Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 8

حذیفہ اس وقت میس میں بلکل فری بیٹھا آس پاس کے لوگوں کو دیکھ رہا تھا.
کوئی اپنے لیے چائے بنانے میں مصروف تھا تو کوئی گھر خط لکھا رہا تھا ایک طرف کچھ جوان لڈو کھیل رہے تھے تو دوسری طرف اسد لیٹا چھت کو گھور رہا تھا.
حذیفہ پچھلے آدھے گھنٹے سے اِن لوگوں کی حرکتیں نوٹ کر رہا تھا.بلآخر اُس کا صبر جواب دے گیا.
میں نے اپنی زندگی میں اتنے بور لوگ نہیں دیکھے قسم سے تم لوگوں کو “بور” کہنا بھی لفظ “بور” کی توہین ہے میں مزید ایک منٹ بھی تم لوگوں ساتھ بیٹھا تو میں ڈپریشن میں چلا جاؤں گا.
یہ کہتے ساتھ ہی حذیفہ نے سب پر ایک نظر ماری اور خاصا مایوس ہوا کیونکہ سب نے اُس کی بات کا کوئی خاطر خواہ جواب دینا پسند نہیں کیا تھا ہاں البتہ اسد اب اُٹھ کر بیٹھ گیاتھا.
رُک میں چلتا ہوں تیرے ساتھ،اسد نے حذیفہ کو روکا.
میں تو chill کرنے جا رہا ہوں کیونکہ مجھے اپنی زندگی بھر پور طریقے سے گزارنی ہے .کیا پتہ کب اوپر کی سیٹ کنفرم ہو جائے….؟
ویزہ تو PMA کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے ساتھ ہی لگ گیا تھا.ہم فوجیوں کی زندگی کی نہ کوئی گارنٹی ہوتی ہے نہ وارنٹی…..
حذیفہ نے اسد کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے جواب دیا
تھوڑی دیر میں بھی تیرے ساتھ چلتا ہوں جو وقت اچھا گزر جائے وہی ٹھیک ہے ویسے بھی کچھ دنوں تک تو نے چلا جانا ہے تو میں نے بلکل اکیلا رہ جاؤں گا…..
اسد نے حذیفہ کے ساتھ قدم ملاتے ہوئے جواب دیا
حذیفہ نے کوریڈور میں جھانکا جہاں خوش قسمتی سے کوئی موجود نہیں تھا.حذیفہ انفارمیشن روم میں اسد کو لے کر پہنچ گیا.
یہاں کیا کام ہے تجھے اگر OC کو پتہ چل گیا تو بہت واٹ لگے گی اپنی….
اسد نے باہر کی طرف دیکھتے ہوئے حذیفہ کو خبردار کیا.
جب شکایت لگے گی تب سوچیں گےفلحال تو chillکریں ناااااا
حذیفہ نے کہتے ہوئے فون سیٹ اٹھایا اور اپنے سامنے اسد کو بیٹھنے کا اشارہ کیا.
جبکہ اسد کبھی حذیفہ کو اور کبھی باہر دروازے کو دیکھتا
حذیفہ مختلف نمبر ڈائل کرتا اور لوگوں کو تنگ کر کے فون بند کردیتا پھر خوب ہنستا …
اسد کو یہ سب بہت عجیب لگ رہاتھا.
یار تجھے ڈر نہیں لگتا اگر کسی نے شکایت کر دی تو کیا ہو گا….؟؟؟
شکایت تو کوئی تب کرےگا جب کسی کوہمارا نمبر معلوم ہو گا..؟
تجھے نہیں معلوم کہ یونٹ کے فون سیٹ کا نمبر showنہیں ہوتا.ہاہاہا…….بےفکر ہو جا اور chillllll کر…..
کتنا مزا آتا ہے لوگوں کو تنگ کر کے بلکل بچپن والی feeling محسوس ہوتی ہے جب میں سکول سے واپسی پر لوگوں کے گھروں کی ڈور بل بجا کر بھاگ جاتا تھا. حذیفہ نے کہتے ہوئے ایک اور نمبر ڈائل کیا.
یار بس کر دے آج کے لیے اتنا ہی کافی ہے.اسد نے دروازے کی طرف دیکھتے ہوئے کہا
بس آخری نمبر ہے ابھی حذیفہ کے منہ میں ہی جملہ تھا کہ دوسری طرف سے ایک نسوانی آواز آئی.
