Falsfa-e-Ishq by Mehrma Shah NovelR50420

Falsfa-e-Ishq by Mehrma Shah NovelR50420 Falsfa-e-Ishq Episode 25

339.6K
39

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Falsfa-e-Ishq Episode 25

Falsfa-e-Ishq by Mehrma Shah

تا حد نگاہ صحرا ہی صحرا پھیلا تھا

دور دور تک کوئی جان دار دکھائی نا دیتا تھا

سورج مانو سر پر اتر آیا تھا

ننگے پاؤں گرم ریت پر وہ یہاں وہاں دوڑ رہی تھی

اس نے خشک ہونٹوں پہ زبان پھیری

حلق میں کانٹے سے اگ آئے تھے

وہ بے سائبان صحرا میں کھڑی تھی 💔

اس کی آنکھ کھلی

اس کا گلا سوکھ رہا تھا

قدموں کی چاپ سن کر وہ چونک کر حال میں واپس آئی

یہ خواب کل رات اس نے دیکھا تھا

کیا وہ بے سا ئبا ن ہونے والی تھی ؟

نینا …..

آواز پر اس نے مڑ کر دیکھا

سجیلہ سامنے کھڑی تھی

اسے دیکھ کر وہ تیزی سے اس کے قریب آئی

سجیلہ نے آگے بڑھ کر اسے گلے لگایا ❤

نینا کی آنکھ سے ایک آنسو ٹوٹ کر گرا 💔

سب ٹھیک ہو جائے گا نینا 😘

سجیلہ نے اس کی پیٹھ تھپکی

سجیلہ پاپا 😥

وہ ٹھیک ہو جائیں گے نینو

پریشان مت ہو

سجیلہ نے اسے تسلی دی

وہ کتنی ہی دیر سجیلہ کے ساتھ لگی خود کو تسلی دیتی رہی

اسے لگا اس میں ایک نئی ہمت آگئی ہے ❤

سچ کہتے ہیں زندگی میں کسی سچے دوست کا ہونا آپ کے آدھے دکھ ختم کر دیتا ہے

سجیلہ اس کی ایسی ہی دوست تھی ❤

انکل اب کیسے ہیں ؟

آواز پر وہ مڑی

انسپکٹر توصیف پر نظر پڑتے ہی وہ سنبھل کر سیدھی ہوئی

توصیف نے غور سے اسے دیکھا

گرے کلر کے سادے سے کاٹن کے سوٹ میں وہ خاصی تھکی تھکی لگ رہی تھی

اس کی کانچ جیسی آنکھیں گلابی ہو رہی تھی

توصیف کے دل کو کچھ ہوا

دیکھتے ہیں آؤ اندر چلتے ہیں وہ مڑ کر چلی

وہ دونوں اس کے ساتھ ساتھ آ رہے تھے

سجیلہ نے مجھے بتایا سب

توصیف ساتھ چلتے چلتے پوچھنے لگا

پاپا کو ہوش آجائے پھر دیکھتے ہیں انسپکٹر کیا کرنا ہے

ہمم ان کا بھی کوئی علا ج کر لینگے پریشان نا ہو تم ❤

وہ چلتے چلتے بولا

وہ سوچ رہی تھی جو لوگ اللّه سے نہیں ڈرتے ان کا بھی کوئی علاج ہو سکتا ہے بھلا ؟💔

*********************

وہ ساری رات نہیں سو پائی تھی

وہ مسلسل شاہ کو۔ فون کر رہی تھی مگر وہ فون اٹھا نہیں رہا تھا

اس نے میسج بھی کیے پر کوئی جواب نا آیا

اسے سب سے زیادہ اس کی ضرورت تھی اور وہ نہیں تھا 💔

اور یہ نئی بات نہیں تھی اب اکثر ہی ایسا ہوتا اسے جب جب شاہ کی ضرورت ہوتی وہ نہیں ہوتا تھا 💔

