Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 29


تم کتنی بےوقوف ہو ، مجھے تم پر کبھی کبھی بہت افسوس ہوتا ہے ، خدا کے لیے کچھ تو بڑی ہو جاؤ ، کہتی کچھ اور ہو اور کرتی کچھ اور ہو ، مجھے سمجھ نہیں آ رہی تم نے تو کہا تھا رامین کا رشتہ لینا ہے ، اب کہہ رہی ہو وہ حبا کا رشتہ مانگ رہے ہیں. یہ کیا ہے…؟
کونین شدید غصہ میں تھا جبکہ عترت سر جھکائے چپ چاپ اُس کی ڈانٹ سن رہی تھی.
اب بولتی کیوں نہیں ، کیا کرنا ہے بلکہ یوں کہنا درست ہو گا کہ تم نے اب مزید کیا حماقت کرنی ہے. بہت عقل مند سمجھتی ہو تم خود کو، یہ یہ رشتے ایسے نہیں ہوتے ہیں جیسے تم سمجھتی ہو .
میری بھی بیٹی ہے مگر تم نے مجھ سے پوچھنا گوارا نہیں کیا اور حبا سے پوچھا تم نے کہ وہ کیا چاہتی ہے….؟
حنین بھائی نے منع کیا تھا کہ ابھی کسی سے مت شئیر کرنا وہ تو ویسے ہی میرے منہ سے نکل گیا.
اففففففف بےوقوف عورت ، تم اب اپنے شوہر سے بھی باتیں چھپاؤ گی….؟؟
کونین نے اپنا سر پکڑ لیا .
اچھا سوری آئندہ ایسا نہیں ہو گا. ہمیشہ کی طرح عترت نے فوراً اپنی غلطی مان بھی لی اور معزرت بھی کر لی.
تمہاری یہی بات مجھے بہت اچھی لگتی ہے کہ تم بات مان لیتی ہو اب کی بار کونین نے نارمل ہوتے ہوئے عترت سے پوچھا.
یہ بتاؤ اُس نے رشتہ کس کے لیے مانگا ہے میں اُس کے بڑے بیٹے کو تو بلکل نہیں دوں گا ہاں البتہ موسیٰ ٹھیک ہے بہت ہی سلجھا ہوا بچہ ہے اور ذمہ دار بھی مجھے بہت پسند ہے. حنین کی فیملی میں دو ہی تو انسان ہیں ایک موسیٰ اور دوسری نرمین باقی تو…..
مگر مجھے حمین پسند ہے اب سے نہیں شروع سے اور حنین نے بھی اسی کا کہا ہے.
تمہارا دماغ تو نہیں خراب ہو گیا تم جانتی ہو کیا چیز ہے وہ ، مجھے تو اُس کی حرکتیں ہی عجیب سی لگتی ہیں سوائے باپ کی طرح شکل اچھی ہے اس کے علاوہ ہے کیا اس میں….
کہیں سے نہیں لگتا کہ باہر سے وکالت کی ڈگری لے کر آیا ہے کسی سرکس میں کام کرنے والا “جوکر” لگتا ہے.
اب تم زیادتی کر رہے ہو بلجل بلکل حنین بھائی جیسا ہے.
عترت نے منہ بنایا.
ہاں تو تمہارے حنین بھائی کون سے “مسجد کے امام” لگے ہوئے ہیں .وہ تو بذات خود ایک “اعلیٰ حضرت” ہے .
بڑھاپے میں بڑے بڑے شرارتی شریف ہو جاتے ہیں مگر اُس پر تو دن با دن عروج آ رہا ہے .
کونین کے تبصرے پر عترت منہ نیچے کر کے ہنسنے لگی جبکہ کونین اسے کن اکھیوں سے دیکھتا ہوا روم سے باہر چلا گیا.
🌸🌸🌸🌸
حمین اپنے کمرے میں کافی دیر سے سیال صاحب کے کیس کو سٹڈی کر رہاتھا بلآخر اس نے اپنا موبائل اٹھایا اور میسج کیا .
” مسٹر حنین!!! اگر آپ اپنی محبوبہ کے نخرے نہیں اٹھا رہے تو پچھلے لان میں تشریف لائیں ایک عدد گرما گرم مسئلہ کے ساتھ کافی کا کپ بلکل مفت ملے گا مگر یہ آفر دس منٹ تک valid ہے اس کے بعد نہیں….”
اور اپنا موبائل بیڈ پر اچھال کر کچن کی طرف چل پڑا کیونکہ وہ جانتا تھا اس کی کافی بننے تک حنین لان میں ہو گا.
جلدی جلدی کافی کے دو کپ بنا کر جیسے ہی حمین لان میں تیز تیز قدموں سے پہنچا تو کسی ان دیکھی چیز سے ٹکرا کر گرا جس کی وجہ سے اس کے ہاتھ سے کافی کے کپ چھوٹ گئے.
