Meri Eidi Tum Ho By Amna Mehmood Readelle50149 Last updated: 17 August 2025
Rate this Novel
Meri Eidi Tum Ho
By Amna Mehmood
ہیں ہے. جیسے ہی ولی نے یہ الفاظ کہے پیٹرسن نے بہت غصہ سے ولی کی طرف دیکھا ہے غصے اور انتقام سے اس کی آنکھوں میں لال ڈورے واضح ہو گے. تم یہ بات اچھی طرح سمجھ لو کہ وہ مری نہیں بلکہ اسے مارا گیا ہے اور میں ہر قیمت پر اس کے مجرموں کو ضرور پکڑوں گا اور اس کے مجرموں میں سب سے اوپر نام بھی تمہارا ہی چمک رہا ہے” ولی رحمان“ میں نے اسے نہیں مارا کتنی دفعہ کہوں نہیں مارا میں نے اسے..... وہ اپنی بےوقوفیوں کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے ولی نے پیٹرسن کے کندھے پہ ہاتھ رکھ کے اس کا رخ اپنی طرف موڑا اور اب ارد گرد کی گاڑیوں کا شور اور رنگ برنگی لائٹس ان دونوں کے چہرے پر پڑ رہی تھیں ولی تم کتنی آسانی سے لڑکیوں کو بیوقوف بنا لیتے ہو کتنی آسانی سے ولی ۔۔۔ درد نہیں ہوتا تمہیں...؟ ؟؟ تمہارے سینے میں یہاں پر درد نہیں ہوتا..... ؟؟، پیٹر نے ولی کے سینے پر مکا مارتے ہوئے پوچھا کیسا درد..؟ ہاں کیسا درد...؟ جب یہاں کے لوگوں نے مجھے درد دیا. میری معصومیت چھین لی. تب تم کہاں تھے...؟ تب تم نے کسی سے پوچھا کیوں نہیں..؟ تب یہاں پر درد نہیں ہوا...؟ ولی نے بھی برابر کا مکا پیٹرسن کے سینے پر مارتے ہوئے کہا فرنگیوں سے ہی ہم لوگوں نے یہ چیزیں سیکھیں ہیں. ولی نے ایک زوردار پنچ پیٹرسن کے منہ پر مارا ولی پلیز اپنے اندر کے درندے کو کنٹرول کرو پلیز ولی ۔۔۔ ہمیشہ کی طرح پیٹر کی ولی کے آگے بس ہو گی تھی اس کے منہ سے خون نکلنے لگ گیا۔۔۔ بس پھر بکواس نہ کیا کرو میرے آگے..... ولی نے انگلی سے وارن کیا اور اپنی جیکٹ کو کندھوں پر درست کرتے ہوئے پڑتی بارش میں پیٹرسن سے دور ہوتا چلا گیا ” ولی رحمان“ ایک دہشت، ایک خوف، ایک ڈر، انتہائی گھٹیا انسان، بے حس، جسے کسی کی تکلیف سے کوئی غرض نہیں بے انتہا خود غرض ۔۔۔ سارا دن سوکے اور راتیں لندن کے کلبوں میں گزارنے والا ایک عیاش طبیعت انسان۔۔۔۔ ” ولی الرحمن“ انتہائی پیار کرنے والا،معصوم، خوبصورت، نرم گفتار، نرم دل، راز دار، محبت کرنے والا، محبت بانٹنے والا، دوسروں کا دکھ محسوس کرنے والا، جس کا دن لوگوں کی خدمت کرتے اور رات مسجد میں گزرتی ہے... ولی الرحمن انسان ہے یا فرشتہ پتا نہیں... جو اسے فرشتہ مانتے ہیں وہ اسے فرشتہ کہتے ہیں اور اس سے کم پر راضی نہیں ہوتے اور جو اسے شیطان کہتے ہیں وہ اس کو شیطان سے کم کہنے پر راضی نہیں ہوتے ۔۔۔۔ ولی کون ہے کہاں سے آیا ہے کیا کرتا ہے کیوں کرتا ہے کسی کو نہیں پتہ ۔۔۔۔۔؟ اور جسے پتہ ہے وہ کسی کو بتاتا نہیں۔۔۔۔۔۔؟ مگر لندن کے لوگوں میں ایک لفظ گونجتا ہے ولی.... ولی...... ولی
