Chand Raat Ko Chandni Mili by Subas Gul

‎کیا مطلب ؟ آپ کچھ چھپا رہے ہیں مجھ سے بتائیں ناں ، اماں کو کیا ہوا ہے؟ وہ اس کا چہرہ دیکھتے ہوئے خوفزدہ لہجے میں بولی۔
‎آرام سے ناشتہ کرو پھر ہسپتال اماں کا ناشتہ لے کر بھی جانا ہے اور تم کیا ساری رات جاگتی رہی ہو؟ مامون نے اس کی بات سنی ان سنی کرتے ہوئے اس کی آنکھوں میں بچھے سرخ لکیروں کے جال کو بغور دیکھتے ہوئے پوچھا۔
‎جی!
‎مجھے تو کوئی فائدہ نہیں ہوا نا تمہارے جاگنے کا۔ مامون کا معنی خیز جملہ اسے حیا آمیز کوفت میں مبتلا کر گیا۔
‎میں خالہ جان سے تمہاری شکائت کروں گا کہ آپ نے اپنی بیٹی کو میرے ساتھ رخصت کر دیا تھا لیکن آپ کی بیٹی تو مجھے اپنے قریب بھی نہیں بھٹکنے دیتی ۔ وہ شریر لہجے میں بولا۔
‎یہ بات آپ اماں سے کہیں گے؟ رانیہ نے شرم سےپانی پانی ہو کر کہا۔
‎بالکل !اس نے پراٹھے اور انڈے سے انصاف کرتے ہوئے کہا۔
شرم کریں !
میں بھی اگر تمہاری طرح شرم کرتا رہا ناں تو بے اولاد رہ جاؤں گا میرا خاندان میری نسل کیسے آگے بڑھے گی؟ وہ مزید شریر ہوا تھا۔
فضول باتیں کرنے کے علاوہ بھی کچھ آتا ہےآپ کو ؟ وہ غصے اور شرم سے کھڑی ہو گئی اور تیز لہجے میں بولی۔
آتا ہے بہت کچھ آتا ہے تم اگر پاس آنے کی اجازت دو تو میں عملی ثبوت پیش کر سکتا ہوں۔ مامون نے اس کے غصے اور حیا سے لال ہوتے چہرے کو دلچسپی سے دیکھتے ہوئے کہا۔
مجھے کسے ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ غصے سے جواب دیتی کمرے سے باہر نکل گئی ۔ مامون کا شوخ و شریر قہقہ اسے مزید تپا گیا تھا۔

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *