Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 37


تمہیں کیا لگتا ہے حمین ٹھیک کر رہا ہے….؟
ہالہ نے دبیر کے پاس بیٹھتے ہوئے پوچھا
پتہ نہیں ، کیا کرتے پھر رہے ہیں یہ دونوں …..
دونوں….؟
زرناب ، حمین اور کون…؟
اِنھیں کی بات کر رہا ہوں. ویسے حنین کا اطمینان بتا رہا ہے کہ حمین بلکل ٹھیک کر رہا ہے . مگر زرناب کے بارے میں جو کچھ زریاب نے بتایا ہے مجھے وہ بھی ٹھیک ہی لگ رہا ہے اب آگے الل بہتر جانتا ہے.
مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ ہم سب ہی اس بات پر اتنے زیادہ محتاط کیوں ہو رہے ہیں. آگے بھی تو زرناب بہت سے ریپ کیسس لڑتی رہی ہے تب تو کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا تھا.
ہالہ کی بات پر دبیر نے مسکراکر اسے دیکھا.
اِس دفعہ ہم سب محتاط نہیں بلکہ”خوفزدہ” ہیں. مسئلہ نہ زرناب کا ہے اور نہ ہی حمین کا ، اصل مسئلہ سیال فیملی ہے . وہ ایک ایسا خاندان ہے جو پاکستانی سیاست میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے پھر وہ جاگیردار بھی ہیں ہزاروں لوگ مختلف محکموں میں اُن کے جاننے والے ہیں .
تم بات کو سمجھ کیوں نہیں رہی کہ وہ زرناب کو نقصان پہنچا سکتے ہیں بیٹی کی ذات ہے ڈر لگ رہا ہے اور بس…….
تو تم اپنے ذرائع استعمال کرو ناااااا….
ہالہ یہ تمہاری شاپنگ نہیں جو ایک شاپ سےپسند نہ آئے تو دوسری سے کر لو ، یہ ایک سیریس مسئلہ ہے ہم سب اگر ایک دم سامنے آ گئے تو وہ خبردار ہو جائیں کہ باقاعدہ گروپنگ ہو گی کیا ہو گیا ہے تمہیں بات کو سمجھو ناااا……
تمہیں یاد نہیں وہ “شاہزیب قتل کیس” کیا ہوا تھا اُس میں ، کچھ بھی نہیں بگڑا تھا جاگیرداروں کا ، الٹا جو مظلوم تھا اسے ہی ملک چھوڑ کر جانا پڑ گیا.
مگر “شاہزیب ” اور “ابرش” کا کیس بہت مختلف ہے…؟
ہاں جی فرق ہے مگ بظاہر….
حقیقتاً دونوں ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں ایک طرف مظلوم اور دوسری طرف جاگیردار…….
اللہ مالک ہے ، ویسے یہ زرناب اپنے ساتھ ساتھ زریاب کو بھی مصیبت میں پھنسا رہی ہے .اسے یہ کیس نہیں لڑنا چاہیے میں بات کروں گی اس سے اگر وہ مان گئی تو…….
ہالہ کی بات پردبیر کو ہنسی آ گئی.
ڈاکٹر رائحہ بخاری صاحبہ وہ ماہ نور کی بیٹی ہے جتنی دیکھنے میں خوبصورت ہے اس سےکئی گناہ زیادہ وہ ضدی ہے.
ہممممممم………
اچھا چلو جو بھی ہے تم سے جتنا بھی ہو سکے اس کی مدد کرنا ، مجھے یقین ہے حمین ہی جیتے گا شہزادہ ہے میرا……
جی بہتر ویسے یہ آپ کے شہزادے نے ہی سارا تماشا لگایا ہوا ہے اگر وہ بار بار زرناب کو نہ چڑاتا تو وہمان جاتی اور ہم اسے یہ کیس نہ لڑنے پر راضی کر لیتے.
اچھا رہنے دو جو کسی کے فائدے کی بات کرتا ہے وہی برا لگتا ہے. خیر یہ بتاؤ شاپنگ پر کب لے کر جا رہے ہو….؟
شاپنگ….؟
دبیر نے بمشکل اپنے جذبات کو کنٹرول کیا .
