No Download Link
Rate this Novel
Episode 17
نرمین نرمین نرمین….
کیا ہو گیا ہے کیوں پاگلوں کی طرح چیخ رہے ہو.
نرمین جو بلکل حنین کے ساتھ بیڈ پر بیٹھی کتاب پڑھ رہی تھی اچانک اس کے چیخنے پر بول پڑی.
یار مجھے کچھ نظر نہیں آ رہا…
حنین نے اندھے لوگوں کی طرح ادھر اُدھر ہاتھ مارنا شروع کر دیے.
پلیززز یار ڈراؤ تو نااااز…..
نرمین کی رونے والی شکل دیکھ کر حنین کو ہنسی آ گئی
“بیوی اور سورج دونوں کو گھور کر دیکھنے کے بعد آنکھوں میں روشنی نہیں رہتی…”
بتمیزززز تم نے مجھے ڈرا دیا تھا زرا شرم نہیں آتی….
جیسے ہی نرمین نے حنین پر افسوس کرتے ہوئے دوبارہ کتاب پکڑنا چاہی حنین نے اس سے کتاب چھین لی.
تمہارے سامنے ایک خوبصورت بلکہ انتہائی خوبصورت انسان بیٹھا ہوا ہے جسے دیکھ دیکھ کر دل نہیں بھرتا اور تم یہ بلیک اینڈ وائٹ کتاب پڑھ رہی ہو. حیرت ہے تم پر…….
سیریسلی…..؟؟؟
نرمین نے اپنے گلاسس ٹھیک کرتے ہوئے کہا
100% سیریس…..
“ہر آدمی اتنا برا نہیں ہوتا جتنا اس کی بیوی اس کو سمجھتی ہے اور اتنا اچھا بھی نہیں ہوتا جتنا اس کی ماں اس کو سمجھتی ہے.”
حنین نے اپنی گول مٹول آنکھیں گھما کر کہا
اچھا اگر تم آج غلطی سے سیریس ہو تو پھر سنو ، میں چاہ رہی ہوں کہ کیوں ناااا شادی کر دی جائے…..
ابھی نرمین نے اتنا ہی کہا تھا کہ حنین آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر بول پڑا.
یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے تو نے مجھے یہ دن دکھایا ورنہ کتنے مرد بلکہ تقریباً سارے مرد اس حسرت کو لے کر قبر میں چلے جاتے ہیں.
نرمین مجھے تم پر فخر ہے میں تو آگے ہی سوچ رہا تھا کہ کیسے تمہیں بتاؤں…؟ مگر تم نے میری مشکل آسان کر دی.
کونسی مشکل…..
نرمین جو ناسمجھی سے حنین کی باتیں سن رہی تھی بول پڑی
بات دراصل یہ ہے نرمین ملک صاحبہ…..
یہ جو اللہ نے آپ کو اتنا خوبصورت “میاں” دیا ہے جس کی آپ نے زرا قدر نہیں کی ، (ہیرے جیسے بچے کو “رول” کر رکھ دیا حنین نے اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر اداسی سے کہا)
کیا بات ہے صاف صاف کہو ، مجھے تمہارے ڈرامے سمجھ نہیں آتے….
تم وعدہ کرو درمیان میں نہیں بولو گی پھر بتاؤں گا…؟
ساتھ ہی ساتھ حنین نے بیڈ پر نظر گھمائی کہ کہیں کوئی ایسی چیز تو نہیں پڑی ہوئی جس سے حنین کا سر پھاڑا جا سکے.
یہ ادھر اُدھر کیا دیکھ رہے ہو…؟
نرمین نے حنین کو اپنے آگے پیچھے دیکھتے ہوئے پوچھا
“میری جان اسے self-defense بولتے ہیں”
خیر بات یہ ہے کہ زریاب دوسری شادی کر رہا ہے جیسے ہی حنین نے یہ کہا نرمین کا حیرت سے منہ کھل گیا.
مگر کیوں …؟؟ وہ تو ماہ نور سے بہت محبت کرتا ہے.
پہلی بات منہ بند کرو ، دوسری اب اگر تم بیچ میں بولی تو پھر سزا ملے گی اور تیسری بات محبت اپنی جگہ اور شادی اپنی جگہ…..
