Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 22

موسیٰ ابھی پمپ سے باہرنکلا ہی تھا کہ اس کے کانوں میں نرمین کی آواز سنائی دی.
“اگر آپ کو اپنے درد کا احساس ھے … تو آپ زندہ ھیــــں … اگر آپ کو دوسروں کے درد کا احساس ھے … تو آپ انسان ھیــــں ……!!!”
ماما………
موسیٰ نے زور سے مکااسٹیرنگ پر مارا اورگاڑی ریورس کی.
جیسے ہی سیل بوائے نےموسیٰ کی گاڑی واپس آتے دیکھی اس نے فوراً اپنے ساتھیوں کو میسج کیا.
کہاں ہے وہ لڑکی ….؟
تمہیں پتہ ہے میرا بھائی اس ملک کا بہت بڑا وکیل ہے اور چچا سینٹر ہےہم لینڈ لاڈ ہیں اگر ایک منٹ کے اندر اندر لڑکی باہر نہیں نکالی تو میں پولیس کی رِٹ پڑوا دوں گا ساری زندگی کورٹ کچہری کے چکر لگاتے رہو گے سمجھ آئی یا فون ملاوں….؟
موسیٰ نے دھمکی دینے والے انداز میں اپناموبائل ڈیش بورڈسےپکڑا.
صاحب آپ کو بتایا تو ہے اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ایسی کوئی بات نہیں ہے جیسی آپ سمجھ رہے ہیں…؟
سیل بوائے نے کنفیوژ ہوتے ہوئے جواب دیا.
میں بچہ نہیں ہوں سمجھے…..
میرے خیال سے تمہیں پیار کی بات سمجھ نہیں آ رہی ہے میں تمہارےمالک اور پولیس کو کال کرتا ہوں .
جیسے ہی نمبر ملا کر موسیٰ نے فون کان ساتھ لگایا سیل بوائے بول پڑا….
صاحب مل کر عیاشی کر لیتے ہیں میں جانتا ہوں آپ کا بھی دل آ گیا ہے اوپر سے موسم بھی بہت سہانا ہے لڑکی چیز ہی ایسی ہے……..
سیل بوائے نے آنکھ مارتے ہوئے اب ایک اور پتا پھینکا….
بکواس بند کرو ہر کسی کو اپنے جیسا سمجھا ہوا ہے .
( ابھی دونوں میں بحث جاری تھی کہ ایک اور کار پمپ میں داخل ہوئی)
کیا خیال ہےلڑکی باہر لاتے ہو یا میں رونق لگا دوں. ہم لوگ رونق لگانے کے بہت ماہر ہیں.موسیٰ نے کار میں بیٹھے ہوئے 5 لڑکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
جب اُس نے اپنے آپ کو پھنستے دیکھا تو اپنے ساتھیوں کو میسج کیا.صاحب لڑکی کو لے کر آ رہے ہیں .
مگر کچھ دیر گزرنے کے بعد بھی لڑکی کا کوئی نام و نشان نہ ملا. لگتاہے تم ایسے نہیں مانو گے لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ….
موسیٰ نے موبائل کا سپیکر آن کیا مقصد سیل بوائے کو سننا تھا.
ہیلو ایس پی مزمل……
دوسری طرف سے آواز آئی.
(موسیٰ نے کال اٹینڈ کرتے سلام دعا کی اور آنکھ سے اشارہ کرتے ہوئے سیل بوائے کی طرف دیکھا.)
یار پوچھنا یہ تھا کہ آج کل جو نیا قانون لڑکیوں کے ساتھ ریپ کرنے والوں کے لیے بنا ہے میرا مطلب ہے اس کی سزا کیا ہے…؟
سیل بوائے نے جب سچویشن سیریس ہوتے دیکھی تو ہاتھ جوڑ کر معزرت کی اور لڑکی لینے چلا گیا.معبادہ موسیٰ پولیس نہ بلوا لے.
کچھ دیر بعد وہ لڑکی کو لے آیا.
یہ لیں صاحب……
غریب لوگ ہیں شکایت مت کرنا.
اب وہ تینوں منتوں پر اتر آئے تھے.
بیٹھو….
موسیٰ نے لڑکی کو پچھلی سیٹ پر بیٹھنے کا اشارہ کیا جس پر لڑکی نے بجلی کی تیزی سےعمل کیا.
