Falsfa-e-Ishq by Mehrma Shah NovelR50420

Falsfa-e-Ishq by Mehrma Shah NovelR50420 Falsfa-e-Ishq Episode 34

339.6K
39

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Falsfa-e-Ishq Episode 34

Falsfa-e-Ishq by Mehram Shab

سرخ رنگ کے عروسی جوڑ ے میں وہ کوئی جنت سے اتر ی حور لگ رہی تھی ❤

مہندی رنگے ہاتھوں سے لہنگا اٹھائے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی وہ اسٹیج پر تک آئی

اسے دیکھ کر دلہے میاں تو سانس لینا بھی بھول چکے تھے 😂

جس پر لڑکوں نے ایک زور دار نعرہ لگایا تھا

وہ شرمائی شرمائی سی اس کے پہلو میں بیٹھ چکی تھی

قسم سے مجھے نہیں پتہ تھا تم اتنی خوبصورت ہو آج پہلی بار دیکھا 😋

سیفی نے جھینپ کر اس کی طرف دیکھے بغیر سر گوشی کی

مطلب تم نے آج تک مجھے غور سے دیکھا ہی نہیں تھا 🙄

وہ بھی سامنے سے سحر تھی صد مے کے انداز میں بولی تو سیفی بھونچا رہ گیا

نہیں نہیں میرا وہ مطلب نہیں تھا 😐

وہ جلدی سے بولا

تمہارا مطلب کیا تھا میں تمہیں گھر جا کر بتاؤں گی

وہ تنک کر بولی

لیکن فلحال تعریف کے لئے شکریہ ☺

سحر نے ہلکا سا مسکرا کر کہا

کیا راز و نیاز ہو رہے ہیں دونوں میں 🤔

نینا نے پیچھے کھڑی سب سن رہی تھی

اور دل ہی دل میں ان کی باتیں سن کر ہنس رہی تھی بول پڑی

کچھ نہیں ہم بس یونہی ☺ سیفی نے مسکرا کر اسے دیکھا

میں سوچ رہا تھا کہیں تم لوگوں نے دلہن بدل تو نہیں دی 😯

یہ کہیں سے بھی سحر نہیں لگتی ظالموں میرے ساتھ کوئی دھوکہ تو نہیں کر رہے ہو نہ 🙁

آخری جملہ اتنی معصومیت سے اس نے بولا تھا کہ سب نے قہقہہ لگایا

سحر نے اسے گھورا جب کے نینا نے سحر کے کندھے پہ ہاتھ رکھا

نہیں جناب بدل تو نہیں لی بس ہماری دلہن ہے ہی اتنی پیاری کہ لگتا ہے تمہاری آنکھیں چندھیا گئی ہیں 😂

ہٹلر ویسے بات سہی ہے

میں نے چشمہ بھی لگا رکھا ہے پھر بھی میری پہچان میں نہیں آ رہی محترمہ 😂

اسفند نے بھی ٹکڑا لگایا

بس بس تم تو رہنے ہی دو تمہیں تو چشمے میں بھی بھینس بلی نظر آتی ہے یاد ہے نینا وہ ہماری کلاس کی سفینہ موٹی بھینس اسے تو وہ بھی سمارٹ نظر آتی تھی 😂

سجیلہ نے بھی حصہ لیا اس چھیڑ چھاڑ میں

خیر اب اتنی بھی نظر کمزور نہیں ہے میری 😁

بس آج سحر خاموش بیٹھی ہے نہ شرما رہی ہے اس لئے خوبصورت لگ رہی ہے ورنہ تو ہمیشہ پٹر پٹر کرتی رہتی ہے 😆

اسفند نے سحر کو چڑا یا

ہاں یار کیا روز یہ ایسے ہی دلہن نہیں بن سکتی ؟🤔

سیفی نے پر خیال انداز میں کہا

تاکہ چپ رہے 😂

سحر نے جل کر سیفی کو چٹکی کاٹی تھی

اسی ہنسی مذاق میں مولوی صاحب نکاح کے لئے تشریف لے آئے

اور یوں تھوڑی دیر میں سیفی اور سحر ایک دوسرے کے نام لکھ دیے گئے ❤

ہر طرف سے مبارک باد کی آوازیں بلند ہونے لگی سب لڑکیوں نے باری باری سحر کو گلے لگایا

اسفند اب تم۔ بھی کوئی اچھی سی لڑکی دیکھ کر شادی کر ڈالو ❤

نینا نے اسے مشورہ دیا

نہیں یار میرے خواب کچھ اور ہیں

ابھی تو جاب کے لئے باہر اپلائی کیا ہے

اگر چانس مل گیا تو شاید باہر ہی سیٹل ہو جاؤں میں پھر دیکھوں گا

لیکن تم بے فکر رہو جب بھی کروں گا شادی تمہیں ضرور بلاؤں گا بھلا ہٹلر دیدی کے بغیر میری خوشیاں کیسے مکمل ہو سکتی ہیں ❤😋

تم لڑکے لوگ کتنے خوش قسمت ہوتے ہو یار

اپنے خواب پورے کر سکتے ہو

اپنی مرضی سے فیصلہ لے سکتے ہو اپنی مرضی سے سانس لے سکتے ہو اپنی مرضی سے جی سکتے ہو 😐

کاش میں بھی لڑکا ہوتی 💔

سجیلہ نے اسے دیکھ کر آہ بھری

نینا اسے دیکھ کر رہ گئی

ابھی ایک گھنٹہ پہلے ہی سجیلہ کی مما یہ بات بول کر گئی تھیں کہ سجیلہ کو سمجھاؤ اب وہ بھی ہاں کر دے بہت اچھے رشتے آئے ہو ئے ہیں اس کے لئے

