Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 24

بھائی مجھے حمین بہت پسند ہے بہت ہی زیادہ مگر……
مگر کیا گڑیا ، اچھی چیز اور اچھا انسان سب کو ہی اچھا لگتا ہے وہ ہے ہی اتنا اچھا تو اچھا ہی لگے گا نااااااا……
دبیر کو عترت کی پریشانی سے الجھن ہو رہی تھی.
پر مجھے رامین بھی بہت پسند ہے مطلب میں رامین کو اپنے گھر دیکھنا چاہتی ہوں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اور حمین کو بھی کھونا نہیں چاہتی. آپ سمجھیں نا میری بات…….
ٹھیک ہے دونوں کا رشتہ کر لوں اس میں مسئلہ کیا ہے….۔؟
بھائی مسئلہ یہ ہے کہ نہ تو کونین وٹے سٹے کے لیے راضی ہے اور نہ ہی حنین بھائی……
عترت کا منہ لٹکا دیکھ کہ دبیر کے دل کو کچھ ہوا.
اچھا تو یہ بات ہے…!!!
تم ایسا کرو کہ حبا اور حذیفہ دونوں سے اُن کی مرضی معلوم کر لو جس کو اعتراض ہو اُس کے رشتے سےدستبردار ہو جاؤ اور یاد رکھو جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں.
حنین کی فیملی سب کو ہی اچھی لگتی ہے مجھے بھی رامین پسند ہے اور ہمارا بھی اُس کے بارے میں وہی خیال ہے جو تمہارا….
مگر ہم نے قسمت پر چھوڑ دیا ہے وہ تمہارے گھر آئے یا ہمارے بات تو ایک ہی ہے کیا ارتضیٰ اور مرتضیٰ تمہارے بیٹے نہیں…!!!
دبیر کے سوال پر عترت چپ سی ہو گئی.
دیکھوگڑیا میری بات سنو..!!!
‏سوچوں کے جنگلوں میں زیادہ دیر نہیـں بھٹکنا چاھیے اس طرح منزلیں گم ھو جاتی ھیــــں اور راستے کھو جاتے ھیــــں …!!!
یہ لیں گرما گرم چائے اور سموسے….
دبیر کی بات ابھی پوری نہیں ہوئی تھی کہ ہالہ نے لوازمات سے بھری ٹرے سائیڈ ٹیبل پر لا کر رکھی.
یہ دیکھو عترت میں کل ہی نئے ڈیزائن کے کپ لائی ہوں .بتاؤ کیسے ہیں…..؟؟
ہالہ نے کپ عترت کی طرف بڑھاتے ہوئے پوچھا جبکہ دبیرنے ماتھے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے بمشکل اپنی ہنسی کو کنٹرول کیا.
آپی بہت اچھے ہیں…….
دیکھا صرف تم نے تعریف نہیں کی ، باقی سب کو ہی اچھے لگے ہیں..!!!ہالہ نے عترت کے جواب پر دبیر سے کہا
میں نے کب کہا برے ہیں اور اگر میری گڑیا کو اچھے لگے ہیں تو پھر واقعی ہی بہت اچھے ہیں.
ہائے تمہیں بھی اچھے لگے ہیں چلو پھر ایسا کرتے ہیں اس کے ساتھ کا پورا سیٹ ہی لے لیتے ہیں مجھے سارا ہی بہت پسند آیا تھا مگر تمہاری ناراضگی کی وجہ سے نہیں لیا تھا شام میں لینے چلتے ہیں ٹھیک ہے….
ہالہ نے کپ دبیر کی طرف بڑھایا.
تعریف کرو تب مصیبت نہ کرو تب مصیبت …..
دبیر نے بڑبڑاتے ہوئے کپ پکڑا مگر ہالہ نے پورے سیٹ کی خوشی میں اس کا کوئی نوٹس نہ لیا.
“میں صرف وہی کرتی ہوں جو میرا دل کہتا ہے😊
اور میرا دل کہتا ہے خوب شاپنگ کروں ☺️”
ہالہ کے جواب پر عترت اور دبیر مسکرانے لگے.
🌸🌸🌸🌸
زرناب کافی دیر سے اُس لڑکی ساتھ سر کھپا رہی تھی بلآخر تنگ آ کر اُس نے آخری حربہ آزمایا.
دیکھو اگر تم ہمیں اپنے بارے میں کچھ نہیں بتاو گی تو پھر مجبوراً ہمیں پولیس کی مدد لینا پڑے گی…؟؟؟
وہ آپ مجھے یتیم خانے چھوڑ آئیں آپ کی مہربانی ہو گی…
بمشکل اٹک اٹک کر لڑکی نے جواب دیا.