بات سمجھ نہیں آئی ، (نرمین نے نفی میں سر ہلایا)
میں سمجھتا ہوں(حنین نے بڑے فلسفانہ انداز میں کہا)
دیکھو ہمیں اپنے ملک سے محبت ہے مگر ہم ملک سے شادی تو نہیں کر سکتے نااااا، ویسے اگر ایسا ہو جاتا تو…..
بکواس بند کرو میں تو یہ کہہ رہی تھی کہ
ابھی میری بات پوری نہیں ہوئی….
حنین نے انگلی سے نرمین کو خاموش کرایا.
کیونکہ میں دوستوں ساتھ غداری نہیں کرتا اس لیے اگر زریاب دوسری شادی کرے گا تو دبیر بھی کرے گا اور اگر دبیرکرے گا توووووووو……
(ساتھ ساتھ حنین نے بیڈ سے نیچے اترتے ہوئے سلیپر پہننا شروع کیے کیونکہ نرمین کا ہاتھ اب کشن کی طرف بڑھ رہا تھا.)
دیکھو “گھریلو تشدد” پر اب قانون بن چکا ہے میں وکیل کروں گا تمہیں جیل ہو جائے گی.
تم اور تمہارے وکیل کی ایسی کی تیسی….
نرمین نے پوری قوت سے کشن حنین کی طرف پھینکا مگر حنین کشن کے پہنچے سے پہلے ہی کمرے سے باہر جا چکا تھا.
اچھی خاصی بات کا ستیا ناس کر دیا سوچا تھا آج حمین اور موسیٰ کی شادی کے بارے میں بات کروں گی مگر…..
نرمین سر ہلاتی دوبارہ کتاب پڑھنے لگی جبکہ حنین ، حمین کے کمرے کی لائیٹ آن دیکھ کر ادھر چلا گیا.
🌸🌸🌸🌸
زرناب اپنےکیبن میں بیٹھی آج کے کیس کی تیاری کر رہی تھی کیونکہ تھوڑی دیر میں اسے کورٹ کے لیے نکلنا تھا.
کیبن کا دروازہ نوک کے ساتھ کھلا اور ایسا عموماً حمین کرتا تھا اس لیے زرناب نے پیپرز سے سر اٹھا کر آنے والے کو نہ دیکھا.
کیسی ہیں آپ….؟
مہر سیال نے اپنے گلاسس اتارتے ہوئے بڑے دوستانہ لہجے میں پوچھا.
آپ کون….؟
زرناب نے جھٹکے سے سر اوپراٹھایا اور انتہائی ناگواری سے کہا
مجھے مہر علی سیال کہتے ہیں آپ کے پاس میرا غائیبانہ تیارف تو ہوگا. دل فریب مسکراہٹ چہرے پر سجائے مہر نے جواب دیا.
خوبصورت چہرہ، دراز قد ، براؤن آنکھیں اس پر قیمتی لباس اور دوستانہ لہجہ بے شک اس کی پرسنلٹی زرناب کو اچھی لگی.
جی آپ کے کچھ لوگ میرے پاس ایک جائیداد کا کیس لے کر آئے تھے مگر میں ایسے کیس نہیں لیتی اس لیے معزرت کر لی تھی پھر آپ کے آنےکا مقصد میری سمجھ سے باہر ہے…؟
یہ جائیداد بھی ایک مظلوم لڑکی کی ہے .
مہر کے جواب پر زرناب نے اپنی کلائی پر بندھی گھڑی پر نظر مارتے ہوئے معزرت کی.
مجھے کورٹ کے لیے نکلنا ہے اس بارے میں پھر بات کریں گے.
چلیں شکر ہے آپ نے بات کے لیے حامی بھری. آپ کا بہت بہت شکریہ
مہر کہتے ہوئےکرسی سے اُٹھ گیا اور آگے بڑھ کر زرناب کے لیے دروازہ کھولا
اس اتفاق کہیں یا مہر کی بدقسمتی جیسے ہی اس نے دروازہ کھولا آگے سے حمین اسے ٹکڑا گیا .
واہ جی جدھر دیکھتا ہوں اُدھر تم ہی تم ہو….