اس نے رات سے کچھ نہیں کھایا تھا

بھیا اسے ناشتہ کروانا چاہ رہے تھے پر وہ کھا نہیں رہی تھی

پاپا اب ٹھیک ہیں نینا کھا لو

بھیا نے پیار سے بچوں کی طرح اسے پچکارا

ان لوگوں کو میں چھوڑوں گی نہیں بھیا

اس نے آخر زبان کھولی

اس کا خون کھول رہا تھا

انہیں ہم چھوڑ بھی کیسے سکتے ہیں بھلا

بھیا نے اسے تسلی دی

مما الگ سے پریشان تھیں

ہمیں ہمت نہیں ہارنی نینا

ابھی تو یہ ابتدا ہے برے وقت کی

اس سے بھی مشکل وقت آ سکتا ہے

ہمیں مل کر اس وقت کا مقابلہ کرنا ہوگا

بھیا نے اسے سمجھایا

ہم ہر طرح کے وقت کے لئے تیار ہیں بھیا ❤

اس نے ایک عزم سے کافی کا مگ اٹھایا

انسان کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہرا سکتی

جب تک وہ خود ہار نا مان لے ✌❤

*********************

اس کا موبائل کب سے بج رہا تھا پر وہ اٹھا نہیں رہا تھا

وہ پب جی کھیلنے میں مصروف تھا

چارج پر لگا موبائل اس نے اٹھانے کی زحمت نہیں کی تھی

اور پھر پتہ ہی نا چلا وہ کب سو گیا

صبح جب موبائل دیکھا تو نینا کی بہت ساری کالز آئ ہوئی تھیں

اور میسج بھی

اف میں نے دیکھا ہی نہیں 💔🕵

اسے افسوس ہوا

پر اب کیا ہو سکتا تھا

اس نے میسج کیا

کہاں ہو اب ؟

لیکن کوئی جواب نا آیا

وہ انتظار کرتا رہا پھر اٹھ کر باہر نکل گیا

اسے مما کے ساتھ کہیں جانا تھا

اس جذباتی لڑکی کی دیوانگی سے اب اسے خوف آنے لگا تھا

ہر چیز ایک توازن میں ہی اچھی لگتی ہے

اگر توازن نا رہے تو چیزیں ہوں یا رشتے بکھرنے میں دیر نہیں لگتی ✌

********************

پاپا گھر آ چکے تھے

اب ان کی حالت کافی بہتر تھی

پر اب بھی وہ لوگ ان کے سامنے کچھ بھی کہنے سے کترا رہے تھے

وہ ٹائم نکال کر سجیلہ کی طرف آگئی تھی

اسے اس کی فکر تھی آج کل وہ کافی اداس رہتی تھی

اس نے اپنی محبت کھوئی تھی نینا اس کا دکھ سمجھ سکتی تھی

وہ ہر طرح سے اس کی دلجوئی کرنے کی کوشش کرتی

لیکن کچھ ازیتیں جسمانی نہیں روحانی ہوتی ہیں جو نظر تو نہیں آتی لیکن اندر ہی اندر انسان کو کھا جاتی ہیں 💔

وہ چاہتی تھی سجیلہ کو ٹائم دے اسے اکیلا نا چھوڑے حالات ایسے ہو گئے تھے کہ وہ خود بھی پریشان تھی

پھر بھی آج وہ آ ہی گئی

سجیلہ ابھی تک سو رہی تھی

اس نے آتے ہی کمبل اس کے اوپر سے کھینچا

اٹھ میڈم

سجیلہ نے اس افتاد پر جھٹ سے آنکھیں کھول کر۔ دیکھا

نینا کو دیکھ کر اس نے واپس سر تکیے پر ڈال دیا

صبح صبح 🙄

ہاں صبح صبح اب اٹھ ہمیں سحر کو بھی لینا ہے ساتھ اور آج ہم ایک ساتھ وقت گزاریں گے ❤

نینا نے اسے بازو سے پکڑ کر کھینچا

نہیں نینا میرا دل نہیں چاہ رہا تم لوگ کرو انجوا نے

سجیلہ نے بازو چھڑ وایا

بالکل نہیں تم ساتھ چل رہی ہو اور بس

اب اٹھ جاؤ ورنہ میں خود تمہیں نہلا دوں گی 😋

نینا نے مسکراہٹ دبائی

سجیلہ اسے گھور کر رہ گئی

تجھ میں کبھی تمیز نہیں آ سکتا نینا قسم سے

وہ بڑ بڑ کرتی اٹھی

نینا بے اختیار ہنسی

سچ کہا

جلدی آنا میں انتظار کر رہی ہوں

اسے جاتا دیکھ کر نینا نے تکیہ گود میں رکھا اور اپنا موبائل نکالا

اس نے سحر کو میسج کیا اور آدھے گھنٹے بعد وہ تینوں ساتھ ساتھ ایک آئس کریم پارلر میں بیٹھی تھیں