آواز اس قدر خوبصورت اور مدہم تھی کہ حذیفہ سے کچھ بولا ہی نہیں گیا اور تین بار ہیلو کی آواز کے ساتھ فون disconect ہو گیا.
تُو بولا کیوں نہیں…؟ اسد کو حیرت ہوئی
مجھے سمجھ ہی نہیں آئی کہ مجھے ہوا کیا..؟
ایک تو میں لڑکی کی آواز except نہیں کر رہا تھا دوسرا کمال کی آواز ہے بلکہ آواز کم جادو زیادہ ہے .
حذیفہ نے کہتے ہوئے دوبارہ redail کا بٹن پریس کیا
دوبارہ وہی آواز آئی
ہیلو…
ہیلو..
ہیلو..
جی ہیلو کیسی ہیں آپ..؟
حذیفہ نے انتہائی تمیزدار لہجے میں پوچھا
میں ٹھیک ہوں آپ کون ہیں اور کس سے بات کرنی ہے؟
معصومیت سےپوچھے گئے اس سوال پر حذیفہ مسکرا دیا
میں لفٹینٹ حذیفہ بات کر رہا ہوں کپٹن عتیق سے بات ہو سکتی ہے..؟
حذیفہ نے کمال ذہانت سے جواب دیا جبکہ اسد اس کا منہ دیکھتا رہ گیا.
جی وہ تو گھرپر موجود نہیں ہیں آپ مجھے بتا دیں کہ کیا کام ہے میں انھیں میسج دے دوں گی.
(لڑکی کے جواب پر حذیفہ اور اسد نے ایک دوسرے کو حیرت سے دیکھا.کمال ہے یار میری بھی استاد ہے)
ٹھیک ہے جب وہ آئیں تو آپ انھیں کہنا حذیفہ کو کال بیک کر لیں.
جی اچھا کہہ دوں گی اور فون بند ہو گیا
لگتا ہے اس لڑکی کے ساتھ اپنی کیمسٹری فٹ بیٹھی گی..؟
حذیفہ نے رسیور رکھتے ہوئے پر سوچ انداز میں کہا
مجھے آج تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ ہر لڑکی ساتھ تیری کیمسٹری کیسے مل جاتی ہے…؟
اسد نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے پوچھا
دیکھ میری جان لڑکی جیسی بھی ہو کالی،چٹی،موٹی،پتلی،پڑھی لکھی یا ان پڑھ بس اسے یہ کہنا ہوتا ہے کہ تیرے جیسا کوئی نہیں اور پاکستانی لڑکیاں ویسے بھی آرمی یونیفارم پر مرتی ہیں.
ان کو متاثر کرنےکے لیے% 80 یونیفارم اور %20 باتوں کی ضرورت ہوتی ہے
جبکہ میرا کیس مختلف ہے میں %20 یونیفارم اور%80 باتوں پر یقین رکھتا ہوں.بس اس فارمولے پر عمل کرتے ہی ہر لڑکی سے میری کیمسٹری مل جاتی ہے.
شرم نہیں آتی تجھے اُن معصوموں کو بےوقوف بناتے ہوئے…
اسد کو پتہ نہیں کیوں برا لگ رہا تھا.
بس شغلہ میلہ یار میں کونسا کوئی بُرا ارادہ رکھتا ہوں اور وہ کونسا فون سے باہر آ جائے گی..؟
حذیفہ نے فون کو دیکھتے ہوئےمسکرا کر کہا
اور تُو اتنا سیریس نہ ہو بس chill کر.چل تجھےاپنے ہاتھوں سے چائے بنا کر پلاتا ہوں کیا یاد کرے گا ….
حذیفہ نے اپنی ٹوپی سیٹ کرتے ہوئے اسد کو باہر چلنے کا اشارہ کیا
🌸🌸🌸🌸🌸
ہالہ آج صبح سے دبیر کو لے کر مختلف فرنیچرز ہاؤس میں پھر رہی تھی مگر اسے کوئی بھی چیز پسند نہیں آ رہی تھی دبیر اب بہت سخت بور ہو گیا تھا ویسے بھی اب دوپہر کا ایک بج رہا تھا مگر ہالہ گھر جانے کے موڈ میں نظر نہیں آ رہی تھی.
