Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 26

ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جب حمین ملک روسٹرم پر جلوہ افروز ہوا.
تھری پیس سوٹ پہنے ، بال سلیقے سے بنائے ، برینڈڈ گھڑی کلائی میں باندھے اور قیمتی فون ہاتھ میں پکڑے وہ اپنی گول مٹول آنکھوں اور پر اصرار مسکراہٹ کےساتھ پہلی جھلک میں ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا.
مائیک درست کرتے ہوئے اُس نے ایک نظر ہال میں بیٹھےہوئے لوگوں پر ماری اور جلد ہی اپنی مطلوبہ شخصت کو ڈھونڈ لیا.جس سے اس کی آنکھوں کی چمک میں مزید اضافہ ہوا.
Today topic is…
Practice make a man per fact.
انگریزی کا یہ ایک مقبول مقولہ ہے کہ ‘پریکٹس میکس دا مین پرفیکٹ’. یعنی کسی کام کا بار بار کرنا یا دہرانا آپ کو اس کام کا ماہر بنا دیتا ہے.
اسی طرح کنگ فو کی فیلڈ میں ایک چینی کہاوت ہے کہ
“مجھے ان ایک لاکھ داؤ سے خطرہ نہیں ہے جو تم نے ایک بار پریکٹس کئے ہیں. مجھے تو اس ایک داؤ سے خوف ہے جو تم نے ایک لاکھ بار پریکٹس کیا ہے۔'”
ایک اور مشہور مقولہ یہ بھی ہے کہ
“ہم پہلے اپنی عادات بناتے ہیں اور پھر وہ عادات ہمیں بناتی ہیں'”
گویا پہلے ہم کسی کام کو بار بار کر کے اس کی عادت ڈال لیتے ہیں، مگر پھر وہی عادت ہماری مستقل صفت بن کر ہماری شخصیت کا تعارف بن جاتی ہے.
یہ تمام اور اس جیسے اور بہت سے اقوال و کہاوتیں دراصل ایک ہی حقیقت سے پردہ اٹھاتی ہیں اور وہ یہ کہ کسی بھی کام کی بار بار پریکٹس آپ کو اس خاص کام کا ماہر بنا دیتی ہے۔
اب سوال صرف اتنا ہے کہ آپ اپنی زندگی میں آج تک کیا پریکٹس کرتے رہے ہیں؟
اگر آپ شکایت پریکٹس کرتے آئے ہیں تو کچھ ہی عرصے میں آپ اس میں ایسے ایکسپرٹ ہو جائیں گے کہ جلد ہی لوگوں سے، معاشرے سے، رشتوں سے اور خدا سے آپ کو طرح طرح کی شکایات ہونے لگیں گی ۔
اگر آپ تنقید پریکٹس کرتے آئے ہیں تو یقین جانیئے کہ جلد ہی آپ تنقید کے اتنے بڑے ماہر بن جائیں گے کہ مثبت سے مثبت ترین بات میں بھی تنقیدی پہلو ڈھونڈ نکالیں گے ۔
اگر آپ سکون پریکٹس کرتے آئے ہیں تو بہت جلد آپ سخت سے سخت حالات میں بھی سکون کا پیغام بنے نظر آئیں گے۔
اگر آپ نیکی پریکٹس کرتے آئے ہیں تو آپ ہر حال میں نیکی کریں گے چاہے جو بھی ہو جائے.
اگر آپ برائی کی پریکٹس کرتے آئے ہیں تو باوجود نیکی کے مواقعوں کے آپ برائی سے ہی متاثر ہوں گے.
سوال بہرحال یہی ہے کہ آپ کیا پریکٹس کرتے آئے ہیں؟
ایک اچھے وکیل کومیرے خیال سے ان سب کی پریکٹس کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنے کلائینٹ کی بات اچھے سے سمجھ بھی سکے اور اُسے ڈیفنڈ بھی کر سکے ماسوائے برائی کے…….
