No Download Link
Rate this Novel
Episode 9
رامین مارکیٹ میں گھوم گھوم کر تھک گئی تھی مگر اسے اپنے مطلب کا کوئی گفٹ نہیں ملا جو وہ حبا کو اس کی سالگرہ پر دیتی.
اگر تم کہو تو میں تمہیں اپنی خدمات بلامعاوضہ پیش کر سکتا ہوں.
حمین جو اسے پوری مارکیٹ گھما چکا تھا اس کا مایوس چہرہ دیکھ کر بولا
اتنی دیر سے میں تھک رہی ہوں آپ پہلے آفر نہیں مار سکتے تھے.
رامین نے منہ بنا کر حمین کو دیکھا
میرا اصول ہے جب تک لڑکی خود مدد نہ مانگے میں اس کی مدد نہ کی جائے…؟
اور شانے اچکاتا ایک Baby toy shop میں گھس گیا.
حد ہے بھائی مجھے حبا کے لیے گفٹ لینا ہے کسی بچے کے لیے نہیں……
رامین نے جب حمین کو شاپ میں گھستے دیکھا تو چیخ پڑی.
تمہیں حبا بڑی لگتی ہے….؟
حمین نے اپنی گھول مٹول آنکھیں گھما کر رامین کو دیکھا اور ایک گفٹ پیکٹ اٹھا کر کاؤنٹر پر رکھتے ہوئے سیل بوائے کو پیک کرنے کا کہا.
میں یہ گفٹ کروں گی اسے…؟
رامین نے پیکٹ کو دیکھ کر ایسی شکل بنائی کہ حمین مسکرانے پر مجبور ہو گیا.
سچ میں بہت مزا آئے گا.لکھ لو بلکہ ایسا کرنا جب حبا یہ گفٹ کھول رہی ہو تو تم اس کی ویڈیو بنا لینا.
حمین کے جواب پر پہلے رامین نے غور سے گفٹ کو دیکھا جو سیل بوائے پیک کر رہا تھا اور پھر حمین کی شرارت سمجھ کر مسکرانے لگی
بھائی آپ بھی نااااا قسم سے بہت مزا آئے گا…
حمین نے سر کو خم دے کر رامین کی داد وصول کی اور سیل بوائے کو payment کرتے ہوئے گفٹ بیگ رامین کو پکڑایا
🌸🌸🌸🌸🌸
حمین اپنے آفس سے نکل کر پارکنگ کی طرف بڑھ رہا تھا.جب کچھ مشکوک لوگوں کو زرناب سے کوریڈور میں بحث کرتا دیکھ کر رک گیا.
حمین نے اپنےPA کو فائلز اور لیپ ٹاپ گاڑی میں رکھنے کا کہا اور خود زرناب کی طرف بڑھ گیا.
میں آپ کو آگے ہی بتا چکی ہوں کہ میں اس قسم کے کیس نہیں لیتی.پھر آپ اپنا اور میرا ٹائم کیوں خراب کر رہے ہیں اتنی بڑی کچہری میں آپ کو کوئی وکیل نہیں مل رہا حیرت ہے…؟
کیا مسئلہ ہے کیوں آپ لوگ میڈم کی پریشان کر رہے ہیں جب وہ کہہ رہیں ہیں وہ ایسے کیس نہیں لیتیں تو ضد کرنے کا مقصد…؟؟؟
حمین کی آواز پر سب اس کی طرف متوجہ ہو گئے اور زرناب کے چہرے پر بھی اطمینان کے تاثرات ابھرے
ہمارے Boss چاہتے ہیں کہ ان کا کیس مس زرناب لڑیں. ہم منہ مانگی فیس ادا کرنے کو تیار ہیں…؟
ان لوگوں میں سے ایک شخص کو دیکھنے میں کافی سلجھا ہوا لگ رہا تھا بولا
اور اگر یہ کیس نہ لیں تووووو…؟؟؟
حمین نے جان بجھ کر اپنا جملہ ادھورا چھوڑا
تو اِن کو اندازہ نہیں ہے اور نہ ہی آپ کو کہ کتنا نقصان ہو گا…؟
اوہ ریئلی…….
پھر تو یہ کیس کبھی نہیں لیں گی میں بھی تو دیکھو کتنا دم ہے تمہارے Boss میں……
سوچ لیں مسٹر حنین ہم سے پنگا مہنگا بھی پڑھ سکتا ہے مس زرناب کو….
بڑے ذو معنی انداز میں جملہ بولا گیا تھا
کسی سیانے نے کیا خوب کہا ہے
“آسمان کی چیل، چوکھٹ کے کیل اور کورٹ کے وکیل سے اللہ بچائے ننگا کر کے چھوڑتے ہیں”
اور ہاں دوبارہ دھمکی دینے کا سوچنا بھی مت کیونکہ میں لوگوں کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم کر دیتا ہوں. چلو زرناب…..
حمین کہتے ساتھ ہی پلٹا اور زرناب بھی ان لوگوں پر ایک نظر مارتی پارکنگ کی طرف بڑھ گئی.
تم لڑکیوں کا یہی مسئلہ ہوتا ہے یہ نہیں لینا….
وہ نہیں لینا….
مجھے وہ کلر چاہیے…
یہ تو سٹائلش نہیں لگ رہا…
یہ اچھا نہیں ہے وغیرہ
تم ایک وکیل ہو کیس دیکھو منہ مانگی فیس لو اور بس….
