Nahal By Fatima Noor Readelle50350
Last updated: 10 November 2025
No Download Link
860.5K
43
Nahal By Fatima Noor
" آپ اسے روک کیوں نہیں رہے حیات ؟ " وہ ہاتھوں پر نائٹ کریم کا مساج کرتے ہوئے سامنے ڈریسنگ ٹیبل کے آئینے میں حیات صاحب کو دیکھتے ہوئے بولیں، جو کوئ کتاب پڑھ رہے تھے ، شہوار کی بات پر انہوں نے گہری سانس لی, گلاسز اتاریں اور بک سائیڈ پر رکھ دی
" کس حق سے منع کروں "
" بیٹا ہے وہ ہمارا حق رکھتے ہیں ہم اس پر " وہ قدرے خفا سی پلٹ کر بولیں
" جانتی ہو شہوار مجھے لگتا ہے ہم نے عیسیٰ پر سے اپنا حق کھودیا ہے، جب ہم اپنے فرض صحیح سے ادا نہیں کرسکے ، تو اپنے حق کیسے وصول کریں؟ " وہ تلخی سے مسکرائے
" ٹھیک ہے میں مانتی ہوں کہ ہم اسے بچپن میں وقت نہیں دے سکے ، بہت سے ماں باپ نہیں دے سکتے ، لیکن اس کا یہ مطلب تھوڑی ہے کہ وہ اس کی سزا ہمیں اس طرح دے "
" ان بہت سے ماں باپ کی اولاد اکلوتی نہیں ہوتی ہوگی شہوار ، وہ اکلوتا تھا ،لیکن ہم دونوں نے اپنی زندگی میں مصروف ہوکر اسے اکیلا بھی کردیا ، وہ ہمیں ہمارے بڑھاپے میں تنہا چھوڑ کر جارہاہے کیونکہ ہم اس کے بچپن میں اس کے ساتھ نہیں تھے "
" حیات..... " وہ قدرے دکھ سے کہتے ہوئے ان کے سامنے آ بیٹھیں " ایسے مت کہیں ، اسے روکیں کسی طرح ، ہم نے بچپن میں اسے دور کیا تھا وہ بچپن کی سزائیں بڑھاپے میں کیوں دے رہا ہے ؟ " وہ ان کے سامنے رو دیں ، حیات صاحب نے زندگی میں بہت کم انہیں روتے دیکھا تھا، انہوں نے زندگی میں بہت کم خود کو بے بس پایا تھا ، لیکن اب انہیں لگنے لگا کہ یہ آنسو اور بے بسی اکثر ان کے ساتھ رہنے والے ہیں
