Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 42


حنین کافی دیر سے نرمین کو تلاش کر رہا تھا. مام آپ کو پتہ ہے کہ آپ کی “بہو رانی” کہاں ہے….؟
حنین نے تھک کر صوفے پر بیٹھتے ہوئے بیگم غزالہ سے پوچھا
مارکیٹ گئی تھی پر جب سے واپس آئی ہے کافی خاموش خاموش سی لگی مجھے ، اُس کے بعد میں نے نہیں دیکھا اُسے…..
اچھا ، خاموش تو وہ شروع سے ہی ہے وہ ہم جیسی تھوڑی ہے کہ زبان منہ کے اندر جانے کو تیار نہیں.
نہیں……
حنین آج وہ ضرورت سے زیادہ خاموش اور پریشان لگ رہی ہے.
پریشان اور نرمین……
مام یہ خبر بہت پرانی ہے میری معلومات کے مطابق وہ پیدا ہی پریشان ہوئی تھی. میں نے اسے کبھی مطمئن نہیں دیکھا ، جب بھی دیکھا پریشانی کے ساتھ ہی دیکھا ہے . اگر اُسے کوئی بھو بات پریشانی کی نہ ملے تو وہ اس بات پر پریشان ہو جاتی ہے کہ وہ “پریشان” کیوں نہیں…؟
حنین قہقے لگانے لگا جبکہ بیگم غزالہ نے دوبارہ TVپر جاری خبریں سننا شروع کر دیں.
کیا بنا کیس کا…؟
خاموشی توڑتے ہوئے بیگم غزالہ نے پوچھا
کچھ نہیں مام ، ایسے کیسس کا کیا بنتا ہے. میڈیا چار دن شور مچائے گا اور پھر بس….بات آئو گئی ہو جائے گی.
حنین کہتے ہوئے اٹھ کھڑا ہوا.
کہاں چل دیے…؟
دیکھو نااااا آپ کی “بہو رانی” کو…..
اپنے کمرے میں نرمین کو نہ پا کر حنین ٹیرس پر چلا آیا .
تم یہاں کیا کر رہی ہو چلو آؤ کھانا کھاتے ہیں……
مجھے بھوک نہیں تم کھالو ، آیا کو بولو وہ کھانا لگا دے گئی.
نرمین نے نم آواز میں بغیر مڑے جواب دیا.
تم رو رہی ہو کیا ہوا ہے تمہیں…؟ ادھر میری طرف دیکھو ، میرے ہوتے ہوئے تمہاری آنکھوں میں آنسو ، میرے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے….
حنین نے دکھ سے کہا اور نرمین کا منہ اپنی طرف کیا.
پتہ جب انسان “تکبر” کرتا ہے ناااا تو اسے ضرور سزا ملتی ہے.
“تکبر”……
یہ کہاں سے آیا تم میں….؟
میرا خیال تھا کہ تم نے حمین کی تربیت ٹھیک نہیں کی اور میں نے موسی کی بہت اچھی تربیت کی ہے . یہ میرا غرور تھا تکبر تھا مگر میں بھول گئی تھی کہ
“تکبر تو اللہ تعالیٰ کی چادر ہے “.
ہم انسانوں کو یہ چیز زیب نہیں دیتی.
مجھے آج سزا ملی ہے اس بات کی ، حنین مجھ سے موسی کی تربیت میں غلطی ہوگی ہے.
یہ کہتے ساتھ ہی نرمین رونے لگی.
نرمین تم نے بلکل صحیح تربیت کی ہے. موسی کو لاڈ پیار کی ضرورت تھی تم نے اسے لاڈ سے پالا اور حمین شرارتی بچہ تھا تو اسے روک ٹوک کی ضرورت تھی تم نے اسے اُسی انداز میں پالا . اس لیےخود پر الزام مت لگاؤ.
رہی بات موسی کی تو مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ اُس “بیچارے” نے کیا کیا ہے. کھل کر بات کرو پلیززز یوں رو کر مجھے پریشان مت کرو.
مجھ سے جوانی میں تمہارا رونا برداشت نہیں ہوتا تھا اب تو پھر پڑھاپا ہے.
حنین نے نرمین کو اپنے ساتھ لگا کر تسلی دی.
