Falsfa-e-Ishq by Mehrma Shah NovelR50420

Falsfa-e-Ishq by Mehrma Shah NovelR50420 Falsfa-e-Ishq Episode 28

339.6K
39

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Falsfa-e-Ishq Episode 28

Falsfa-e-Ishq by Mehram Shah

وہ گھر آ چکی تھی لیکن وہ نینا ملک نہیں تھی نینا جانے کہاں کھو گئی تھی 💔

وہ سارا وقت اپنے کمرے میں پڑی رہتی زیادہ وقت روتی رہتی وہ کسی سے بات نا کرتی کسی سے نا ملتی باہر نا نکلتی اس کی حالت عجیب ہو گئی تھی 💔

اس کے سب فرینڈز آتے اس کا جی بہلانے کی کوشش کرتے لیکن وہ کسی سے بھی نا ملتی

ان کے فائنل قریب تھے لیکن وہ یونیور سٹی نہیں جا رہی تھی اس کا دل ہر چیز سے اٹھ چکا تھا

وہ بس اکیلے رہنا چاہتی تھی اور خود کو تلاش کرنا چاہتی تھی

وہ خود کو پہلے جیسا کرنا چاہتی تھی اسے اپنے آپ کو واپس لانے کے لئے وقت درکار تھا اور تنہائی 💔

تنہائی بھی کیا چیز ہوتی ہے کبھی انسان اپنے آپ کو کھو دیتا ہے اور کبھی خود کو پانے کے لئے ہمیں تنہائی ہی درکار ہوتی ہے ✌💔

**********************

دادا جان کی طبیعت خراب تھی وہ گاؤں گیا ہوا تھا ہفتے بعد آج وہ لوٹ رہا تھا

اس کی اتنی چھٹیاں ہو گئی تھیں ان کے فائنل قریب تھے اور وہ پڑھائی کو ٹھیک سے ٹائم نہیں دے پا رہا تھا

وہ دادا جان کو ساتھ لے آیا تھا

اس دن کی تلخ کلامی کے بعد وہ نینا نے ناراض تھا

اور اسے حیرت اس بات پر تھی کہ نینا نے بھی اس سے بات کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی تھی 💔