ہاں شاپنگ اب بیٹے کی منگنی نہین کرنی کل سے حذیفہ بھی آیا ہوا ہے کچھ شغل ہو جائے.
توبہ ہے ہالہ اتنی سیریس سچویشن میں تمہیں کیا سوجھ رہا ہے…؟
جناب لوگ حالتِ جنگ میں شادی بھی کرتے ہیں اور بچے بھی پیدا کرتے ہیں اور مرتے بھی ہیں یہ سب قدرتی ہے. اب باتیں نہیں بناؤ اور مجھے شاپنگ پر لے کر جاؤ…..
ہالہ شاپنگ نرمین کے لیے کرنی ہے اسے لے جاؤ میرا کیا کام….؟
دبیر نے جان چھڑائی.
فلحال میں نے اپنی کرنی ہے پھر گھر کی اور آخر میں نرمین کی….
کیااااااااااا……..؟
اوہ نُو ، پھر سیٹنگ فرنیچر ، کارپٹ ، کرٹن تبدیل پلیزززز ہالہ ……
ہاں تو بیٹے کا پہلا فنکشن ہے بیک گراؤنڈ تو تبدیل ہو گا ورنہ تصویریں اچھی نہیں آئیں گی.
تمہارا کیس میں بھی لگتا ہےمجھے حمین سے رابطہ کرنا پڑے گا…..
بس رہنے دو اس وقت سے کوس کیس سن رہی ہوں پتہ ہی نہیں چل رہا ہسپتال کا ہے یا عدالت ، خیر میں دونوں سے ہی نہیں ڈرتی ….
ہالہ کہتی ہوئی اندر کی طرف بڑھ گئی جبکہ دبیر سوچنے لگا کیسے جان بچائی جائے.
🌸🌸🌸🌸
یار یہ سب کیا ہے ، مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آ رہی….؟
حذیفہ نے حمین کے بیڈ پر بیٹھتے ہوئے پوچھا
کیا سمجھ نہیں آ رہی….
حمین بظاہر لاپرواہ لگ رہا تھا مگر حقیقتاً پریشان تھا.
تُو پریشان ہے…؟
حذیفہ نے حمین کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے پوچھا
ہاں بھی اور نہیں بھی….
( اتنی دیر میں نوکر چائے لے آیا)
بابا یہ ٹرے ادھر دے دیں . حمین نے اُس کے ہاتھ سے ٹرے لے کر اپنے اور حذیفہ کے درمیان رکھ دی.
یار اصل میں اب یہ کیس لڑنا میری ضد بن گیا ہے جسے دیکھو میرے پر دباؤ ڈال رہا ہے آخر کیوں…؟
زرناب کو سمجھانے کی بجائے میرا سر کھانے آ جاتے ہیں ، پلیززز اگر تیرا ایسا کوئی ارادہ ہے تو مہربانی فرما کر مجھے معاف کر دے اور اپنا منہ بنر رکھ.
حمین نے کہتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ حذیفہ کے سامنے جوڑ دیے.
لگتا ہے کافی لیکچر سننا پڑا ہےوکیل صاحب کو…..
حذیفہ نے ہنستے ہوئے چائے کا کپ اٹھا لیا.
ایسا ویسا دبنگ قسم کا لیکچر سنایا ہے مسٹر حنین نے…..
حیرت ہے تونے لیکچر سن لیا حالانکہ تو لڑکی نہیں ہے…..
“لڑکا ھونے کا ایک فاہدہ یہ بھی ھے جب بےعزتی ھونے لگے
تو چپ چاپ گھر سے نکل جاؤ
بچاری لڑکیوں کو پوری قوالی سننی پڑتی ھے کیونکہ وہ کہیں جا نہیں سکتیں “
تُو نے پوری قوالی کیوں سنی…؟
حذیفہ کے سوال پر حمین تپ گیا.