اس کی عمر نکلی جا رہی ہے اس کے بھائی بھی فکر مند ہیں اور بابا بھی بیمار رهتے ہیں وہ اس کا فرض ادا کرنا چاھتے ہیں اب ۔

ہر انسان اپنی اپنی زندگی میں بہت سارے مسا ئل کا شکار ہے

اور ہم میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کے مسا ئل نہیں سمجھ سکتا

نینا کو اپنے ماں باپ کا خیال آیا

وہ لوگ بھی ایسی ہی کچھ پریشانیوں کا شکار تھے 💔

سحر کی شادی سے واپسی پر اس کے دماغ میں زندگی کے اور بہت سے نئے پہلو اجاگر ہو چکے تھے

زندگی کو جتنے قریب سے وہ اب دیکھ رہی تھی اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا

انسان وہی دیکھتا ہے جو وہ دیکھنا چاہتا ہے کبھی کبھی ہم بہت کچھ دیکھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں کیونکہ ہم وہ دیکھنا نہیں چا ہتے ہوتے 💔✌

*******************

غم کیا ہے ؟

ایک کیفیت کا نام ہے

غم ڈپریشن کا ہی حصہ ہے

جیسے اداسی بھی ڈپریشن کا حصہ ہے

جیسا کہ ہم سب کو پتہ ہی ہے

کہ اللّه پاک نے قرآن پاک میں انسان کو زندگی کا ہر قاعدہ بتایا ہے

اگر ہم اس معاملے کو دیکھیں تو قرآن نے اس میں بھی ہماری رہنما ئی فرمائی ہے

تو بات ہو رہی تھی نا فرمانی کی

ایک بہت ہی دلچسپ اور حیران کن بات بتا نے جا رہی ھوں میں آپ کو

جس پر شاید آپ نے آج تک غور نہ کیا ہو

تو وہ یہ ہے کہ

قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ :

بَلٰی ٭ مَنۡ اَسۡلَمَ وَجۡہَہٗ لِلّٰہِ وَ ہُوَ مُحۡسِنٌ فَلَہٗۤ اَجۡرُہٗ عِنۡدَ رَبِّہٖ ۪ وَ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ ﴿۱۱۲﴾٪  13

سنو !جو بھی اپنے آپ کو خلوص کے ساتھ اللہ کے سامنے جھکا دے ۔ بیشک اسے اس کا رب پورا بدلہ دے گا ، اس پر نہ تو کوئی خوف ہوگا ، نہ غم اور اداسی ۔

پورے خلوص کے ساتھ مطلب پوری نیک نیتی کے ساتھ

اپنے آپ کو اللّه کے سامنے جھکا دے گا

اللّه کی رضا میں راضی ہو گا اللّه کے کیے پر شکر ادا کرتا رہے گا

اپنی ضد چھوڑ دے گا اور اکڑ، میں ، اور غرور ، نا فرمانی چھوڑ دے گا ❤

اس پر نہ تو کوئی خوف ہوگا نہ غم اور اداسی ✌

اس آیت میں اپنے اندر کے انسان کو۔ جھکانے کا ذکر کیا گیا ہے اپنے آپ کو رب کی رضا اور مرضی کے آگے جھکا دو

اپنے آپ کو اللّه کی فرما برداری میں جھکا دو

اپنے جھکنے کا مطلب ہوتا ہے

عاجز ہونا عاجزی اختیار کرنا

اس لئے انسان کو اپنے آپ کو اندر سے پاک کرنا ہوتا ہے ہر برائی سے

ہر نا فرمانی کو چھوڑ کر اپنے آپ کو عاجزی سے اللّه کے سامنے جھکا ئے رکھو گے تو آپ نہ کبھی غمگیں ہو گے

نہ کبھی اداس ہو گے اور نہ ہی کسی چیز کا خوف ہوگا آپ کو ❤

اب دوسری آیت کی طرف آتے ہیں

ایک جگہ اور ارشاد ہوا :

اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَوُا الزَّکٰوۃَ لَہُمۡ اَجۡرُہُمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ۚ وَ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ ﴿۲۷۷﴾

بیشک جو لوگ ایمان کے ساتھ ( سنت کے مطابق ) نیک کام کرتے ہیں نمازوں کو قائم رکھتے ہیں اور زکوۃ ادا کرتے ہیں ان کا اجر ان کے رب تعالٰی کے پاس ہے ان پر نہ تو کوئی خوف ہے ، نہ اداسی اور غم ۔

اب اس آیت میں دیکھیں بظا ہر دونوں میں زیادہ فرق نہیں ہے لیکن دونوں پے غور کریں تو فرق صاف ہے

اس آیت میں عمل کی طرف اشارہ کیا گیا ہے

یعنی نا فرمانی چھوڑ کر اپنے باطن کو صاف کر کے اللّه پر یقین رکھتے ہو ئے اس کی فرما برداری جو کرے گا

جو اللہ نے کرنے کا حکم دیا وہ کرے گا اور جس سے اللّه نے روکا اس سے رک جا ئے گا

جو اللّه کے احکام کے مطابق زندگی گزارے گا

سیدھے راستے پر چلے گا

اس کو نا کوئی خوف ہوگا نا غم نا اداسی

صرف دنیا میں نہیں آخرت میں بھی

وہ لوگ غم ،خوف ،اور،اداسی سے بچے رہیں گے ۔

مس صدف نے رک کر اپنی گھڑ ی دیکھی

پھر گو یا ہوئیں

آپ لوگوں نے دیکھا ہوگا

جو لوگ اللّه کے قریب ہوتے ہیں

اللّه کے احکامات کے مطا بق زندگی گزا رتے ہیں اللّه کی نا فرمانی نہیں کرتے نیک لوگ ہوتے ہیں وہ بہت پر سکون ہوتے ہیں

