Ik Lafz Ishq Season 2 By Areej Shah Readelle50341 (Ik Lafz Ishq) Episode 13
Rate this Novel
(Ik Lafz Ishq) Episode 13
اسے چیخوں کی آواز سنائی دے رہی تھی
اسد بھائی بچائیں مجھے یہ مجھے مار دے گا وہ اونچی آواز میں چلا رہی تھی
مرہاہ میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دونگا میں آ رہا ہوں میری بہن میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا
تم رو مت میں آرہا ہوں میں آ رہا ہوں میری گڑیا
اس کی اسد کے سامنے مرہا کو آگ لگائی
۔بھائی بچالیں مجھے میں مر جاؤں گی بھائی خدا کے لئے بچا لیں مجھے اس کی آنکھوں کے سامنے اس کی بہن تڑپ رہی تھی
ؓ تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا میری بہن میری گڑیا میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا ۔
اسد بھاگتا ہوا اس کی طرف جا رہا تھا اس کے سامنے اس کی بہن جل رہی تھی ۔
وہ تیز رفتار میں بھاگ رہا تھا
ایک زور دار چیخ کے ساتھ اس کی آنکھ کھل گئی
وہ جلدی سے بستر سے نکل کر مرہاہ کے کمرے کی طرف دوڑا
بھائی بچا لیں مجھے خدا کے لیے بچا لیں مجھے آگ لگ جائے گی میں مر جاؤں گی ۔مجھے بچا لے بھائی وہ نیند میں بڑبڑا رہی تھی اسد تیزی سے اس کے قریب آیا اور اسے کندھے سے پکڑ کر اٹھانے لگا
گڑیا میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا دیکھو تمہارا بھائی تمہارے قریب ہے اس کا پورا جسم پر سینے سے شربور تھا
وہ ابھی تک اس خواب کے زیر اثر تھا اس نے مرہاہ کو بھی سینے سے لگایا
بھائی آگ جل رہی تھی میں جل رہی تھی وہ دھیرے دھیرے پر بتانے لگی
نہیں گڑیا تمہارا بھائی تمہیں کچھ نہیں ہونے دیگا بھائی تمہاری حفاظت کرے گا سب سے کچھ نہیں ہوگا تمہیں دنیا کا کوئی انسان تب تک نہیں پہنچ سکتا
۔چاہے وہ سالار شاہ ہی کیوں نہ ہو آخری لائن اس نے دل میں بولی تھی جبکہ مرہاہ کو اپنے سینے سے لگائے اس نے ایک نظر سامنے رکھے میڈیسن کی طرف دیکھا
تم نے میڈیسن نہیں لی تھی نہ اسی لیے تم ہی برے خواب آ رہے ہیں چلو شاباش جلدی سے یہ میڈیسن لو اور ریسٹ کرو
وہ اسے اپنے ہاتھوں سے میڈیسن کھلاتے ہوئے کہنے لگا
اور پھر اس کے اوپر کمبل ڈال کر کمرے سے باہر نکل آیا
نہیں مرہاہ تمہیں کچھ یاد نہیں آئے گا میں تمہیں کچھ یاد نہیں آنے دوں گا میں تمہیں بچاؤں گا ہر برے انسان سے تمہاری حفاظت کروں گا
چاہے کچھ بھی ہو جائے اس بار میں اپنی بہن کو نہیں کھو سکتا۔
♧♧——————————–♧————————–♧♧
اگر آپ لوگوں کو یقین ہے کہ وہ سیرت ہے ابھی چلیں ہم اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کرواتا ہیں خود ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا وہ لوگ ہوتے کون ہیں ہماری سیرت کو اس طرح سے اپنے ساتھ رکھنے والے
آیت نے غصے سے کہا
جسے مہراج نے ابھی ابھی بتایا تھا کہ سیرت زندہ ہے اور ہارون اور اسد کے ساتھ ہے
جبکہ آیت کا دماغ بھی بالکل سالار کی طرح دوڑا تھا وہ کیوں اپنی بہن کو کسی غیر کے پاس ہی ہو رہنے دیتی
آیے بات یہ ہے کہ سیرت کو لگتا ہے کہ وہ کہ اسد کی بہن اور ہارون صاحب کی بیٹی ہے
اور تمہیں کیا لگتا ہے وہ اتنی آسانی سے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے دیں گے
