Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 5

آج صبح صبح ہمیشہ کی طرح کچہری میں بہت رش تھی. حسبِ عادت حمین نے اپنی گاڑی پارک کرنے کے بعدایک نظر پوری پارکنگ پر ماری اور زرناب کی گاڑی پہ نظر پڑتے ہی اس کی حسہ مزاح پھڑکنے لگی.
عجب لطف آتاہے اس لڑکی کو تنگ کر کے…….
حمین دل میں سوچتا ہوا مسکرا کر اپنے چمبر کی طرف چل پڑا.
کوریڈور میں پنسل ہیل پہنے وائٹ شلوار قمیض اور بلیک کوٹ بازو پر ڈالے گھنگریالے بال کیچر میں قید کیے وہ اپنے دراز قد اور وجیہ شخصیت کے ساتھ اپنے کلائیٹ کے سے محو گفتگو نظر آئی.
واہ حمین آج تو صبح صبح ہی اس کی شامت اسے کھینچ لائی ہے.بلیک گلاسس آنکھوں سے اتارتے وہ مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ زرناب کی طرف بڑھا.
میڈم آپ کو میں کچھ دنوں تک تمام پیپرز پہنچا دوں گا.
ٹھیک ہے علیم صاحب آپ جتنی جلدی پیپرز جمع کرائیں گے اتنی جلدی ہی کاروائی شروع ہو گی.
زرناب کہتی ہوئی آگے بڑھنے لگی جب حمین کی آواز پر پلٹی…
“تم نے میری شکایت مسٹر حنین سے کی تھی..؟”
جی نہیں…..کچھ لوگوں کی شکایت کرنی نہیں پڑتی بلکہ اُن کے کرتوت اتنے شاندار ہوتے ہیں کہ وہ خودبخود لوگوں کو پتہ چل جاتے ہیں جیسے کہ آپ اپنی مثال ہی لے لیں.
زرناب نے طنزیہ مسکراہٹ سے حمین کی طرف دیکھا
وہ کیا ہے نااااا میں لڑکیوں کی بات کا برا نہیں مناتا کیونکہ بیچاریوں میں عقل نام کی چیز نہیں ہوتی. ویسے بھی کسی سیانے نے کیا خوب کہا ہے
“اگر لڑکیوں سے غلطی ہو جائے تو قصور لڑکیوں کا نہیں بلکہ غلطی کا ہوتا ہے”.
Any ways Good Morning Miss Zarnab Ali Khan
اور گلاسس آنکھوں پر لگاتا چل پڑا.
جی حمین ملک صبح صبح ایک اچھا کام تو آپ نے کیا بڑی آئی “بڑی آئی میں زرناب علی خان ہوں “
حمین اپنے کیبن کی طرف بڑھ گیا جبکہ زرناب کچھ دیر اسے کوریڈور میں جاتے ہوئے دیکھتی رہی اور پھر کچھ سوچ کر وہ بھی اسی کے کیبن کی طرف چل پڑی.
حمین اپنے آفس میں آ کر ابھی اپنی چیزوں کو ترتیب دے رہا تھا اور ساتھ ساتھ اپنی میل بھی چک کر رہا تھا جب ایک زوردار دھماکے سے اس کے آفس کا دروازہ کھلا…
“کچھ لوگ آپ کو زندگی میں ایسے ملتے ہیں کہ پھر دل میں کتا پالنے کی حسرت ختم ہو جاتی ہے”
اور بڑی معزرت کے ساتھ مسٹر حمین ملک آپ کا شمار بھی انھی لوگوں میں ہوتا ہے مجھے حیرت ہے کہ انکل حنین نے آپ کو باہر پڑھنے کے لیے بھیجا تھا تاکہ آپ ایک قابل انسان بن کر واپس آئیں مگر افسوس آپ پر تعلیم کا کوئی اثر نظر نہیں آتا.مجھے انکل سے ہمدردی ہے ان کے پیسے ضائع ہو گئے….
زرناب اپنا غصہ اتار کے جانے لگی جب حمین نے کہا
تمہیں پتہ ہے تمہارا سب سے ویک پوائیٹ یہی ہے کہ تمہیں بہت جلدی غصہ آ جاتا ہے حالانکہ میں نے ایساکچھ کہا ہی نہیں…..
بلا کی معصومیت چہرے پر سجائے وہ زرناب کے غصہ کو مزید ہوا دے رہا تھا……
سیانے کہتے ہیں
“خوبصورت لڑکیاں عموماً بےوقوف ہوتیں ہیں “
میں اس بات پر یقین نہیں رکھتا تھا مگر تمہیں دیکھ کر مجھے اس بات پر کامل یقین ہو گیا.
حمین نے جو کسر رہ گئی تھی وہ بھی پوری کر دی…
O u shutup,nonsense,duffer
زریاب کا بس نہیں چل رہا تھا کہ حمین کا سر پھاڑ دے.
