Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 6

کیا بات ہے کچھ چپ چپ سا لگ رہا ہے….؟
لفٹینٹ اسد نے حذیفہ کو خاموش بیٹھے دیکھ کر کہا
ہممممممم……..
کوئی خاص بات نہیں ہے سوچ رہا تھا ماما کو بتا دوں کہ میں اوپر پوسٹ پر جا رہا ہوں یا نہیں…..؟
اگر بتاتا ہوں تو وہ پریشان ہو جائیں گی اور اگرچھپاتا ہوں تو جب انھوں نے کال کی تو میرا نمبر بند ملے گااس صورت میں بھی پریشان ہوں گی…؟
اب کیا کروں….؟
ایسا کر بتا دے، ویسے تیرے جانے سے ہم سب بھی اداس اور پریشان ہو جائیں گے اس لیے ہم نے سوچا ہے تیرےجانے سے پہلے تجھے ایک زبردست پارٹی دیں گے…
اسد نے پہلے اداس اور پھر پر جوش لہجے میں کہا
زبردست یارررر تم کنجوسوں سے مجھے ایک چائے کی پیالی کی بھی امید نہیں تھی اور تم پارٹی کی بات کرتے ہو….
کمال کرتے ہو…؟
حذیفہ نے مصنوعی آنسو آنکھوں میں لاتے ہوئے ایکٹنگ کی…
بڑا کمینہ ہے تو قسم سے، ہم سب تجھے اتنا پیار کرتے ہیں اور تو ہمارا مذاق اڑا رہا ہے.
اسد کو اُس کی ایکٹنگ پر سخت غصہ آیا.
بس کر یارررر رلائے گا کیا….؟
حذیفہ نے اسد کو ساتھ لگاتے ہوئے بھرپور جذباتی سین create کرنے کی کوشش کی…
جبکہ باقی جوان حذیفہ کی اس حرکت پر قہقے لگانے لگے
🌸🌸🌸🌸
رامین کالج کے گراؤنڈ میں پہنچ کر مسلسل حبا کو تلاش کر رہی تھی بلآخر تھک کر اس نے کیفے ٹیریا کا رخ کیا
عجیب لڑکی ہے بلکہ کہنا چاہیے عجوبہ ہے …..
رامین نے سموسہ پلیٹ اور چائے کا آڈر دیتے ہوئے خود کلامی کی..
ہائے تم آ گئی…؟
حبا نے رامین کو پیچھے سے ہاؤووووووو …..
کرتے ہوئے کہا
نہیں جناب ابھی راستے میں ہوں…؟
رامین نے خفگی سے جواب دیا
ناراض مت ہوا کر تجھے پتہ ہے تو میری اکلوتی دوست ہے
حبا نے مسکرا کر رامین کے سامنے بیٹھتے ہوا جواب دیا.
اسائیمنٹ submit کرا دی جناب نے….
رامین نے منہ بنا کر پوچھا
جی نہیں جب تک آپ میرے ساتھ نہیں جائیں گی تب تک میں کیسے جمع کرا سکتی ہوں.
حبا نے عاجزی دکھائی
چلو پھر آڈر کا بل تم دینا…..
رامین نے کاؤنٹر پر رکھی اپنی ٹرے کی طرف اشارہ کیا
آپ کا حکم سر آنکھوں پر ملکہ عالیہ…..
حبا نے سر کو خم دیتے ہوئے کہا اور رامین نے مسکرانا شروع کر دیا
🌸🌸🌸🌸
ماہ نور ہمیشہ کی طرح جب بھی اداس ہوتی وہ ٹیرس پر جا کر خاموشی سے بیٹھ جاتی.
زریاب کافی دیر سے اپنے کمرے میں لیپ ٹاپ پر کام میں مصروف تھا کہ اچانک اسے ماہ نور کی کمی کا احساس ہوا.
پتہ نہیں کیوں میری زندگی میں ہی کمی رہ جاتی ہے…؟
کبھی بابا کے پیار کی…؟
کبھی بھائی کے پیار کی..؟
اور اب عمر کے اس حصے میں بیٹے کی کمی….؟
نہ چاہتے ہوئے بھی ماہ نور کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے.
وہ اپنی دنیا میں اتنی مگن تھی کہ کب زریاب اس کے پیچھے آ کر کھڑا ہو گیا اسے اس کا احساس تک نہ ہوا.
ماہ نور شکوہ نہیں شکر کرنا سیکھو کیونکہ وہ جو “رب” ہے ناااا وہ بہتر نہیں دیتا تو بہترین دیتا ہے.
وہ اپنے بندوں کو وہ نہیں دیتا جو اسے پسند ہو بلکہ وہ دیتا ہے جو اس کے لیے وہ خود پسند کرتا ہے.
ہم غلط فیصلے کر سکتے ہیں مگر وہ غلط فیصلہ نہیں کر سکتا.
خاص طورپر اس زمانے میں جس میں ہم سب جی رہے ہیں “رب” نے جس کو جس حال میں رکھا ہوا ہے وہی اس کا بہترین حال ہے.
اس کی شکرگزار بندی بن جاؤ اس کی رضا میں راضی رہنا سیکھو.
یہ چاہت ہے ، اطاعت ہے یا محبت ہے فراز
ہم تو راضی ہیں وہ جس حال میں جیسا رکھے
زریاب نے ماہ نور کو دونوں کندھوں سے پکڑ کر اپنے سامنے بیٹھایا.
ٹھیک ہے اللہ کے فیصلے بہترین ہے مگر اللہ نے اپنے بندوں کو کوشش اور محنت کرنے کا بھی کہا ہے.
تم پلیززز میری بات مان کیوں نہیں لیتے ….؟
تم دوسری شادی کیوں نہیں کرتے ہو…؟
ماہ نورنے سو دفعہ کی کہی ہوئی اپنی بات پھر دہرائی.
ماہ نور تم مجھےہر دفعہ ایک نئی آزمائش میں کیوں ڈال دیتی ہو. کیوں کرتی ہو میرے ساتھ ایسا… ؟
مجھے بیٹا نہیں چاہیے میں بہت خوش ہوں تمہارے اور زرناب کے ساتھ…
ویسے بھی میں نے کبھی زرناب کو بیٹی نہیں سمجھا وہ میرا بیٹا ہے بیٹا…..
زریاب نے ماہ نور کو سمجھانے کی ناکام کوشش کی…
بیٹی کبھی بیٹا نہیں بن سکتی تمہیں کیوں یہ بات سمجھ نہیں آتی….
تمہیں ایک وارث کی ضرورت ہے تم اس بات کی کیوں نہیں سمجھتے…؟
کل کو زرناب اپنے گھر چلی جائے گی تو میں اور تم کیا کریں گے…؟
تمہاری اتنی بڑی جاگیر اور بزنس کو سمبھالنے والا کوئی ہوناچاہیے….
تم خوبصورت ہے بلکہ وقت نے تمہاری شخصیت کو مزید نکھارا ہے کسی بھی اچھے خاندان کی لڑکی تمہیں آرام سے مل سکتی ہے.
بہت بہت شکریہ مسز زریاب ، آپ نے اس بہانے مجھ نا چیز کی تعریف تو کی……
زریاب نے مسکراتے ہوئے ماہ نور کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا
زریاب اب بات ٹالو نہیں اگر تم نے میری بات نہیں مانی تو میں منت مان لوں گی ……
🌸🌸🌸🌸
بہت معذرت قسط لیٹ پوسٹ کرنے پر…..