Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 44


آدھے گھنٹے سے تجھے فون کر رہا ہوں مجال ہے کہ تو فون اٹھالے یا کم ازکم اس بیچارے کو بند ہی کردے کہ مجھے پتہ چل جائے تو مصروف ہے کتنا کمینہ بندہ ہے تو ……
فون اٹینڈ کرتے ہی حذیفہ کو حمین کی شکایت بھری آواز سنائی دی.
خیریت صبح صبح کیسے یاد کیا؟ جناب آپ تو پورے میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں بلکہ جس طرح ہمارے شہر کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے بالکل ایسے ہی آپ نے میڈیاکو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے .
فی الحال تو میں تمہیں اپنی لپیٹ میں لینے لگا ہوں شہر اور میڈیا کا تو پتا نہیں……..
حمین خیریت تو ہے آج صبح صبح اتنی گولہ باری، آرام سے یار آرام سے میں واش روم میں تھا بس دیر ہوگئی کال اٹینڈ کرتے ہوئے ، حذیفہ نے معذرت کی.
اچھا ٹھیک ہے کیا یاد کرے گا معاف کیا تجھے، یہ بتا تجھے تیری معصومہ کا کچھ پتہ چلا …..
ملی یا فی الحال تو بھی “کرونا” کے ڈر سے ڈر کے بیٹھا ہوا ہے .
جناب میں فوجی ہوں ڈرتا نہیں ڈراتا ہوں اور رہی بات معصومہ کی تو …
“مل گیا تو لپٹ جائینگے اس کے ساتھ
ہم کرونا__ کا رونا نہیں روئیں گے”
تیری حس مذاح فوج میں جانے سے اچھی ہوگئی ہے یا میری کمپنی کا اثر ہے..?
جناب آپ ہی کریڈٹ لے لیں آپ ہی کی کمپنی کا اثر ہے ورنہ بندہ ناچیز کیا چیز ہے ؟
چل چھوڑ فضول باتیں یہ بتا فون کیوں کیا تھا؟ حذیفہ نے حمین ان کی بات کا جواب دیتے ہوئے پوچھا
کچھ نہیں بس بیٹھے بیٹھے تکلیف ہو رہی تھی تو تجھے کال کر لی حمین نے منھ بنایا.
پھر تکلیف میں کچھ کمی آئی حذیفہ نے قہقہ لگایا.
کمی کیا آئےگی اب تو دن بدن اضافہ ہوگا خیر یہ بتا ٹریننگ کیسی جارہی ہے کب تک تو اڑنے لگے گا ، صرف اڑے گا ہی یا چمکے گا بھی…؟
مطلب مطلب….؟
مطلب یہ جناب کے کونسی ٹریننگ لے رہے ہیں؟ کونسا ہیلی اڑائیں گے؟ لوگوں کو راشن پھینکیں گے ؟ یا گولابارود برسائیں گے یا مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر جائیں گے ؟ تاکہ صحیح پتہ چل سکے کہ حذیفہ اب کیا کام کرے گا ؟
فی الحال تو لوگوں کو ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر جانا ہے .
اچھا تو جناب “رکشہ ڈرائیور صاحب” حمین کے مخاطب کرنے پر حذیفہ چونک پڑا .
ایک منٹ ایک منٹ رکشہ ڈرائیور نہیں جناب ایئرکرافٹ پائلٹ حذیفہ بخاری ….
سالے…. ایک ہی بات ہے جتنا شور ایئرکرافٹ کرتا ہے اتنا ہی زمین پر رکشہ کرتا ہے کوئی خاص فرق نہیں ہے .
تجھ سے دلائل میں آج تک میں جیتا ہوں جو اب جیتوں گا ٠
اب اگر تو مجھے وہ بات بتا دی جس کے لئے تو نے صبح صبح فون کیا ہے تو مزہ آجائے حذیفہ نے حمین سے کہا
پتا نہیں کون کہتا ہے کہ فوجیوں کی عقل ان کے بوٹوں میں ہوتی ہے کم از کم میرے حساب سے تیری عقل تو تیرے دماغ میں ہی ہے چل پھر سن …..
حمین نے بتانا شروع کیا
🌸🌸🌸🌸
تمہیں میرے معصوم بھائی کے علاوہ اس شہر میں کوئی اور نہیں ملا تھا بیوقوف بنانے کے لیے “مس زرناب علی خان “……
حمین نے زور سے زرناب کے آفس کا دروازہ کھولتے ہوئے جارحانہ انداز میں پوچھا .
یہ آپ نے مجھ سے پوچھا ہے یا آپ مجھے بتا رہے ہیں …
زرناب نے اپنا پن فائل کے اندر رکھتے ہوئے اپنی چئیر کے ساتھ ٹیک لگا کر جواب دیا.
زیادہ معصوم بننے کی ایکٹنگ نہ کرو تم پر بالکل بھی نہیں سجتی حالانکہ لڑکیاں انتہائی معصوم ہوتی ہے مگر تم …..
