Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 13

اچھا جی یہ مقابلہ تو ختم ہوا مگر مجھے اس میں مزا نہیں آیا کیونکہ آپ لوگوں نے دبیر کو جتوا دیا ہے حالانکہ میری کہاوت سب سے اچھی تھی .
حنین نے منہ بناتے ہوئے کہا
چھوڑ یار یہ بچوں والے شوق ، چل ہم ادھر چل کر بیٹھتے ہیں.
زریاب نے یہ کہہ کر اپنی شامت کو سب کے سامنے دعوت دی.
میں نے کتنی بار سمجھایا ہے تجھے، تُو ہو گا بوڑھا مجھے نہ کہا کر ایسی باتیں، زرناب تم بتاؤ میں کیسا لگتا ہوں؟
حنین نے زریاب کو منہ چڑھاتے ہوئے اُسی کے گھر سے حمایت چاہی جو اُسے فوراً مل گئی.
مسٹر حنین آپ انتہائی پُرکشش شخصیت رکھتے ہیں اور کوئی بھی کہیں بھی کبھی بھی آپ سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا آپ کے سامنے آج کل کے لڑکے پانی بھرتے نظر آتے ہیں.( زرناب کا اشارہ حمین کی طرف تھا) آخری جملے پر حمین نے چونک کر دیکھا کیونکہ یہ جملہ اصل میں حمین کو لوٹایا گیا تھا.زرناب نے کندھے اچکا کر اُس کی طرف دیکھا جیسے کہہ رہی ہو “حساب برابر”.
جبکہ باقیوں نے تالیاں بجا کر زرناب کی باتوں کی تصدیق کی.
جی سردار زریاب علی خان امید کی جاتی ہے کہ آپ کو جواب مل گیا ہو گا.
اچھا تو میں کہہ رہا تھا تھوڑے سے ٹپے ماہیے بھی ہو جائیں اور اس میں ایک بوائزکی ٹیم ہو گی اور ایک گرلز کی…
منظور……
ٹھیک ہے ہمیں منظور ہے مگر مسٹر حنین ہماری طرف ہوں گے.
زرناب کے کہتے ہی حنین اُس کے ساتھ بیٹھ گیا جبکہ باقیوں نے شور مچادیا.
سب سے پہلے کون باری دے گا؟
حنین کے پوچھنے پر زریاب نے کہا جس نے مشورہ دیا ہے.
کوئی ایسا جادو دس ڈھولا
میں “دفا” لکھا تُو ہو جاوے
حنین کے ٹپے پر سب نے خوب داد دی جبکہ دبیر نے زریاب ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے کہا
جب تجھے پتہ ہے تُو اس سے پنگا کیوں لیتا ہے…؟
کوئی ایسا جادو دس ڈھولا
میں “آ لکھا تُو آ جاوے
حذیفہ نے مس معصومہ کے خیال میں مسکراتے ہوئے حنین کے ٹپے کا جواب دیا کسی نے محسوس کیا ہو یا نہ کیا ہو مگر حمین نے حذیفہ کی اس مسکراہٹ کو محسوس کیا.
یہ فوج کس طرف جا رہی ہے آپ کی روپورٹ کرنی پڑے گی.