موسی غلط راستوں پر چل نکلا ہے اور ہم نے کبھی غور ہی نہیں کیا کہ وہ کیا کر رہا ہے اور کیوں کر رہا ہے…؟
حنین مجھے معاف کر دو مجھے تمہاری بدعا لگی ہے میں نے تمہارا اور حمین کا بہت دل دکھایا ہے ناااا اس لیے…….
جو منہ میں آ رہا ہے بولتی جا رہی ہو ، تم کہتی ہو میں “بکواس ” کرتا ہوں مگر آج تم کر رہی ہو. چپ کرو میں سب دیکھ لوں گا خبردار جو اب روئی تو ، مجھ سے برداشت نہیں ہو رہا.
“سنو مجھ سے نہیں ہوتا دلیلیں دوں مثالیں دوں.
میری آنکھوں میں لکھا ہے مجھے تم سے محبت ہے.”
اور رہی بات “بدعا” کی تو میں پاگل نہیں ہوں مجھے معلوم ہے کہ تم مجھ سے اور حمین سے بہت محبت کرتی ہو بس انداز مختلف ہے.
“ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﺮﺩ ﮐﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﺍﮔﺮ 20 ﻓﯿﺼﺪ ﺩﯼ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮐﻨﭩﺮﻭﻝ ﺩﻭ ﻓﯿﺼﺪ ﺩﯾﺎ۔
ﯾﻌﻨﯽ ﻣﺮﺩ ﺳﮯ 20 ﻓﯿﺼﺪ ﺑﮭﯽ ﮐﻨﭩﺮﻭﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ.
ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻣﺤﺒﺖ 80 ﻓﯿﺼﺪ ﮈﺍﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﮐﻨﭩﺮﻭﻝ 98 ﻓﯽ ﺻﺪ ﺩﯾﺎ.
ﯾﻌﻨﯽ ﻭﮦ ﻣﺮﺩ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﯽ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻗﺪﺭﺕ ﻧﮯ ﺿﺒﻂ ﺑﮭﯽ ﮐﻤﺎﻝ ﮐﺎ ﺩﯾﺎ۔
ﻣﺮﺩ ﺑﺘﺎﺗﺎ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﮯ اور ﮐﺮﺗﺎ ﮐﻢ ﮨﮯ، ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻧﺎ ﮐﮧ ﺧﺎﻟﯽ ﮈﮬﻮﻝ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺷﻮﺭ ﻣﭽﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﻣﺮﺩ ﺍﭘﻨﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﻧﮩﯿﮟ.
ﻋﻮﺭﺕ ﻣﺎﮞ، ﺑﮩﻦ، ﺑﯿﭩﯽ، ﺑﯿﻮﯼ ﺟﺲ ﺭﻭﭖ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ، ﻣﺤﺒﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﺩ ﮐﻮ کبھی ﺁﮔﮯ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﯽ.”
رہی بات موسی کی تو مجھے پورا یقین ہے کہ بقول تمہارے “میری اولاد” کچھ غلط نہیں کر سکتی.
🌸🌸🌸🌸
بیٹا جی میڈیا کچھ زیادہ ہی شور نہیں مچا رہا…؟
بڑے سیال نے مہر کی طرف دیکھتے ہوئے کہا
شور مچانے کے علاوہ میڈیا کا کام ہی کیا ہے…؟
چار دن کے لیے اُنھیں ایک کہانی مل گئی ہے. خوب شور مچائیں گے آخر میں تھک ہار کے خود ہی چپ کر جائیں گے.
کسی کا فائدہ ہو نہ ہو ہمیں تو خوب کوریج مل رہی ہے
“دونوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں “
ہمارا تو یہ معاملہ بنا ہوا ہے ناااا…..
دیکھا جائے تو اس سب کا ہمیں ہی فائدہ ہو رہا ہے.
مہر نے اپنی بات کے آخر میں فاتحانہ انداز میں دادے کو دیکھا.
تُو ہے ہی کھوتا( گدھا) بےوقوف ، یہ ہمارے لیے کب سے اچھا ہو گیا. اس کا ہمیں بہت نقصان ہونے والا ہے . مجھے یہ وکیل جچھ گڑ بڑ لگ رہا ہے . کہیں یہ ہمارے ساتھ کوئی “گیم” تو نہیں کھیل رہا.