تم جیسی لڑکیوں کی وجہ سے معصوم لڑکیاں بھی بد نام ہو جاتیں ہیں. گھرمیں سکون نہیں ملتا جو یوں اتنی رات کو اکیلے باہر نکل جاتی ہو. کیسے ماں باپ ہیں تمہارے….؟ بے حس، اتنی لاپرواہی……
میں کوئی فرشتہ نہیں ہوں میں بھی ایک انسان ہوں بلکہ “مرد”….
اور مرد کو” درندہ “بننے میں صرف ایک سیکنڈ لگتا ہے سمجھی…..
کتنی دیر ہو گئی ہے گھر سے نکلے ہوئے…؟
شاید اب تک تمہارے ماں باپ کو ہوش آ گیا ہو کہ بچی گھر سے غائب ہے. ایڈیس بتاو چھوڑ آتا ہوں.
موسیٰ نے بیک مرر سے پیچھے دیکھا جو مسلسل رونے میں مصروف تھی.
آپ یہاں سڑک کنارے اتار دیں.
گھٹی گھتی آواز میں جواب آیا.
اچھا….
تاکہ کوئی اور اپنی عیاشی کے لیے لے جائے. آئے دن اخباروں میں کیسی کیسی خبریں آتیں ہیں مگرمجال ہے جو ہمارے معاشرے پر زرا بھی اثر ہو…..
ایڈریس بتاو….؟
موسیٰ نے غصے سے پوچھا.
میرا گھر نہیں ہے..؟
اب تم کہو گی ماں باپ بھی نہیں ہیں ناجائز اولاد ہو کیا…..؟؟؟
( بس یہ سننا باقی رہ گیا تھا لڑکی نے جلدی سے دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر ناکام رہی.)
یہ دروازےآٹو لاک ہیں سمجھی….
اگر خود کشی کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو ٹرین کی پٹری پر جاکر لیٹ جاؤ ، میری گاڑی سے کود کر مجھے کسی عذاب میں مبتلا مت کرو….
ریلوے لائن کے پاس سے گزرتے ہوئے موسیٰ نے مشورہ دیا.
لڑکی بھوک، پیاس اورموسیٰ کی باتوں کو مزیدبرداشت نہ کر سکی اور اپنے ہوش کھونے لگی.
🌸🌸🌸🌸
دیکھو دبیر کی گڑیا آج مجھے تم سے بہت ضروری بات کرنی ہے اس لیے تم ادھر بیٹھو اور میڈ سےریفریشمنت منگوا لو کیونکہ کھائے پیئے بغیر میرا گزارا نہیں ہے……
حنین کے کہنے پر عترت نے فوراً عمل کیا
بات یہ ہےکہ تمہاری گڑیامطلب “حبا بخاری” ہماری زوجہ محترمہ کوپسند آ گئی ہے اب وہ چاہتی ہیں کہ ہم اسے اپنے گھر لے آئیں اس طرح بقول اُن کے ہمارے چڑیا گھر میں ایک انسان کا اضافہ ہو جائے گا اور اُن کی آتما کو شانتی بھی ملے گی.
تمہارا کیاخیال ہے ..؟؟؟ کیا تم اپنی دخترنیک اخترکو ہمارے گھر کی رونق بناناپسند کرو گی…؟
میری بیٹی آپ کے گھر کی رونق بنے تو مجھے اور کیا چاہیے میری طرف سے تو آپ ہاں سمجھیں مگران کی دادی اور کونین کے بارے میں ، میں کچھ کہہ نہیں سکتی.
(حنین کی آفر پر عترت نے دل سے اللہ کا شکریہ ادا کیا کیونکہ اسے شروع سے ہی حمین بہت پسند تھا پھر حذیفہ اور حمین کی دوستی بھی بہت تھی. مگراس خوشی میں وہ رامین کو بلکل بھول گئی اور یہی اس کی غلطی تھی جسکا بعد میں اسے احساس ہوا…)
وہ تم مجھ پر چھوڑ دو میں جانو اور وہ…..
مگرسنو ابھی اس بات کا کسی کو پتہ نہیں چلنا چاہیے خاص طورپر حبا اور حمین کو…..
ٹھیک ہےآپ جیسا کہیں گے میں ویسا ہی کروں گی….
خوش رہو، آباد رہو، شاد رہو دودھو نہاؤ ، پھولو پھلو…..