حمین دل میں سوچتا گرلز کے ٹپے کو سننے لگا
کوئی ایسا جادو دس ڈھولا
میں “ڈائٹ” لکھا تے ہو جاوے
رامین کے ٹپے پر سب مسکرانے لگے جبکہ موسٰی نے اس کے سر پر ہاتھ مارتے ہوئے پیار سے کہا
تم کب سے موٹی ہو گئی..؟
بھائیوں کو بہنیں کبھی موٹی نہیں لگتیں بے شک وہ بھینس جتنی ہی کیوں نا ہوں…..؟
ڈاکٹر ارتضٰی نے شرارت سے رامین کی طرف دیکھتے ہوئے کہا جس پر سب نے لفظ “بھینس” اونچی آواز میں دہرایا
میں نے تو ویسے ہی کہا تھا آپ سب مجھے کھا جانے والی نظروں سے کیوں دیکھ رہے ہیں….؟
سوری بولو بہت بری بات ہے
ہالہ اور دبیر نے آنکھیں نکالتے ہوئے ارتضٰی کو معافی مانگنے کے لیے کہا
نہیں اس کی کوئی ضرورت نہیں تم دونوں بچے کی جان لو گے…؟ کس طرح گھور رہے ہو
حنین نے ہالہ اور دبیر کوڈانٹتے ہوئے بوائز کو ٹپے کی باری دینے کا کہا
ایک ، دو ، تین
اگر اب تم میں سے کسی نے ٹپا نہ سنایا تو ہم جیت جائیں گے
کوئی ایسا جادو دس ڈھولا
میں “ہار” لکھا تو ہار جاوے
جیسے ہی حذیفہ نے جوابی ٹپا پڑھا زرناب اور حنین نے شور مچا دیا.
چیٹنگ……..
یہ تو ٹھیک نہیں ہے
اچھا u honour پھر ہمیں آپ اجازت دیں کہ ہم کوئی اور ٹپا سنا سکیں.
حمین نے حنین سے اجازت چاہی جسے حنین نے لڑکیوں سے مشورہ کرنے کے بعد منظور کر لیا.
کوٹهے تے کاں بولے
ميں تينوں کال کراں
اگوں تيری ماں بولے
حمین نے جیسے ہی یہ پڑھا دبیر نے شور مچا دیا ہم پھر جیت گئے .
بلے بلے بلے……….
اب حذیفہ، حمین اور ارتضٰی نے دائرہ میں گھوم کر بھنگڑا ڈالنا شروع کر دیا.
ایک منٹ، ایک منٹ ہم باری دے رہے ہیں پارٹی ابھی باقی ہے. مسٹر حنین باری دیں گے.
زرناب نے ان کو روکتے ہوئے حنین سے کہا
حد ہے تم لوگ بھی تو باری دو ہر دفعہ مجھے ہی آگے کر دیتے ہو.
حنین نے سرگوشی کی…
انکل پلیززززز جواب دیں دیکھیں وہ جیت جائیں گے….
زرناب نے جوش دلایا
“تیرے عشق میں کٹوا دی ہم نے گردن🙄
کیلا 30 روپے درجن، 30 روپے درجن”
حنین کے ٹپے پر زریاب نے کھڑے ہو کر حنین کے جیتنے کا اعلان کیا.جس پر حنین نے مرحوم سلطان راہی کے انداز میں کہا
اگر تم لوگ میری جیت تسلیم نہ کرتے تو ادھر چھریاں چلنی تھیں چھریاں……
بس کریں اب اور ڈرامے نہیں….
سب چل کر کھانا کھا لیں.
نرمین کے کہتے ہی محفل برخاست ہو گئی.
حذیفہ نے مچھلی کے بار بی کیو سے اپنی پلیٹ بھر کر ساتھ ڈرنک اٹھالی مگر جیسے ہی وہ مڑا حمین نے اسے گھیر لیا
فوجی یہ سب تو اکیلے کھائے گا…؟
نہیں تیرے لیے بھی ڈالا ہے.
اچھا میں سمجھا تو سب اکیلے ہی کھائے گا وہ بھی چھپا کر…..
حمین نے کرسی پر حذیفہ کے ساتھ بیٹھتے ہوئے جواب دیا
چھپا کر کیوں کھاؤں گا……؟
کیونکہ تجھے چھپانے کی عادت پڑھ گئی ہے…….
حمین نے ذومعنی انداز میں کہتے ہوئے مچھلی کا پیس منہ میں ڈالا جبکہ حذیفہ کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا.
منہ بند کر ورنہ مچھر چلا جائے گا اور ہاں اگر تو مجھے بتا دے سارا معاملہ تو میں خود تیرا مقدمہ لڑوں گا پھر جیت تیری پکی اور ٹریٹ میری…….