آج وہ ملے گی تو اس سے بات کروں گا میں

وہ یہی سوچتا ہوا یونیورسٹی آیا لیکن وہ اسے کہیں نا نظر آئی

آخر اس نے سجیلہ کو جا لیا

شاہ کو دیکھتے ہی سجیلہ نے منہ پھیر لیا

“سجیلہ “

اس نے قریب آ کر اسے پکارا

نام مت لو میرا 2 نمبر آدمی 🙄

سجیلہ نے دانت پیسے

وہ حیران ہوا

پر کیوں 😯

بن تو ایسے رہے ہو جیسے تمہیں کچھ پتہ ہی نہیں ہے 😏

سجیلہ نے اسے کھا جانے والی نظروں سے دیکھا

کیا ؟ کیا پتہ نہیں ہے مجھے واقع پتہ نہیں ہے یار

شاہ نے الجھ کر اسے دیکھا

جو کچھ تم نے نینا کے ساتھ کیا میرا جی چاہتا ہے تمہیں گولی مار دوں شاہ

تم اتنے ظالم کیسے ہو سکتے ہو ؟😏

سجیلہ نے غصّے سے اسے گھورا

نینا کے ساتھ میں نے کیا کیا ہے ؟

شاہ کے ما تھے پر بل پڑے

بنو مت جھوٹی محبت کے جال میں پھنسا کر تم نے میری دوست کی۔ زندگی برباد کر دی

اس کے لئے تم ضرور خدا کے۔ سامنے جواب دہ ھوگے یاد رکھنا

سجیلہ نے ایک ایک لفظ چبا چبا کر کہا اور وہاں سے چلی گئی

شاہ پریشان سا کھڑا اسے جاتے دیکھتا رہا

گھر آ کر بھی وہ اسی بارے میں سوچتا رہا

کھا نے پر بھی وہ خاموش خاموش سا تھا

کھانے کے بعد وہ دادا جی کے کمرے میں گیا

دادا جان نے نوٹ کیا کہ وہ چپ چپ ہے

شاہ بیٹا کیا بات ہے آج تم بہت چپ چپ ہو

آخر انہوں نے پوچھ ہی لیا

دادا جان میں نے کسی کا دل دکھا دیا 💔

اس نے اپنی پروبلم بتائی

تو معافی مانگ لو

دادا جان نے حل بتایا

کیا یہ اتنا آسان ہے ؟

اس نے تز بز سے دادا جان کو دیکھا

دیکھو بیٹا

معافی مانگنا کوئی مشکل نہیں ہوتا

مشکل تو ہوتا ہے ہمیں خود کو اس کے لئے راضی کرنا 😊

اور اگر تم تھوڑی سی اپنی “میں ” ختم کر دو تو یقین کرو اپنے ساتھ ساتھ بہت سارے لوگوں کو تکلیف سے بچا سکتے ہو

دادا جان نے اسے سمجھایا

وہ سنتا رہا اور سوچتا رہا

اب اسے کیا کرنا چا ہیے ؟

وہ 2 کشتیوں میں سوار ہو۔ چکا تھا

اب یا تو وہ ڈوبنے والا تھا

یا پھر کشتی 💔

بڑے ٹھیک ہی کہہ گئے ہیں

کہ دو کشتیوں میں کبھی سوار مت ہوں

ورنہ ڈوب جاؤ گے ✌

**************************

کتنے ہی دن یونہی خاموشی سے بیت گئے

اب وہ خود کو کافی بہتر محسوس کر رہی تھی

اس نے کافی حد تک اپنے آپ کو کھوج لیا تھا

اس نے حقیقت کو تسلیم کر کے خود کو سمجھا لیا تھا

زندگی نارمل ہونے لگی تھی

اس کے پیپر سٹارٹ ہو چکے تھے لیکن وہ پیپر نہیں دے پا رہی تھی اس کا دماغ اب بھی الجھا ہوا تھا 💔

نماز کے بعد اس نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھا ئے

سمجھ نہیں آ رہا کیا مانگوں 😥

جو میں دن رات مانگتی رہی وہ تو آپ نے مجھے دیا نہیں 💔

بس اب مجھے صبر دے دیں 👏

مجھے اور کچھ نہیں چاہیے

“وہ اب بھی اللّه کو نہیں مانگ رہی تھی “

وہ اب بھی اور اور چیزیں مانگ رہی تھی

وہ سکون ڈھونڈ رہی تھی یہ سمجھے بغیر کہ سکون تو صرف اللّه کی قربت میں ہے 💕

*********************

وہ سر شام ہی اپنے لحاف میں چھپ گئی تھی

اب اسے کسی چیز میں کوئی دلچسپی نہیں رہی تھی

اب وہ فیس بک آن نہیں کرتی تھی شاہ اسے گروپ سے بلاک کر چکا تھا اور اپنی آئ ڈی سے بھی

اس نے ہر چیز سے سمجھوتا کر لیا تھا

اس کے موبائل کی بیل بجی

پتہ نہیں بیل کہاں بج رہی تھی سردی بہت تھی اور وہ باہر نکلنا نہیں چاہتی تھی

پتہ نہیں موبائل کہاں تھا اب وہ ایسے ہی موبائل سے بے نیاز رہا کرتی تھی موبائل کہاں پڑا ہے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا چارج ہے نہیں ہے اس سے بھی اسے فرق نہیں پڑتا تھا

عینا خود ہی اس کا موبائل چارج کر دیتی

پتہ نہیں آج بھی وہ کہاں رکھ گئی تھی

اس نے سستی سے سائیڈ بدلی

پر موبائل تھا کہ چپ ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا

آخر تنگ آ کر وہ اٹھی موبائل ڈھونڈ کر اٹھا یا

لیکن اسے چہرے کے سامنے کرتے ہی اس کا دل دھڑکنا بھول گیا

وہاں شاہ کالنگ دیکھ کر اس نے موبائل دیکھا

دیکھتی رہی موبائل خاموش ہوا وہ یونہی موبائل ہاتھ میں پکڑے گم سم سی بیڈ کے کنارے پر بیٹھ گئی

