No Download Link
Rate this Novel
Episode 15
آنٹی میں اِس رامین کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ہوں ویسے تو حمین بھی مجھے پریشان کرتا ہے مگر وہ لڑکا ہے گزارا ہو جائے گا رامین لڑکی ہے اور حرکتیں ساری باپ والی…..
اس سے پہلے کہ رامین مزید اپنا دکھ بیگم غزالہ کو سناتی حنین بیچ میں ٹپک پڑا.
بس کرو یار تم کیا سن 1986 کی ماؤں کی طرح بیٹی کا رونا رو رہی ہو. میری ماں ایک خوبصورت اور ماڈرن عورت ہے اور بیٹی بھی…..جبکہ تم صرف ایک عورت ہے بلکہ نہیں تم ایک “مینگو عورت” ہو….
مینگو…..؟؟؟
نرمین نے حیرت سے حنین کو دیکھا
جی جناب، بلکل مینگو یعنی “عام عورت”
میں آج کل اداکارہ میرا کی انگلش سے بہت متاثر ہوں عام لڑکیاں اتنے اعتماد سے انگلش نہیں بولتی جتنے اعتماد سے وہ غلط انگلش بولتی ہے…..
I like her very much🥰🥰
حنین اپنی بات پر خود ہی ہنس کر نرمین کے ساتھ صوفے پر بیٹھ گیا.
اچھ میں چائے لاتی ہوں.
نرمین کہتے ہوئے اٹھنے لگی جب حنین نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا.
تم کیا سپریم چائے کا کمرشل بنا رہی ہو جیسے ہی ہیرو کی انٹری ہوئی ہیروئن چائے بنانے چلی گئی.
حنین تم آخر کب سیریس ہو گے..؟؟؟ اِسی لیے میں تمہارے ساتھ کوئی سیریس بات نہیں کرتی کیونکہ تم ہر بات کا بتنگڑ بنا دیتے ہو.
نرمین نے منہ بنا کر حنین سے اپنا ہاتھ چھڑانا چاہا
موم یہ کیا چیز ہے ابھی تک اسے میری سمجھ نہیں آئی…؟
جبکہ بیگم غزالہ دونوں کی تکرار کو ہمیشہ کی طرح انجوائے کر رہیں تھیں.
اسلام علیکم سویٹ اینڈ ہینڈسم لیڈی…
حمین نے لاؤنچ میں داخل ہوتے ہوئے دادو سے کہا اور اپنا لیپ ٹاپ اور کوٹ نوکر کو دے دیا.
مسٹر حنین آپ اپنے دوست کی بیٹی کو سمجھا لیں اگر وہ سمجھ جائے تو ٹھیک ورنہ میری ٹانگ ٹوٹ جائے گی……
حمین نے اپنی وائٹ شرٹ کے بازو فولڈ کرتے ہوئے کہا
اللہ رحم کرے تم بھی اپنے باپ کی طرح ہمیشہ اول فول بولتے رہا کرو کبھی خیر کی بات منہ سے نہ نکالنا.
کہیں سے نہیں لگتا کہ آپ یونی کی گولڈ میڈلسٹ سٹوڈنٹ رہیں ہیں نرمین کو بات سنتے ہی حمین نے فوراً بنا بنایا جواب پیش کیا
شرم تو تم تینوں باپ،بیٹے اور بیٹی کو آتی نہیں ، یہ طریقہ ہے ماں سے بات کرنے کا…
نرمین نے حمین پر اپنا غصہ نکالا
اتنے میں موسیٰ کی گاڑی کا ہارن سنائی دیا.
اب دیکھنا ماں بیٹے کا رومنس، حمین نے بیگم غزالہ کے کان میں سرگوشی کی جسے حنین نے بھی سنا
آج دیر کر دی تم نے….
خیریت تھی….؟
گاڑی تو خراب نہیں ہو گئی تھی….؟
کتنی دفعہ کہا ہے کام زیادہ ہو تو حنین کو بلا لیا کرو…
نرمین نے لاؤنچ میں داخل ہوتے موسیٰ کو دیکھتے ہی سوالوں کی بوچھار کر دی جبکہ موسیٰ نے مسکراتے ہوئے نرمین کو اپنے ساتھ لگا لیا.