یہ کیا طریقہ ہے …؟
تم نے مجھے دس منٹ کا کہا تھا جبکہ اب پندرہ منٹ ہو گئے ہیں میں تمہارے باپ کا نوکر ہوں جو یہاں سردی میں گرم کمبل سے نکل کر بیٹھا رہوں .
تو کیا ہوا آپ نے کونسا ان پندرہ منٹ میں قلعہ فتح کر لینا تھا. حمین نے اپنے کپڑے جھاڑتے ہوئے کہا
سزا دینا ضروری تھی اس لیے یہ کیا تاکہ تم وقت کے پابند بنو. میری ڈکشنری میں دس منٹ کا مطلب دس منٹ ہی ہوتا ہے نہ زیادہ نہ کم….
آگے کونسا آپ مجھے انعام دیتے ہیں جو آج سزا دے رہے ہیں.
حمین نے منہ بناتے ہوئے حنین کے سامنے پڑی کرسی اپنی طرف گھسیٹی.
ہاں اب بتاؤ کیا مسئلہ ہے…؟
وہ بات کچھ یوں ہے کہ …..
حمین نے ایک ہی سانس میں رٹے رٹائے طوطے کی طرح ساری بات اور اپنے خدشات حنین کے گوش گزار کر دیے.
اچھا تو پھر…..!!!
حنین نے ساری بات سن کر اطمینان سے پوچھا.
تو پھر کیا مطلب ، اب آپ بتائیں کوا کروں…؟
تم یہ مقدمہ لڑو ، اور اس کی سوشل میڈیا پر اتنی publicity کرو جتنی کر سکتے ہو. خوب دلائل دو اور اسے peak پر پہنچا دو مگر فیصلہ سے پہلے وہ کرو جو تمہیں کرنا چاہیے…..
مطلب…؟
حمین نے حنین سے پوچھا پھر چار گول مٹول آنکھیں آپس میں چار ہوئیں اور ہوا میں قہقہے گونجے.
ٹھیک ہے میں سمجھ گیا آپ کا بہت بہت شکریہ
حمین نے کرسی سے اٹھتے ہوئے کہا اور جانے کے لوا مڑا ہی تھا کہ کچھ سوچ کر پلٹا
یہ جو آپ نے ابھی دس منٹ پہلے میرے ساتھ کیا ہے اس کی سزا تو آپ کو بھی ملے گی کیونکہ میرے باپ کا کہنا ہے کہ کبھی کسی کا ادھار مت رکھوں.
حنین نے اپنی آنکھیں گھما کر حمین کو دیکھا.
جی بلکل ، میں نے فریج سے موسی کا پسندیدہ پاستہ کھا لوا ہے جو آپ کی محبوبہ نے آپنے لاڈلے صاحبزادے کے ناشتے کے لیے بنایا تھا اب آپ جانے اور وہ ، شب بخیر کچن میں….
ہڈ سر پر پہنے دونوں ہاتھ جیکٹ کی جیب میں ڈالے پر حمین گنگناتا ہوا لان سے باہر کی طرف چل پڑا.
حنین کو پاستہ بنانے کی فکر لاحق ہو گئی دوسری صورت میں نرمین کا لیکچر سننا پڑے گا کیونکہ عموماً پاستہ حنین ہی کھاتا تھا.
چل بچے حنین پاستہ بنا ورنہ صبح صبح نرمین کا لیکچر سننا پڑے گا. حمین کو بعد میں دیکھتا ہوں.
🌸🌸🌸🌸
زرناب اپنے آفس سے نکلنے لگی تھی جب مہر سیال اس کے آفس میں داخل ہوا.
اسلام علیکم !!! کیسی ہیں آپ…؟
مہر نے کرسی پر بیٹھتے ہوئے بے تکلفی سے کہا
ٹھیک ہوں آپ سنائیں…؟
زرناب نے سلام کا جواب دیتے ہوئے اسے سر سے پاؤں تک سرسری سا دیکھا مگر دل میں اُس کی ڈریسنگ کی داد دی . کیمل کلر کی پینٹ اور بلیک شرٹ اور کیمل کلر کی جیکٹ میں وہ بے شک پر کشش لگ رہا تھا.
کیا سنے گی میرا مطلب ہے آپ کیا سننا چاہتی ہیں…؟
مہر نے اپنے جملے کو فوراً درست کیا مبادہ زرناب برا نہ مان جائے.
کام کی بات کریں مجھے فالتو باتیں پسند نہیں…
زرناب نے تھوڑا لہجہ سخت کیا.
وہ میں نے آپ سے ایک خاص بات کرنی تھی اگر آپ کو برا نہ لگے تو…..!!!
جی کہیے…؟
نہیں یہاں نہیں کیا ہم آپ میرے ساتھ تھوڑی دیر قریبی ریسٹورنٹ میں جا سکتی ہیں…؟
مہر کی جرأت پر زرناب کو حیرت ہوئی مگر پھر کچھ سوچ کر حامی بھر لی.
🌸🌸🌸🌸