میں نے آپ ہی کی بات پر عمل کیا ہے جیسا آپ نے کہا تھا ویسا ہی کیا ہے میرا تو خیال تھا کہ آپ بہت خوش ہوں گے مگر آپ تو زرناب نے حمین کو غصہ دلاتے ہوئے جواب دیا
میں نے کب کہا تھا تمہیں موسی سے شادی کرنے کے لیے خواب میں دیکھا ہوگا…
مسٹر حنین ملک!!!
آپ کی یاداشت کمزور ہوتی جارہی ہے آپ نے مجھے خود ہی تو مشورہ دیا تھا کہ میں وکالت چھوڑ کر کسی معصوم انسان سے شادی کرکے گھر بیٹھ جاؤں ، تو میں نے آپ کے مشورے پر عمل کیا ہے اب بھی آپ خوش نہیں مجھ سے زرناب نے چڑھانے والی مسکراہٹ حمین کی طرف اچھالی.
میں نے کہا تھا “بی بی” شادی کرکے کسی کے گھر بیٹھ جاؤ یہ نہیں کہا تھا کہ میری ہی “جڑوں” میں بیٹھ جاؤ…..
میں آپ کی “جڑوں” میں نہیں بیٹھ رہی. میں تو اپنے پیا کے گھر بیٹھنے کی تیاری کر رہی ہوں کیونکہ کیس تو آپ مجھے جیتنے نہیں دیں گے تو دوسری صورت میں ….. آگے آپ خود سمجھدار ہیں.
تم کیا چاہتی ہو میں یہ کس ہار جاؤں؟ اور اگر میں یہ کیس ہار جاؤں اور تم جیت جاؤ تو کیا تم اپنے فیصلے سے دستبردار ہو جاؤ گی؟
حمین نے سوالیہ نظروں سے زرناب کی طرف دیکھا
بالکل بھی نہیں …..
وہ کیا ہے ناااااا…… مجھے موسی ملک سے عشق ہو گیا ہے زرناب حمین کو پریشان کر کے مزے لے رہی تھی.
بی بی مزہ تو آج میں ایسا تمہیں کورٹ میں چکھاؤں گا کہ ساری زندگی یاد رکھو گی ….
جاتے جاتے حمین نے پورے زور سے زرناب کی آفس کا دروازہ بند کیا
🌸🌸🌸🌸
کورٹ میں کاروائی کا آغاز ہوا جج صاحب نے وکیل صفائی کو دلائل دینے کے لیے بلایا حمین اپنی پوری شان وشوکت کے ساتھ کمرہ عدالت میں کھڑا ہوا.
سب سے پہلے یہ کچھ دستاویز ہیں. میری فاضل وکیل ( حمین نے زرناب کی طرف ہاتھ سے اشارہ کیا ) نے پچھلی کاروائی میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی تھی کہ زرتاشے “مہرعلی سیال” کی کزن ہے.
جبکہ مہرعلی سیال کی کوئی کزن ہی نہیں ہے شوکت علی سیال کے دونوں بچوں میں چھوٹے بیٹے کی اولاد ہی نہیں ہے اور بڑے بیٹے سے صرف ایک ہی اولاد مہر علی سیال ہے.
یہ بات سن کر جہاں کمرہ عدالت میں سناٹا چھا گیا وہیں زرناب کو بھی اپنا سر گھومتا ہوا محسوس ہوا .
میں یہ بات دستاویز کی مدد سے ثابت کرسکتا ہوں کہ مہر علی سیال کی کوئی کزن نہیں ہے اور مہر علی سیال کو صرف بد نام کرنے کی خاطر اور اسے الیکشن سے روکنے کی خاطر اس پر یہ کیس کیا گیا ہے…؟
اگر پھر بھی کسی کو کسی قسم کا کو شک ہو تو ( حمین نے دستاویز جج صاحب کے سامنے رکھیں ) تو وہ مہرعلی سیال اور زرتاشے کا DNA ٹیسٹ کروا لے پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا….
حمین نے مڑتے ہوئے ایک خطرناک مسکراہٹ زرناب کی طرف اچھالی اور حقیقت میں زرناب کو اس وقت حمین سے شدید خطرہ محسوس ہوا.
حمین اس وقت ایک مضبوط کنڈیشن میں تھا اگر یہ جھوٹ بول رہا ہے تو بیشک یہ داد کے قابل ہے اتنے اعتماد سے جھوٹ اور اگر یہ سچ بول رہا ہے تو زرناب کو اپنا مستقبل وکالت میں سوائے اندھیرے کے اور کچھ بھی نہیں دکھائی دے رہا تھا ….
وکیل استغاثہ اس بارے میں کچھ کہنا چاہیں گی جج صاحب نے زرناب کی طرف دیکھا
مجھے اس بات کے جواب کے لئے کچھ وقت درکار ہے فاضل عدالت مجھے دس منٹ چاہیں..؟
جج نے زرناب کی درخواست منظور کی اور عدالت کی کروائی کو دس منٹ کے لیے بند کر دیا گیا.
