Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 06

Visal-e-Javedan وصال جاوداں

بابا….

ہادی یوشع کے سینے پر سر رکھے لیٹا تھا…. جب ہادی نے پکارا….

یوشع نے آنکھیں کھولی….

جی بابا کی جان….

بابا… کیا بڑے پاپا نہیں آۓ گے…

آپ کے بڑے پاپا ضرور آۓ گے….

مگر انہوں نے کہا تھا کہ وہ نہیں آۓ گے…. ہادی نے سر اٹھا کر یوشع کو دیکھا….

آپ کے بڑے پاپا صرف بولتے ہیں…. کرتے کچھ نہیں ہے… وہ ضرور آۓ گا… مجھے امید ہے….

سچ میں بڑے پاپا اور زاور آئیں گے….

ہاں جی ضرور آۓ گے….

اب کی بار ہادی مسکرایا… اور دوبارہ سینے پر سر رکھ کر آنکھیں موند لی….

*****

علی بیڈ کراؤن سے ٹیک لگا کر بیٹھا تھا…. جب زینب بھی اس کے ساتھ بیڈ پر آکر بیٹھ گئ….

وہ زاور کو سلا کر آئ تھی…. زیان بھی سوگیا تھا…

علی… زینب نے تھوڑی دیر بعد پکارا….

ہمم….

ایک بات پوچھوں…

علی نے زینب کی طرف دیکھا…. زینب بھی علی کو ہی دیکھ رہی تھی….

جان علی…. آپ کو کب سے اجازت کی ضرورت پڑگئ….

وہ آپ غصے میں لگ رہے تھے….

علی کے چہرے پر مسکراہٹ آئ….

میری جان…. میرا غصہ گھر سے باہر تک کا ہے اور تم پہ میں کبھی غصہ کرو یہ سوچنا بھی مت….

پوچھو کیا پوچھنا تھا….

علی نے نرمی سے کہا….

آپ نے بھائ سے کیوں کہا کہ آپ نہیں آۓ گے..؟؟؟ آپ تو خود بھی وہاں جانا چاہتے ہیں…. اور آپ کی تو ساری تیاریاں مکمل ہے… پھر آپ نے کیوں کہا کہ وہاں شفٹ ہونا اتنا آسان نہیں ہے….

علی کہ چہرے پر بڑی جاندار سی مسکراہٹ آئ…. میں نے خود ہی نہیں بتایا تھا اور بتاتا بھی تب جب آپ کا بھائ بتانے کا موقع دیتا….

دیکھا نہیں تھا تم نے کیسے رعب دیکھارہا تھا…. پھر تھوڑا سا مجھے بھی غصہ آگیا…. بس اسی لۓ نہیں بتایا….

زینب نے نفی میں سر ہلایا…. علی آپ کا کچھ نہیں ہوسکتا….

ہاہاہا واقعی میرا کچھ نہیں ہوسکتا….

اچھا تم نہ سب تیاری وغیرہ کرکے رکھنا بس تھوڑا بہت کام ہے وہ کرلو پھر چلے گے….

اور تم اتنی دور کیوں بیٹھی ہو… ادھر آؤ.. علی نے زینب کا ہاتھ پکڑکر اپنی طرف کھینچا اور وہ بھی اس کی بانہوں میں سماگئ….

*****

وہ اپنے کیبن میں کھڑی فائلوں کو الٹ پلٹ کر دیکھ رہی تھی اور پریشانی صاف اس کے چہرے سے عیاں ہورہی تھی…..

اس کے کیبن کا ڈور نوک ہوا…. اس نے اپنے کام میں مصروف یس کہا…. جب وہ ڈور کھولتا وائٹ شرٹ’ بلیو پینٹ میں نکھرا نکھرا سا روم میں اینٹر ہوا….

اور اسکو فائلوں کو الٹ پلٹ کرتا دیکھ اسکو ہنسی آگئ…. اپنا گلا کھنکار کر المیرا کو متوجہ کیا…. المیرا نے کالی گہری بڑی آنکھیں اٹھا کر دروازے کی طرف دیکھا….

جہاں پہ جہان پوری شان سے سر جھکاۓ کھڑا تھا….

آج المیرا اس کو غور سے دیکھ رہی تھی… گندمی رنگت’ فرنچ کٹ داڑھی’ بڑی کالی گہری آنکھیں’ گھنی پلکیں’ چوڑے شانے جہان ہر لحاظ سے پرفیکٹ اور کسی بھی لڑکی کا آئیڈیل ہوسکتا تھا…..

المیرا جہان کو دیکھنے میں مصروف تھی جب جہان نے المیرا کے کچھ نہ بولنے پر نظر اٹھا کر المیرا کو دیکھا…. المیرا کو خود کو دیکھتا پاکر مسکراہٹ اسکے لبوں پر آئ….

آج زیادہ پیارا لگ رہا ہو کیا جو آپ ایسے دیکھ رہی ہے….

جہان کے دیکھنے اور پھر بولنے پر المیرا نے گڑبڑا کر نظریں جھکائ…. ایک گہری سانس لے کر خود کو ریلیکس کیا….

کوئ کام تھا آپ کو…. اس نے نظر اٹھا کر جہان کو دیکھا جو پھر سے نظریں جھکاۓ کھڑا تھا….