آخر کار دبیر نے اپنی جان چھڑانے کے لیے حنین کو میسج کیا.
اگر آج تو ہالہ کو فرنیچربدلنے سے روک کر دیکھائے یا کم از کم کسی فرنیچر پر راضی کر لے تو میں تجھے مان جاؤں گا…
دبیرکا میسج پڑھتے ہی حنین کے چہرے پر مسکراہٹ دوڑ گئی
بیٹا اپنے گرو( استاد) کے ساتھ چالاکیاں نہیں کرتے. تیرا کیا خیال ہے میں جذباتی ہو کر بھاگا بھاگا آؤں گا…؟
تو یہ تیری غلط فہمی ہے مجھے بہت ضروری کام ہیں اپنے مسئلے اب خود حل کرنا سیکھو…..
ویسے بھی
Business is business and cup of the tea is cup of the tea…
مطلب اگر میں تیری مدد کروں تو مجھے بدلے میں کیا ملے گا…؟
حنین نے منہ چڑھانے والے ایموجی کے ساتھ جواب دیا
زریاب بلکل ٹھیک کہتا ہے تُو اب پہلے سے بھی زیادہ کمینہ ہو گیا ہے.
دشمن اگر سارا زمانہ ہو مگر بندے کا یار نسلی ہو تو وہ اسے کبھی تنہا نہیں چھوڑتا.
دبیر نے غصہ والے ایموجی کے ساتھ ریپلائے کیا
اچھا جی جذباتی attack …..
میں کوئی تیری معشوق نہیں جو اس جملے سے پھنس جاؤں گی.
پہلے میرے ساتھ ڈیل کر……
حنین کےجواب پر دبیر کو سچ مچ بہت غصہ آگیا
مجھے سمجھ نہیں آتی تجھ جیسے انسان کو حمین اور موسٰی جیسے فرمابردار اور ذمہ دار بیٹے کیسے مل گئے…؟
پہلے تو نے انکل کے سر پر عیش کی اور اب بیٹوں کے سر پر کر رہا ہے……ویلے ، نکمے انسان
دبیر نے دل کی بھڑاس نکالی
اوئے….بیگم کا غصہ مجھ پر ناااا نکال.ایک ہی زن مرید کافی ہے تو نہ بن…..
اور ہاں مجھ سے جیلس ہونے کی صرورت نہیں…
اللہ شیر خورے کی شیرنی ہی دیتا ہے…
مطلب جب مجھے فارغ رہنا پسند ہے تو پھر اللہ نے مجھے فارغ رکھا ہوا ہے.
حنین نے دبیر کو چڑایا
“آخر کو تھک ہار کے یارو ہم نے بھی تسلیم کیا
اپنی ذات سے عشق ہے سچا باقی سب افسانے ہیں”
تو ثابت ہوا تو میری مدد نہیں کرے گا.
دبیر کے میسج کے جواب میں حنین نے لکھا
میں کوئی 1122 ہوں جو تُو ایک کال کرے اور میں سائرن دیتا حاضر ہو جاؤں یا اللہ دین کے چراغ کا “جن”…..
اتنا فارغ نہیں ہوں میں….میری اپنی ذاتی مصروفیات بھی ہوتیں ہیں آج میں نے نرمین ساتھ دن گزارنا ہے سمجھے…..
تو اتنا فارغ نہیں بلکہ بلکل فارغ ہے دوسرا تو 1122 نہیں بلکہ “جن” ہے “جن”….
دبیر کے جواب پر حنین نے اسے مزید تنگ کرنے کا ارادہ ترک کیا اور میسج ٹائپ کیا
چل address بتا آتا ہوں.
🌺🌺🌺🌺🌺
بہت معزرت آج کل مصروفیت ایسی ہے کہ وقت ہی نہیں ملتا ایپی ٹائپ کرنے کا…..
جن ریڈرز کو بہت مسئلہ ہے کہ ایپی چھوٹی ہوتی ہے یا دیر سے پوسٹ ہوتی ہے وہ پلیززز ناول کے مکمل ہونے کا انتظار کریں اور پھر ناول پڑھیں نہ میرا دل جلائیں اور نہ اپنا…… کیونکہ میں بار بار وضاحت پیش نہیں کر سکتی. شکریہ