حمین کو سکرین پر دیکھ کر بڑے سیال نے حقے سے کش لیا .
وہ کیسے…؟
مہر نے تجسس سے دادے کو دیکھا
اگر تُو اس کی باتوں پر غور کرے تو یہ جن الفاظ میں ہماری حمایت کر رہا ہے تو اس میں ایسے ایسے نقطے میڈیا پر نکال رہا ہے جن کی اگر “تفتیش” ہو گی ناااا تو….؟
ہم دونوں عید جیل میں کریں گے.
ایک تو آپ کچھ نہ کچھ برا اس عمر میں کہتے رہا کریں .
مہر ریموٹ پھینکتا ہوا اٹھ کھرا ہوا.
جتنی جلدی تُو اب کھڑا ہوا ہے اگر پہلے الیکشن میں کھڑا ہوتا تو آج صورتِ حال کچھ اور ہی ہوتی.
🌸🌸🌸🌸
موسی گھر میں داخل ہوا تو بلا کی خاموشی تھی. لگتا ہے آج ابھی تک کوئی بھی گھر نہیں آیا یا شاید سب سو گئے ہیں مگر جیسے ہی اس نے لاؤنچ میں قدم رکھا تو سب اہل خانہ کو وہاں موجود پایا.
السلام علیکم !
موسی کے سلام کرنے پر سب نے ایک نظر اٹھا کر اسے دیکھا اور پھر نرمین کو ، یوں سب کا خاموش ہونا موسی کو کچھ عجیب سا لگا.
موسی تم اپنے کمرے میں جاؤ اور فریش ہو، پھر تم سے کچھ ضروری بات کرنی ہے…..
حنین نے موسیٰ کی طرف دیکھ کر سنجیدگی سے کہا جب کہ نرمین بول پڑی رکو موسی…..
اب آئے گا مزہ…..
نرمین کے بولنے پر حمین نے رامین کے کان میں سرگوشی کی جو ایک ہی صوفے پر بیٹھے پاپ کارن مزے سے کھا رہے تھے جبکہ بیگم غزالہ نے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے دونوں کو گھورا.
نرمین نے موسی کے قریب جا کر اس کے منہ پر ایک زور دار تھپڑ مارا کیونکہ کوئی بھی نرمین سے اس سب کی امید نہیں کر رہا تھا لہذا سب اپنی جگہ پر ساکت ہو گئے رامین کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا جبکہ حمین کے ہاتھوں سے پاپ کارن کا باؤل چھوٹ کے نیچے گر گیا.
ماما …..
موسی کے منھ سے انتہائی دکھ اور شرمندگی سے صرف اتنا ہی نکلا.
ماما …?.
میں نے کیا کیا ہے…؟
یہ بھی میں بتاؤں کہ تم نے کیا کیا ہے….؟
مجھے بہت ناز تھا تم پر موسی تم نے میرے اعتماد کی دھجیاں بکھیر دی ہیں مجھے کم از کم تم سے یہ امید نہ تھی اگر ایسا حمین کرتا تو مجھے اتنا دکھ نہ ہوتا مگر ……
(چلو جی مجھے تومام نہیں سو قتل معاف کئے حمین نے رامین کے کانوں میں سرگوشی کی اور دونوں پھس پھس کر کے ہنسنے لگے )
اگر تمہیں کوئی لڑکی پسند تھی تو مجھے بتاتے میں خود تمہاری دھوم دھام سے اس کے ساتھ شادی کراتی یوں چوری چھپے شادی کرنے کی کیا ضرورت تھی اور اگر تم نے شادی نہیں کی تو……
اتنا کہہ کے نرمین نے منہ پہ ہاتھ رکھ کر رونا شروع کردیا موسی کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا تھا کہ کیا ہورہا ہے..؟
حنین نے پیچھے سے نرمین کے کندھوں پہ ہاتھ رکھا .
نرمین بری بات یار……
اس کی بھی سن لو یہ تو زیادتی ہے تم خود ہی سوال کر رہی ہو خود ہی جواب والی کاروائی کر رہی ہو.
سر جھکائے موسی کی طرف دیکھ کر حنین نے کہا جس پر نرمین پھر بھڑک اٹھی.