نہیں مجھے کوئ کام نہیں ہے… مگر آپ مجھے کچھ پریشان سی لگ رہی ہے…. اگر آپ چاہے تو شیئر کرسکتی ہے…. وہ اب نظر اٹھا کر بات کررہا تھا….

وہ جعفر صاحب کی فائل نہیں مل رہی… پتا نہیں کہاں رکھ کر بھول گئ ہو… مل ہی نہیں رہی…. سر نے منگوائ ہے انہیں دینی ہے…..

وہ فائل یہ رہی… آپ نے ہی مجھے دی تھی…. یہ لے… جہان نے ہاتھ میں پکڑی فائل المیرا کی طرف بڑھائ….

ٹھینک یو سو مچ… آپ میری بہت ہیلپ کرتے ہیں…

اس میں ہیلپ کی تو کوئ بات نہیں ہے…. آپ یہ فائل سر کو دے دیں… میں چلتا ہو….

یہ کہہ کر وہ روم سے نکل گیا….

مگر المیرا اب بھی ویسے ہی کھڑی دروازے کو دیکھ رہی تھی… جہاں سے وہ گیا تھا….

کتنے سالوں سے میری ہیلپ کرتے آرہے ہیں…. جہاں بھی کوئ مشکل ہو ہر جگہ میری ہیلپ کی ہے اور کبھی احسان نہیں جتاتے…. مجھے سمجھ نہیں آتی آپ کو ہاں کہو یا منع کردو…. اپنے خیالوں کو جھٹک کر وہ فائل لے کر سر کے آفس کی طرف چل دی…..

*****

آج سب اس کیوٹ سے چار سالہ بچے کو دیکھ رہے تھے….. جو سب کے پاس جاجاکر ان سے باتیں کررہا تھا… سب ہی اس کو دیکھ کر خوش تھے….

________

آج یوشع ہادی کو سکول کے بعد اپنے آفس لے آیا تھا…. اس پورے سال میں آج فرسٹ ٹائم ہادی یوشع کے آفس آیا تھا…. سب ہی اس کو دیکھ کر حیران تھے کہ یہ کون ہے..؟؟؟ کیونکہ کوئ بھی ہادی اور یوشع کا رشتہ نہیں جانتا تھا…. یوشع کے ہادی کا تعارف کروانے پر تو جیسے سب کے منہ حیرت سے کھل گۓ تھے…. کسی کو یقین نہیں تھا کہ ہادی’ یوشع کا بیٹا ہے…. اس ایک سال میں کسی کو بھی اس بات کا علم نہیں تھا کہ یوشع میرڈ ہے….اور چار سال کا بیٹا بھی ہے…. جو لڑکیاں اس آفس میں یوشع پہ اپنا دل وارتی تھی…. آج تو جیسے بیچاریوں کا دل ہی ٹوٹ گیا تھا….. اور اب سب ہادی کو دیکھ رہے تھے جو باپ سے بھی زیادہ خوبصورت ہے…..

________

یوشع اپنے روم میں بیٹھا ہادی کو ہی دیکھ رہا تھا جس کی باتیں ہی ختم نہیں ہورہی تھی….. یوشع نے ٹائم دیکھا…. اس کے گھر جانے کا ٹائم ہوگیا تھا…. وہ چیئر سے اٹھا… موبائل’ وائلٹ’ گاڑی کی چابیاں اٹھائ…. روم سے باہر نکل گیا….

________

میرہادی….

ہادی نے یوشع کو دیکھا…. اور بھاگتا ہوا آکے گود میں چڑھ گیا….

میں آپ کو اس لۓ لایا تھا کہ آپ یہاں کسی کو بھی کام نہ کرنے دو…. شرارتیں کرتے رہو….

بابا… میں نے شرارتیں کہا کی ہے… میں تو بس باتیں کررہا تھا….

اچھا جی تو کرلی باتیں…..

نہیں آپ نے کرنے ہی کہا دی ہے….

ہادی نے آنکھ ونک کرکے ہنس کر جواب دیا….

اور جو اتنی دیر سے آپ باتیں کررہے ہو… وہ کیا میں کررہا تھا….؟؟

شاید…. ہادی نے شرارتی سا جواب دیا….

اوکے میں باتیں کررہا تھا…. آپ نے تو کی ہی نہیں… اب گھر چلے… پھر آپ نے ہوم ورک بھی کرنا ہے…..

ہاں جی چلے….

مگر میں نے گھر جانے سے پہلے آئسکریم کھانی ہے…..

اوکے اور کچھ….

نہیں بس….

________

سارے ایمپلائز تو آج یوشع کا یہ روپ دیکھ کر حیران تھے…. انہیں معلوم نہیں تھا کہ یوشع ایسے بھی بات کرسکتا ہے…. نہیں تو آفس میں تو جیسے سب کی شامت ہی آئ رہتی تھی….

_______

یوشع اپنی سیکرٹری کو کچھ ہدایاتیں دیتا ہادی کو لے کر آفس سے باہر نکل گیا…..

ان دونوں کا پیار دیکھ کر سب کے ہی چہروں پر مسکراہٹ تھی….

*****

_____________________ جاری ہے________________