یہی میری کامیابی کا راز ہے. آپ لوگوں نے مجھے یہاں بلایا ، سنا اور( آخر میں زرناب پر نظر مارتے ہوئے)برداشت کیا. جس کے لیے آپ سب کا شکریہ
حمین کے جاتے ہی ہال زبردست تالیوں سے گونج اٹھا اور اتنی دیر تک تالیاں بجتی رہیں کہ حمین کو ہال کے باہر بھی سنائی دیں.
کچھ لوگون پر خدا مہربان ہوتا ہے اور شروع سے مہربان ہوتا ہے وہ کچھ بھی کر لیں سیدھا یا الٹا مگر کامیابی ان کے قدم چومتی ہے.
دوسرے الفاظ میں کامیابی ہر صورت ان کے مقدر میں لکھ دی جاتی ہے وہ اگر مٹی میں ہاتھ ڈالیں تو وہ بھی سونا ہو جاتی ہے وہ آتے ہیں اور چھا جاتے ہیں ہما پرندہ ہمیشہ ان کے سر پر تاج سجاتاہے.
کیونکہ وہ خدا کے لاڈلے ہوتے ہیں اور بہت خاص ہوتے ہیں.
زرناب کو حمین کے حصار سے موبائل کی بیل نے نکالا.
🌸🌸🌸🌸
اگر آپ کو یہ ڈر ہے کہ وہ لوگ آپ کو تلاش کر لیں گے تو ہم آج آپ کا نام بدل دیتے ہیں کیا خیال ہے….؟
جیسے آپ کی مرضی…..
زرناب کی بات پر لڑکی نے مسکرا کر جواب دیا.
آچھا بتاؤ کیا نام رکھیں بلکہ ایسا کرتے ہیں کہ تمہیں جو نام زیادہ پسند ہے وہ رکھ لیتے ہیں..؟
مجھے “ابرش” نام بہت پسند ہے.
لڑکی نے فوراً کسی معصوم بچے کی طرح بتایا.
پتہ تم بہت معصوم ہو بلکل حبا کی طرح….
چلو ابرش بی بی تمہیں آج کچھ شاپنگ کرا دی جائے…
آپ بھی بہت بہت پیاری ہیں.
ابرش نے زرناب کی طرف دیکھ کرکہا
اچھا جی مکھن کے بدلے مکھن….
نہیں آپ سچ میں بہت اچھی ہیں ورنہ تو….
اتنا کہتے ہی ابرش دکھی ہو گئی اور اس کی آنکھیں پانیوں سے بھرنے لگیں.
بری بات میں نے تمہیں رونے سے منع کیا تھا.
اتنی دیر میں موسیٰ کی گاڑی کا ہارن سنائی دیا.
اچھا اب چپ کر جاؤ دیکھو موسیٰ آ گیا ہے تمہیں اچھا لگے گا کوئی تمہیں روتا دیکھے…
زرناب نے ابرش کو اپنے ساتھ لگا کر چپ کرایا.
صاحب بہت اچھے ہیں آپ کے کیا لگتے ہیں..؟
ابرش نے اپنی آنکھوں کو صاف کرتے ہوئے پوچھا
ہاں ہے تو وہ بہت اچھا مگر میرا کچھ نہیں لگتا ہم فیملی فرینڈز ہیں اور بس….
تو پھر آپ کو شرم نہیں آتی ان کے ساتھ آتے جاتے ہوئے….
ابرش نے حیرت سے زرناب کو دیکھا جو اس کی بات سن کر قہقے لگا رہی تھی.
خیر ہے آج زرناب علی خاں بہت خوش ہیں جو کہ سال میں ایک دفعہ ہی ہوتا ہے.
جی جناب خیر ہی ہے یہ جو ابرش ہے نا پتہ یہ تمہارے بارے میں کیا کہہ رہی تھی…؟
زرناب نے کہتے ہی ابرش کی طرف موسی کی توجہ دلائی
ہلکے گلابی کپڑوں میں سلیقے سے دوپٹہ لپیٹے وہ بہت ہی پیاری لگ رہی تھی اور پچھلے دنوں کی نسبت فریش بھی…
کیا کہا ہے لڑکی میرے بارے میں سب سچ سچ بتا دو ورنہ میرے سے برا کوئی نہیں ہو گا.