یتیم خانے کے بارے میں تم کیا جانتی ہو ، کبھی پہلے رہی ہو ….؟؟؟
زرناب نے اپنے مخصوص لہجہ میں پوچھا
میں نے کبھی پہلے یتیم خانہ نہیں دیکھا
مجھے یقین تھا کہ تم نے یتیم خانہ نہیں دیکھا کیونکہ اگر تم نے وہ دیکھا ہوتا تو کبھی وہاں جانے کی ضد نہ کرتیں….
تمہیں پتہ ہے ویسے تو ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے مگر یہاں سارے حرام اور ناپاک کام انتہائی حلال اور پاک طریقہ سے کیے جاتے ہیں.
ہمارے نبی نے فرمایا ہے کہ
“میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح قریب قریب ہوں گے جس طرح یہ دو انگلیاں ایک دوسرے سے قریب ہیں.”
مگر ہمارے ملک کا طاقتور طبقہ بڑے بڑے سیاست دان ، جاگیردار اور سرکاری افسران اپنی عیاشی کے لیے یتیم خانوں سے خوبصورت اور کم عمر لڑکیاں اٹھا لیتے ہیں اُن کو کوئی روکنے یا پوچھنے والا نہیں ہوتا.
اگر غلطی سے کوئی پوچھ لے یا اُن بیچاریوں کے لیے آوازاٹھائےتو پھر اس کی اچانک پُراسرار موت ہو جاتی ہے. اور وہ اپنی عیاشی کے بعد اِن لڑکیوں کو کوٹھوں پر پہنچا دیتے ہیں.
میں ایک وکیل ہوں اور عورتوں کے حقوق کے لیے لڑتی ہوں میں نے ایسے ایسے کیس دیکھیں ہیں کہ سگے رشتے بھی اپنی یتیم بچی ساتھ وہ وہ کچھ کرتے ہیں کہ خدا کی پناہ…….
پلیزززز بس کریں….
وہ لڑکی زرناب کے منہ سے یہ سب سن کر زاروقطار رونے لگی
اگرتم مجھے اپنے بارے میں سب سچ سچ بتا دو گی تو میں وعدہ کرتی ہوں مجھ سے جو کچھ بھی ہو سکا میں تمہارے لیے کروں گی.
مگر ایک بات یاد رکھنا میرے بابا ایک جاگیردار اور سیاست دان ہیں کوئی چالاکی کی تو سیدھا جیل بھجوا دوں گی.
اپنی بات کے آخر میں زرناب نے انگی سے وارنگ دی.
زرناب کے چپ ہوتے ہی وہ لڑکی ہچکیاں لے کر روتے ہوئے اپنی کہانی سنانے لگی .جیسے جیسے وہ سنا رہی تھی زرناب کے ہوش اڑ رہے تھے.
جب پہلی نظر میں زرناب نے اسے دیکھا تھا تو وہ اسے ایک چالاک لڑکی لگی تھی مگر اب اُس سے زیادہ مظلوم اور معصوم کوئی نہیں لگ رہا تھا.
زرناب نے اسے اپنے ساتھ لگا لیا اورچپ کرانے لگی.
“انسانی چہرے بھی کتنے عجیب ھوتے ھیــــں … راز ھوتے ھیــــں … جب انہیں پڑھنے لگیں تو یوں لگتا ھے … جیسے کچھ بھی چھپا ھوا نہیـں … لیکن دوسری دفعہ نظر ڈالیں تو دوبارہ شروع سے پڑھنا پڑتا ھے … یوں جیسے کتاب کا ورق الٹ گیا ھو …….!!”
🌸🌸🌸🌸
حنین ڈریسنگ ٹیبل کے آگے کھڑا تیار ہو رہا تھا جب نرمین روم میں داخل ہوئی.
“خوبصورتی بھی کیا چیز ہے..!!!
ماشاءاللہ❤
یقین سا آجاتا ہے خود کو دیکھ کر🙈”
حد ہے خودپسندی کی……
(حنین نے مڑ کر نرمین کو دیکھا)
واقعی ہی حدہے….
تم اپنے شوہر سے کتنا جلتی ہو افسوس ہوتا ہے مجھے……
جی نہیں میں جلتی نہیں ہوں بلکہ اسے یہ بتانے کی کوشش کرتی ہوں کہ اتنی خودپسندی اچھی بات نہیں ، ویسے جناب صبح صبح تیار ہوکر کہاں جارہےہیں…..؟؟؟
دبیر سے ملنے ، رامین کے سلسلے میں…..
کیا…..؟؟؟
نرمین کو شدید حیرت ہوئی
ہاں کیونکہ رامین کو ارتضیٰ پسند ہے اور میں یہ کبھی نہیں چاہوں گا کہ اسے اُس کی پسند نہ ملے…..
پاگل ہو کیا!!!