مطلب میں غلط ہوں تم ہمیشہ ایسے ہی کرتے ہو اپنی اولاد کو مجھ پر فوقیت دیتے ہو نرمین الٹا حنین پر شروع ہوگی .
(چلو جی مسٹر حنین رگڑے میں آ گئے رامین نے اس بار سرگوشی کی سچویشن مزےدار ہوگئی ہے حمین نے لقمہ دیا .)
میری اولاد میری اولاد ….
تمہاری کچھ نہیں لگتی. میں نے یہ بچے مشین سے نکلوائے ہیں یا بیکری سے آڈر پر بنوائے ہیں ، حد ہے یار ….
حنین کی بات پر حمین اور رامین نے نیچے منہ کرکے ہنسنا شروع کر دیا بیگم غزالہ کے گھورنے پر دونوں کو بریک لگی.
ماما آپ سے کس نے یہ کہا کہ میں نے چوری چھپے شادی کی ہے..؟
موسی کو تکلیف ہورہی تھی نرمین کو روتا دیکھ کر….
اگر ساری دنیا بھی کہتی تو میں یقین نہ کرتی مگر میں نے اپنی آنکھوں کے ساتھ دیکھا ہے تم آج اسے کلینک سے لے کر جارہے تھے.
جیسے ہی نرمین کے منہ سے یہ الفاظ نکلے موسی کو ساری بات سمجھ آگئی
ماما وہ ابریش ہے میری بیوی نہیں ہے . موسی کے کہنے کی دیر تھی حمین کو جیسے کرنٹ لگی .
ابریش…..
حنین ، حمین اور رامین نے ایک ساتھ اونچی آواز میں دہرایا .
اب کی بار حیران ہونے کی باری موسی کی تھی تم سب اس لڑکی کو کیسے جانتے ہو…؟
یہ وہی لڑکی ہے جس کا کیس حمین اور زرناب لڑ رہے ہیں حنین نے جواب دیا.
تم کیسے جانتے ہو اسے، کیا تعلق ہے تمہارا اس سے ؟؟ اور وہ…..
نرمین کے پوچھنے پر موسی نے ساری بات حرف حرف دہرا دی.
تم ہمیں بتا سکتے تھے اس میں چھپانے والی کیا بات تھی نرمین نے قدر خفگی سے کہا
مجھے یہ بات اسی دن معلوم ہو گئی تھی جس دن موسی اسے بارش پڑتی میں میرے فلیٹ پر چھوڑ کر آیا تھا اور ساری زندگی مجھے اس بات کا دکھ رہے گا کہ میرے بھائی نے مجھ پر اعتماد کرنے کی بجائے اس “زہریلی” پر اعتماد کیا حمین نے بہت سنجیدگی سے موسی کی طرف دیکھ کر کہا
بھائی وہ ….
موسی نے کچھ کہنے کے لئے منہ کھولا ہی تھا کہ حمین پھر بول پڑا .
اگر تم مجھے بتاتے تو میں تمھارا پورا پورا ساتھ دیتا مگر تمھیں مجھ پر اعتبار ہی نہیں ویسے ایک بات آپ سب لوگوں کو میں بتا دوں وہ لڑکی بے قصور بھی ہے اور معصوم بھی….
اور وہ مجھےبھی بہت پسند ہے بہت اچھی لڑکی ہے میری بھی دوستی ہے اس سے………
رامین نے بھی گفتگو میں اضافہ کیا.
موسی کو انتہائی حیرت ہورہی تھی حمین اور رامین کی باتیں سن کر جب نرمین نے کہا
اگر وہ اتنی اچھی اور پیاری لڑکی ہے تو تم اس سے شادی کیوں نہیں کر لیتے….؟
ماما اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ بہت اچھی اور معصوم لڑکی ہے مگر مجھے کوئی اور لڑکی پسند کرتی ہے
یہ بات موسی نے جیسے ہی کہیں سب کے سب منہ کھول کر موسی کو دیکھنے لگے.
میرے خیال سے برخوردار !
تم یہ کہنا چاہ رہے ہو کہ تمہیں کوئی لڑکی پسند ہے حنین نے اپنی مسکراہٹ دباتے ہوئے موسیٰ کا جملہ درست کیا جبکہ بیک گراؤنڈ میں حمین اور رامین قہقے لگا رہےتھے.