آج ہم پان کھائیں گے

نینا نے چمچ منہ میں رکھتے ہوئے سجیلہ کو دیکھا

اب پان میٹھا نہیں لگتا یارا

سجیلہ نے کپ میں چمچ چلاتے ہوئے کہا

اوہ کم آن یار

ہم اس میں اضافی میٹھا ڈلوا لیں گے

سحر نے ہنستے ہوئے کہا

تجویز اچھی ہے 😋

نینا نے سر ہلایا

بس ہم لوگ چل رہے ہیں پان شاپ باقی میں کچھ نہیں جانتی

اس نے فیصلہ کن انداز میں کہہ کر کپ رکھا چنڈال عورت اس دن ہمیں زبر دستی ٹھنسوایا تھا تونے اور تھو کنے بھی نہیں دیا تھا یاد ہے نا 😏

نینا نے اسے یاد دلایا

آج ہم تجھے تھوکنے نہیں دیں گے اپنا حساب بھی تو برابر کرنا ہے نا ہم نے 😉

سحر نے قہقہہ لگایا

سجیلہ بھی یاد کر کے ہنس دی

کچھ دیر بعد وہ لوگ پان شاپ پہ تھیں

آج انہوں نے مزے سے پان کھایا اور بہت ساری یادیں تازہ کی ❤

یہ ان کی زندگی کا یادگار دن تھا ❤

اور کچھ پل اتنے خوبصورت ہوتے ہیں کہ جی چاہتا ہے زندگی یہیں تھم جائے اور ہم انہی لمحوں میں قید ہو جائیں ❤✌

********************

آپ کو پتہ ہے اللّه جی

آپ کا لاڈلا اب مجھ سے معزرت بھی نہیں کرتا 💔

مجھے نظر انداز کرتا ہے اور اس بات پر اسے کوئی احساس بھی نہیں ہوتا 💔

آپ اسے سمجھا ئیں نا

وہ آج پھر اللّه پاک سے اس کی شکایت کر رہی تھی

بہت ساری باتیں کرنے کے بعد وہ اٹھی

اسے یقین تھا اللّه پاک اس کی بات نظر انداز نہیں کریں گے ❤

وہ ضرور شاہ کو سمجھائیں گے

وہ اسے ٹھیک کر دیں گے

وہ اسے پہلے جیسا بنا دیں گے

وہ سب ٹھیک کر دیں گے ✌

اللّه پاک تو سب کے ہیں نا

وہ تو میرے بھی ہیں وہ ضرور کچھ نا کچھ کریں گے وہ مجھے نا امید نہیں کریں گے ❤

وہ قرآن پاک اٹھا کر لائی اور پڑھنے لگی ❤

آج جمعہ تھا اس کی عادت بن گئی تھی اب وہ جمعے کو کوئی کام نہیں کرتی تھی بس فری ہو کر قرآن پاک پڑھنے بیٹھ جاتی تھی جب جمعہ کی نماز کا ٹائم ہوتا تب اٹھتی نماز پڑھ کر پھر قرآن پاک پرھنے لگتی ❤

وہ روز تہجد کے وقت اٹھتی نماز پڑھ کر قرآن پاک پڑھنے لگتی جب اذان ہوتی تو فجر پڑھ کر سوره یسین پڑھتی پھر تسبیح کرتی پھر دن کا آغاز کرتی ❤

وہ ساری نمازیں پڑھتی رات کو سونے سے پہلے سورہٴ ملک پڑھتی

اس کی زندگی ایک نئے زاویے میں ڈھلنے لگی تھی پر وہ ہر نماز میں شاہ کو مانگتی تہجد میں بھی ❤

اسے لگتا اللّه پاک اسے خالی نہیں لوٹا ئیں گے

لیکن اللّه پاک بہتر جانتا ہے کہ اس کے بندے کو کس وقت کیا دینا ہے اور کیا نہیں دینا ❤✌