مت پریشان ہوا کریں، اب میں بڑا ہو گیا ہوں سکول گوئنگ نہیں ہوں.
شکر ہے یار تو آ گیا ورنہ مسز حنین نے ہماری وہ کلاس لینی تھی کہ بس….
حمین نے موسیٰ سے ہاتھ ملاتے ہوا کہا
تم بیٹے کی محبت میں شوہر کو رگڑا لگا دیتی ہو اچھا نہیں کرتی……
حنین نے نرمین کو دیکھتے ہوئے گلہ کیا
اور تمہیں تو جیسے رگڑا لگ جاتا ہے . موسیٰ نہا دھو کر fresh ہو جاؤ پھر میں چائے منگواتی ہوں.
نرمین نے حنین اور موسیٰ کو دیکھتے ہوئے کہا
غسل کے فرائض معلوم ہیں..؟
بیگم غزالہ کے اس اچانک سوال پر حمین نے موسیٰ کی طرف اپنی گول مٹول آنکھوں سے گھورا( جیسے پوچھ رہا ہو تمہیں معلوم ہیں) موسیٰ نے اپنے کندھے اچکا دیے.
پہلی نسل کو پتہ ہوتا تھا کہ غسل کے چار فرائض ہوتے ہیں اور آج کل کی نسل سے پوچھو کہ وہ چار فرائض کونسے ہیں تو کہتے ہیں
بالئی مگا صابن تولیہ 😂😂😂
حنین نے انتہائی سیریس بات کو مذاق کا رنگ دے دیا .
نرمین سہی کہتی ہے تو کبھی سیریس نہیں ہو سکتا تیرے سامنے بات کرنا فضول ہے( بیگم غزالہ نے نرمین کی طرف دیکھتے ہوئے کہا) جبکہ موسیٰ اور حمین بظاہر ماحول سے بے خبر اپنا اپنا سامان اٹھا کر اوپر چل دیے مگر دونوں ہی حنین کی بات سن کر مسکرا رہے تھے.
حنین کے پاس سے گزرتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے حمین نے حنین کو داد دی اور سیڑھیوں کی طرف بڑھ گیا.
🌸🌸🌸🌸
ماہ نور چائے کا کپ زریاب کو دے کر خود خاموشی سےاپنی چائے پینے لگی اُس کی یہ خاموشی زریاب کو عجیب سی لگ رہی تھی جب کافی دیر تک ماہ نور نے کوئی بات نہیں کی تو زریاب نے اپنا لیب ٹاپ بند کر کے اُسے پکارا.
ماہ نور …….
مگر کوئی جواب نہ ملا کچھ دیر وہ اُسے اپنے خیالوں میں گم دیکھتا رہا پھر اُٹھ کر اس کے قریب جا بیٹھا
کیا مسئلہ ہے ، مجھے بتاؤ…؟
تمہیں بتانے کا فائدہ کونسا تم نے حل کر دینا ہے……؟؟؟
دوسری شادی کے علاوہ جو بھی مسئلہ ہو گا وہ میں حل کر دوں گا.
زریاب نے ماہ نور کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا کر کہا
مجھے بیٹا چاہیے دیکھو سب کے بیٹے ہیں میرا بھی دل کرتا ہے کہ میرا بیٹا ہو…..
میرا بیٹا کیوں نہیں ہے…؟ میں جب حمین کو دیکھتی ہوں تو میرے دل کو کچھ ہوتا ہے تم نے اس دن سنا نہیں ، کتنے پیار سے موسیٰ نے نرمین کے لیے کہا تھا کہ اس کی پہلی اور آخری محبت اس کی ماں ہے….
ماہ نور ہمیشہ کی طرح بولتے بولتے جذبات کی شدت سے رونے لگی.
کیا ہو جاتا ہے تمہیں زرناب ہے نااااا ہمارے پاس ، کتنے لوگ اس دنیا میں ایسے ہیں جن کی کوئی اولاد نہیں وہ ایک بیٹی کو بھی ترس رہے ہیں شکر کرو اللہ نے ہمیں اتنی لائق اور خوبصورت بیٹی دی ہے ملک کے بہترین وکیلوں میں اس کا شمار ہوتا ہے.
پر ہے تو بیٹی نااااا……؟؟؟
ماہ نور پلیزززز نہ خود پریشان ہو اور نہ مجھے کیا کرو.