سیرت کو دیکھ کر صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ اس وقت صرف اور صرف ان دونوں پے یقین کرتی ہے وہ ہمیں پہچان تک نہیں رہی تھی
مہراج نے سمجھایا
ہاں تو جب اسے پتہ چلے گا کہ میں اس کی بہن ہوں اور حاشر بھا کے ساتھ ڈی این اے ٹیسٹ ثابت ہوگا تب اسے اپنے آپ پہ یقین آجائے گا اور جب حقیقت اس کے سامنے آئے گی تو ہو سکتا ہے اس کی یادداشت واپس آجائے ۔
آیت نے کہا
دیکھو آیت اس وقت ہم سیرت سے جو بھی کہیں گے وہ ہماری بات نہیں مانے گی اگر ہم ٹیسٹ کروا کے یہ ثابت بھی کردیں گے وہ سیرت ہے ۔تو بھی سیرت کویہی کہیں لگے کا کہ یہ سب ہماری پلاننگ ہے اور ہم نے اسے زبردستی سیرت ثابت کیا ہے
اس وقت وہ وہی کرے گی جو اسے ہارون صاحب اور اسد کہیں گے
دیکھو ہم زبردستی اسکاڈی این اے نہیں کروا سکتے ہمیں
لیکن کیوں فکر مت کرو ہم ٹیسٹ ضرور کروائیں گے
اس لیے چلو اور ابھی ہم حاشر کے پاس چل کے سے سب کچھ بتاتے ہیں ۔ سالار نے ہمیں وہیں بلایا ہے
ہمیں سب کچھ اس طرح سے کرنا ہوگا کہ سیرت ہمیں غلط بھی نہ سمجھے اور اسد اور ہارون کی حقیقت بھی اس کے سامنے آجائے ۔
مہراج نے اسے سمجھایا تو آیت نےمیں گردن ہلائی
♧♧——————————–♧————————–♧♧
سالار تمہیں اتنا یقین کیسے ہے کہ وہ سیرت ہی ہے یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ وہ اس کی کوئی ہم شکل ہو ورنہ وہ ہم لوگوں کو بھول کیسے سکتی ہے سارہ نے پوچھا
نہیں نہیں مجھے یقین ہے کہ وہ سیرت ہی ہے وہ اور کوئی ہو ہی نہیں سکتی
میں حاشر کے گھر جا رہا ہوں آپ ساتھ آئینگی سالار نے پوچھا اس کے لہجے سے اس کی خوشی جھلک رہی تھی
اس نے یہی سوچا تھا کہ وہ مہراج کی کوئی بات نہیں مانے گا بس حاشر کا ہاتھ تھامیں گا اور اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کروائے گا اور اس کے بعد سیرت کو اپنے ساتھ اپنے گھر اپنی زندگی میں واپس لے آئے گا
میں چلوں گی تمہارے ساتھ لیکن سالار مجھے لگتا ہے کہ ہمہیں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے ۔
سالار نے انہیں اپنے ارادے بتائے تو وہ سمجھانے والے انداز میں بولیں
چھ مہینے گزر چکے ہیں ماما اور آپ کہہ رہی ہیں کہ میں جلد بازی سے کام لے رہا ہوں میں چھ مہینے سے اسے ڈھونڈ رہا تھا اب مجھے ملی ہے تو مجھے پہچان تک نہیں رہی
اور ان چیٹرز کی بات پہ یقین کر رہی ہے جو اسے اپنی بہن اور بیٹی بتا رہے ہیں
ان دونوں کو تم نے پہلے پولیس کے حوالے کروں گا
وہ ہوتے کون ہے میری سیرت کو اپنے ساتھ رکھنے والے سالار اس وقت کسی کی کوئی بات سمجھنے کے بالکل موڈ میں نہ تھا وہ تو بس یہ جانتا تھا کہ اس کی سیرت زندہ ہے اور وہ سے اپنی زندگی میں واپس لے کے آئے گا
♧♧——————————–♧————————–♧♧
مہراج کیا تم نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے تمہیں یقین ہے کہ وہ سیرت ہی ہے حاشر نے پوچھا
وہ بالکل سیرت کی طرح ہی دیکھتی ہیں یہ بات الگ ہے کہ وہ ہمیں نہیں پہچان رہی لیکن وہ سیرت ہی ہے
اسداور ہارون صاحب نہ جانے کیوں سے اپنی بیٹی بتا رہے ہیں
خیر یہ سب کچھ تو ڈی این اے کے بعد ثابت ہو ہی جائے گا مجھے اس بات کی فکر نہیں ہے فکر اس بات کی ہے کہ اگر رپورٹس آنے کے بعد بھی اس نے ہم پر یقین نہیں کیا تو پھر ہم کیسے ثابت کرینگے کی وہ سیرت ہے
مہراج نے کہا