موبائل ایک بار پھر بجنا شروع ہوا

اس نے بیل آف کی اور لیٹ گئی

لیکن اس کی نظر موبائل کی طرف ہی تھی

تھوڑی دیر بعد ایک میسج اسے موصول ہوا

“سنو “

یہ شاہ کا مخصوص انداز تھا

آئ ایم سوری

دوسرا میسج آیا

اس کے خاموش آنسو گرنے لگے

میں تم سے ملنا چاہتا ھوں

اسی کافی شاپ پر کل تمہارا انتظار کروں گا

مجھے یقین ہے تم آؤ گی ❤

شاہ کے میسج آتے رہے وہ دیکھتی رہی

موبائل خاموش ہو چکا تھا پر اب اس نے خاموش نہیں ہونا تھا

سو وہ نا جانے کب تک روتی رہی اسے خبر ہی نا ہوئی کب وہ روتے روتے سو گئی 💔

کسی کو ایک ہی جھٹکے میں مار دینا آسان ہوتا ہے

لیکن کسی کو کند چھری سے آہستہ آہستہ کاٹنا اذیت کی وہ انتہا ہوتی ہے جہاں پھر موت بھی ہمیں سکون نہیں دے پاتی 💔😥

***********************

جس نے ایک بار تجھے دھوکہ دیا تو اس سے دوبارہ وفا کی امید کیسے رکھ سکتی ہے 😯🤔

یہ وہی شخص ہے جس نے تجھے بے تحاشا رلایا اور جب تجھے اس کی ضرورت تھی وہ تیرے پاس نہیں تھا اور اس نے تیرا حال تک نہیں پوچھا اور اس کے ایک بار سوری بولنے سے ان ساری تکلیفوں کا ازالہ نہیں ہو جاتا 🙄

سجیلہ غصّے میں بولے جا رہی تھی اور وہ خاموش بیٹھی زمین پر نظریں گا ڑے سن رہی تھی

لیکن ایک بار اس کی بات سن لینے میں کیا حرج ہے بھلا

اس نے جھکا ہوا سر اٹھایا

تو پھر سے اپنے آپ کو تکلیف میں ڈالنے جا رہی ہے نینا 💔

سجیلہ نے بے بسی سے اسے دیکھا

میں پہلے بھی کب سکون میں ھوں سجیلہ 😊

وہ ازیت سے مسکرائی

ٹھیک ہے جو بھی کرنا سوچ سمجھ کر کرنا

سجیلہ نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا

ہمم ٹھیک ہے ❤

وہ بس اتنا ہی بول پائی

کبھی کبھی ہمیں منزل اس لئے بھی نہیں ملتی کیونکہ ہم غلط راستے پر چل رہے ہیں یہ بات جانتے ہو ئے بھی اس راستے سے واپسی نہیں چاھتے 💔✌

************************

میں یہ سب نہیں چا ہتا تھا یار

مجھے اندازہ نہیں تھا اس جیسی لڑکی محبت کے معاملے میں اتنی پکی نکلے گی

وہ موبائل کان سے لگا ئے تیزی سے سیڑ ھیاں اتر رہا تھا

نہیں جانتا یار دیکھتے ہیں ✌

اس نے دوسری طرف کی بات سن کر کہا

پھر موبائل جیب میں رکھا اور تیزی سے پورچ سے نکلتا چلا گیا

ٹھیک گھنٹے بعد

وہ اس کے سامنے بیٹھا تھا ہمیشہ کی طرح پر وقار انداز میں

بلیو پینٹ پر بلیک شرٹ پہنے آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگا ئے چھوٹے چھوٹے بال ماتھے پر بکھرے تھے اور گلے میں ہمیشہ کی طرح چین میں رنگ لٹکی تھی

نینا کو لگا وہ صدیوں بعد اسے دیکھ رہی ہے 💔

وہ کافی کا آرڈر دے کر اس طرف مڑا

کیسی ہو ؟

اس نے بات کا آغاز کیا

ٹھیک ھوں …..