*****”****************

اب کیا کیا جائے ؟

پاپا کے کمرے میں سب لوگ جمع تھے اور سوچ رہے تھے کہ اب کیا کرنا ہے

پاپا ہمیں ان لوگوں کے خلاف کا روائی کرنی چاہیے بھیا نے اپنا مشورہ دیا

بھیا ٹھیک کہہ رہے ہیں پاپا ہمیں کچھ تو کرنا چاہیے

نینا بھی منہ کھولا

بیٹا جن لوگوں کو رشتوں کا پاس نا ہو ان کو ہم کیا کہہ سکتے ہیں

اور ویسے بھی جب انسان میں ایمان ختم ہو جا ئے تو پھر دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے جھوٹا نہیں کر سکتی کیونکہ جب غلط اور صحیح کا فرق نا رکھا جائے تو پھر جیسے مرضی جیتو کوئی فرق نہیں پڑتا ان لوگوں کو

پاپا نے دکھے دل سے کہا

تو پھر ؟

سب نے پاپا کو دیکھا

پھر کچھ نہیں میں سب کچھ اللّه پہ چھوڑتا ہوں اگر ان لوگوں نے مجھ سے کوئی بھی دغا کیا ہے تو اللّه دیکھ لے گا وہ بہتر انصاف کرنے والا ہے ❤

باقی ان سے بات کرتے ہیں اگر کچھ مل گیا تو ہمارے پاس جو بنک میں پیسے ہیں اور یہ گھر

اتنا کہہ کر پاپا چپ ہو گئے

ہم یہ گھر بیچ دیں گے ؟

بھیا نے بات سمجھ کر مکمل کی

ہاں

پاپا نے آہ بھر کر سر ہلا یا

سب نے حیرت سے ملک توقیر کو دیکھا

پھر ہم رہیں گے کہاں ؟

عینا نے پاپا سے پوچھا

ہم کسی چھوٹے گھر میں شفٹ ہو جائیں گے کچھ عرصے لئے کے نینا بھی بات سمجھ چکی تھی

ان سب پیسوں سے ہم نیا بزنس شروع کریں گے کچھ پیسے ہم لون لے لینگے

سب ٹھیک ہو جائے گا

پریشان مت ہو تم لوگ ❤

پاپا نے ان کو تسلی دی

پاپا ہم پریشان نہیں ہیں انشاءللہ سب ٹھیک ہو جائے گا

بھیا نے ان کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھا ❤

بیٹا جب میں بیرون ملک گیا تھا تو سب ایسے بھی تھا

مجھے وہاں کام کرنے کی تلاش کرنے میں وقت لگا

اس بیچ مجھے بہت مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا

ایک وقت ایسا بھی تھا جب نا میرے پاس نوکری تھی نا پیسہ

جو دوست مجھے ساتھ لے کر گیا تھا اس کے ساتھ رہتا اس کی جیب سے کھاتا

لیکن آخر کب تک ایک دن اس نے مجھ سے کہا ملک کوئی کام کر ایسےنہیں چلے گا

مجھے بہت محسوس ہوا میں باہر جا کر نوکری ڈھونڈنے کی کوشش کرنے لگا اس بیچ ایک دن ایک آدمی نے مجھ سے کہا مزدوری کرو گے ؟

میں نے کہا ہاں

یوں میں اس کے ساتھ مزدوری کرنے پہنچ گیا سارا دن مزدوری کرتا رہا شام کو جب میں گھر آیا تو پیسے چپ چاپ دوست کے ہاتھ پہ رکھے کہ کرایہ دے دینا اس نے پوچھا کہاں سے لئے تو میں نے کہا ایک کام مل گیا تھا

میں نہا کر لیٹ گیا

جب کھانا کھانے لگے تو اس نے مجھے بلایا اور جب میں کھانا کھانے لگا تو مجھ سے کھایا نا گیا جب اس نے کہا کھانا کیوں نہیں کھاتا ؟

تو میں نے ہاتھ آگے کر دیے اس نے میرا ہاتھ پکڑ کر دیکھا تو میرے ہاتھوں پہ چھالے پڑے ہوئے تھے 💔