تمہیں اس سے کیا لینا دینا کون صحیح ہے اور کیا غلط…؟
حمین نے اپنی گاڑی ساتھ ٹیک لگاتے ہوئے زرناب سے کہا جو اپنی گاڑی میں فائلز رکھ رہی تھی.
سوری میری سوچ آپ جیسی نہیں……
میں صرف عورتوں کے کیس لڑتی ہوں میرا صرف ایک مقصد ہے کہ مظلوم عورتوں ، بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سزا ملے اور بس….
اور اگر اس چکر میں کسی معصوم وکیل کو بھی سزا ہو جائے تو……
زرناب کے جواب پر حمین نے بڑی مسکین شکل بنا کر کہا
معصوم اور آپ…..؟
Joke of the day….
مس زرناب آپ ایک اتنے گندے ، بوسیدہ اور گلے سڑے سسٹم کو ٹھیک نہیں کر سکتیں اور جب آپ کچھ کر نہیں سکتیں تو بہتر ہے کہ آرام سے گھر بیٹھیں شادی کریں اور کسی معصوم کا جینا حرام کریں ……..
آخری جملہ حمین نے مسکراتے ہوئے کہا اور گاڑی کا پچھلا دروازہ زرناب کے لیے کھول دیا کیونکہ اس کا ڈرائیور اب ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ چکا تھا.
میں کتوں کے بھونکنے کا نوٹس نہیں لیتی اور شادی تو میں واقعی ہی کسی معصوم سے کروں گی.
Point to be noted u honer
زرناب کہتی ہوئی گاڑی میں بیٹھ گئی جبکہ حمین نے دروازہ بند کر کہ اندر جھانکتے ہوئے کہا
اشرف المخلوقات نے جب بھی “وفاداری” ظاہر کرنی ہو وہ اسی کتے کی مثال دیتا ہے مگر کتا وفادار ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک بھی ہے اور یاد رکھو سب کتے بھونکتے نہیں ہیں کچھ کاٹتے بھی ہیں.
سوچنا ضرور……
رہی بات کہ تم کسی “معصوم” سے شادی کرو گی تو مجھے اس معصوم سے پوری “ہمدردی” ہے.
حمین نے پیچھے ہوتے ہوئے گاڑی کو راستہ دیا جبکہ زرناب بوک مرر میں اسے اپنی گاڑی سے ٹیک لگائے دونوں ہاتھوں کو سینے پر باندھے کھڑا دیکھ کر مسکرا دی”معصوم” زرناب نے زیرِ لب دہرایا.
🌸🌸🌸🌸🌸
بیڈ منٹن کھیلتے ہوئے رامین کی کہنی پر چوٹ آگئی تھی.اگر میں گھر گئی تو ماما بابا بہت پریشان ہو جائیں گے.
رامین نے اپنے موبائل سے ہالہ کو میسج کیا.
آنٹی آپ کہاں ہے گھر یا ہاسپٹل..؟؟؟
کیونکہ ہالہ کا کلینک رامین کے سپورٹس کلب سے نزدیک تھا
رامین میں تو آج گھر پر ہوں مگر ارتضٰی ابھی کلینک ہی ہو گا.خیریت ہے ناااااا
جی آنٹی سب خیریت ہے وہ کھیلتے ہوئے تھوڑی سے چوٹ آ گئی ہے سوچا بینڈج کروا لوں.
ارتضٰی کا نام سن کر رامین کی طبیعت باغ باغ ہو گئی کیونکہ اسے تنگ کر کے رامین کو بہت مزا آتا تھا.
ٹھیک ہے میں کلینک چلی جاتی ہوں مگر آپ میری چوٹ کا ماما بابا سے ذکر مت کرنا.
رامین نے میسج ٹائپ کر کے موبائل اپنی پاکٹ میں رکھا.
🌸🌸🌸🌸🌸
موسیٰ اپنے کمرے میں بیٹھا.فائلوں سے سر کھپا رہا تھا جب نرمین نےاندر داخل ہوتے ہوئے اسے پکارا….
موسٰی اپنے لیے بھی ٹائم نکالا کرو ہر وقت کام اچھا نہیں ہوتا گھر سے آفس اور آفس سے گھر یہ بھی کوئی زندگی ہے حمین کودیکھو اور تو اور اپنے بابا کو ہی دیکھ لو ابھی تک کتنے زندہ دل ہیں.
حنین کے ذکر پر خودبخود نرمین کے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی.
آپ جانتی تو ہیں کہ میرا کوئی دوست نہیں ہے پھر مجھے شروع سے ہی تنہا رہنے کی عادت ہے.
موسٰی نے ساری فائلیں ایک سائیڈ پر کرتے ہوئے ساری توجہ نرمین کی طرف کی.
پھر ایسا کرتے ہیں تمہاری شادی کر دیتے ہیں تاکہ تمہاری عادت بدل جائے.
ماما آپ پہلے بھائی کی شادی کریں پھر میرا سوچنا
اس شیطان کی شادی اس کا باپ یا وہ خود کرےگا اس کی دلہن لانامیرے بس کی بات نہیں.
پھر دونوں ماں بیٹا ہنسنے لگے.
🌸🌸🌸🌸🌸
کچھ ریڈرز اتنے اچھے انداز میں گلہ کرتے ہیں کہ ان پر پیار آ جاتا ہے میری والدہ سخت بیمار ہیں جس کی وجہ سے میں مصروف ہوں مگر کل رات میں نے ایک کومنٹ پڑھے تو میرے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی بہت ہی اچھے انداز میں گلہ کیا گیا تھا یہ قسط اس پیارے ریڈر کے نام…….