ان میں ایک ٹھہراؤ ہوتا ہے

وہ مشکل حالات میں بھی صبر اور شکر سے کام لیتے ہیں کڑے وقت میں بھی پر سکون رهتے ہیں

کیونکہ ان کو اللّه کی طرف سے صبر دیا جاتا ہے

اللّه کی رحمت سے ان کی مشکلیں حل ہو جاتی ہیں اللّه پاک ایسے لوگوں سے اپنا وعدہ نبھاتا ہے ان کے سکون کی وجہ یہی ہے کہ اللّه ان کو تا دیر پریشان نہیں رکھتا

زیادہ وقت تک غم میں نہیں رکھتا صبر دیتا ہے اللّه نے فرما دیا نا کہ نیک اور فرما بردار لوگوں پر نا کوئی خوف ہوگا نا غم نا اداسی

اور اللّه کا ہر وعدہ بیشک سچا ہے ❤

اور اس کے بر عکس جو لوگ اللّه کی نا فرمانی کرتے ہیں وہ ہمیشہ پریشان رهتے ہیں ان کو صبر نہیں عطا ہوتا جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ دکھی اور غم زدہ رهتے ہیں روتے دھوتے اور نا شکری ہی کرتے نظر آئیں گے آپ کو ایسے لوگ

ہر وقت کسی نا کسی چیز کے خوف میں مبتلا ہر وقت ڈپریشن میں ہر وقت اداس اور غمگین 💔

اللّه پاک نے ہر مشکل کا حل قرآن پاک میں رکھا ہے ہر چیز کا جواب اس میں موجود ہے ہر معاملے میں روشنی ڈالی گئی ہے اور نشان دہی کی گئی ہے ہمیں صرف اس کو سمجھنا ہے

ہمارے مسا ئل خود بخود حل ہو جائیں گے

میم صدف نے پین بند کر کے میز پر رکھا

باقی ہم کل پڑھیں گے ان شااللہ

وہ جو ہونقوں طرح حیران گم سم ہو کر بیٹھی تھی سجیلہ نے اسے ہلا یا

زندہ ہو ؟🙄

یہ میم نے کیا کہا 😯

نینا اب بھی حیران تھی ایسا تو اس نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا . . . . .

یہی تو مسلہ ہے کہ ہم ایسا سوچتے ہی نہیں اگر سوچتے تو ہم غمگین ہی کیوں ہوتے

سجیلہ اسے ساتھ لئے باہر کی طرف چلنے لگی

نینا یہی سوچتی رہی گھر آ کر بھی اس کا دماغ اسی میں لگا رہا

میم نے ٹھیک ہی کہا

ہم لوگ خود ہی غلطیاں کرتے ہیں اللّه کے بنا ئے دا ئروں سے باہر جاتے ہیں خود ہی اپنے پاؤں پر کلہا ڑی ما رتے ہیں اور پھر جب نتیجہ سامنے آتا ہے تو ہم کہتے ہیں ہماری زندگی عذاب ہے ہم اپنی قسمت کو دوش دیتے ہیں ہم روتے دھو تے ہیں اور اللّه سے شکوے کرتے ہیں 💔

جب کہ اس نے تو ہمیں پہلے ہی ہر چیز سے خبر دار کر دیا ہے اس نے تو پہلے ہی ہر راستہ ہمیں دکھا دیا ہے

یہ تو ایسی بات ہوئی کہ جب کوئی ہمیں کہے کہ اس راستے سے مت جانا آگے کنواں ہے وہ دوسرے راستے سے جاؤ وہ راستہ صاف ہے

پھر بھی ہم اسی غلط راستے سے جائیں اور جب کنویں میں گر جا ئیں تو اپنی قسمت کو کوسیں یا پھر زندگی کو برا بھلا کہیں یا اللّه سے شکایات کریں

یہ تو سراسر غلط ہے جب ہمیں بتایا گیا تھا کہ اس راستے نہیں جانا ادھر نقصان ہے تو ہم خود گئے نقصان کی طرف تو غلطی کس کی ہوئی ظاہر ہے ہماری ہوئی

جیسے غلطی نینا کی تھی 💔

جب اللّه کی نا فرمانی کی تو یہی ہونا تھا نا

وہ جس ڈپریشن کے دور سے گزر کر آئی تھی وہ جس درد اور تکلیف میں رہی تھی بس وہی جانتی تھی

اسے یہ سارا معاملہ سمجھ آگیا تھا

توبہ کرنے کے بعد اس کا غم کیسے ہلکا ہونے لگا اسے سمجھ آگیا

نا فرمانی چھوڑنے کے بعد اسے کیسے سکون ملنے لگا وہ سمجھ گئی تھی

اپنی زندگی سے ہر غلط چیز کو نکا لنے میں اسے کیسے صبر ملنے لگا وہ جان گئی تھی ❤

اور یہ بھی سمجھ گئی تھی اسے ھدایت کا راستہ کیسے دکھایا جا رہا تھا ❤

اس پے کرم ہونے لگا تھا

لیکن ابھی بھی کہیں کوئی کمی تھی 💔

ابھی بھی کہیں کوئی خلش باقی تھی

زندگی میں اکثر چیزیں ہمارے سامنے ہوتی ہیں کہیں ہمارے لاشعور میں چھپی ہوتی ہیں لیکن ہمارا شعور انکو اپنی گرفت میں نہیں لے پاتا اس کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہو رہا تھا ❤