موسی نے مذاق سے کہا مگر ابرش کا چہرہ لٹک گیا اور آنکھوں میں موتی چمکنے لگے.
ارے ارےرونا نہیں یہ مذاق کر رہا ہے یہ تو بہت ہی نرم دل انسان ہے یہ کسی کو تکلیف نہیں دے سکتا ڈرو نہیں …
زرناب نے ابرش کو تسلی دی جو اب باقاعدہ رو رہی تھی.
سوری ابرش….
موسی کہتا ہوا باہر TV لاؤنچ میں آ گیا.
سانولی رنگت ، تیکھے نقوش دراز قد اُس پر اچھی ڈریسنگ موسی کی سیریس پرسنیلٹی کو چار چاند لگا رہی تھی.
کیا سوچ رہے ہو..؟
زرناب کے پکارنے پر موسی نےکافی کا کپ اس کی طرف بڑھایا.
جسے خوشی سے زرناب نے لے لیا. شکریہ
یار یہ لڑکی بات بات پر روتی کیوں ہے..؟
مجھے الجھن ہوتی ہے جب میں اسے روتے دیکھتا ہوں.
موسی نے کافی کا سپ لیتے ہوئے کہا
کیونکہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے میرے خیال سے اسے ایک اچھیphycologists کی ضرورت ہے….؟
اور وہ phycologists کہاں سے آئے گی…؟
زرناب کی بات پر موسی نے اسے تفتیشی نظروں سے دیکھا.
کہاں سے آئے گی کیا مطلب….؟
وہ ہمارے پاس ہی ہے کہیں گئی ہی نہیں جو آئے گی…
زرناب نے سپ لیتے ہوئے مزے سے جواب دیا جس پر موسی نے حیرت سے پوچھا.
کون…؟
جناب عالی اپنی “رامین ملک” کسی phycologists سے کم ہے کیا…! جتنا مرضی بندہ پریشان ہو اس سے مل کر ایک دم فریش ہو جاتا ہے.
نہیں یہ غلط بات ہے میری فیملی کو اس سب سے دور رکھو پلیززز
یہ تمہارا نہیں میرا مسئلہ ہے اور مجھے پتہ ہے کہ کیسے ہنڈل کرنا ہے تمہارا نام نہیں آئے گا…
مگر…..
چھوڑو اسے تم دیکھو موسم کتنا اچھا ہو رہا ہے تمہیں پتہ ہے مجھے Gray clouds بہت پسند ہیں اوپر سے جب بارش کے بعد مارگلہ Hills دھل جاتیں ہیں تو وہ کتنی خوبصورت لگتی ہیں کیا بات ہے اسلام آباد کی……
تمہیں کب سے بارش اچھی لگنے لگی ہے..؟
جب سے تم نے کافی بنا کر پلائی ہے.
مطلب…..
مطلب ابھی ابھی…..
پھر دونوں مسکرانے لگے
زرناب پلیززز جو کچھ بھی کرنا ہے جلدی کرو یہ بھائی کا فلیٹ ہے میں زیادہ دن اس لڑکی کو یہاں چھپا کر نہیں رکھ سکتا.
اگر انھیں پتہ چل گیا تو….؟
موسی نے جھرجھری لی
ایک تو تم اس سے اتنا ڈرتے ہو اتنا تو تم انکل حنین سے نہیں ڈرتے حالانکہ باپ سے ڈرنا بنتا ہے بھائی سے نہیں…
میں ڈرتا نہیں احترام کرتا ہوں.
سیریسلی….
زرناب نے اپنی آنکھوں کو حیرت سے پھیلا کر بےیقینی سے پوچھا
ہاں 100%….
حمین تم یہاں….؟؟؟
ابھی موسی کا جملہ پورا بھی نہیں ہوا تھا کہ زرناب کے الفاظ نے اسے حواس باختہ کر گئے اور اس کے ہاتھ سے کافی کا کپ چھوٹ کر نیچے گر گیا.
جبکہ زرناب قہقہے لگا رہی تھی.
اچھا تو تم ڈرتے نہیں ہو….؟
زرناب….!!!
