339.6K
39

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Falsfa-e-Ishq Episode 7

Falsfa-e-Ishq by Mehrma Shab

تونے اسے کافی کے لئے ہاں کیوں کر دی

شاہ کے جاتے ہی سجیلہ اس کا سر کھا نے لگی

نینا عجیب سے انداز میں مسکرائی

نینا ملک کہتے ھیں مجھے جانی

جہاں لوگ سوچنا بند کرتے ھیں

میں وہاں سے سوچنا شروع کرتی ہوں

دیکھا میں نے کہا تھا نا

کہ یہ کچھ نا کچھ سوچ کر ہی کر رہی ہے

سحر نے برا سا منہ بنایا

لیکن بتا تو سہی تو کر کیا رہی ہے

سجیلہ بضد ہوئی

بتاؤں گی جان میری

لیکن ابھی نہیں

نینا نے اٹھتے ہوئے کہا جب کہ کانچ جیسی آنکھوں میں عجیب سی چمک تھی

اور وہ دونوں جانتی تھیں کہ اب اسے فورس کرنا بیکار تھا کیونکہ جب وہ ایک بار کہہ دیتی تو اس نے اب کچھ نہیں بتانا تھا

************

وہ سارے الفاظ کو نئے سرے سے ترتیب دے رھا تھا

حلانکہ وہ ہزاروں لوگوں سے بات کرتا تھا

وہ ایک طرح کی تبلیغ کرتا تھا لوگوں کو اللّه سے ملوانے کی کوشش کرتا تھا

وہ لفظوں کا جادو گر تھا

جب وہ بولتا تھا تو لوگ اس کے لفظوں کے طلسم میں کھو جایا کرتے تھے

لیکن یہاں معا ملہ کچھ اور تھا آج پہلی بار وہ لفظوں کو ترتیب دے رھا تھا

اس نے اپنی سیاہ آنکھوں پہ سیاہ چشمہ لگایا اور چابی اٹھا کر نکل گیا

***********

وہ اس کے سامنے بیٹھی تھی

ریڈ شرٹ اور بلیک ٹرائوذر میں بال ایک سائیڈ پہ ڈالے وہ بے نیاز سی بیٹھی تھی

شاہ نے کافی کا مگ اس کے سامنے رکھا

اصل میں میں آپ سے سوری کرنا چاہتا تھا

جس طرح ہم لوگوں کا سامنا ہوتا رہا ہے

تو مجھے لگا سچ مچ میں میرا قتل آپ پر واجب ہو جائے گا

اس نے بات شروع کی

نینا نے اپنے موبائل سے نظر اٹھا کر اسے دیکھا

وہ تو وقت بتائے گا مسٹر شاہ

وہ تکلف سے مسکرائی

ہہمم یہ بھی ہے

شاہ نے کافی کا گھونٹ بھرا “ویسے مجھے حیرت ہو رہی کہ آپ میرے بلانے پہ آگئی

حیرت تو مجھے بھی ہے

نینا نے بھی مگ اٹھا لیا

یہ دوپٹہ سر پہ رکھ لیا کریں

شاہ نے اس کے گلے میں لٹکے دوپٹے کی طرف اشارہ کیا

تو اپنے کام سے کام رکھ بس

نینا کا حلق کڑوا ہوا

مجھے تیری تبلیغ کی ضرورت نہیں

یار یہ تو کر کے مت بولا کرو

کتنا برا لگتا ہے

شاہ نے نیا نکتہ اٹھایا

نینا کا دل چاہا مگ اس کے سر پہ دے مارے

پر وہ ضبط کیے بیٹھی رہی

مجھے یہ آپ جناب پسند نہیں 😒

میں ایسی ہی ہوں

اس نے خالی کپ میز پر پٹخا

اس کا موڈ بگڑتا دیکھ کر شاہ نے انداز بدلا

چلو چھوڑو

میں آپ سے کچھ خاص بات کرنا چاہتا ہوں

لیکن سکون سے کسی ایسی جگہ جہاں آپ تسلی سے سن سکیں میری بات ❤

شاہ نے بہت سوچ کر لفظ ادا کیے

نینا جو اپنا موبائل لے کر بیٹھی تھی مسکرا دی

مجھے یہی امید تھی مسٹر شاہ 😂

اس نے زہر خند انداز میں کہا

آپ پلیز مجھے اپنا فون نمبر دیں گی میں آپ کو فون کر لونگا جہاں آپ کہیں گی میں آجاؤں گا ۔