مگر جستجو کی جس راہ پر اس نے قدم رکھ دیا تھا اسے یقین تھا اسے ہر اندھیرے سے نکال لیا جا ئے گا ✌❤

*****************

نینا کے پاپا نینا کی شادی کرنے کا سوچ رہے ہیں

اس کی بات پر توصیف کے تیزی سے فا ئل پر چلتے ہاتھ رک گئے

شادی 🤔

توصیف نے زیر لب دہرا یا

ہاں شادی اس کے لئے چند رشتے آئے ہیں

اور کرنی ہی ہے آخر ان لوگوں نے تم کب تک یوں چپ چاپ بیٹھے رہو گے 🙄

سجیلہ نے اسے گھرکا

تمہیں اس سے محبت ہے یا نہیں ؟

سجیلہ نے اسے سوچ میں ڈوبا دیکھ کر پوچھا

آف کورس یار محبت کرتا ھوں اس سے

اسے با عزت طریقے سے اپنانا چاہوں گا ❤

توصیف نے 2 ٹوک کہا

تو ٹھیک ہے پھر میں مما سے بات کروں گی تم بے فکر ہو جاؤ

سجیلہ اسے تسلی دیتی کمرے سے نکل گئی

اس نے فا ئل بند کر کے سائیڈ پہ رکھی اور کچھ سوچنے لگا

ایک اکڑو سی لڑکی کی کھڑی کھڑی تیز لال ہوتی ناک اس کے تصور میں ابھری 😋😍ہر دن تمہاری ڈانٹ سننے کو تیار ھوں میں ❤ہٹلر 😇

اپنی سوچ پر وہ خود ہی ہنس دیا

اسے ہمسفر بنا نے کا خواب اتنا خوبصورت تھا کہ وہ کھلی آنکھوں سے اس خواب کو دیکھ رہا تھا ❤

جانتی ہو ہٹلر میں نے آج تک تم سے اظہار محبت کیوں نہیں کیا ❤

میں چاہتا ھوں جب تم میرا نصیب بن کر میرے آنگن میں اترو تب میں تم سے پہلی بار یہ کہوں کہ مجھے تم سے بے انتہا محبت ہے اور آج سے نہیں بچپن سے ہے 😊

اور تب تمہارے چہرے پر جو دھنک کے رنگ بکھریں گے بس ان کو۔ دیکھنے کی۔ چاہ میں دل کو ہمیشہ روکے رکھا ہے میں نے 😍❤

اور مجھے یقین ہے وہ دن ضرور آ ئے گا 😍

وہ تصور ہی تصور میں اس سے باتیں کرتا جا رہا تھا

اور ڈھلتی شام اس دیوانے کی دیوانگی پر مسکرا رہی تھی ✌❤

******************

بیڈ پے چاروں طرف کتابیں بکھری تھی ۔

سائیڈ ٹیبل پہ رکھا موبائل جو بج بج کر تھک کر چپ ہو گیا تھا ۔

اس کے ساتھ رکھی اس کی گھڑی جو ٹک ٹک کر کے اپنے ہونے کا احساس دلا رہی تھی “

ساتھ ایک طرف پڑا اسکا والٹ جس میں سے ایک خستہ سی تصویر جھانک رہی تھی ۔

بیڈ کے درمیان میں وہ بیٹھا تھا بلیک شرٹ کے بازو چڑھائے سامنے کے 2 بٹن کھلے تھے سلکی سیاہ بال اسکی روشن پیشانی پہ بکھرے تھے ذہانت سے چمکتی آنکھیں مسلسل پڑھنے سے ہلکی گلابی ہو رہی تھیں اسکی کلائی میں بندھی کالی ڈوری بہت نمایاں تھی ❤

مگر وہ ہر چیز سے بے نیاز نوٹس بنانے میں مگن تھا ۔

اور جان شاہ اسے دیکھنے میں 😊

وہ سامنے صوفے پہ بیٹھی تھوڑی کے نیچے ہتھیلی ٹکائے ایک ٹک اسے دیکھ رہی تھی ❤

اوووووں ……

شاہ نے تھک کے زور سے انگڑا ئی لی ۔

بس کر دو شاہ تم تھک گۓ ہو 😑

جان شاہ نے اسے احساس دلایا

بس تھوڑا سا کام اور ہے 😊

وہ واپس سیدھا ہوا

اتنا کیوں پڑھتے ہو شاہ 🤔

وہ پوچھے بنا نا رہ سکی

بس مجھے شوق ہے 😍

شاہ نے کندھے اچکا ئے

تم نے کتنے سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا تھا شاہ ؟

14 سال کا تھا تب میں 😊

شاہ ہلکا سا مسکرایا۔

ایک بات پوچھوں شاہ ؟

ہاں پوچھو نہ

وہ بنا اسے دیکھے بولا

تم نے مجھے کیوں چنا اپنے لئے ؟

اس نے عجیب سا سوال کیا

بس تم مجھے اچھی لگی ❤

شاہ نے سادگی سے جواب دیا

جب کہ میں تمہارے جتنی پڑھی لکھی بھی نہیں ہوں 🙁

شاہ کا تیزی سے چلتا ہاتھ رکا اس نے سر اٹھا کر جان شاہ کو دیکھا

ایسے کیوں سوچتی ہو یہ جو 18 سال کی اتنی بڑی ایجو کیشن تمہارے سامنے بیٹھی ہے یہ تمہاری ہی تو ہے جان شاہ ❤😊

