قابل نہیں ہو مذہب کے بارے میں جتنا تمہیں پتہ ہے میرے اندازے کے مطابق اسے بھی اتنا ہی پتہ ہے باقی بچتی ہے “محبت” جس کے بارے میں ہر” نتھو خیرا” کھل کر بات کر سکتا ہے تمہارے پاس تو اس کا والدین کی طرف سے باقاعدہ ” اجازت نامہ” بھی ہے تو بس پھر پیار محبت کی باتیں کرنا ناااا……. یہی کے وہ تمہیں “یاد” آ رہا ہے اور تم اس سے “ملنا” چاہتی ہوں. تمہارا اس کو” دیکھنے” کا دل کر رہا ہے وغیرہ وغیرہ ہائے میں یہ سب باتیں اُس کو کیسے کہوں گی مجھے تو بہت شرم آ رہی ہے أئمہ نے اپنے دل پہ ہاتھ رکھتے ہوئے بیا کی طرف دیکھا
زیادہ ڈرامے بازی کی ضرورت نہیں ہے اس وقت “شرم” نہیں آئی جب میرا اس کے سامنے” پول” کھول دیا تھا.
ویسے بھی وہ فون میں سے باہر نہیں نکلے گا مانا کے لندن والوں کی ٹیکنالوجی کافی ایڈوانس ہے مگر اب اتنی بھی نہیں کہ فون کے ذریعے وہ تجھے اپنے پاس بلا لے یا خود باہر نکل آئے یہ فون ہے “بوتل” نہیں کہ جس میں سے “جن” سوری “لنڈے والا انگریز” باہر آ جائے. بیا نےکہتے ہوئے ولی کا نمبر ڈائل کرنا شروع کیا. اس وقت ولی سونے کی ناکام کوشش کر رہا تھا جب اس کا فون بچنے لگا. ہیلو ولی نے انتہائی روکھی لہجے میں کال ریسو کی.
نہ “سلام” نہ “دعا “انتہائی بدتمیزی سے صرف ہیلو ہمارے ہاں اس کو بہت “بد تمیزی” سمجھا جاتا ہے سسرال سے فون آئے یا کوئی ملنے اسے انتہائی عزت بخشی جاتی ہے “داماد صاحب” بیا کی چہکتی ہوئی آواز اسپیکر میں سے ابھری.
آپ بیا بات کر رہی ہیں ناااا ولی نے اندازہ لگایا کیوں کہ بولنی والی “اردو” میں بات کر رہی تھی اور آئمہ میں اتنی جرات نہیں کہ وہ اتنی “بے باکی” سے ولی کو مخاطب کرے. ویسے آپ اتنے بدتمیز بھی نہیں ہے اتنی تمیز سے آپ نے مجھے “آپ” کہا ہے بیا کی بات پر ولی مسکرا دیا.
کہیں کیسے یاد کیا……. ؟؟؟ اب ولی سیدھا ہو کر بیٹھ گیا تھا نیند تو اسے ویسے بھی نہیں آ رہی تھی.
جب آپ یاد نہیں کریں گے تو ہم تو یاد کریں گے نہ “ہم” سے کیا مراد ہے آپ مطلب سمجھ رہے ہیں نااااا “ہم” مطلب ” میں اور آئمہ”. سوری میں یہاں آ کر کچھ کاموں میں الجھ گیا تھا یاد نہیں کر سکا.
کوئی بات نہیں ہمیں معلوم ہے فرنگی اسی طرح ہوتے ہیں خیر اب آپ ہماری خیریت معلوم کرنا چاہیں گے تو میں آپ کو بتا دو کہ میں تو تقریبا ٹھیک ٹھاک ہوں لیکن وہ جو آپ کی بیگم صاحبہ ہیں نا وہ تو آپ کی یاد میں رو رو کر “ہلکان” ہو گئ ہیں بیا کی بات پر ائمہ کی پوری آنکھیں باہر آ گئی جبکہ ولی نے ہلکا سا قہقہ لگایا.
اچھا ااااااا ولی نے اچھا کو خوب کھینچا جتنا کھینچ سکتا تھا ۔ جی بالکل اب آپ دونوں تو آپس میں رومینس کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں تو پھر میں نے سوچا کہ میں ہی آپ دونوں کے لیے کچھ کروں
بیا کی بات پر آئمہ نے زور سے پیا کی ہاتھ پر مکا مارا جس کی وجہ سے موبائل نیچے گر کر بند ہوگیا.
کیا ہے ایک تو میں اس “انگریز” کے دل میں تیری محبت پیدا کر رہی ہوں اوپر سے تو مجھے ہی مار رہی ہے “احسان” ماننے کا زمانہ ہی نہیں ہیں تم دونوں بہن بھائی بہت “ناشکرے” ہو میری قدر ہی نہیں کرتے.
بیا منہ بناتی اپنا موبائل اٹھا کر کمرے کی طرف چل پڑی جبکہ آئمہ افسوس سے سر ہلاتی رہ گئی.
🎀🎀🎀🎀
جاری ہے.