ہم بیٹی والے ہیں خود بات کرتے اچھے لگے گئے .
اول تو بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے مگر پھر بھی اگر تمہارے اندر کا کیڑا تمہیں چین سے بیٹھنے نہیں دے رہا تو زریاب سے کہو وہ بات کرے گا.
نرمین نے حنین کے برابر کھڑے ہوتے ہوئے مشورہ دیا
آپ کی قیمتی رائے کا بہت بہت شکریہ
مگر مجھے اس طرح گھما پھرا کر بات کرنا پسند نہیں اور یہ بیٹی والے کیا ہوتا ہے. …؟؟
حضرت خدیجہ رضی تعالیٰ عنہا نے خود پیغامِ نکاح بھجوایا تھا. ہم انھیں کے جانشین ہیں اس لیے میرے ساتھ فضول باتوں سےپرہیز کیا کرو.
رہی بات زریاب کی تو……..
حنین نے ایک بھرپور قہقہ لگایا
وہ بیچارا مریضِ عشق ہے اور روزِازل سے اسکا کیس میرے پاس ہے وہ میری کیا مدد کرے گا جو خود میری مدد کا ہر وقت طلب گار ہے.
مطلب…؟؟؟
مطلب یہ میری “پڑھاکو بیگم” کہ اُس سے ایک ماہ نور ابھی تک ہنڈل نہیں ہو رہی تو وہ میری کیا مدد کرے گا!!!
دیکھو میں پھر بھی یہی کہوں گی کہ تم خود بات مت کرو اگر اس نے نہ کر دی تو….
تو میں ارتضی کواغواہ کر لوں گا کیسا…؟؟؟
آخر میں حنین نے اپنی گول مٹول آنکھیں گھماکرنرمین سےپوچھا
اغواہ…..!!!
ہاں یاررررر ایڈونچر ہی سہی …….
توبہ ہے تم اورتمہاری اولاد ہر وقت ایڈونچر کے چکر میں رہتی ہے کسی دن ٹانگ بازو ٹوٹ گئی تو لگ پتہ جائے گا.شکر ہے میرا موسیٰ تم لوگوں جیسا نہیں ہے.
موسیٰ کے ذکر سے نرمین کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی.
مسکراتی رہا کرو اچھی لگتی ہو.حنین نے نرمین کے گال کو چھوتے ہوا کہا اور خود دروازے کی طرف بڑھ گیا.
عورت ہمیشہ سےتعریف کی بھوکی رہی ہے خاص طور پر بیوی ، اسے اپنی تعریف اچھی لگتی ہے چاہے وہ 20 سال کی ہویا 50 کی….
نرمین نے مسکرا کر دروازے کی طرف دیکھا تو وہاں حنین دونوں ہاتھ سینے پرباندھے کھڑا اسے ہی دیکھ رہا تھا.
تعریف اچھی لگی ناااااا
یاررررر میری بھی تھوڑی کر دیا کرو مجھے بھی اچھا لگتی ہے.
حنین نے مسکرا کر نرمین کو آنکھ ماری اور اس کے قریب چلا آیا
ابھی تم مجھے خود پسند کہہ رہی تھی اب جناب کا اپنے بارے میں کیا خیال ہے…!!!
بہت بری بات ہے کسی کو چوری چھپے دیکھنا
نرمین نے مصنوعی غصے کا اظہار کیا
پہلی بات یہ کہ کسی کو دیکھنا بری بات ہو گی مگر بیگم کو نہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ کیا تمہیں معلوم ہے میں نے کونسی بات تمہیں اِن 25 سالوں میں سب سے زیادہ کہی…؟؟؟
سوری مجھے یاد نہیں…
نرمین نے صاف گوئی سے کام لیا
مطلب تم مجھ سے اتنی محبت نہیں کرتی جتنی میں تم سےکرتا ہوں….
حنین نے کچھ سوچتے ہوئے ڈریسنگ ساتھ ٹیک لگائی
اچھا تمہیں یاد ہے..؟
نرمین نے حنین کے سامنے بیڈ پر بیٹھتے ہوئے پوچھا
ہاں بلکل مجھے یاد ہے مگرایک شرط پر بتاؤں گا تم مجھ پر کسی قسم کا تشدد نہیں کرو گی…
حنین بتاؤ نااااااا….
نرمین کو بےچینی ہوئی
تم نے مجھے یونی کے زمانے سے لے کر آج تک سب سے زیادہ یہ جملہ کہا ہے.
(چہرےپر بھرپور مسکراہٹ اور گول مٹول آنکھوں میں شرارت سجائے حنین نے نرمین پاس بیٹھتے ہوئے کہا)
“Will you please shutup”
نرمین سوچ رہی تھی پتہ نہیں کونسا رومنٹک جملہ ہو گا مگر حنین تو حنین ہیں اُس کاسارا موڈ خراب کر کے اب خود بیڈ پر نیم دراز ہنس رہا تھا.