نہیں بابا میں نے بالکل ٹھیک جملہ کہا ہے مجھے کوئی لڑکی پسند کرتی ہے.
موسی کے جواب نے سب کو ایک بار پھر حیران کر دیا .
موسی کیا چیز ہو تممممم…….
نرمین تم اپنے بیٹے کی حالت دیکھ رہی ہو آجکل تو یہ جملہ لڑکیاں بھی نہیں کہتیں جو موسی کہہ رہا ہے اس سے تو لاکھ درجے اچھی رامین اور زرناب ہے جنہوں نے اپنی پسند صاف صاف مجھے بتائیں ہیں اور یہ کہہ رہا ہے اسے کوئی پسند کرتی ہے اندازہ کرو….
کون ہے وہ لڑکی ، موسی مجھے بتاؤ اب کی بار نرمین نے پہلے کی نسبت قدرے آرام سے پوچھا .
وہی جو حمین بھائی کو “زہریلی” لگتی ہیں.
زرناب ……
موسی تم اسی کی بات کر رہے ہو ناااا
جی بھائی میں زرناب کی ہی بات کر رہا ہوں وہ مجھے بہت پسند کرتی ہے اور مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے .
بابا آپ کو یاد ہیں اس دن جو کچھ وہ آفس میں بول رہی تھی وہ میرے بارے میں ہی کہہ رہی تھی.
موسی تم کتنے بیوقوف ہو. تم مجھے خود نہیں بتا سکتے تھے اور مجھے دیکھو میں کتنا گدھا ہوں میں اپنے آپ کو ہی اغوا کر رہا تھا میں نے کبھی اپنے آپ کو اتنا بے وقوف نہیں سمجھا جتنا آج سمجھ رہا ہوں کمال ہے زرناب مجھے ہی بیوقوف بنا گئی صوفے پر لوٹ پوٹ ہو کر حنین کہہ رہا تھا اور زرناب کو باقاعدہ داد بھی دے رہا تھا.
خیر اس مسئلہ پر تو بعد میں بات کریں گے کہ رشتہ کرنا ہے یا نہیں کرنا؟ ابھی تو بات اس لڑکی کی ہے جو پریگنیٹ بھی ہے نرمین نے دوبارہ توجہ اس کی طرف دلائی.
ماما اس کا ریپ کیا ہے اس کی کزن نے اور اس کی ساری جائیداد پر بھی قبضہ کر بیٹھ گیا ہے الٹا اس کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں اس کیس کو زرناب لڑ رہی ہے مگر حمین بھائی اس کے مخالف ہیں موسی نے کن آکھیوں سے حمین کی طرف دیکھا .
مجھے تو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ میرے گھر کے ہر فرد کو اس لڑکی کے بارے میں اتنی ڈیٹیل سے پتا ہے نہیں پتہ تو مجھے ہی نہیں …
اگر آپ لوگ مجھے بھی بتا دیتے تو میں پریشانی سے بچ جاتی اور وہ معصوم بچی…..
حمین بہت شرم کی بات ہے بیٹا تم اس کی مخالفت کر رہے ہو .؟
نرمین کے کہنے پر حمین نے اپنی گول مٹول آنکھیں گھما کر حنین کی طرف دیکھا جس نے آنکھوں ہی آنکھوں میں کچھ اشارہ کیا اور حمین خاموش ہو گیا .
یہ جو تم دونوں باپ بیٹا آپس میں اشارہ کرتے ہو نہ اور سمجھتے ہو کہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی تو یہ تم دونوں کی بہت بڑی غلط فہمی ہے میں سب سمجھتی ہوں تم مجھ سے کچھ چھپا رہے ہو .
یار تم سب لوگ مل کر مجھے مبارک دو میری بیوی سمجھدار ہو گئی ہے حنین نے یہ کہہ کر قہقہ لگایا.
ایم سوری بیٹے ، مجھے غلط فہمی ہو گئی تھی. مجھے معاف کر دو. یہ کہہ کر نرمین نے موسی کو گلے لگا لیا.
نہیں ماما آپ پلیززز ایسا مت کہیں. جبکہ بیک گراؤنڈ میں حمین اور رامین تالیاں بجا کر کہہ رہے تھے.
اسے کہتے ہیں ہیپی اینڈنگ….
🌸🌸🌸🌸