وہ بس اتنا ہی بول پائی

یہ کیا حال بنا رکھا ہے تم نے اپنا

شاہ نے اسے دیکھا

کیا ہوا ہے میرے حال کو ؟

نینا نے سوچا پھر خود پر نظر ڈالی

ملگجے سے بلیک ڈریس میں بکھرے بالوں کو چادر میں چھپا ئے بنا چشمے کی بجھی بجھی کانچ جیسی ویران آنکھیں اور مرجھا یا چہرہ لئے وہ نینا ہو ہی نہیں سکتی تھی 💔

خود سے پھسلتی ہوئی اس کی نگاہ شاہ پے جا ٹھہری

وہ آج بھی ویسا کا ویسا ہی تھا اسے کوئی فرق نہیں پڑا تھا کسی بھی بات سے کسی بھی چیز سے

بس وہ ہی خود کو برباد کر رہی تھی

پتہ نہیں 🙂

وہ بس اتنا ہی بول پائی

یار میرا اس لڑکی کے ساتھ ہونے کا مقصد کچھ اور ہے اس کو میر ی ضرورت ہے

شاہ نے کہنا شروع کیا

کیا مجھے تمہاری ضرورت نہیں ہے شاہ ؟

اس نے شاہ کی آنکھوں میں دیکھا

بات وہ نہیں ہے نینا بات کو سمجھو اس لڑکی نے اپنی کلا ئی کاٹ لی تھی

یہ سب مجھے مجبوری میں کرنا پڑا

شاہ نے اسے سمجھایا

لیکن یہ سب تم۔ مجھے بتا بھی سکتے تھے شاہ

نینا نے شکایت کی

میں تمہیں دکھ نہیں دینا چاہتا تھا نینا اس لئے بس

اور میں سوری بول رہا ھوں نا یار

پتہ نہیں وہ اسے منا رہا تھا یا جتا رہا تھا

” اس نے جتنی تکلیفیں تجھے دی ہیں کیا ایک سوری بول دینے سے اس کا ازالہ ہو جائے گا ؟”

سجیلہ کی چبھتی ہوئی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائی

وہ کیا چاہتا تھا اب اس سے ؟

پتہ نہیں وہ کیا کہہ رہا تھا وہ خاموشی سے اسے دیکھ رہی تھی

وہ اچانک ہی اٹھ کھڑی ہوئی

کہاں جا رہی ہو اب تم

شاہ نے اسے حیرت سے دیکھا

میں گھر جا رہی ھوں تمہاری بات سن لی میں نے اور ٹھیک ہے میں ہمارے رشتے کو ایک اور موقع دینے کو تیار ھوں

میں تم پر یقین کرتی ھوں کیونکہ میں تم سے بے تحاشا محبت کرتی ھوں شاہ 💔

اس کی آنکھ سے ایک آنسو ٹوٹ کر گرا

امید کرتی ھوں کہ مجھے میرا شاہ واپس مل جائے 💔❤

یہ کہہ کر وہ رکی نہیں تھی

شاہ اسے جاتے ہو ئے دور تک دیکھتا رہا

وہ آنسو صاف کرتی چھوٹے چھو ٹے قدم اٹھا تی اس سے دور ہوتی جا رہی تھی

وہ بے خبر لڑکی پھر سے امید کا دامن تھام چکی تھی یہ سوچے بنا کہ اب امید کا دامن تھا منے سے اس کے ہاتھ کتنے زخمی ہو سکتے ہیں 💔✌

********************

تو اتنی بڑی بیوقوفی کیسے کر سکتی ہے 😯

سجیلہ ما رے صدمے کے بس اتنا ہی بول پائی

تیرا دماغ خراب ہو۔ گیا ہے تو اسے معاف کر نے کا سوچ بھی کیسے سکتی ہے

نینا وہ انسان 2 نمبر ہے میرا یقین کر وہ پھر سے تجھے دھوکہ دے گا تو اس پہ اب کیسے اعتبار کر سکتی ہے ۔💔🙄