کیونکہ قوالی سنانے والا کوئی عام نہیں حنین ملک تھا اس کی آرام سے سن لو تو ٹھیک ورنہ وہ بازار میں ننگا کر دیتا ہے اور دیکھتا نہیں کہ سامنے کون ہے……؟
حذیفہ بیڈ پر لیٹا قہقے لگا رہا تھا.
ہنس لے بیٹا ، اپنی دفعہ تو رو رہا ہوتا ہے .اس کے ساتھ ہی حمین کو پتہ نہیں کیا ہوا وہ چھلانگ مار کر بیڈ سے نیچے اترا.
چل جلدی کر میں نے تجھے کسی سے ملوانا ہے جلدی جلدی…..
اور خود اپنے شوز پہننے لگا.
مگر کس سے…؟
بے فکر رہ وہ معصومہ نہیں ہے مگر ہے تیرے کام کی چیززززز….
حمین نے آنکھ مارتے ہوئے اسے باہر کی طرف گھسیٹا
🌸🌸🌸🌸
دیکھو میں تمہیں “آپ” نہیں کہوں گی کیونکہ تم میری ہی ہم عمر ہو ، ویسے بھی آپ کہنے سے احترام کرنا پڑتا ہے جو مجھ سے نہیں ہوتا ….
رامین نے ابرش کے برابر صوفے پر بیٹھتے ہوئے کہا
ٹھیک ہے جیسے آپ کی مرضی…
ابرش نے گردن ہلائی
اچھا یہ بتاؤ کچھ پڑھی لکھی بھی ہو کہ بلکل ہی فارغ ہو ، مطلب سکول کی شکل دیکھی ہے….؟
رامین نے مزے سے سامنے والے ٹیبل پر اپنی ٹانگیں رکھیں (چل بچے رامین زرا اس پینڈو پر اپنی پڑھائی کا رعب ڈال.)
میں نے O لیول کیا ہوا ہے وہ بھی A+ میں….
یعنی ……؟
رامین نے اپنی آنکھوں میں حیرت سمو کر پوچھا
یعنی میں نے لندن سے پڑھا ہے وہاں میٹرک نہیں ہوتا کیونکہ میں اور میرے بابا لندن میں رہتے تھے میں پاکستانی نہیں ہوں بلکہ 5 سال پہلے حادثاتی طور پر پاکستان آئی اور یہیں پھنس گئی ….
اتنا بتا کر ابرش کی آنکھوں میں پانی بھرنے لگا
ہماری دوستی کی سب سے پہلی اور آخری شرط یہ ہے کہ آئندہ تم روؤں گی نہیں بقول شاعر
” تمہیں محتاط کرتی ہوں ، تمہاری جان لے لوں گی
اگر ان جھیل جیسی آنکھوں کو زرا پرنم کیا تم نے….”
واہ واہ ، آخر میں رامین نے خود کو ہی داد دی.
ٹھیک ہے نہیں روتی ، اچھا آپ کتنا پڑھی لکھی ہیں مطلب آپ کی تعلیم….؟
ابرش کے سوال پر رامین نےپہلے اپنا گلہ صاف کیا پھرمسکرائی.
وہ کیا ہے نااااا پڑھی لکھی تو بہت ہوں میں ، میرا “مطالعہ” بھی بہت ہے اور “تجربہ” بھی مگر ہوں ابھی انٹر میں….
جب آپ اتنی لائق ہیں تو پھر ….؟
ابرش کو حیرت ہوئی
وہ کیا ہے ناااا یہ سب “مسٹر چپس” کی مہربانیاں ہیں.
مسٹر چپس نے کیتھرین کے پیار میں 18 چپٹرز لکھ ڈالے ہیں . ہم دیسی لوگ ہیں ہم سے تو اردو میں محبت نہیں ہوتی تو انگلش میں کیا ہو گئی…..؟
نتیجہ: محبتیں انگریزوں کی اور سپلیاں ہماری…..
رامین کی بات سن کر ابرش ہنسے لگی آپ بہت مزے کی باتیں کرتیں ہیں. مجھے بہت اچھی لگتی ہیں کاش میں بھی آپ جیسی ہو جاؤ….
🌸🌸🌸🌸