تمہارے کرتوت ہی ایسے ہیں یہ نا کہوں تو اورکیا کہوں ….
نرمین کا سارا موڈ خراب ہو گیا تھا.
🌸🌸🌸🌸
“مینوں لنڈے دیاں دے گیا جراباں…..
تے بوٹ ماہی نال لے گیا 😥”
حذیفہ اپنے روم میں اونچا اونچا گانا گا رہا تھا جب اسد اندر داخل ہوا.
یاررر تو کیا چیز ہے اتنے دنوں بعد Mess آیا ہے گھر والوں کو فون کر ، اُن سے اپنا حالِ دل کہہ اُن کا سن ، مگر تو اپنے بوٹوں کا رونا رو رہا ہے…..!!!
حالِ دل تب ہی کہوں گا نااااا ، جب مجھے میرے بوٹ ملیں گے اب اتنی سردی میں ننگےپاؤں یا سلیپر پہننے سے رہا ، میں تو بسترسے نہیں نکلتا پہلےمیرےبوٹ تلاش کر کے لا…..
اچھا میرے پہن لے اور گھر فون کر ، ماں پریشان ہو گی…؟
جی نہیں ، تو اپنےکشتی نما بوٹ اپنے پاس رکھ میرا بوٹ7 نمبر ہے اور تیرے بوٹ 9 نمبر…..
اچھا پھر سٹور سےپتہ کر لے شایدکوئی 7 نمبربوٹ ایکسٹرا پڑا ہو….
اتنی عقل مجھ میں بھی ہے بھیجا ہے بٹ مین کو اگر لے آیا تو……
چل اب زیادہ شور نہ کریں دیکھ میں پڑھ رہا ہوں پلیززز بھائی نہیں ہے
اسد نے منت بھرے لہجے میں التجا کی…
ابھی اسدکمرے سے نکلا نہین تھا کہ ایک بارپھر حذیفہ کی آواز کانوں میں پڑی.
“کوئی بکرے دی ران ہووے
ماہی میرا انج سوہنا جنج کوئلے دی کان ہوے”
حذیفہہہہہہہہہہہ…….
اسدنے چیخ کر اپنا غصہ نکالا
اچھاٹھیک ہے زیادہ چیخنے کی ضرورت نہیں ہے مجھے سنائی دیتا ہے بہرہ نہیں ہوں……
حذیفہ نےکہتے ہوئے اپنا موبائل نکالا
نمبر ڈائل معصومہ کا کرنا تھامگر کر رامین کا لیا.
ہیلو….
رامین کی آواز سنتے ہی حذیفہ نے ایک نظر موبائل کو کان سے ہٹا کر اُسے گھورااور دوبارہ کان ساتھ لگالیا.
میں نے تمہیں فون نہیں کیا تھا پھر تم نے کیوں اٹھایا…؟؟؟
چالاکیاں اور وہ بھی میرے ساتھ…… خیر ہے
رامین کے جواب پر حذیفہ مسکرانے لگا
کیسی ہو…؟
بلکل پہلے جیسے زرا برابر فرق نہیں پڑا.
کیا کر رہی تھی…؟
چائے پی رہی تھی.
خالی چائے…اُس سے تمہارا کیا بنے کا پیٹو..
ہائے….
کاش کہ کوئی جادو ہوتا💫
کیک کی کوئی دنیا ہوتی🍰
ٹافی کا ایک گاؤں ہوتا🍬
بسکٹ کی دیواریں ہوتیں🍪
کینڈی کے دروازے ہوتے🍡
ڈونٹ کی اک کھڑکی ہوتی🍩
چائے کی ایک نہر ہوتی ☕
اور پیتے پیتے سحر ہوتی
کاش کہ کوئی جادو ہوتا.!
رامین نے آہ بھرتےہوئے جواب دیا
اچھا سنو میراایک کام کروں گی بدلہ میں ، میں تمہیں یہ سب چیزیں لے دوں گا
کونسا کام….پہلے کام کی نوعیت بتاؤ؟
یار ایک پریشانی کھڑی ہوگئی ہے اگرتم حل کر دو….
“اگر زندگی میں کوئی پریشانی کھڑی ھے تو اسے کھڑی ہی رھنے دیں بیچاری خود ہی تھک کے بیٹھ جائے گی…..”
خیر ہے رامین آج بڑی فام میں ہو…
صبح صبح ہے نااااا بیٹری فل چارج ہے. خیر کام بتاؤ….
بات یہ ہے کہ
حذیفہ نے بتانا شروع کیا….
🌸🌸🌸🌸