سجیلہ بولے جا رہی تھی

میں اس سے بہت محبت کرتی ھوں سجیلہ میں ایک آخری کوشش کرنا چاہتی ھوں شاید اللّه پاک نے میری دعا سن لی ہو

اسے میرے پاس واپس بھیج دیا ہو ❤

ہو سکتا ہے سب ٹھیک ہو جا ئے وہ میرا پہلے والا شاہ بن جا ئے اور اس کے لئے تو میں کچھ بھی معاف کرنے کو تیار ھوں یہ تو چھوٹی سی بات ہے ❤

نینا نے تحمل سے اسے سمجھایا

تو پاگل ہے یار بھلا کوئی کسی سے اتنی محبت بھی کرتا ہے کہ ہر غلطی معاف کر دے 💔

سجیلہ نے افسوس سے سر ہلا یا

مجھ میں تیرے جتنی ہمت نہیں ہے سجیلہ ❤

میں بہت کم ہمت ھوں

میں آخری حد تک اسے پانے کی کوشش کرنا چاہتی ھوں

نینا نے بے بسی سے اسے دیکھا

چل ٹھیک ہے اللّه کرے تیری چاہت پوری ہو جا ئے ❤

سجیلہ نے محبت سے اسے دیکھا

اچھا ایک بات بتا ❤

تجھے پہلی بار کب اس سے محبت محسوس ہوئی ؟

وہ تازہ پھول گلدان میں ڈال رہی تھی اسکے ہاتھ ایک لمحے کو رکے ۔

پھر سر اٹھا کر اپنی عزیز سہیلی کو دیکھا جو اسے سوالیہ نظروں سے دیکھ رہی تھی ”

اسکے ملیح چہرے پہ مسکراہٹ بکھر گئی کانچ جیسی آنکھوں میں روشنی بھر گئی “

پہلی بار جب میں نے اسکی خوبصورت آواز میں تلاوت سنی ❤😊

سچ میں 😯

سجیلہ حیران تھی

ہاں بالکل 😊

وہ لمحہ جیسے اپنے اندر کوئی طلسم سموئے ہوئے تھا اور میں اس طلسم میں قید ہو گئی ❤

میں روز اسکی آواز میں تلاوت قرآن سننا چاہتی تھی 😊

مجھے عجیب سی حسرت محسوس ہوئی ❤

وہ بتاتی جا رہی تھی اور سجیلہ

ایک پاگل لڑکی کی محبت کی کہانی سن کر مسکرا رہی تھی😊❤

کبھی کبھی ہم کسی لمحے میں قید ہو جاتے ھیں اور پھر ہماری ذات اسی لمحے میں مقید ہو جاتی ہے 😊

**********************

سحر کی ساس اس کی منگنی کی انگو ٹھی واپس کر گئی تھی 💔

اس نے سنا تو دوڑ ی دوڑی گئی

سحر اسے دیکھ کر اس سے لپٹ گئی

وہ اسے ساتھ لگا ئے تھپکتی رہی

آنٹی یہ سب کیسے ہوا

بیٹا سحر کی ساس کہہ کر گئی کہ جو لڑکی اغوا ہوئی ہو ہم اسے اپنی بہو نہیں بنا سکتے ایسی لڑکی جس کی عزت کی کوئی . . گا رنٹی نا ہو اسے ہم کیسے اپنے گھر کی عزت بنا سکتے ہیں 🙄

تو آپ نے انہیں سمجھا یا نہیں

نینا کو افسوس ہوا ان کی سوچ پر

بیٹا بہت سمجھایا پر وہ کچھ بھی سننے کو تیار نہیں 💔

امی اب ان لوگوں کا نام بھی مت لینا آپ 😏دفع کریں ایسے لوگوں کو

سحر کہتی اندر داخل ہوئی

نینا نے ایک نظر اسے دیکھا

ان سب میں کتنی ہمت تھی ❤

اسے بے اختیار سحر پہ پیار آیا

آنٹی آپ پریشان نا ہوں

سحر کے لئے اچھے سے اچھا لڑکا ڈھونڈیں گے ہم ❤

اس نے آنٹی کو تسلی دی

وہاں سے نکل کر اس نے سیفی کو کال کی

تم سحر سے محبت کرتے ہو نا ؟

اس نے صاف صاف بات کی

نینا تمہیں کیا ہوا اچانک

وہ حیران تھا اس طرح کے سوال پر

میں سب جانتی ھوں سیفی

اور اس وقت سحر کو تمہاری ضرورت ہے کیونکہ مشکل وقت میں وہی ساتھ دیتے ہیں جو دل کے قریب ہوتے ہیں ❤