وہ محبت سے اسے دیکھنے لگا

ہاں شاہ پر پھر بھی🙄

وہ اٹھا چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا اس کے پاس آیا “

اس کا ہاتھ پکڑ کر بیڈ کے پاس لا یا ۔

یہ جو میری 18 سال کی ایجو کیشن ہے نہ

تم میرے لئے اس سب سے قیمتی ہو 😊❤

اس نے اپنی کتابوں کی طرف اشارہ کیا ۔

یہ سب میرا شوق ہے

لیکن تم میری محبت ہو ❤

اسکی ہلکی گلابی آنکھیں جان شاہ کے چہرے کا احاطہ کیے ہوئے تھیں اور گال میں پڑتا ڈمپل گہرا ہو کر جان شاہ کی خوش قسمتی پہ مہر لگا رہا تھا ❤

اور جان شاہ سوچ رہی تھی کہ وہ دنیا کی سب سے خوش قسمت لڑکی ہے 😊❤✌

اس کی گلابی آنکھوں میں دھواں سا بھر گیا

سارا منظر کہیں تحلیل ہو چکا تھا

وہ کمرے میں اکیلا بیٹھا تھا

سامنے پڑا صوفہ بالکل خالی تھا

اس نے ہاتھ بڑھا کر سائیڈ ٹیبل پر رکھی تصویر اٹھا لی

کانچ جیسی آنکھوں میں کتنی ہی دیر وہ نا جانے کیا ڈھونڈ تا رہا

اسکی سیاہ آنکھوں کے گوشے بھیگ چکے تھے 💔

اس نے آہستہ سے تصویر واپس رکھی اور وضو کرنے چلا گیا اذان ہو چکی تھی اسے مسجد جانا تھا

وضو کر کے اس نے شرٹ کے بازو نیچے کیے سامنے کا بٹن بند کیا آئینے کے سامنے کھڑے اس نے سر پر ٹوپی رکھی 2 روز قبل ہی اس نے اپنے لمبے بال کٹوا کر چھوٹے کروا ئے تھے

چھوٹے چھوٹے سیاہ بال ماتھے پر بکھرے ٹوپی سے جھانک رہے تھے

اس نے اپنے بال بالکل ویسے کٹوائے تھے جیسے نینا کو پسند تھے ❤

تمہیں پتہ ہے شاہ

تم سب سے زیادہ کب مجھے پیارے لگتے ہو ؟

ایک محبت بھری آواز اس کی سما عت سے ٹکرا ئی

کب ؟

اس نے تجسس سے پوچھا

جب تم وضو کر کے آتے ہو

اس وقت تمہارے گیلے بالوں سے پانی کے قطرے تمہارے چہرے سے ہوتے ہو ئے تمہاری داڑھی میں جزب ہو رہے ہوتے ہیں

تمہارے ما تھے پر بکھرے بال اور دھلا دھلا چہرہ مجھے دنیا کا حسین ترین منظر لگتا ہے اور تم دنیا کے حسین ترین مرد ❤😌

اس وقت میرا دل چاہتا ہے میں تمہیں ہمیشہ یونہی دیکھتی رہوں 😍

وہ آواز اسے اپنے حصار میں لینے لگی تھی اب اکثر اسے یہ آوازیں پریشان کرنے لگی تھیں اس سے پہلے تو ایسا کبھی نہیں ہوا تھا

نینا کی آواز کہیں پس منظر میں چلی گئی تھی

اس نے آہستہ سے گیلے چہرے کو چھوا دھیرے سے اپنی داڑھی پہ ہاتھ پھیرا

اس نے آئینے میں اپنی گلابی آنکھوں کو دیکھا

اسے ان میں صاف صاف نینا کا عکس دکھائی دے رہا تھا

اس نے گھبرا کر رخ پھیر لیا اور تیز تیز قدموں سے چلتا ہوا کمرے کا دروازہ پار کر گیا ✌

*******************

2 سال بیت گئے تھے نینا اس کے دل و دماغ سے نکل چکی تھی لیکن اب اچانک کیا ہوا کہ وہ اسے ہر بات پر یاد آنے لگی تھی

وہ اپ سیٹ رہنے لگا تھا

جب نینا اس کی زندگی میں آئی تھی تو وہ صرف اسے راہ راست پر لانا چاہتا تھا

لیکن پھر دھیرے دھیرے وہ اسے اچھی لگنے لگی اسے لگا شاید نینا جان شاہ بن کر اس کی زندگی میں عریشہ کی کمی پوری کر سکے پر بہت جلد اسے احساس ہو گیا کہ وہ نینا تھی عریشہ نہیں 💔

وہ غصے کی تیز تھی اور اس پر بھروسہ نہیں کرتی تھی اور اسے ہر وقت لڑنے جھگڑنے اور روک ٹوک کرنے اور تفتیش کرنے کی عادت تھی

جس سے شاہ کو سخت چڑ تھی وہ آزاد رہنے کا عادی تھا اور آزادی سے اپنا کام کرنا چاہتا تھا

اس نے حالات کنٹرول کرنے کی کوشش کی لیکن کچھ بہتر ہونے کی بجا ئے سب بگڑتا چلا گیا وہ تنگ آگیا تھا روز روز کی جھک جھک سے اس کے کام متا ثر ہو رہے تھے

وہ تلخ اور چڑ چڑا ہو تا گیا

اسے احساس ہوا کہ وہ لڑکی اس کے ٹائپ کی نہیں ہے وہ اس کے ساتھ کبھی خوش نہیں رہ سکتا اور نا ہی وہ اسے خوش رکھ پا ئے گا

اور اسے یہ بھی ڈر تھا کہ نینا کی شدت اور انتہا پسندی کی وجہ سے وہ اپنے مقصد سے بھٹک سکتا تھا

