Visal-e-Javedan by Malaika Sheikh readelle50001 Last updated: 6 June 2025
No Download Link
56.7K
56
Rate this Novel
Episode 01Episode 02Episode 03Episode 04Episode 05Episode 06Episode 07Episode 08Episode 09Episode 10Episode 11Episode 12Episode 13Episode 14Episode 15Episode 16Episode 17Episode 18Episode 19Episode 20Episode 21Episode 22Episode 23Episode 24Episode 25Episode 26Episode 27Episode 28Episode 29Episode 30Episode 31Episode 32Episode 33Episode 34Episode 35Episode 36Episode 37Episode 38Episode 39Episode 39 Part 02Episode 40Episode 41Episode 42Episode 43Episode 44Episode 45Episode 46Episode 47Episode 48Episode 49Episode 50Episode 51Episode 52Episode 53Episode 54 2nd LastEpisode 55 Last
Visal-e-Javedan وصال جاوداں
وصال جاوداں اس خوبصورت ناول میں رائٹر کی محنت داد لائق ہے جس میں محبت_اور_نفرت ناول کا اہم ترین حصہ ہے لیکن اس کے بیچ میں جو تڑپ رکھی ہے وہی جدائی اور ملن کی چادر کو بکھرنے اور سمیٹنے میں لمبے عرصے کا درد بھگتنے میں رواں دواں پڑھنے والے کی کیفیت پہ گرفت مضبوطی کی حاوی کر دیتی ہے. ایسا ہی حال المیرا اور یوشع کے ساتھ ہوا
پڑھنے والا لمبے سانس، آہیں اور آنسوں کی قیمت تقریباً اپسوڈ میں ادا کرتا رہتا ہے لیکن بیچ میں زینب اور علی کی دلچسپ باتیں مذاق ھنسی مسکراہٹ کی طرف رخ موڑ لیتے ہیں،
ناول لکھنے والے کا اک یہ بھی کمال ہے کہ اس میں بڑے بزرگوں کو بھی شامل کیا ھے جس میں خاص کر کے یوشع کے بابا یوسفزئی کی خوش مزاجی، نیک سیرت بھری باتیں اپنے چہتے بیٹے سے محبت، یوشع کی بڑی عمر ہوتے ہوئے بھی بچا سمجھ کر پیار سے سمجھانے والی ریت ہائے کمال یوسفزئی کا کردار بےحد اچھا لگا جو ناول کا حسن رہا اپنے بیٹے، بیٹے کے دوستوں اور یوشع کی بیوی سے شفقت بھرے فقرے پھولوں کی مانند رھے.
ناول میں دوستوں کی بھی خوبصورتی رکھی گئی ھے جیسے کہ کیسے بھی کمینے دوست ہوتے ہیں لیکن زندگی کی رونقیں انھیں سے ہوتی ہیں یہ اس ناول میں علی، زینب، المیرا اور حماد کا کردار خوب قہقہہ بہرے رنگ جماتا رہا.
باقی زنانہ_کرداروں میں المیرا کی سوتن ماں نے آخرکار اپنی تخریبکاری کے رنگ ایسے دکھائے کے نفرت سے لیکر شدید نفرت کے لائق ایسے کردار تاریخی رہتے ہیں، کیونکہ محبت اور ملکیت اک ساتھ برداشت کرنے کے لئے سینہ چوڑا چاھیے مگر اس عورت کے اندر آگ بھڑک اٹھی جس نے خود کو جلایا اور دوسرے اپنوں کی محبت سے بھی دور ھو گئی.
باقی ماہی کا کردار بلاشک تباہی..... جس سے مراد کے لاحاصل کو بھی حاصل کرنے کا جنون زندگی کی ھنسی اور حُسن چھین لیتا ہے لیکن مرتے مرتے ماہی بھی محبت کا پودا لگا گئی جس کو پانی دینے والی مالہن بھی ناول نگار کے حساب سے بھت جمیل اور شفیق کردار المیرا کو بنا کر اپنے گناہ چلو مٹانے کی جان دیکر کوشش کی.
آیا تو اب ناول_کی_جان_اور_خوبصورتی_المیرا_اور_یوشع کی محبت، کمال فقرے، کمال باتیں، بے وفا سے لیکر باوفا تک کمال کے عہد ئے وفا کی جمالیات، جنون جس کا قصہ پڑھنے والا ٹہنڈی آہیں، لمبے سانس، پرایا فقر اور بھت سارے آنسو-بہانا مجبوری کے مرکب حصے کا فرد ناول کی آخر تک فرد بن کر رہ جاتا ہے
جو ناول پڑھتے سسکیاں بھرتا اپنے اکیلے منہ کھیں المیرا کی خوشی کے لئے آنسو بہاتا رہتا تو کہیں یوشع کی بیپناہ محبت ہوتے بہی محبوب کی بے رخی پہ روتا ھے، ناول پڑھتا رہتا ھے اور رکتا ھے پہر آنسو صاف کر کے اک بار پہر پڑھنا شروع کرتا اور آخر میں محبت کے دو_پنچہیوں کی جدائی ختم پہ مسکراہٹ , ہونٹوں پہ لا کر ملن پر خوب مسکرا کر اک بار پھر یوشع کی خوشی میں اک دو گرم آنسو کا تحفہ مبارکباد میں پیش کرتا ھے یوشع تیرا محبوب صدقے صدقے..!!
ملائکہ_شیخ آپ کی محنت رائیگاں نہیں ھے نیک خواہشات اور دعائیں آپ ھمیشہ ایسے خوبصورت ناول اپنے خوابوں کو اندھیروں میں تو کبھی اجالوں میں ڈھونڈنے والوں کو وقت بہ وقت پڑھنے کے تحفے دیتے رہیں گے
باقی آخر میں پہر وہ ھی بات اک بار پھر وصال جاوداں ناول بھت اچھا ہے اور اس کامیاب ناول پہ ڈھیر ساری مبارکباد امید ہے کے آنے والے دنوں میں لکھنے والے اپنے پڑھنے والوں کو اور بھی وصال جاوداںجیسا نایاب ناول کا تحفہ ضرور پیش کریں گے...!!
آباد رہیں اور خوش رہیں اپنوں کے ساتھ 