پھر نینا نے اسے ساری بات بتائی

میں اس لئے خاموش تھا کہ پہلے اسے کوئی امید نہیں دلانا چاہتا تھا

پہلے میں اپنی پڑھائی مکمل کرنا چاہتا تھا لیکن تب تک بہت دیر ہو گئی ا س کے پاپا نے اس کی منگنی کر دی

اور اب وہ منگنی ٹوٹ چکی ہے سیفی تم سحر کا ہاتھ تھام لو یہی بہتر ہے

نینا نے اسے سمجھایا

ٹھیک ہے جیسا تم کہو میری ہٹلر دیدی ❤😊

وہ ہلکے سے مسکرایا ❤

باقی کے معا ملا ت آسان تھے

ایک ہفتے بعد سحر اور سیفی کی منگنی کر دی گئی ❤

زندگی کبھی بھی ختم نہیں ہوتی اللّه پاک ایک دروازہ بند کرتا ہے تو دوسرا پہلے کھولتا ہے ❤✌

**************************

ان دونوں کے بیچ سب ٹھیک تھا پھر بھی کچھ ٹھیک نہیں تھا

ان دونوں کا سو شل بائکاٹ اب بھی جاری تھا شاہ نے اسے دوبارہ ایڈ کرنے کی کوشش نہیں کی تھی اور نا ہی اس نے ضد کی تھی

وہ جیسے ہر چیز سے خاموشی سے سمجھو تہ کرتی جا رہی تھی 💔

وہ نینا جو کبھی سمجھو تے نہیں کرتی تھی اب ایک انسان کے لئے کر رہی تھی

اپنی محبت کے لئے کر رہی تھی اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنی انا اپنی خود داری ہر چیز بھلا کر سمجھوتے کر رہی تھی 💔

اس امید پر کہ شاید اس کا شاہ اسے واپس مل جا ئے

وہ اب بھی اللّه سے شاہ کو مانگتی اور آہستہ آہستہ اس کی دعاؤں میں شدت آ رہی تھی

وہ ہر پل یہی دعا کرتی رہتی اسے شاہ مل جا ئے بس

اس کی محبت اب جنون بنتی جا رہی تھی دیوانگی کی ہر حد پار کرنے لگی تھی وہ

اسکا جنون عشق بنتا جا رہا تھا

اس کی زبان پر ہر وقت شاہ کا نام رہتا اور اسکی ہر سانس شاہ کے نام کی تسبیح کرتی 💔

اس کے لئے شاہ وہ مقام حاصل کر چکا تھا جو اسے کرنا نہیں چاہیے تھا

وہ پتہ نہیں کہاں جا رہی تھی

اسکی سمت الٹی ہو رہی تھی اور اسے احساس تک نہیں تھا 💔

اور بڑ ی غلطیوں کے کفا رے بھی بڑ ے ہوا کرتے ہیں ✌💔

**********************

وہ کب سے اس کی کال کا انتظار کر رہی تھی

اور وہ نا جانے کہاں گم تھا

رات آدھی سے زیادہ بیت چکی تھی

وہ اسے میسج کر رہی تھی لیکن کوئی جواب نہیں آ رہا تھا وہ واٹس اپ پر آن تھا لیکن جواب نہیں دے رہا تھا 💔