حنین نے عترت کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے کسی سائیں بابا کیطرح دعائیں ری جس پر وہ ہنس پڑی.
🌸🌸🌸🌸
یاربس کر دے تیری محبت ہے یا مسئلہ کشمیر ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی. سچ کہا ہے کسی سیانے نے…
“محبت ہو جائے یا لائٹ چلی جائے
اک واری تے بندہ انا ہو ای جاندا اے”
ایک تو میں نے تیری مددکی ہے اوپرسے تومجھ پر ہی برس رہا ہے.
حنین نےکافی کا کپ منہ کو لگاتے ہوئے کہا
جب سے تیرے مشورے پر عمل کیا ہے تب سے وہ چپ چپ رہنے لگی ہے مجھے دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے . یہ جو تو ہمیں مشورے دیتا ہےکبھی خود بھی ان پر عمل کیا ہے …..؟
زریاب کے جواب میں حنین نے کپ رکھتے ہوئے کہا
“میں ہمیشہ ان لوگوں کی غلطیوں سے سیکھتا ہوں جنہوں نے میرے مشوروں پہ عمل کیا ہوتا ہے.”
اب کی بار دبیر نے مسکراتے ہوئے زریاب کے کندھے پر تسلی دینے کے لیے ہاتھ رکھا جو حنین کی باتوں سےکافی ڈسٹرب لگ رہا تھا.
دیکھ میری جان ، بلکہ جگر، نہیں بلکہ جانِ ماہ نور(ہاں یہ ٹھیک رہے گا)……..
سورج کی گرمائش اور بیگم کی فرمائش میں فرق ہوتا ہے ​!!!
1.دونوں میں آزمائش ہے ، صبر کی پیمائش ہے
2.گرمائش دماغ پر اثر کرتی ہے ، فرمائش جیب پر اثر کرتی ہے.
3.ایک میں پسینہ نکلتا ہے ، دوسری میں پیسہ نکلتا ہے.
4.گرمائش سے بچنا ممکن ہے ، فرمائش سے بچنا نا ممکن ہے.
5.ایک میں جسم جلتا ہے ، دوسری میں دل جلتا ہے.
6.سورج کی گرمائش لگ جائے تو ٹھنڈے جوس پینے پڑتے ہیں
بیگم کی فرمائش آ جائے تو خون کے گھونٹ پینے پڑتے ہیں.
اتنےبڑے لیکچر کا مطلب….؟
زریاب نے دکھ بھرے لہجے میں پوچھا
مطلب یہ کہ تمہاری بیگم کی جو فرمائش ہے ناااااا…. “بیٹے والی” اس کا حل وہی ہے جو میں نے بتایا. آگے تیری مرضی…….
حنین نے اپنا کپ خالی کرکے میز پر رکھا اور زریاب کا اٹھا لیا.
میرے خیال سے تو نے اب کافی کو منہ نہیں لگانا اس لیے میں ہی لگا لیتا ہوں کیونکہ مجھے ہر کدی ساھ منہ لگانے کی عادت ہے تو بس بل دے اورصبرکے گھونٹ پی….
بیغیرت ہے ایک نمبرکا تو…..
زریاب نے وائیلٹ سے کریڈٹ کارڈ حنین کی طرف پھینکا جسے ہنستے ہوئے حنین نےکیچ کیا.
توکیا پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ دیکھنے آیا ہے کچھ بولتا کیوں نہیں…..؟؟
حنین نےاپنی گول مٹول آنکھیں گھما کر دبیر سےکہا
کیا بولوں تم دونوں کسی کی سنتے ہو..؟ لڑنےسے ہی نہیں فرصت…….
یار تُو تو سچ مچ بڈھا ہو گیا ہے کیسی سیانوں والی باتیں کر رہا ہے…؟ اپناوقت بھول گیا stylooo نے کیسے تجھے ناک وچنے چبوائے تھے…
اوئے مجھے کیوں گھیسٹ رہا ہے بیچ میں ، میں نے کیا کیا ہے…؟
دبیر نے حنین کا رخ اپنی طرف ہوتا دیکھ کر کہا.
تُو نے کچھ نہیں کیا اسی لیے گھیسٹ رہا ہوں کہ کچھ کر…..
سمجھا زریاب کو کہ جو میں نے کہا ہے ویسا کرے اس میں اسی کا فائدہ ہے …..
