Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 7

ہر طرف گھپ اندھیرا تھا اور بلا کی خاموشی اتنی خاموشی کے ذرا سی حرکت بھی آواز پیدا کرنے کے لیے کافی تھی.
ولی نے انتہائی احتیاط سے لان میں قدم رکھا اور اس کے پیچھے پیچھے پیٹر نے…..
ولی کھڑکی لاک ہے اب اندر کیسے جایا جائے…. ؟
للی فلاور کا گملہ تلاش کر لان میں کس جگہ رکھا ہے.
ولی نے کہتے ساتھ اپنی جیب سے ٹارچ اور لیزر گن باہر نکالی.
تو گملہ مار کر کھڑکی کا شیشہ توڑے گا پھر تو یہاں تماشا لگ جائے گا سکیورٹی اہلکار الرٹ ہو جائیں گے
آج مجھے یقین ہو گیا ہے کہ محبت انسان کی عقل پر پردہ ڈال دیتی ہے تجھے میں پاگل نظر آتا ہوں یا میں نے شراب پی رکھی ہے کسی بچے کو بھی یہ بات سمجھانا آسان ہوگی کہ اس وقت آواز پیدا نہیں کرنی اور گملہ مار کے شیشے توڑنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پیٹر مجھے آج تجھ پر افسوس ہو رہا ہے.
ولی نے اپنی آواز دھیمی رکھتے ہوئے پیٹر پر غصہ کیا
پھر تو گملے کا کیا کرے گا… ؟
تیرے سرمیں ماروں گا تاکہ آئندہ تو میرا سر نہ کھائے.
ولی کے جواب پر پیٹر چپ چاپ گملہ تلاش کرنے لگا جب کے ولی نے کیٹ کو میسج کیا.
Can you come to see me Bar today ….?
(کیا تم آج مجھ سے ملنے بار میں آ سکتی ہو…. ؟)
ولی کو توقع کے عین مطابق جواب ہاں میں ملا
Ok i’m waiting for you come as soon possible …
(ٹھیک ہے جتنی جلدی ممکن ہو آجاؤ میں تمہارا انتظار کر رہا ہوں. )
ابھی ولی نے موبائل نہیں رکھا تھا کہ پیٹر گملے کو لے آیا.
بیوقوف گملہ نہیں لانا تھا صرف مجھے بتانا تھا کہ گملہ کہاں رکھا ہوا ہے.
ولی کو پیٹر پر افسوس ہوا جب کہ پیٹر نے حیرت سے ولی کی طرف دیکھا اور انگلی کے اشارے سے بتایا کہ گملہ وہاں پڑا تھا.
دوبارہ اسی جگہ جاؤ وہاں نیچے ایک تانبے کی چابی پڑی ہوگی وہ لے آؤ مگر احتیاط اور خاموشی کے ساتھ….
یہ میری محبوبہ کا گھر کم اور تیری کا زیادہ لگتا ہے پیٹر کہتا ہوا واپس پلٹ گیا.
اتنی دیر میں ہلکی ہلکی کتوں کے بھونکنے کی آواز نے ولی کو چونکا دیا.
پیٹر سکیورٹی اہلکاروں کو ہمارا پتا چل گیا ہے فوراً ہمیں یہاں سے نکلنا ہے.
پیٹر کو اپنی طرف آتا دیکھ کر ولی نے گٹر کا ڈھکن کھینچا اور پھر دونوں یکے بعد دیگر اس میں کود گئے۔
یہاں تو کوئی بھی نہیں ہے لان بالکل خالی ہے ڈینیل کو اس کے ساتھی اہلکار نے کہا
یہ دیکھو گٹرکاڈھکن پورا نہیں بیٹھا ہوا کتوں نے بھی گٹر کے ڈھکن پر بھونکنا شروع کر دیا جو اس بات کا ثبوت تھا کہ یہاں ابھی کوئی موجود تھا.
ڈینیل نے گٹر کے ڈھکن اور کتوں کی طرف انگلی سے اشارہ کیا.