اور جگہ جگہ پر زخم ہو گئے تھے 💔

اس نے بے اختیار مجھے سینے سے لگایا

اس کی آنکھیں بھر آئی اور ساتھ میری بھی 😊

اس نے کہا بس نہیں جانا کل سے میں خود دیکھ لونگا سب جب تک تجھے نوکری نہیں ملتی ❤

پھر اس نے اپنے ہاتھوں سے مجھے کھانا کھلایا

جلد ہی مجھے نوکری مل گئی اور پھر دن رات کی محنت اور لگن سے میں نے یہ سب بنایا

یہ بول کر پاپا نے اپنی آنکھوں کی نمی صاف کی پھر سب کو دیکھ کر مسکرائے

وہ وقت بھی دیکھا ہے اور پھر وہ وقت بھی جب پیسوں پے سوتا تھا میں ❤

پیسوں میں کھیلتا تھا میں

کوئی بات نہیں بیٹا ہر عروج کو زوال ہوتا ہے

اور ہر زوال کو عروج انشاءللہ وقت پھر پلٹے گا ❤

بس تم سب ہمت نہیں ہارنا

انہوں نے بھیا کے ہاتھ پر دوسرا ہاتھ رکھا

نینا نے بھی اپنا ہاتھ ان کے ہاتھ پر رکھا

ہمت رکھیں گے پاپا ہم سب فکر نا کریں ہم سب ساتھ مل کر سب ٹھیک کر لیں گے 😊❤

زوہا بھی پاس آگئی تھی اور مما باقی سب بھی

سب نم آنکھوں سے مسکرائے تھے ❤

زندگی جتنی بھی مشکل ہو لیکن وہ کہیں نا کہیں سے اپنی خوبصورتی کا احساس ضرور دلاتی ہے 😊✌

*********************

آج اس کا بہت دل چاہ رہا تھا شاہ سے بات کرے اس نے اسے میسج کیا

جانتی تو تھی جواب بہت دیر سے آنا ہے

پھر بھی اس نے میسج کر دیا

بہت دیر بعد اس کا جواب آیا تھا

وہ موبائل کو دیکھے گئی

سمجھ میں نہیں آرہا تھا کیا کہے

کیا تم مجھے سوره یٰس سنا سکتے ہو ؟

اس نے سوال کیا

کچھ دیر بعد جواب آیا

ہاں کیوں نہیں

تو سناؤ

نینا نے فرمائش کی

ٹھیک ہے کال کرو

شاہ کے کہنے پر اس نے کال کی

شاہ کی خوبصورت آواز ہر چیز کو اپنے حصار میں لینے لگی ❤

اس نے یٰس پڑھنی شروع کی

نینا نے آنکھیں بند کر لی

وہ ہمیشہ اس سوره کو سننا چاہتی تھی ❤

وہ ہمیشہ اسی انسان کے منہ سے سننا چاہتی تھی

اس کے آنسو گرنے لگے

اس کا دل ہلکا ہونے لگا

جب یٰس ختم ہوئی تو اس نے کال بند کر دی

اور آنکھیں بند کر کے لیٹ گئی

اسے وہ ساری صبح یاد آئی جب وہ اسے یٰس سنایا کرتا تھا ❤

وہ بس اس میں پہلے والے شاہ کی جھلک دیکھنا چاہتی تھی

اس کے لئے وہ کتنے جتن کرتی

کبھی اسے پرانے شاہ کی کوئی جھلک نظر آ جاتی تو وہ خوش ہو جاتی

اور کبھی اسے مایوسی ہوتی

وہ نئے شاہ کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کرنے لگی تھی اب

اسے وہ کسی صورت بھی کھونا نہیں چاہتی تھی

اس کے لئے اتنا ہی کافی تھا کہ وہ اس کے سامنے رہے اور چلو کبھی کبھی ہی بات کر لے ❤

وہ جو ہر چیز ضد سے حاصل کرنے کی عادی تھی اب اس نے ضد کرنا چھوڑ۔ دی تھی

اب اس نے صبر کرنا سیکھنا شروع کر دیا تھا

شاہ اکثر کہتا تھا

صبر کرنا سیکھو بہت کام آئے گا

وہ کہتا

بہت غلطیاں کرتی ہو تم یار

اور وہ ہنس پڑتی وہ کبھی بھی شاہ سے کہہ نا پائی کہ وہ جان بوجھ کر غلطیاں کرتی ہے تاکہ شاہ اسے ٹوکے اسے ڈانٹے اسے اچھا لگتا جب وہ غصّے میں اپنی روشن پیشانی پر بل ڈال کر اسے ڈانٹتا ❤