بڑی تیز چیز ہے تو حمین ملک……
حذیفہ نے “الف” سے لے کر “ے” تک ساری بات حمین کےگوش گزار کر دی.
حد ہے یاررررر………..
تجھے اس کا نام تک معلوم نہیں، وہ کون ہے..؟ کیا کرتی ہے…؟ کدھر رہتی ہے……؟
یہ سب اب تو پتہ کرے گا…
حذیفہ نے حمین کی حیرت کو انجوائے کرتے ہوئے جواب دیا
تیری محبت کے کوائف بلکل “ڈیفالٹرز” جیسے ہیں مجھے تو یہ “نیب کیس” لگتا ہے.
جو بھی ہے اب تو جانے، مجھے صرف یہ بتا دے کہ ٹریٹ کہاں لے گا…؟
تیرے سر میں…..
حمین کے جواب پر حذیفہ ہنسنے لگا
حبا اندر سے باہر لان کی طرف آ رہی تھی جب حمین کی نظر اُس پر پڑی.
ہائے “رابن نیل کی چڑیا” کیسی ہو…؟
پہلی بات یہ کہ میں چڑیا نہیں اور دوسری بات میں آپ سے سخت ناراض ہوں.
حبا نے بلاکی معصومیت سے کہا
ناراض اور مجھ سے،مگر کیوں….؟
حمین نے اپنی گول مٹول آنکھیں گھما کر انگلی سے اپنے آپ کی طرف اشارہ کیا.
جی بلکل آپ سے ناراض ہوں کوئی چوہا بھی کسی کو گفٹ کے طور پر دیتا ہے.
حبا کی شکایت پر حمین نے بمشکل اپنی ہنسی روکی.
سوری مگر وہ رامین نے خریدا تھا میں نے تو صرف اس کی ہیلپ کی تھی. لیکن اگر تمہیں برا لگا تو آئندہ خیال رکھوں گا ٹھیک ہے.
حبا نے فوراً حمین کی ٹھیک ہے میں سر ہلایا مگر ابھی وہ اس کی ہاں میں سہی طرح ہاں ملا بھی نہیں پائی تھی کہ حمین نے زور سے کہا
حبا تمہارے پاؤں میں کیا ہے…؟
اس قدر بےساختگی سے کہا کہ حبا اپنی جگہ پر اچھل پڑی اور رنگ فق ہو گیا.
جبکہ حبا کی حالت کو انجوائے کرتے ہوئےوہ خود “بےوقوف” کہتا آگے بڑھ گیا.
خوب ہلا گلا کرنےکے بعد تقریباً رات کے دو بجے پارٹی اپنے اختتام کو پہنچی سب لوگ ایک زبردست لمحات گزارنے کے بعد جانے کے لیے تیار کھڑے تھے کہ اچانک زرناب نے موسٰی سے شرارتاً پوچھا
موسیٰ تمہیں سب سے زیادہ محبت اس دنیا میں کس سے ہے…؟
زرناب کے سوال پر سب لوگ جو حنین سے مل کر اپنی اپنی گاڑیوں کی طرف بڑھ رہے تھے رک گئے.
میری پہلی محبت میری ماں ہے اور شاید آخری بھی….
موسٰی نے کہتے ہوئے نرمین کو اپنے ساتھ لگایا اور اپنا سر اس کے کندھے پر رکھ دیا.
واہ کیا بات ہے ،بیٹا ہو تو ایسا
زرناب کی بات پر جہاں سب نے داد دی وہیں ماہ نورکچھ اداس سی ہو گئی جسے محسوس کرتے ہی زریاب نے اسے چلنے کا اشارہ کیا.
مسٹر حنین یہ موسیٰ آپ کی بیگم پر ڈورے ڈال رہا ہے خیال کریں.
حمین نے بڑے دوستانہ انداز میں حنین کے کان میں سرگوشی کی.
🌸🌸🌸🌸