مگر اِدھر کس چکر میں….؟؟؟
حمین کے پوچھنے پر مہر نے زہر
خند نظروں سے اسے گھورا مگر زرناب کی وجہ سے بولا کچھ نہیں.
وہ کیس کے سلسلے میں آیا تھا.
میں نے منع کیا تھا آپ کو اس دن ، سمجھ نہیں آئی تھی حالانکہ کے صاف صاف اردو میں بولا تھا…..
مہر کے جواب پر حمین نے سوچنے کی ایکٹنگ کرتے ہوئے زرناب کو دیکھا جو مسکرا رہی تھی.
اسکیوزمی مسٹر حمین مجھے دیر ہو رہی ہے راستہ پلیززززز
(حمین فلحال راستہ دینے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا مگر اس کے موبائل پر میسج ٹون بجے جس کی آواز سے اُس کے تاثرات بدل گئے).
جی ضرور….
حمین نے سائیڈ پر ہوتے ہوئے دونوں کو راستہ دیا
شکریہ پھر ملاقات ہو گی بلکہ بہت جلدی ہو گی….
مہر نے گلاسس لگاتے ہوئے حمین کو کہا
” توڑی جو اس نے مجھ سے تو جوڑی رقیب سے
انشأ تو میرے یار کی بس جوڑ توڑ دیکھ”
(ابنِ انشا)
حمین نے دونوں کو کوریڈور میں جاتے دیکھ کر سوچا اور اپنا موبائل نکالنے لگا
🌸🌸🌸🌸
رامین اس وقت کالج کے کیفیٹریا میں میز پر بیٹھ کر دوسری لڑکیوں کو پڑھائی پر بھاشن دے رہی تھی جب حبا کیفیٹریا میں داخل ہوئی….
سٹوڈنٹ لائف کے اصول
1.اپنے بیڈ سے پیار کرو یہ تمہارا اپنا ہے.
2.دن کو آرام کرو تاکہ رات کو جاگ سکو.
3.کتابیں پاکیزہ ہوتی ہیںاس لیے انہیںہاتھ نہ لگاؤ.
4.کوئی کام کل پر نہ چھوڑو بلکہ ہمیشہ پرسوں یا ترسوں پر چھوڑو.
5.اگر تمہارا پڑھنے کا دل چاہے تو بیٹھ جاؤ جب تک یہ احساس ختم نہ ہو جائے.
6.یہ مت بھولوں کہ پڑھائی ایک Healthy activity ہے اسے بیمار لوگوں کے لیے چھوڑ دو.
سب گرلز نے رامین کو تالیاں اور ٹیبل بجا کر داد دی.
رامین کی بچی نیچے اتر. اگر پرنسپل کو پتا چلا نااااا تو وہ تجھے کالج سے نکال دے گی اور اس سال پھر تو FA نہیں کر سکے گی کچھ شرم کر تیرے ساتھ کی لڑکیاں MA کر رہیں ہیں.
مس حبا میرے پاپا کہتے ہیں کالج جانا اہم ہے پاس ہونا نہین انھوں نے بھی 6 سال لگا دیے تھےMBAکرتے……
مطلب تو 6 سال میں FA کرے گی…؟؟؟
حبانے پریشان ہو کر اسےدیکھا.
پتہ نہیں ، مگر تجھے کیوں اتنی ٹنشن ہورہی ہے..؟
مجھے ہی ہو گی نا کیونکہ جب تک تو FA نہیں پاس کرتی تب تک ہم حذیفہ بھائی کی شادی نہیں کر سکتے….
مطلب……؟
مطلب یہ رامین صاحبہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ کو پکا پکا اپنے گھر لے جائیں حذیفہ بھائی کی دلہن بنا کر…
حبا کی بات سن کر رامین نے کڑے تیوروں سے اسے دیکھا
حذیفہ نے کیا کہا اسے پتہ ہے اس بات کا…؟؟؟
جی بلکل ان کے سامنے ہی بات ہوئی تھی وہ بھی خوش ہیں.
ایسی کی تیسی اِس فوجی کی….
اب تو چپ کر کے ادھر بیٹھ( رامین نے حبا کو کرسی پر بیٹھایا)اور بیچ میں بولی ناااااا کیونکہ میں تیری سینئر ہوں پڑھائی میں بھی اور عمر میں بھی…….