وہ خاموشی سے انتظار کرتی رہی

اور انتظار کرتے کرتے سو گئی

صبح اس کا موڈ اچھا خاصہ خراب تھا

اس نے ناشتہ بھی نہیں کیا

یونیورسٹی بھی نہیں گئی

اس پر عجیب سا چڑ چڑ ا پن طاری ہو رہا تھا

شاہ اسے اب بھی ویسے ہی اگنور کر تا تھا

جب دل چاہتا تو بات کرتا جب نا چاہتا تو نہیں کرتا

وہ بے چین روح کی طرح یہاں وہاں پھرتی رہتی

وہ واپس اس کے پاس آگیا تھا بظاہر سب ٹھیک تھا لیکن کہیں کچھ تھا 💔

کہیں کوئی کمی تھی

کہیں کوئی کسک تھی

نینا کو سکون اب بھی نہیں تھا

کچھ تھا جو اس کے دل ۔میں چبھتا رہتا

جو اسکی روح کو بے چین رکھتا

وہ خوش اب بھی نہیں تھی

نا جانے کیا وجہ تھی ۔💔

دوپہر کو شاہ کا میسج آیا تو اس نے بھی جواب جلدی نا دیا

واٹس اپ پر گئی تو اسے شاہ کا میسج ملا

نمبر پر میسج کیا تھا میں نے 🤔🙄

میں نے رات میسج کیے تھے

نینا نے یاد دلایا

میں بزی تھا یار

ہاں تم بہت بزی ہوتے ہو بس میں ہی فری ہوں 💔

نینا نے کہا

کیا مطلب ؟🤔🙄

شاہ نے پوچھا

کچھ نہیں …….

نینا نے خاموشی اختیار کر لی

سنو شاہ اگر تم بزی رهتے ہو تو ٹھیک ہے

یوں کرتے ہیں

تم 24 گھنٹے میں سے جتنا ٹائم نکال سکتے ہو تھوڑا سا میرے لئے وہ ٹائم فکس کر دو میرے لئے اس ٹائم تم مجھ سے بات کیا کرو بس ❤

نینا نے ایک تجویز رکھی

دیکھو یار میرے پاس بالکل بھی ٹائم نہیں ہوتا 😏

صبح نکلتا ھوں شام کو آتا ہوں کرکٹ کھیلنے جاتا ھوں اس کے بعد رات کو آتا ھوں کھانا کھاتا ھوں فری ہو کر بیڈ پر لیٹنے تک مجھے 11 بج جاتے ہیں 🙄

شاہ نے لمبی مصروفیات بتائیں اسے

ٹھیک ہے 11 بجے بات کر لیا کرنا میں انتظار کر لونگی

نینا نے کہا

12 بجے تک میں سو جاتا ھوں

شاہ نے مزید کہا

ٹھیک ہے 30 منٹ مجھے دے دینا

کافی ہیں میرے لئے

نینا نے اسے ہر راہ دیتے ہو ئے کہا

فکس ٹائم مشکل ہے یار

شاہ نے پھر نکتہ اٹھا یا

شاہ …..

24 گھنٹے میں سے تم صرف آدھا گھنٹہ بھی نہیں نکال سکتے میرے لئے

اس نے دکھ سے کہا

اچھا ٹھیک ہے کوشش کروں گا

شاہ نے حامی بھری

وہ چپ ہو گئی اب اسے ہر رات 11 بجے کا انتظار کرنا تھا 💔✌

لوگ ہمیں تکلیف دیتے ہیں یہ تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن ہم خود اپنے آپ کو تکلیف دیتے ہیں یہ اذیت ناک ہوتا ہے 💔✌

*********************

سجیلہ کی زندگی ایک نیا رخ اختیار کر چکی تھی

وہ ایک نئے جہاں میں قدم رکھ چکی تھی

ایک ایسی دنیا جہاں سکون ہی سکون تھا

جہاں ہر قدم پر بہت سارے دلچسپ راز تھے ❤

جہاں ہر قدم پر انوکھی چیزیں دیکھنے کو ملتی ❤

اور وہ دنیا تھی

“قرآن الکریم ” کی دنیا ❤

وہ جیسے ساری دنیا سے بے نیاز ہو چکی تھی

وہ جیسے ہر بے چینی سے آزاد ہو چکی تھی

اس نے جب سے مدرسہ جوائن کیا تھا وہ ساری فکروں سے آزاد ہو چکی تھی ❤

اللّه پاک نے انسان کو ہر راستہ دیا ہے

وہ چاہے تو اندھیروں میں بھٹک جائے اور چاہے تو روشن راہ کی طرف رخ کر لے اللّه پاک نے اسے فیصلہ کرنے کا بھی مکمل اختیار دیا ہے ❤