زرناب نے اپنے اندر کا شور کم کرنے کے لیے واش روم پانی کا نلکا کھولا اور بار بار ٹھنڈے پانی کے چھٹے اپنے منہ پر ڈالے زرناب کو حقیقت میں اپنا سر چکراتا ہوا محسوس ہو رہا تھا اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ ذرتاشے اور حمین میں سے جھوٹ کون بول رہا ہے اور کیوں…؟
نا تو مجھے حمین جھوٹا لگ رہا ہے اور نہ ہی زرتاشے ، کہیں کچھ Missing ہے یعنی پزل کا کوئی ایک کارڈ ایسے ہے جو Missing ہے اور فی الحال میرے پاس وہ کارڈ نہیں ہر لیکن وہی کارڈ جو Missing تھا اس وقت حمین کے پاس ہے اور اس ایک کارڈ کی وجہ سے پورے کیس کی صورتحال بدل سکتی ہے کم از کم میری تو بدل ہی گئی ہے.
مگر سوچنے والی بات یہ ہےکہ وہ کارڈ میری نظروں سے اوجھل رہا اور حمین کے ہاتھ لگ گیا کیسے …؟
کافی پریشان ہونے کے بعد زرناب اس نتیجے پر پہنچی کہ وہ جج صاحب سے کچھ دنوں کی مہلت لے گی اور اگر زرتاشے نے جھوٹ بولا ہے تو وہ اس کیس سے دستبردار ہوجائے گی
مجھے ان تمام الزامات کے جوابات دینے کے لیے کچھ وقت چاہیے زرناب نے عدالت میں اپنے دلائل کے لیے وقت مانگا جسے جج صاحب نے غوروخوص کرنے کے بعد منظور کر لیا اور آئندہ پیشی کی تاریخ پانچ دن کے بعد کی دی.
کورٹ سے نکلتے وقت حمین نے پیچھے سے زرناب کو آواز دی کیا ہوا؟ پریشان ہو گی ؟کیسے لگی آپ کو میری آج کی چال…؟
انتہائی گھٹیا چال ہے مجھے یقین نہیں آتا کہ تم حمین ملک ہی ہو ..؟
بی بی میں نے آج جو بھی دلائل کورٹ میں دیے ہیں وہ حرف بہ حرف درست ہے چاہو تو تصدیق کرلو …
حمین کے اعتماد نے زرناب کو مزید کنفیوز کر دیا اور وہ تیز تیز قدموں سے چلتی ہوئی اپنی گاڑی کی طرف بڑھ گئی مگرحمین کے الفاظوں نے اس کا پیچھا کیا.
“مردوں کے معاشرے میں … مَردوں سے ہی بچنے کیلیے … عورت کیساتھ ایک مرد کا ہونا بہت ضروری ہے .”
🌸🌸🌸🌸
کیا بات ہے بیٹا کچھ پریشان نظر آ رہی ہو مجھے بتاؤ کیا پریشانی ہے تمہیں کیس کی وجہ سے پریشان ہو یا کوئی اور بات ہے …؟
ماہ نور نے زرناب کی پاس بیٹھتے ہوئے پیار سے پوچھا
نہیں ماما بس ویسے ہی …..
سمجھ نہیں آرہی کیا ہو رہا ہے میرے ساتھ …؟
مجھے صحیح اور غلط میں فرق کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے آج سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا ، مجھے ڈر ہے کہیں کسی معصوم کے ساتھ زیادتی نہ کردوں…..
حمین کی باتیں بھی سب ٹھیک لگ رہی ہیں اور زرتاشے بھی بہت معصوم اور سچی ہے اب میں کیا کروں…؟
تو پریشانی کس بات کی ہے حمین سے بات کر لو تم کورٹ میں ایک دوسرے کے مخالف ہو لیکن ویسے تو فیملی فرینڈ ہو. وہ بہت اچھا بچہ ہے مجھے تو ویسے بھی بہت اچھا لگتا ہے اگر تمہیں برا نہ لگے تو میں بات کروں؟
نہیں ماما اس کی ضرورت نہیں ہے پہلے میں اپنے طور پر زرتاشے سے پوچھ لوں اس کے بعد بات کرتے ہیں.
چلو جیسے تمہاری مرضی…
ماہ نور یہ کہہ کر جانے لگی جب زرناب نے روکا
ماما……. وہ میں نے ایک بات اور بھی کرنی تھی آپ سے…
ہاں بولو میں سن رہی ہوں ماہ نور نےکھڑے کھڑے کہا
ماما وہ۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا کچھ نہیں ، پھر سہی ….
یہ کیا بات ہوئی تم کچھ کہنے لگی تھی کہونااا…..میں سن رہی ہو.
نہیں پھر سہی ، بس ایک کپ چائے بھجوا دیں.
🌸🌸🌸🌸