ناممکن اس گٹر میں اگر کسی انسان کو کالے شیر کا دل بھی دے دیا جائے تب بھی کوئی اس گٹر میں داخل نہیں ہوگا نا ممکن میں یہ بات مان ہی نہیں سکتا اتنی اندھیری اور بدبودار سرنگ……
ایک شخص ایسا ہے جس کو اگر کالے شیر کا دل نہ بھی دیا جائے تب بھی وہ اس سرنگ میں بڑی آسانی سے آ جا سکتا ہے انتہائی “ڈھیٹ نسل” کا انسان ہے ڈر اسے چھو کر نہیں گزرا اور وہ ہے
ولی الرحمان….
مجھے ابھی تک یہ سمجھ نہیں آرہی کہ ہم وہاں صرف یہ چابی لینے گئے تھے اور وہاں سے سیدھے بار میں کیوں آگۓ ہیں پیٹر مسلسل ولی کا سر کھا رہا تھا جبکہ ولی بڑی خاموشی سے چابی کا معائنہ کر رہا تھا.
بالآخر ولی نے چابی جیکٹ کی جیب میں رکھیں اور دروازے سے اندر داخل ہوتی کیٹ کی طرف اشارہ کیا جو ریڈ جیکٹ کے ساتھ بلیک پینٹ شرٹ میں اپنے گولڈن بالوں اور نیلی آنکھوں سے لوگوں پر بجلیاں گرا رہی تھی.
تم اس سے ملنے یہاں آئے ہو پیٹر کی حیرت دیدنی تھی ولی تم آج عجیب حرکتیں کر رہے ہو پہلے چابی اور اب کیٹ…..!!!
اتنی دیر میں کیٹ ان کے قریب پہنچ گئی.
ہائے ولی کیسے ہو اور مجھے کیسے آج یاد کیا…؟
کیٹ نے ایک ادا سے کرسی پر بیٹھتے ہوئے ولی کی طرف دیکھا.
تم دونوں آرڈر کرو ابھی تم دونوں کو تمہارے سوالوں کا جواب مل جائے گا بس پانچ منٹ میرے اندازے کے مطابق صرف “پانچ منٹ”
انتظار……
ولی اپنی ٹانگ پر ٹانگ رکھے پاؤں کو ہلا اور انگلیوں سے ٹیبل کو بچا رہا تھا جبکہ نظریں مسلسل دروازے پر تھیں.
دو پیک پلیززز پیٹر نے آرڈر دیا. اتنی دیر میں ڈینیئل سکورٹی اہلکاروں اور پولیس کے ساتھ ولی کی قریب آ پہنچا.
ابھی تھوڑی دیر پہلے تم Marry کے گھر میں موجود تھے ڈینیل نے آتے ہی ولی سے پوچھا.
میں یہاں پولیس کی ہی ایک انسپکٹر اور اپنے دوستوں کے ساتھ پچھلے آدھے گھنٹے سے بیٹھا ہوا ہوں چاہے تو cctv سے چیک کر لیں
ویسے آپ پاس کیا ثبوت ہے کہ میں Marry کے گھر میں تھا مجھ پر الزام لگانے کے چکر میں آپ کو پولیس جیل بھی لے جا سکتی ہے ولی نے کیٹ کی طرف دیکھتے ہوئے کہا جبکہ کیٹ اور پیٹر کو ساری بات سمجھ آگئی جس پر کیٹ نے نفی میں سر ہلایا
ڈینئل میں تو تمہیں پہلے ہی کہہ رہا تھا کہ وہاں کوئی نہیں ہے تم نے خامخواہ ہمارا اور اپنا ٹائم ضائع کیا.