مشتاق یوسفی صاحب فرماتے ہیں
“گالی اور لطیفہ ہمیشہ اپنی مادری زبان میں ہی مزا دیتے ہیں”
حمین…..زرناب نے اس کے ٹیبل پر موجود ہر اس شے کو گرا دیا جہاں تک اس کا ہاتھ پہنچا اور خود ایک زوردار دروازے کی آواز کے ساتھ باہر چلی گئی.
عجیب لڑکی ہے آندھی کی طرح آتی ہے اور طوفان کی طرح جاتی ہے پر ہے مزے کی……
حمین نے انٹرکام پر PAکو اندر بلایا اور اشارے سے آفس سیٹ کرنے کا کہا
جبکہ PA اس بات کا عادی ہو چکاتھا زرناب اسی طرح آفس کا حلیہ بگاڑ دیتی تھی جب اسے حمین پر غصہ ہوتا…..
سر ایک بات بولو اگر برا نہ لگے تو…؟ PAاحمر نے ڈرتے ڈرتے حمین سے پوچھا
بولو یار تمہیں معلوم ہے مجھے کسی پر غصہ نہیں آتاخاص طور پر اپنے سٹاف پر تو بلکل بھی نہیں……
حمین نے اپنے لیپ ٹاپ پر کام کرتے ہوئے جواب دیا اس وقت وہ بلا کا سنجیدہ لگ رہا تھا کہ کوئی کہہ نہیں سکتا تھا یہ تھوڑی دیر پہلے والا حمین ہے…
سر تقریباً روزانہ ہی میڈم آفس کا حلیہ بگاڑ دیتی ہیں میں سوچ رہا ہوں کہ کل سے آفس اسی وقت ٹھیک کیا جائے جب میڈم چکر لگا کر چلی جائیں پہلے کرنے کا تو کوئی فائدہ ہی نہیں ہوتا…؟
احمر کی بات ختم ہوتے ہی حمین نے زوردار قہقہ لگایا
چلو یہ بھی ٹھیک ہو گیا ایسا ہی کر لیا کرو.کیونکہ جب تک میں تمہاری میڈم کو boiling point پر دیکھ نہ لوں مجھ سے کام ہی نہیں ہوتا.
🌺🌺🌺🌺
موسٰی صرف اپنے کام سے کام رکھنے والا بندہ ہے آفس سے گھر اور گھر سے آفس….
محبت نام کی چیززز اس کی زندگی میں صرف اور صرف ایک شخصیت کے لیے تھی اور وہ اس کی ماں “نرمین” تھی.
حمین شروع سے حنین کے قریب رہا تھا اور حنین نے اس کے دوست اور بھائی دونوں کی کمی کو بہت اچھے سے پورا کیا پھر وہ اعلٰی تعلیم کے لیے لندن چلا گیا یہی وجہ تھی کہ موسٰی اور حمین کے درمیان ایک اَن دیکھی خلیج حائل تھی اور دونوں کی پرسنلیٹی میں بھی زمین آسمان کا فرق تھا .
موسٰی کی دوستی سب سے زیادہ مرتضٰی اور اُس کے بعد زرناب سے تھی کیونکہ ان تینوں کا بچپن ایک ساتھ گزرا تھا.
🌺🌺🌺🌺🌺
مرتضٰی کسی کام سے مارکیٹ آیا تھا توواپسی پر موسٰی کےآفس آ گیا.
محترم موسٰی ملک اس آفس کے باہر بھی ایک دنیا آباد ہے جو غلطی سے کافی خوبصورت بھی ہے اگر آپ دیکھنے والی آنکھ رکھتے ہوں تو….
مرتضٰی نے موسٰی کے آفس میں قدم رکھتے ہوئے کہا
آ یاربیٹھ کہاں تھا اتنے دنوں سے…؟؟؟
موسٰی نے فائل بند کرتے ہوئے ہاتھ ملایا.
حد ہے یارررر یعنی الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے…
میں تجھ سے گلہ کر رہا ہوں اور تو مجھے ہی شرمندہ کرنے پر لگا ہوا ہے.
مرتضٰی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کرسی اپنی طرف کھینچی.
اچھا سوری یہ بتا کیالے گا..؟ چائے یا کافی..
کچھ بھی منگوا لے بلکہ یوں کرتے ہیں کہ باہر چلتےبہیں دیکھ موسم کتنا اچھا ہو رہا ہے فورڈ سٹریٹ میں بیٹھ کر کچھ کھاتے پیتے ہیں اور موسم بھی انجوائے کرتے ہیں کیا خیال ہے..؟؟؟
مرتضٰی نے آئیڈیا پیش کیا
چلو ٹھیک ہے چلتے ہیں میں زرا یہ سب سمیٹ لوں.
موسٰی نے فائلوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جواب دیا