نینا اس کے اور اس کے اللّه کے بیچ آ سکتی تھی اور وہ نہیں چاہتا تھا کہ کوئی بھی اس کے اور اس کے اللّه کے بیچ آئے ❤

اس لئے اس نے نینا سے دوری کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ زیادہ مشکل بھی نہیں لگا اسے ۔

وہ کوئی ٹین ایج سر پھرا عاشق نہیں تھا جو اس کے عشق میں مرا جا رہا تھا

اور ویسے بھی اس وقت وہ نینا سے بہت ناراض تھا اس لیے چپ چاپ یہاں چلا آیا

اس نے سوچا تھا بعد میں وہ اس سے بات کر لے گا ہو سکتا ہے وقت کو ئی بد لا ؤ لا ئے تو جب تک وہ کورس مکمل کر کے واپس جاتا تو وہ اس کے بارے میں سوچ سکتا تھا لیکن اس کی نو بت ہی نا آئی

وہ شاہ سے بات ہی نہیں کرنا چاہتی تھی

اس نے اس کے بعد شاہ سے بات ہی نا کی تو پھر شاہ نے بھی کوئی کوشش نا کی

واپس جا کر دیکھا جا ئے گا سب

یہی سوچ کر وہ صرف اپنی ڈگری پر فو کس کیے ہو ئے تھا

لیکن کچھ دنوں سے۔ اچانک اسے نینا بہت یاد آ رہی تھی اور وہ بہت ڈسٹرب ہو رہا تھا

وہ بے چین رہنے لگا تھا

نا جانے اسے کیا ہو رہا تھا 💔

*******************

وہ دونوں اس وقت تجوید کی کلاس لے رہی تھیں جب سجیلہ کا موبائل بجنے لگا

میم مریم نے نا گوا ری سے اس کی طرف دیکھا پر بولی کچھ نہیں

سجیلہ نے فون کٹ کر دیا کلاس سے باہر آ کر اس نے فون کیا

اس کی امی نے بتایا کہ سجیلہ کے پاپا ہسپتال میں ہیں ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی

وہ شوگر کے مریض تھے اور ان کا بی پی بھی اکثر ہا ئی رہتا تھا

بی پی بہت زیادہ ہا ئی ہونے کی وجہ سے ان کو فوری ہسپتال لے جانا پڑا

سجیلہ اور وہ بھاگم بھاگ ہسپتال پہنچی تھیں💔

وہ اب خطرے سے باہر تھے

اسے دیکھتے ہی انہوں نے سجیلہ کو پاس بلایا

وہ ان کی اکلوتی بیٹی تھی لاڈلی اور ضدی ❤

ان کو اس کی بہت فکر تھی

اسے ساتھ لگا ئے کتنی ہی دیر وہ خاموش رہے پھر بولے

سجیلہ میں مرنے سے پہلے تمہیں دلہن بنا دیکھنا چاہتا ھوں بیٹا ❤

سجیلہ نے تڑپ کر سر اٹھایا

ایسا مت کہیں پاپا پلیز 😥

وہ رو دی

بیٹا مرنا تو ایک نا ایک دن ہے ہی پر یہ میری آخری خواھش سمجھ کر پوری کر دو

وہ نحیف اور بوڑھے نظر آ رہے تھے

آپ جیسا چاھتے ہیں۔ ویسا ہی ہوگا پاپا

میری طرف سے اب آپ کو کوئی شکایت نہیں ہوگی

سجیلہ نے روتے ہو ئے کہا

اور آخر اسے ہار ماننی ہی پڑی کبھی کبھی ہمارے لئے خود سے زیادہ دوسروں کی خوشی اہم ہو جاتی ہے 💔✌

*****************

اس نے قرآن پاک میں سے کچھ نوٹ بنا ئے

پھر ان سب میں سے کچھ خاص الگ کیے

سب سے پہلے اسے اپنے دل کو جاننا تھا کہ اسکا دل کس قسم کا ہے

اس نے لسٹ تیار کی

دل کی 13 اقسام

ﺩﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﻭﻩ ﺍﻗﺴﺎﻡ ﺟﻦ ﻛﺎ ﻗﺮﺁﻥ

ﻣﺠﻴﺪ ﻣﻴﮟ ﺫﻛﺮ ﮨﮯ

*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﺴﻠﻴﻢ😘 ﯾﮧ ﻭﻩ ﺧﺎﻟﺺ ﺩﻝ

ﮨﮯ ﺟﻮ ﻛﻔﺮ، ﻧﻔﺎﻕ ﺍﻭﺭ ﮔﻨﺪﮔﯽ ﺳﮯ ﭘﺎﮎ

ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ…

ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺸﻌﺮﺍﺀ، ﺍﻵﻳﺔ89:

*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻤﻨﻴﺐ😘

ﯾﮧ ﻭﻩ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ

ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺳﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﻛﺮﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﻃﺎﻋﺖ

ﻣﻴﮟ ﻟﮕﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ..