اللہ کی رضا میں راضی رہو تم تو مجھ سے زیادہ اللہ والی ہو پھر ناشکرے لوگوں کی طرح گلہ کرنے کیوں بیٹھ جاتی ہو….؟
زریاب نے ماہ نور کے آنسو صاف کرتے ہوئے اسے تسلی دی
🌸🌸🌸🌸
حذیفہ نے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر پھر اُسی خودہی کال کر لی.
ہمیشہ کی طرح تیسری بار کال کرنے پر اُس محترمہ کی آواز سنائی دی.
میرے جیسا “اُلو کا پٹھا” اس دنیا میں شاید ہی کوئی ہو جسے آواز سے محبت ہو گئی ہے.
“اک آواز تھی کیا جانیے کس کی آواز
اُس نے آواز کا رشتہ بھی نہ رکھا لوگوں”
ارے واہ آپ کو شاعری پسند ہے میری طرح…..
چلو جی چھٹی ہوئی حذیفہ آپ کی( شعر پڑھا تھا کہ مجھ سے impress ہو مگر وہ شعر سے impress ہو گئی)معصومہ کی بات سنتے ہی حذیفہ نے جواب دیا
اصل میں مجھے شاعری بہت پسند ہے اور گھر والے میرا بہت مذاق اُڑاتے ہیں ویسے بھی مردوں کو شاعری سے کوئی خاص لگاؤ نہیں ہوتا اس لیے مجھے حیرت ہوئی.
شکر ہے آج پہلی بار تمہارے منہ سے گھر والوں کا ذکر سنا ، ورنہ مجھے تو یہ لگنے لگا تھا کہ تم پیدا نہیں ہوئی بلکہ اُگی ہو….
حذیفہ کے جواب وہ ناراض ہو گئی.
ایسی بھی کوئی بات نہیں میرے امی ابو ہیں ایک بڑی بہن اور بھائی بھی ہے ہم پانچ لوگ ہیں.
(زبردست حذیفہ ، شاباش غصہ میں ہی سہی چلو کچھ تو اس نے اپنے بارے میں بتایا)
آپ اس وقت کہاں ہیں…؟
معصومہ کے سوال پر پہلے حذیفہ خوب ہنسا
پتہ میں کتنی دیر سے سوچ رہا تھا کہ ابھی تک تم نے مجھ سے یہ سول نہیں کیا اور اتنے میں تم نے پوچھ لیا.
ایسے لگتا ہے جیسے تم “را” کی ایجنٹ ہو اور انھوں نے تمہیں ایک پاکستانی آرمی آفیسر کی مخبری پر لگایا ہوا ہے
ایسی بات نہیں ہے بس میں آرمی آفیسر اچھے لگتے ہیں اور اگر آپ ایوی ایشن جوائن کر لیں تو…….
تو……؟؟؟
حذیفہ نے معصومہ کے ادھورے فقرے کو دھرایا
تو……؟؟؟
اور بھی اچھے لگیں گے.
اگر ایسی بات ہے تو پھر ایوی ایشن کے لیے اپلائی کر دیتا ہوں.
ٹھیک ہے…..
معصومہ کی کھنکتی ہوئی آواز حذیفہ کے دل کو شاداب کر گئی.
بارش, شاعری, چاۓ ☕
میں, اور , تم, 👫
ہاۓ۔۔۔۔۔ 😍
حذیفہ نے ایک لمبا سانس لیتے ہوئے برستی بارش کو دیکھ کر کہا
اونچے پربت، نیلے ساگر
پاگل بارش، تُم اور میں☔
کالے بادل، رم جھم بارش
نیلا آنچل، تُم اور میں☔
مہندی، خوشبو، کاجل، آنچل
بند ہتھیلی، تُم اور میں💕
دُور کہیں بارش میں بھیگی
پیلی سرسوں، تُم اور میں🌹
جب تُو چھیڑے زُلفیں میری
چندن خوشبو، تُم اور میں☔
جنگل میں کوئی چھوٹا سا گھر
مٹی چولہا، تُم اور میں🌹
ہر راہ ہر سُو پھیلی خوشبو
بارش بادل، تُم اور میں💕
کندھا تیرا اور سر میرا☔
پاگل سی چُپ، تُم اور میں…..!!