رامین نے حبا کو وارن کرنے والے انداز میں کہا اور خود حذیفہ کو کال کرنے لگی
حذیفہ اس وقت گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا جب رامین کا نام موبائل سکرین پر جگمگایا.
جی جناب حکم……
ایک ہاتھ سے کال اٹینڈ کرتے ہوئے دوسرے سے حذیفہ نے گاڑی سڑک کے کنارے لگا لی.
حکم کے بچے میں نے تمہیں یہ بتانے کے لیےفون کیا تھا کہ میں تم سے شادی نہیں کرنا چاہتی لحاظ تم شرافت سے اپنے والدین کو منع کر دو.
رامین کی اتنی بےباکی پر پہلے تو حذیفہ حیران ہوا پھر ہنسے لگا.
پتہ چلتا ہے کہ انکل حنین کی بیٹی ہو. تم بہن بھائی سب ایک ایٹم ہو .مگر میں ایک انتہائی شریف اور فرمابردار بیٹا ہوں.جہاں بھی میرے والدین کہیں گے میں وہیں شادی کروں گا. میں نے اُن کو کہہ دیا ہے کہ جو لڑکی آپ کو پسند ہے وہی میری پسند ہے بس آپ مجھے یہ بتا دیں کہ کس دن اور کہاں سہرے باندھ کر جانا ہے….؟؟؟
میں چلا جاؤں گا اور آپ کی لاڈلی بہو کو لے کر ہی لوٹوں گا…
حذیفہ کے جواب نےرامین کے تن بدن میں آگ لگا دی.
یعنی میری بات کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے مسٹر حذیفہ تم فوجی کتنے شریف ہوتے ہو یہ مجھے بتانے کیصرورت نہیں آج سے میں آپ کی بہن ہوں سمجھے اگر آپ نے مجھ پر زرا بھی گندی نظر رکھی تو سیاہ چن میں تم شہید ہو یا نہ ہو مگر میرے ہاتھوں جامِ شہادت ضرور نوش فرما لو گے.
(گندی نظر …حذیفہ ہنسا)
اچھا چلو ٹھیک ہے میں گندی نظر نہیں رکھتا مگر صاف تو رکھ سکتا ہوں……
حذیفہ نے رامین کو مزید چڑایا
نہ گندی نظر اور نہ ہی صاف نظر سمجھے….
بلکہ تم مجھے دیکھو گے ہی نہیں میں جہاں بھی نظر آؤں فوراً اپنی نظریں نیچی کر لینا.
تم نے سنا نہیں……
“ایمان والو اپنی نظریں نیچے رکھو.”
واہ جی اپنے مطلب کے لیے کیا کچھ یاد آ جاتا ہے ویسے اپنے بارے میں کیا خیال ہے…….
اگر تم میری بات مان لو گے تو میں تمہیں اپنے ہاتھوں سے بریانی بنا کر دوں گی جسے کھاتے ہی تمہارے چودہ طبق ایک دم روشن ہو جائیں گے جبکہ پندرھواں بھی تھوڑا تھوڑا روشنی دے گا.
فلحال تم سےبات کرنے کے چکر میں ، میں نے ٹریفک بلاک کر دی ہے اس مسئلہ پر بعد میں بات کرتے ہیں .
جیسے ہی حذیفہ نے یہ کہا رامین نےکال کاٹ دی.
یہ کیا مصیبت ہے ہر لڑکی پوری بات سنے بغیر ہی کال کاٹ دیتی ہے.اُسے معصومہ یاد آ گئی.
🌸🌸🌸🌸
پیارے ریڈرز مجھے آپ لوگوں پر بہت فخر ہے یقین جانے آج کل اولاد اتنی فرمابردار نہیں ہوتی جتنے آپ ہیں.
جب میں کہتی ہوں لائیک کریں سب لائیک کا بٹن دبا دیتے ہیں کومنٹس نہیں کرتے.
جب کہتی ہوں کومنٹس کریں سب کومنٹس کرتے ہیں لائیک نہیں کرتے.
“کوئی ایسا جادو دس ڈھولا
میں لائیک آکھاں لوگ کومنٹس کرن”.
فرمابردار ریڈرز کی نافرمان رائیٹر