ﺳﻮﺭﺓ ﻕ، ﺍﻵﻳﺔ33:

*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻤﺨﺒﺖ😘

ﯾﮧ ﻭﻩ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ

ﺟﻬﻜﺎ ﮨﻮﺍ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﺍﻭﺭ ﺳﻜﻮﻥ ﻭﺍﻻ ﮨﻮﺗﺎ

ﮨﮯ…

ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺤﺞ، ﺍﻵﻳﺔ54:

*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻮﺟﻞ😘

ﯾﮧ ﻭﻩ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ

ﻧﯿﮑﯽ ﻛﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﯽ ﮈﺭﺗﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﺘﮧ

ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻗﺒﻮﻝ ﻛﺮﮮ ﮔﺎ ﻳﺎ ﻧﮩﻴﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ

ﺭﺏ ﻛﮯ ﻋﺬﺍﺏ ﺳﮯ ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﮈﺭﺗﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ…

ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻤﺆﻣﻨﻮﻥ، ﺍﻵﻳﺔ60:

*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﺘﻘﯽ😘

ﯾﮧ ﻭﻩ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ

ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻛﮯ ﺷﻌﺎﺋﺮ ﮐﯽ ﺗﻌﻈﻴﻢ ﻛﺮﺗﺎ ﮨﮯ…

ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺤﺞ، ﺍﻵﻳﺔ32:

*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻤﻬﺪﯼ😘

ﯾﮧ ﻭﻩ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ

ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻛﮯ ﻓﻴﺼﻠﻮﮞ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﺭﺍﺿﯽ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ

ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﻛﮯ ﺍﺣﮑﺎﻣﺎﺕ ﻛﻮ ﺑﻬﯽ

ﺑﺨﻮﺷﯽ ﻗﺒﻮﻝ ﻛﺮ ﻟﻴﺘﺎ ﮨﮯ…

*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻤﻄﻤﺌﻦ😘

ﯾﮧ ﻭﻩ ﺩﻝ ﮨﮯ

ﺟﺲ ﻛﻮ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﮐﯽ ﺗﻮﺣﻴﺪ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻛﮯ ﺫﻛﺮ

ﺳﮯ ﮨﯽ ﺳﻜﻮﻥ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ…

ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺮﻋﺪ، ﺍﻵﻳﺔ28:

*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﺤﺊ😘

ﯾﮧ ﻭﻩ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﻟﻠّٰﮧ

ﮐﯽ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻥ ﻗﻮﻣﻮﮞ ﻛﺎ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺳﻦ ﻛﺮ ﺍﻥ

ﺳﮯ ﻋﺒﺮﺕ ﺍﻭﺭ ﻧﺼﺤﻴﺖ ﺣﺎﺻﻞ ﻛﺮﺗﺎ ﮨﮯ…

ﺳﻮﺭﺓ ﻕ، ﺍﻵﻳﺔ37:

*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻤﺮﯾﺾ😘

ﯾﮧ ﻭﮦ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ

ﺷﮏ، ﻧﻔﺎﻕ، ﺑﺪﺍﺧﻼﻗﯽ ﺍﻭﺭ ﮨﻮﺱ ﻭ ﻻﻟﭻ

ﻭﻏﯿﺮﮦ ﺟﯿﺴﮯ ﺍﻣﺮﺍﺽ ﻣﯿﮟ ﻣﺒﺘﻼ ﮨﮯ…

ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻻﺣﺰﺍﺏ، ﺍﻵﻳﺔ32:

*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻷﻋﻤﻰ😘

ﯾﮧ ﻭﮦ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ

ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﻧﮧ ﺳﻨﺘﺎ ﮨﮯ، ﺍﺣﺴﺎﺱ ﺳﮯ

ﻋﺎﺭﯼ ﮨﮯ، ﺣﺘٰﯽ ﮐﮧ ﺍﻧﺪﮬﺎ ﮨﮯ…

ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺤﺞ، ﺍﻵﻳﺔ46:

*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻼﻫﻰ😘

ﯾﮧ ﻭﮦ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ

ﻗﺮﺁﻥ ﺳﮯ ﻏﺎﻓﻞ، ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺭﻧﮕﯿﻨﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ

ﻣﮕﻦ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ…

ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻻﻧﺒﯿﺎﺀ، ﺍﻵﻳﺔ3:

*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻵﺛﻢ😘

ﯾﮧ ﻭﮦ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺣﻖ

ﭘﺮ ﭘﺮﺩﮦ ﮈﺍﻝ، ﺍﺱ ﮐﯽ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﭼﮭﭙﺎﺗﺎ

ﮨﮯ…

ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺒﻘﺮﮦ، ﺍﻵﻳﺔ283:

*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻤﺘﻜﺒﺮ😘

ﯾﮧ ﻭﮦ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ

ﻣﺘﮑﺒﺮ ﺍﻭﺭ ﺳﺮﮐﺶ ﮨﮯ، ﺟﺲ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ

ﺩﯾﻨﺪﺍﺭﯼ ﭘﺮﮔﮭﻤﻨﮉ ﮨﮯ، ﺍﺱ ﻟﺤﺎﻅ ﺳﮯ ﯾﮧ

ﺩﻝ ﻇﻠﻢ ﻭ ﺟﺎﺭﺣﯿﺖ ﮐﺎ ﮔﮭﺮ ﮨﻮﮐﺮ ﺭﮦ

ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ…

وہ ابھی رب سے بہت دور تھی

اس کا دل ابھی

ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﺤﺊ:* تھا

وہ اپنے دل کو

ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻤﻄﻤﺌﻦ

بنانے کی کوشش میں تھی

اور اسے اپنے دل کو

ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻤﻬﺪﯼ

بنانا تھا ❤

وہ ایسا کیا کرے کہ وہ اللّه کے عزیز بندوں میں شامل ہو جا ئے 🤔

جس سے اس کے اور اللّه کے بیچ کا یہ فاصلہ مٹ جا ئے

اس کے پیارے بندوں کی خصو صیات اپنا کر اس کے اندر سے آواز آئی وہ سوچنے لگی

اللّه کی رضا میں راضی رہنے والے نبی کون تھے ؟

سب سے زیادہ ذکر قرآن پاک میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا آیا ہے

حضرت ابراہیم علیہ السلام

ایک خاص مقام رکھتے تھے کیونکہ جو قربانی انہوں نے دی اللّه پاک کے لئے کوئی نہیں دے سکا