مہراج بھائی پھر ثابت کرنے کے لئے رہ کیا جائے گا سیرت یقین کرے یا نہ کرے لیکن اگر اس کے سامنے ثبوت آجائے گا کہ وہ سیرت ہے تو اسے ماننا پڑے گا
حاشر میں تو کہتی ہوں کہ آپ آج ہی جائیں اور سیرت کو اپنے ساتھ لے آئیں منت نے کہا تب ہی سالار وہاں داخل ہوا
بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں منت بھابھی حاشر ابھی چلو ہم ابھی سیرت کو واپس لے کے آئیں گے سالار نے کہا
اور اگر وہ سیرت نہ نکلی تو حاشر پرسکون انداز میں بولا
وہ سیرت ہی ہے حاشر سالار نے کہا
چلو مان لیا کہ وہ سیرت ہی ہے ۔۔اور رپورٹس میں بھی ثابت ہوگیا کہ وہ سیرت ہی ہے تو کیا میں اپنی بہن سے نظریں ملانے کے قابل رہوں گا ۔
سالار مہراج تم دونوں اس کی پہچان کو مشکوک کر رہے ہو ۔وہ ان دونوں کو دیکھتے ہوئے بولا
چلو میں نے مان لیا کہ وہ سیرت ہی ہے اور ثابت ہونے کے بعد ہم اسے اپنے پاس واپس بھی لے آئیں گے ۔
اس کے بعد کیا میں ہر وقت اپنی بہن سے نظر چورڑتا رہوں گا یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ میری بہن ہے میں نے اس کا ڈی این اے کروایا ۔
اور اگر وہ میری بہن نہ نکلی فرض کرو کہ اگر وہ سیرت نہ نکلی تو کیا کبھی کسی کو نظریں اٹھا کر دیکھنے کے قابل رہے گی کیا وہ ان لوگوں کے سامنے سر اٹھا کر جی پائے گی جو اس کے اصل بھائی باپ ہوں گے
کسی کی ماں بہن بیٹی کی ذات بھی یہ سوال اٹھانا کہ وہ ان کی بچی ہے بھی یا نہیں کتنی شرمندگی کی بات ہے یہ مجھے تمہیں سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے
وہ لڑکی کبھی معاشرے کے سامنے سر نہیں اٹھا پائے کی کس کس کو ثابت کرتی پھرے گی اس کا ڈی این اے کیوں کروایا گیا
سیرت کو سیرت ثابت کرنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں ڈی این اے جیسا گھٹیا کام کرکے میں اپنی بہن کی نظروں میں ساری زندگی کے لیے شرمندہ نہیں ہونا چاہتا
اگر تم لوگوں کے پاس یہی راستہ ہے سیرت کو واپس لانے کا تو ایم سوری میں تم لوگوں کا ساتھ نہیں دے سکتا
حاشر نے میں دونوں ہاتھ اٹھا کر اپنا فیصلہ سنایا
دیکھ حاشر اس وقت مجھے تیری ضرورت ہے تو اس طرح سے نہیں کر سکتا ۔صرف تو ہی ہے جو اسے سیرت ثابت کرسکتا ہے تجھے میرے ساتھ چلنا ہوگا ۔سالار اسکی بات کا محفوظ سمجھے بغیر جذباتی ہوا ۔
میں ڈی این نہیں کرواؤں گا سالار ۔ اگر میں تجھے کہوں کہ آیت کے ساتھ اپنا ڈی این کروا تو کیا تو مانے گا میری بات ۔۔۔۔۔؟
نہیں مانے گا نہ کیونکہ مجھے یقین ہے کہ وہ تیری بہن ہے ۔
اسی طرح سے مجھے بھی یقین ہے کہ سیرت میری بہن ہے اورسیرت کو سیرت ثابت کرنے کے لیے ہمارے پاس بہت ساری راستے ہیں
مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں ڈی این اے جیساگھٹیا کام کرنا چاہیے
ہممم بالکل ٹھیک کر رہے ہو تم میں ہی پاگل ہوں جو تمہارے پاس آیا میں تو بھول ہی گیا کہ تم تو پہلے ہی یقین کر چکے ہو کہ وہ سیرت ہے ہی نہیں
ارے تم لوگ تو پہلے ہی اسے مار چکے ہو زندہ تو وہ صرف میرے لئے ہے تم لوگ تو چھ مہینے پہلے ہی مار چکے ہو
لیکن وہ زندہ ہے میں خود ثابت کروں گا کہ وہ سیرت ہے بھاڑ میں جاؤ تم سب میں اکیلے اسے سیرت ثابت کر لو باہر نہیں ہیں مجھے تم لوگوں کی ضرورت وہ غصے سے کہتا راستے میں آئی ہر چیز کو ٹھوکر مارتا جا چکا تھا ۔