اسے دنیا کو چننا ہے یا یا آخرت کو یہ فیصلہ اسے خود کرنا ہوتا ہے اور اللّه اس کے ہر فیصلے میں اس کا ساتھ دیتا ہے

لیکن اگر انسان نے غلط راستہ چن لیا ہے تو وہ بار بار اسے اس راستے سے روکنے کے لئے نشانیاں دے گا

اگر پھر بھی انسان نا سمجھے تو یہ اس کی بد قسمتی ہوتی ہے 💔

سجیلہ نے صحیح راستہ چن لیا تھا ❤

وہ راستہ جو اسے اللّه تک لے جانے والا تھا

جہاں ایک خوبصورت انجام اس کا منتظر تھا ✌

اس نے قرآن سیکھنے اور سمجھنے پرھنے کا فیصلہ کیا تھا جو ایک بہترین فیصلہ تھا ❤

جو اسے ہر دکھ سے آزاد کرنے والا تھا

جو زندگی کے ہر موڑ پر اس کی رہنمائی کرنے والا تھا

وہ اپنے اس فیصلہ سے بے حد خوش تھی

اسے اب کوئی فکر نہیں تھی

قرآن کی ہر آیت کے ساتھ اس کے اندر جیسے سکون اترتا ❤

وہ ان خوش نصیب لوگوں میں سے تھی جو کسی غم کو دل سے روگ بنا کر نہیں لگا تے بلکہ زندگی کو پہلے سے بہتر بنا کر جیتے ہیں اور صحیح فیصلوں سے اپنی زندگی کی ہر خراب چیز کو صحیح کر لیتے ہیں ❤✌😘

*********************

رات کے 11 بج چکے تھے وہ نیند کو بھگانے کی کوشش کرتے ہوئے شاہ کا انتظار کر رہی تھی

ٹھیک 11 جب کر 2 منٹ پر اس نے شاہ کو میسج کیا

5 منٹ بعد جواب آیا

میرا پیکج نہیں ہے واٹس اپ پر آؤ

اس نے واٹس اپ آن کیا

وہ پہلے سے آن تھا

کیسے ہو ؟

اس نے آتے ہی میسج کیا

بہت تھک گیا ھوں یار 💔

شاہ کا جواب آیا

تھوڑا کام کیا کرو

نینا نے جواب میں کہا

بس کچھ ضروری بھاگ دوڑ کر رہا ھوں

شاہ نے بتایا

کیسی بھاگ دوڑ ؟ایگزام تو ہو چکے ہیں ،

نینا نے پوچھا

کچھ نہیں بس چھوڑو تم بتاؤ کیا کرتی رہتی ہو سارا دن ؟

پیپر تو تم نے دیے نہیں 🙄

شاہ نے پوچھا

میری دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی اس وقت میں نہیں دے پائی 💔

نینا نے افسوس سے کہا

ویسے تم اب بھی پاگل ہو 😂

شاہ نے اسے چڑا یا

ہاں تمہارے پیار میں ❤🙂

نینا ہمیشہ کی طرح جواب دیا

تمہارا واقع کچھ نہیں ہو سکتا

شاہ کا جواب آیا

بس تم میرے ہو جاؤ باقی کچھ میرا کرنے کی خواھش بھی نہیں ہے مجھے ❤😊

نینا نے محبت سے کہا

دوسری طرف سے جواب آنا بند ہو چکا تھا شاید وہ سو چکا تھا

اس نے موبائل سائیڈ پر رکھا اور لیٹ گئی

وہ اتنے پر بھی بیحد خوش تھی پتہ نہیں اسے کیا ہو گیا تھا وہ واقع پاگل ہو گئی تھی

“مجھ کو معصوم سی لڑکی پہ ترس آتا ہے 🙂

اس کو دیکھو تو محبت میں مگن کیسی ہے 💔