No Download Link
Rate this Novel
Episode 7
غزالہ بیگم صبح صبح ناشتہ کی میز پر سب کا انتظار کر رہیں تھیں نرمین کو دیکھ دیکھ کر غصہ آ رہا تھا.ملک نذیر کی وفات کے بعد وہ ویسے بھی بہت اداس رہنے لگیں تھیں. حنین اور نرمین اُن کی دلجوئی کا پورا خیال رکھتے تھے.ابھی بھی نرمین میز پر ناشتہ لگوا رہی تھی.
کتنی بار کہا ہے آنٹی آپ انتظار نہ کیا کریں ان سب کا ٹائم ہی جدا جدا ہے خاص طور پر آپ کے لاڈلے حنین کا…..
آپ کیوں اُن کے لیے اپنا ناشتہ ٹھنڈا کرتیں ہیں…؟
نہیں…… جب تک میں حنین کو نہ دیکھ لوں مجھے لگتا ہی نہیں کہ صبح ہوئی ہے وہ آ جائے تو کرتی ہوں ناشتہ….
غزالہ بیگم نے نرمین سے کہا
آنٹی آپ چائے لیں بہت سردی ہو رہی ہے میں تب تک حنین کو بلا کر لاتی ہوں.
نرمین کہتی ہوئی سیڑھیوں کی طرف بڑھ گئی.
ملک صاحب میں آپ کی بہت مس کر رہی ہوں کتنے اچھے دن تھے آپ حنین کو جگاتے اور پھر ہم دونوں مل کر ناشتہ کرتے اور اس کی شرارتوں پر ہنستے تھے….
کتنی جلدی وہ بڑا ہو گیا آپ چلے گئے اور میں بوڑھی….
غزالہ بیگم غم زدہ سی نرمین کو جاتے ہوئے دیکھنے لگیں.
نرمین نے جیسے ہی کمرہ کا دروازہ کھولا حنین کو ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے پایا.
حنین تم کب دلہنوں کی طرح تیار ہونا چھوڑو گے..؟ روز آدھا گھنٹہ تیاری میں لگانا ضروری ہے کیا..؟ کچھ تو شرم کیا کرو ..؟ مجھے تو یہ سمجھ نہیں آتی کہ اتنی دیر آئینے کے آگے کھڑے ہو کر دیکھتے کیا ہو…؟؟؟
میں نے زندگی میں اتنا خوبصورت انسان نہیں دیکھا جتنا مجھے اس آئینے میں نظر آتا ہے دل ہی نہیں بھرتا اُسے دیکھنے سے….
شرارت بھری گول مٹول آنکھوں سے حنین نے نرمین کی طرف دیکھا
حد ہے قسم سے خود پسندی کی بھی….؟
آنٹی نیچے ناشتہ پر تمہارا انتظار کر رہیں ہیں اور تم یہاں اپنے صدقے واری جا رہے ہو.کیا کہنے حنین ملک آپ کے بندہ اب تمہارے نخرے اٹھائے یا تمہاری اولاد کے….؟؟؟
نرمین نے حنین کے ہاتھ سے سپرے کی بوٹل ٹیبل پر رکھتے ہوا کہا
خود پسندی نہیں جناب….
اگر آج بھی میں یونی کی پارکنگ میں کھڑا ہو جاؤں تو لڑکیوں کی لائن لگ جائے.
حنین نے بالوں میں جل لگاتے ہوئے جواب دیا.
ظاہری سی بات ہے عجوبہ دیکھنے کا ہر کسی کو شوق ہوتا ہے.
نرمین نے منہ پر ہاتھ رکھ کر ہنسنا شروع کر دیا
نرمین کی بچی….
حنین نے زور سے ہئیر برش ٹیبل کر رکھا
میں ابھی اُسی کی خبر لینے جا رہی ہوں کہ بی بی اٹھی بھی ہے کہ نہیں….
نرمین کہتے ساتھ پلٹی مگر حنین نے اُسے بازو سے پکڑ لیا
تم میرے ساتھ رہتے رہتے کافی سمارٹ ہو گئی ہو..؟
جی نہیں میں شروع سے ہی سمارٹ ہوں.
حنین کی بات پر نرمین نے گھور کر اُسے دیکھا
کیا بات ہے کبھی خوبصورت لڑکا نہیں دیکھا جو یوں گھور رہی ہو..؟
حنین نے نرمین کو اپنے بازؤں میں قید کرتے ہوئے پوچھا
میں سوچ رہی ہوں اگر تمہاری ٹنڈ کر دی جائے تو کیسا رہے گا…؟
استغفاراللہ…..
“جس رفتار سے تم جارحیت پسند ہو رہی ہو تمہارا نام نرمین سے بدل کر ” پھولن دیوی” رکھ دینا چاہیے.”
حنین نے نرمین کو چھوڑ کر اپنے کانوں کو ہاتھ لگایا.
ایک تو تم نے انتہائی خوبصورت لڑکے سے شادی کر لی ہے چلو یہاں تک تو ٹھیک تھا مگر اب اُس پر قبضہ کر کہ بھی بیٹھ گئی ہو. یار اب تم ریٹائرڈ ہو جاؤ اور کسی لڑکی کو بھی موقع دوں کہ وہ اِس خوبصورت لڑکے ساتھ اپنی زندگی کے حسین ترین دن گزارے……
حنین نے کہتے ہوئے آخری بار اپنے آپ کو آئینے میں دیکھا.
حنین ملک تمہارا دماغ ویسے تو شروع سےہی خراب تھا مگر دن بدن جو کسر رہ گئی تھی وہ بھی پوری ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے عمر کے اس حصہ میں “رشتے ” نہیں “فرشتے” آتے ہیں. ویسے بھی اب شادی کی باری تمہاری اولاد کی ہے تمہاری نہیں…..
نرمین میرا مقابلہ ابھی بھی تمہاری اولادنہیں کر سکتی اگر شک ہے تو شرط لگا لو…
حنین نے نرمین کو چیلنج کیا
نہیں مجھے معاف رکھو اپنی ان چالاکیوں سے…
اور جلدی نیچے چلو آنٹی انتظار کر رہی ہیں صبح صبح دماغ کی دہی بنا دی ہے میں تمہیں بلانے آئی تھی اور تم نے مجھے گھما کر رکھ دیا.
نرمین کہتی ہوئی جلدی سے کمرے سے نکل گئی مبادہ حنین نئی بحث شروع نہ کر دے
🌸🌸🌸🌸
معذرت قسط بہت چھوٹی ہے کیونکہ میں بہت مصروف ہوں پہلے سوچا آج پوسٹ نہ کروں پھر خیال آیا نہ ہونے سے ہونا بہتر ہے.