دبیر نےحنین کی ہاں میں ہاں ملائی جبکہ زریاب نےایک نظر حنین کو دیکھا
اگر کچھ الٹا سیدھا ہوا یا ماہ نور میرے سے بدظن ہوئی توپھرتیری خیر نہیں…..
تُو تو میرے مسئلہ کو ایسے حل کر رہا ہے کہ حل کی بجائے مجھے مسئلہ ہی ٹھیک لگ رہاہے.
زریاب کے گلہ پر حنین نے ہنستے ہوئے سر کو خم دیا My pleasure sir اور کرسی سے ٹیک لگالی.
🌸🌸🌸🌸
زرناب ابھی ابھی کورٹ سےنکلی تھی کہ حمین سے ٹکرا گئی.
نظر نہیں آتا……؟؟؟
میڈم تم نے کب سے پٹھانوں والی اردو بولنا شروع کر دی ہے.
نظر نہیں آتا جملہ غلط ہےسہی جملہ نظر نہیں آتی ہے……..
کیونکہ لفظ نظر “مونث” ہے “مذکر” نہیں..
Point to be noted u honour ……
کیا تم نےہر وقت اور ہر جگہ لوگوں کا سکون برباد کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے…؟
زرناب نے تپتے ہوئے کہا
جب تم ایساکہتی ہو تو مجھے مما کی ایک بات یاد آ جاتی ہے .
“میری مما کہتی ہیں کہ تم پیدا ہی سکون برباد کرنے کے لئے ہوئے ہو ، تو مجھے اطمينان ہو جاتا ہے کہ میں جس مقصد کے لئے پیدا ہوا تھا وہ پورا ہو رہا ہے.”
کمال ڈھٹھائی کامظاہرہ کیا گیا جبکہ زرناب کا خیال تھا شرمبدہ ہو گا زیادہ نہ سہی تھوڑا ہی سہی مگر یہاں معاملہ ہی الٹ ہے.
پتہ تم ایک سپیشل کیس ہو…؟
زرناب نے طنز بھرے لہجے میں مسکرا کر کہا
ہاں بلکل میں سپیشل کیس تھا کیونکہ میں الٹا پیدا ہوا تھا جب میں پیدا ہوا تھا تو میں نے ایک دفعہ ڈاکٹرز اور نرسوں کی دوڑیں لگوا دی تھیں…….
حمین نے مسکراتے ہوئے تصدیق کی.(اب دونوں کریڈور میں ساتھ ساتھ چل رہےتھے.)
او گاڈ…پاگل کر دو….
زرناب نے اپنی کنپٹی دبائی
ہاں میں ہوں ہی اتنا خوبصورت کہ کسی کو بھی پاگل کر سکتا ہوں کیونکہ میں پیدائشی خوبصورت ہوں خوبصورتی وراثت میں ملی ہے مجھے، لوگوں کی طرح پارلر سے دو نمبر والی نہیں……..
زرناب نے رک کر انتہائی غضے سےحمین کو دیکھا جیسے کہہ رہی ہو اب دفع بھی ہو جاؤ..
مجھے نظر جلدی لگ جاتی ہے خاص طور پر خوبصورت لڑکیوں کی، اس لیے یوں مت دیکھا کرومجھے…….
حمین نے شرارت بھری گول مٹول آنکھیں گھما کر کہا
وہ جانتا تھا اب زرناب کا پارہ تیزی سے اوپر جائے گا اور شکایت حنین پاس….
میں تمہاری شکایت کروں گی انکل حنین سے….؟؟؟
بس یہی سننا تھا کافی دن ہو گئے تم نے مجھے دھمکی نہیں دی اورنہ ہی آفس کا شیشہ توڑا ، تو مجھے شک ہوا کہیں وکیل صاحبہ بیمار نہ ہوں.
میں بلکل ٹھیک ہوں اجازت ہو تو میں اپنے آفس جاؤں…؟
جی جی ضرور مگر…….
اب میں تمہیں مہر علی سیال ساتھ نہ دیکھو.
انگلی سے وارن کرتا انتہائی سنجیدگی سے کہتا ہوا حمین چلا گیا مگر زرناب کو ایک بار پھر حیران کر گیا.
کتنے روپ ہیں تمہارے “حمین ملک”…
اور اپنے آفس کی طرف بڑھ گئی.