ڈینئل کے ساتھی نے اسے بازو سے باہر کھینچا
اصل میں ڈینئل کو مجھ سے عشق ہو گیا ہے اسے ہر جگہ میں ہی نظر آتا ہوں جاگتے میں بھی اور سوتے میں بھی ۔۔۔۔
ولی نے ایک جان دار قہقہہ لگایا اور چیلنج کرنے والی نظروں سے ڈینیل کو دیکھا
آج نہیں تو کل ولی میں تمہیں پکڑ لوں گا اور پھر وہ حشر کروں گا کہ تمہاری یہ انسپکٹر بھی تمہیں بچا نہیں پائے گی
ڈینئل نے جاتے جاتے ولی اور کیٹ کو خونخوار نظروں سے دیکھا.
اگر وہ فوٹیج نکال لیتے تو کیا بنتا تمہارا…؟
کیٹ نے ولی کی طرف جھکتے ہوئے سرگوشی کی.
آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ cctv کیمرہ آج صبح سے خراب ہے.
ولی کے جواب پر پیٹر مسکرانے لگا.
🎀🎀🎀
آئمہ نے ڈرتے ڈرتے دروازہ کھولا تو آگے حارب کو کھڑے پایا.
تم دونوں یہاں کیا کر رہی ہو ؟
ہم دونوں نہیں صرف بیا۔ آئمہ نے بیا کی طرف انگلی سے اشارہ کیا ۔
یہ تو ہر وقت ہی کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہے اسے چھوڑو یہ بتاؤ لڈو کھیلنی ہے ؟ میں ابھی فری ہوں ۔
حارب کی آفر پر آئمہ اور بیا دونوں خوش ہوں گئیں۔
سارا اپنے کمرے کی کھڑکی سے باہر صحن میں آئمہ، بیا اور حارب کو لڈو کھیلتا دیکھ رہی تھی جو اس وقت انہیں ماضی کے جھروکوں میں لے گئے.
ماضی ۔۔۔۔۔
خرم فرخ اور ابراہیم تینوں اس وقت صحن میں کھیل رہے تھے جب کہ سیڑھیوں پر بیٹھی سارہ ان کو دیکھ رہی تھی پولیو کی وجہ سے وہ خود تو کھیل نہیں سکتی تھی مگر ان تینوں کو بہت شوق سے کھیلتا دیکھتی تھی.
تم بھی آؤ ہمارے ساتھ کھیلو…..
ابراہیم نے سارہ کے ساتھ بیٹھتے ہوئے کہا
میں کیسے کھیل سکتی ہوں تمہیں پتا تو ہے….!!!
سارہ نے اپنی ٹانگ کی طرف اشارہ کیا.
سب کھیل ٹانگوں ساتھ نہیں کھیلے جاتے کچھ ہاتھوں اور دماغ ساتھ بھی کھیلے جاتے ہیں. مثلاً لڈو کیرم بورڈ غیرہ
مگر تم میری وجہ سے کرکٹ کیوں چھوڑ رہے ہو جب کہ تمہیں کرکٹ بہت پسند ہے ویسے بھی صبح سے بھائی تمہارا انتظار کر رہے تھے کہ تم آؤ توکھلیں.
اب تم ان کے ساتھ کھیلو ورنہ انہیں اچھا نہیں لگے گا.
مجھے تمہارے ساتھ لڈو اور کیرم کھیلنا بھی بہت اچھا لگے گا چلو لڈو کھیلتے ہیں ہم چار ہیں اور لڈو کھیلنے کے لیے بھی چار کی ضرورت ہوتی ہے.
مگر میں ہمیشہ ہار جاتی ہوں میں نے لڈو نہیں کھیلنی، سارہ نے ناگواری سے جواب دیا.
میں تمہاری گیٹی چھوڑ دوں گا باقی کسی کی نہیں چھوڑوں گا اس طرح تم جیت جاؤ گی تم جیتی تو میں جیتا. اب خوش…
اتنی دیر میں حارب نے شور مچایا پھپھو دیکھیں بیا چیٹنگ سے میری گیٹی مار رہی ہے.
سارہ نے آنکھیں صاف کرتے ہوئے ماضی سے حال میں سفر کیا.
“کرنے کو بہت کچھ تھا مگر طے یہی پایا
ہم اہلِ محبت ہیں، محبت ہی کریں گے”
🎀🎀🎀