شاہ ی بات پوری ہونے سے پہلے ہی وہ بول اٹھی “نہیں میں نہیں دے سکتی

شاہ نے کچھ کہنے کو منہ کھولا پر اس نے ہاتھ اٹھا کر روک دیا

“خیر ابھی تو مجھے دیر ہو رہی ہے اور میں تیرا کوئی لیکچر سننے کے موڈ میں نہیں ہوں

وہ جانے کو اٹھ کھڑی ہوئی

شاہ بس اسے دیکھ کر رہ گیا اس بارے میں

بعد میں بات کریں گے

اس نے جانے کو قدم بڑھا ئے

وہ کوئی عام لڑکی نہیں تھی

وہ پر سوچ نظروں سے اسے جاتا دیکھتا رہا

************

وہ بہت خوش تھی

سب جتنا اس نے سوچا تھا اس سے بھی بہتر ہو گیا تھا

مسٹر شاہ

ہاہاہاہا

اس نے قہقہ لگایا

وہ جانتی تھی اسے اب کیا کرنا تھا

بڑا عا لم بنا پھرتا ہے

وہ سن چکی تھی کہ شاہ تبلیغ کرتا تھا

لوگوں میں اس کی کافی شہرت ہو چکی تھی

لوگوں میں اس کی عزت تھی

وہ بہت ہی رکھ رکھاؤ والا تھا

وہ کسی سے فری نہیں ہوتا تھا

اس کی ایک امیج بن چکی تھی

لیکن وہ جانتی تھی

یہ سب دکھاوا تھا

بکواس تھا

وہ جو نقاب شرافت چہرے پہ چڑھائے ہوئے پھرتا تھا

وہ اس کے پیچھے دیکھ سکتی تھی

اسے لگتا تھا

وہ صرف لڑکیوں کے قریب جانے کا بہانہ تھا

اس کی اچھائی وغیرہ

اس نے سر جھٹکا

سب تیار تھا اسے بس ایک بٹن دبانا تھا

اس نے بٹن دبا دیا

اور کھل کر مسکرا دی

***********

وہ یونیورسٹی آیا تو سب اسے عجیب نظروں سے دیکھ رہے تھے

اور کچھ لوگ دبی دبی سرگوشیوں میں ہنس بھی رہے تھے

وہ سب کو دیکھتا اپنے دیپارٹمنٹ کی طرف آیا

اب اسے لوگوں کی نظروں سے الجھن ہونے لگی

تبھی زین تیزی سے اس کے قریب آیا

شاہ

ادھر آؤ

وہ اسے ایک طرف لے گیا

یہ دیکھو

اس نے اپنا موبائل سامنے کیا

شاہ نظر سکرین پر جم گئی

وہ ایک قدم پیچھے ہٹا

اسے کچھ سمجھ نہیں آئی

تو مڑ کر جانے لگا

زین پیچھے سے اسے بلا تا رہا مگر وہ رکا نہیں

راستے میں اسے سیفی ملا

بڑا بہت ہی بڑا ہاتھ ما رنے کے چکر میں ہو سائیں 😂

اس نے سنی ان سنی کر دی اور گیٹ سے نکلتا چلا گیا

دوسری طرف وہ بیٹھی تھی آنکھوں میں جیت کا نشہ لئے وہ بیحد خوش تھی

ہاہا اس نے زور کا قہقہ لگایا

مزہ آیا ؟

اس نے اپنے سب دوستوں کی طرف دیکھا

بہت 😘 سجیلہ نے نعرہ لگایا

وہ لوگ پھر سے وہی ویڈیو دیکھنے لگے جو نینا نے سب کو بھیجی تھی

جس میں شاہ اسے کافی پیش کر رہا تھا اور ساتھ ہی اس سے مزید بات کرنے کا بول رہا تھا اور نمبر مانگ کر اس نے اپنے تابوت میں آخری کیل خود ہی ٹھونک دیا تھا

ساتھ اس نے لکھا تھا

یہ ہے شاہ کی اصلیت

یہ اچھائی کا نقاب لگا کر صرف لڑکیوں کو اپنے قریب لانے کی کوشش کرتا ہے

دیکھو سب مرا سم بڑھانے کا یہ نیا طریقہ ہے 😂

شاہ کی عزت کا کافی نقصان ہو چکا تھا جس پر نینا بہت خوش تھی

***********

وہ اپنے کمرے میں لیٹا تھا حالت عجیب تھی

اس کی آنکھیں لال ہو رہی تھی

وہ ساری رات جاگتا رھا تھا

سب لوگ اسے کن نظروں سے دیکھ رہے تھے

اف اس نے مٹھی بھینچ کر زور سے بیڈ پر ماری

وہ کمرے سے باہر نہیں نکلا تھا

2 دن بیت گۓ تھے

سب نے کوشش کر دیکھی پر وہ باہر نہیں نکلا

اسے بس 2 کانچ جیسی آنکھیں یاد آ رہی تھی

وہ کہیں چھپ جانا چاہتا تھا

کہیں بھاگ جانا چاہتا تھا

اس کے خلوص کا اتنا مذاق اڑایا تھا اس لڑکی نے

اسے اتنا غصہ نہیں آرہا تھا جتنی تکلیف ہو رہی تھی

جتنا اسے دکھ ہو رہا تھا

***********

2 دیں گزر گۓ تھے پر شاہ یونیورسٹی نہیں آیا تھا

وہ اس کی شکل دیکھنا چاہتی تھی

پر وہ آ ہی نہیں رہا تھا

اس کی خوشی ابھی بھی ادھوری تھی اس کی شکل پہ 12 بجے دیکھے بغیر 😂

مشکلیں واقع اپنا وجود منوا کر چھوڑتی ہیں 💔