انکی دعا قبول کی گئی ❤

“قربانی “

لفظ قربانی پر وہ چونکی تھی

قربانی محبت کا اہم جز ہے اسے اب اس پر کام کرنا تھا

اس نے قرآن کھولا

کچھ آیات پڑھنے کے بعد اسے مطلوبہ آیت مل گئی

فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَ انۡحَرۡ ؕ﴿۲﴾

پس تُو اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی کر ۔

وہ تھوڑی سی الجھ گئی تھی

کیسی قربانی ہو

جو اللّه کو راضی کر دے

کوئی ایسی چیز جو تمہیں سب سے زیادہ عزیز ہو اسے اللّه کے لئے قربان کرنا سب سے عظیم قربانی ہے

ایک بار پاپا نے کہا تھا ❤❤

وہ اس بارے میں مزید تحقیق کا ارادہ رکھتی تھی

کھانے کا ٹائم ہو گیا تھا اسے نیچے جانا تھا اس نے سب کچھ سمیٹ کر رکھا اور کمرے سے نکل گئی

******************

پاپا کے ایک دور کے کزن کے بیٹے کا رشتہ آیا تھا سجیلہ کے لئے وہ لوگ کب سے جواب کے انتظار میں بیٹھے تھے

گھر والوں کو رشتہ بہت پسند تھا لیکن سجیلہ ہاں نہیں کہہ رہی تھی

جیسے ہی اس نے کہا پاپا نے ان لوگوں کو گھر پر بلا لیا

ایک پر تکلف ڈنر پر آخر ان لوگوں کو ہاں بول دی گئی تھی

سب بہت خوش تھے اور خوش گپیوں میں لگے تھے وہ اپنے کمرے میں اکیلی بیٹھی تھی

دروازے پر ہلکی دستک کی آواز پر اس نے سر اٹھا کر۔ دیکھا

توصیف اسے دروازے پر نظر آیا

آجاؤ اندر

سجیلہ نے اسے اشارہ کیا

ایسے کیوں بیٹھی ہو ؟

وہ سامنے پڑے صوفے پر ٹکتے ہو ئے پوچھنے لگا

بس یونہی ….

سجیلہ نے سر جھکا لیا

تم۔ خوش نہیں ہو ؟

توصیف نے اسے غور سے دیکھا

اس سے کیا فرق پڑتا ہے توصیف 💔

سجیلہ زخمی سے انداز میں مسکرا ئی

ان سے بات کر لیں گے ہم تم پڑھتی رہنا وہ تمہیں نہیں روکیں گے اور لڑکا اچھا ہے ہمیں پسند آیا ہے وہ تمہیں ان شاءاللّه خوش رکھے گا دل خراب مت کرو ❤

وہ اسے سمجھا نے لگا

وہ ان کی لاڈلی بہن تھی

وہ بھلے ہی اس سے بڑی تھی پر پھر بھی وہ اس سے لاڈ اٹھواتی تھی

وہ اسے ہمیشہ خوش دیکھنا چاہتا تھا

اس نے ہر ممکن کوشش کی تھی مما کو منانے کی پر وہ لوگ کب تک اسے بیٹھا کر رکھتے

وہ چاہ کر بھی اس کے لئے کچھ نہیں کر پا رہا تھا 💔

کبھی کبھی ہم عجیب بے بسی کا شکار ہو جاتے ہیں چاہ کر بھی کسی بہت اپنے کے لئے کچھ نہیں کر پا تے 💔✌

*************************

اسے پھر سے ڈپ ریشن کا دورہ پڑا تھا 💔

وہ نماز پڑھنا چاہتی تھی پر۔ پرح نہیں پا رہی تھی اس چیز نے اسے پھر سے وحشت زدہ کر دیا تھا

وہ کب سے وہ کب سے اپنے کمرے میں بند ہو کر رو رہی تھی عینا 2 بر آئی تھی اور دروازہ بجا بجا کر چلی گئی تھی اس نے دروازہ نہیں کھولا تھا

اب کی بار مما آ ئیں تھی

اس نے دروازہ کھول دیا

بیٹا کیا ہوا

وہ۔ آگے بڑھیں

ممااللّه مجھ سے ناراض ہے 😥

وہ۔ بچوں۔ کی طرح مما سے لپٹ گئی

کیوں ناراض ہے ؟

مما اسے ساتھ لگا کر تھپک رہی تھیں

کیونکہ میں نے غلطی کی وہ روئے جا رہی تھی

کونسی غلطی ؟

مما نے اس کے بال سہلا ئے

کونسی غلطی ؟

وہ سوچنے لگی اس کا دماغ خالی ہو۔ چکا تھا

کون سی صرف کون سی یا پھر کون کون سی غلطی کی تھی اس نے

کوئی ایک غلطی ہوتی تب نا

اسے پھر سے نئے سرے سے اپنی غلطیاں گننے کی ضرورت تھی اور ان کا کفارہ ادا کرنے کی ضرورت تھی 💔

اسے ابھی وہ سبق کہاں حاصل ہوا تھا جو اس سب سے اسے ہونا تھا 💔

وہ ابھی بھی مین غلطی نہیں سمجھی تھی اور نا ہی اس کا حل ڈھونڈ پا ئی تھی

اسے اور پتہ نہیں کتنی مسافت طے کرنی تھی

اللّه تک جانے کے لئے 💔

کبھی کبھی کچھ مسا فتیں بہت لمبی ہو جاتی ہیں اتنی لمبی کہ ہمارے پاؤں کے ساتھ ساتھ ہماری روح بھی تھک جاتی ہے 💔✌😥