موسی افسوس سے کبھی زرناب اور کبھی نیچے گرے کپ کو دیکھ رہا تھا.
🌸🌸🌸🌸
حمین اپنے آفس میں کافی مصروف تھا جب اسے سیال صاحب کے آنے کی اطلاع انٹر کام پر ملی.
پانچ منٹ انتظار کروائیں اور پھر اندر بھیج دیں. حمین نے اپنے ٹیبل سے فائلیں سمیٹتے ہوئے جواب دیا.
اتنی دیر میں اس کے موبائل پر ایک میسج آیا جسے پڑھ کر حمین کے ماتھے پر شکنیں ابھریں.
اسلام علیکم وکیل صاحب..!
حمین نے آنے والے بزرگ ( جو اس کے pA کے مطابق شوکت سیال تھے) کے سلام کا جواب بڑے اچھے انداز میں دیا جبکہ مہر سیال ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے چہرے پر جو مسکراہٹ تھی وہ مہرپر خاصی ناگوار گزری.
ہم نے تمہاری بہت تعریفیں سنی ہیں اس لیے تمہارے پاس آئے ہیں بڑی امید ہے تم ہمیں مایوس نہیں کرو گے..؟؟
بزرگ نے بہت تحمل اورسلجھے ہوئے انداز میں گفتگو کا آغاز کیا .
یہ تو آپ کی حسنِ نظرہے ورنہ بندہ کس قابل…..
حمین نےمہر کو دیکھ کرکہاجس پر وہ پہلو بدل کر رہ گیا.
کافی ذہین ہو اور خوبصورت بھی….
بزرگ نےمسکراتے ہوئے حمین کا سرتاپا جائزہ لیا.
جی ہاں یہ دونوں چیزیں مجھے اپنے باپ سےوراثت میں ملی ہیں اور ساتھ یہ جملہ بھی….
اب کی بار حمین نےبزرگ کے ساتھ مشترکہ قہقہ لگایا جبکہ مہر علی سیال خاصا بوریت کا مظاہرہ کر رہا تھا.
بات دراصل کچھ یوں ہے کہ ہماری ایک بھتیجی ہے جو پچھلے کچھ دنوں سے غائب ہے اورہمارا یہ خیال ہے کہ وہ اغواہ ہو گئی ہے مطلب اسے کسی نے اغواہ کر لیا ہے..!!!
جی میں وکیل ہوں تھانیدار نہیں ، پہلے آپ اس کی FIR کٹائیں اور پھر میرے پاس آئیں .
حمین نے عدم دلچسپی سےکہا (کیونکہ وہ اتنے عام کیس نہیں لیتا تھا.) اور گھڑی کی طرف دیکھا جس کا مطلب صاف ظاہر تھا کہ اب آپ تشریف لے جا سکتے ہیں.
اس سے پہلے کہ بزرگ مزید کچھ کہتے موسی آفس میں داخل ہوا مگرکلائینٹ کو دیکھکرواپس جانے لگاجب خمین نے پکارا اور کرسی کی طرف اشارہ کیا.
Come back dear and sit there…!!!
توبہ بھائی کی نظریں کتنی تیز ہیں .
آپ ایک دفعہ ہماری بات پوری سن لیں پلیزززز
بزرگ کےاصرارپر حمین نے معزرت کرتےہوئےکہا
میراوقت قیمتی ہےاور آپکایقیناً میرے سے بھی قیمتی ہو گامیں صرف پانچ منٹ دے سکتا ہوں اس سےزیادہ نہیں اورپانچ منٹ کا مطلب پانچ منٹ ہی ہوتا ہے میری ڈکشنری میں…!!!
حمین کے جواب پر مہر علی غصے سے کھڑا ہو گیا جبکہ بزرگنے مسکراتےہوئےاپنی بات کا آغاز کیا
🌸🌸🌸🌸
معزرت ایپی چھوٹی ہے مگر آج سےروز پوسٹ کروں گی. پیپرز ختم کرتے ہی لکھی ہے حالانکہ نیند بہت آ رہی تھی.خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں جہاں تک ہوسکے.