وہ اسے دیکھتی رہتی ❤

وہ اسے سمجھاتا وہ سنتی رہتی

وہ اکثر کہتا بچپنا کب جائے گا تمہارا 🙄

اور وہ کہتی کبھی بھی نہیں میں تو ایسے ہی رہنا ہے

ہر انسان کے اندر ایک بچہ چھپا ہوتا ہے کچھ لوگ اسے اندر دبا کر رکھتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں کر سکتی 😋😏

اب وہ ان ساری باتوں کو بس یاد ہی کر سکتی تھی کیوں کہ اب شاہ کے پاس ان ساری باتوں کے لئے ٹائم ہی کہاں ہوتا تھا 💔

وہ آنکھیں بند کیے خود ہی یاد کر کر کے مسکرا رہی تھی

آنکھوں کے گوشوں سے پانی بہہ بہہ کر کانوں میں بھرنے لگا تھا پر وہ ہر چیز سے بے نیاز تھی اسے تو شاہ کی یادوں سے بھی پیار تھا ❤

اسے شاہ کے نام سے پیار تھا

اسے شاہ کے خیال سے پیار تھا ❤

اسے شاہ کی ہر بات سے پیار تھا

اسے شاہ کی چاہ سے پیار تھا ❤

اسے اس کی خوشبو سے پیار تھا ❤

اسے شاہ کے سا ئے سے بھی پیار تھا ❤

اسے شاہ کے غصّے سے بھی پیار تھا ❤

اسے شاہ کی ہر ادا ہر انداز ہر بات سے پیار تھا ❤

اسے تو اس کی بے رخی سے بھی پیار تھا ❤

اور محبت تو صرف دیوانوں کا ہی کام ہے ہوش والے کہاں اس کی رمز سمجھتے ہیں 😊❤

************************

ان لوگوں کا گھر نیلام ہو چکا تھا وہ لوگ ایک چھوٹے سے گھر میں شفٹ ہو چکے تھے

تایا لوگوں نے پاپا کو کچھ پیسے دیے تھے

سارے روپے جمع کر کے پاپا اور بھیا نے پھر سے چھوٹا سا بز نس شروع کیا تھا

زوہا نے بیو ٹیشن کو رس کر رکھا تھا اس نے گھر میں چھوٹا سا پار لر کھول لیا

زندگی پھر سے رواں دواں ہو چکی تھی ❤

وہ لوگ حالات کا مقابلہ کر رہے تھے

اس بیچ سب نے اس کا بہت ساتھ دیا

اس کے دوست سب اس کا ساتھ دیتے رہے

وہ خود کو بہت خوش قسمت مانتی تھی ❤

اس بھاگ دوڑ میں ان لوگوں کو کافی وقت لگ گیا

اس بیچ وہ بہت مصروف رہی

اور سارے کاموں سے دور رہی

فیس بک پر بھی وہ کم جاتی

شاہ سے بھی اب اسے کچھ پوچھنے بتا نے کا ٹائم نا ملتا

وہ جو پہلے ہی اس سے کافی دور ہو گیا تھا 💔

اب خود شاہ کو میسج کرتی تو کرتی ورنہ وہ اسے میسج نا کرتا 💔

وہ اب پیج پر اور گروپ پر بھی دھیان نا دے پاتی

اسے کسی چیز کا کوئی علم نا تھا

کیا ہو رہا ہے اور کیا نہیں

وہ بس فلحال زندگی سے 2/ 2 ہاتھ کرنے میں لگی تھی ✌

ہمارے زندگیوں میں طوفان آجاتے ہیں اور ہمیں پتہ بھی نہیں ہوتا 😊

جب تک خبر ہوتی ہے تب تک طوفان گزر چکا ہوتا ہے بس اس کی تباہ کا ریاں باقی رہتی ہیں

جو ہماری زندگی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بنجر کر دیتی ہیں 💔✌