Falsfa-e-Ishq by Mehrma Shah NovelR50420

Falsfa-e-Ishq by Mehrma Shah NovelR50420 Falsfa-e-Ishq Episode 26

339.6K
39

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Falsfa-e-Ishq Episode 26

Falsfa-e-Ishq by Mehrma Shah

پاپا اور بھیا نیا بزنس شروع کر چکے تھے

نیو گھر میں وہ لوگ کافی حد تک ایڈجسٹ ہو چکے تھے

لیکن اس سب بھاگ دوڑ میں انہیں کافی وقت لگ گیا تھا

وہ آج کوئی ایک۔ مہینے بعد سکون سے لیٹی تھی

اس نے فیس بک آن کی

اور ہر چیز کو چیک کرنے لگی

پر یہ کیا

ہر چیز ویران پڑی تھی

گروپ ،پیج ،سب کچھ

جب کہ وہ شاہ کو بول چکی تھی کہ خیال رکھے اور دھیان دے گروپ اور پیج پر

لیکن یہاں سب الٹ پلٹ ہو چکا تھا

اسے بہت افسوس ہوا

اس نے شاہ کو میسج کیا

گروپ پر دھیان نہیں دیا نا تم نے 🙄

وہ آن تھا لیکن جواب نہیں دے رہا تھا

وہ کافی دیر انتظار کرتی رہی

اس نے ہر جگہ پوسٹنگ کی

اور انتظار کرنے لگی اس کے جواب کا

میں کہہ کر بھی گئی تھی خیال رکھنا 😏

جب کوئی جواب نا آیا تو اسے دوسرا میسج کرنا پڑا

میں بزی تھا یار

شاہ کا جواب آیا

نینا کو غصہ تو آیا پر وہ ضبط کر گئی

اب وہ اکثر صرف ضبط ہی کیا کرتی تھی 💔

*******************

جلدی چلو زوہا ہم بہت لیٹ ہو رہے ہیں

اس نے کلائی پر بندھی گھڑی دیکھ کر ہانک لگائی

ساتھ ساتھ وہ بار بار موبائل کو بھی دیکھ رہی تھی جہاں بار بار سحر کے میسج آ رہے تھے

اور سجیلہ نے الگ دماغ کی دہی کر رکھی تھی 🙄

آج سحر کی منگنی تھی

اور اس کے ہزار بار کہنے کے باوجود بھی کہ جلدی آنا وہ لوگ ابھی تک گھر ہی کھڑی تھیں

وہ کب سے آواز لگا رہی تھی پر زوہا تھی کہ تیار ہو کر نہیں دے رہی تھی

بس کر دے زوہا نینا نے اکتا کر پھر پکارا

اف یار میری میچنگ رنگ نہیں مل رہی

زوہا کی جھنجھلائی ہوئی آواز آئی

اف رہنے دے زوہا منگنی سحر کی ہے تیری نہیں جو تو اتنی تیاریوں میں لگی پڑی ہے

نینا نے دانت پیسے اس کا دل چاہ رہا تھا زوہا کے بال بگاڑ دے

اللّه اللّه کر وہ لوگ گھر سے نکلے

20 منٹ بعد وہ لوگ سحر کے گھر تھے

لڑکے والے ابھی نہیں آئے تھے

وہ سحر کے پاس جا کر بیٹھ گئی

سحر تیار ہو رہی تھی

وہ اسے دیکھنے لگی آج وہ کتنی خوبصورت لگ رہی تھی

گلابی رنگ کے فراک میں سجی سنوری ❤

نینا نے اس کی نظر اتاری

لڑکے والے آگئے تھے

سب اٹھ کر باہر چلے گئے تو نینا اور سجیلہ سحر کے پاس رہ گئیں

تم خوش ہو نا ؟

نینا نے سحر کی آنکھوں میں دیکھا

پتہ نہیں

سحر نے مسکرا کر اسے دیکھا

کیا مطلب؟سجیلہ نے پوچھا

یہ رشتہ امی کی مرضی سے ہو رہا ہے

اور مجھے بس ہاں ہی کہنا تھا

یہ مجھ سے پہلے ہی کہہ دیا گیا تھا

تو مجھے سوچنے کا ٹائم ہی نہیں ملا کہ میں خوش ہوں یا نہیں 🙄

سحر نے بتایا

سجیلہ اور نینا نے ایک دو سرے کو دیکھا

دعا ہی کر سکتے ہیں تیرے لئے ❤

ان دونوں نے ایک ساتھ کہا تھا

***********************

تا حد نگاہ جنگل پھیلا تھا

اونچے درخت اور خار دار جھاڑیاں

جن سے اسکا وجود لہو لہان ہو رہا تھا

وہ اندھا دھند بھاگ رہی تھی

اس کے پیچھے کچھ خونخوا ر بھیڑیے پڑے تھے

جو اس کو نوچنے کو بے تاب تھے

اس نے مدد کے لئے پکارا لیکن وہاں اس کی آواز سننے والا کوئی نا تھا 💔

اس کی تاک میں لگے بھیڑیوں میں سے ایک بھیڑیے نے اچانک اس پر چھلانگ لگا دی 💔

اس کے منہ سے ایک دلخراش چیخ نکلی

وہ جھٹکے سے اٹھ کر بیٹھی

اسے اپنے وجود پر لگے زخموں کی ٹیسیں محسوس ہو رہو تھیں

اس نے وحشت زدہ ہو کر ادھر ادھر دیکھا وہ اپنے کمرے میں اپنے بستر پر تھی

اس نے پانی پیا اور لیٹ گئی

ایسے خواب اسے کچھ دنوں سے آ رہے تھے

کچھ عجیب و غریب سے خواب ۔

اسے شدت سے شاہ کی یاد آئی

اس نے موبائل اٹھا کر اسے میسج کیا

لیکن کوئی جواب نا آیا

شاید سو گیا ہوگا

اس نے سوچ کر موبائل رکھا اور سونے کی کوشش کرنے لگی

لیکن اسے اب نیند نہیں آ رہی تھی

اس نے ڈیٹا آن کیا واٹس اپ پر نظر ماری

پھر فیس بک پر

اسے شاہ آن نظر آیا

تو اس نے میسج کیا

کافی دیر بعد شاہ نے میسج سین کیا

سوئی نہیں ؟

شاہ نے پوچھا

یہی میں تم سے پوچھ رہی ہوں تم سو ئے نہیں

نینا نے الٹا سوال کر دیا

نہیں

شاہ نے جواب دیا

اتنی رات گئے کیا کر رہے ہو ؟

نینا نے پوچھا

کچھ نہیں

شاہ نے پھر مختصر جواب دیا

نینا کی چھٹی حس نے اسے خبر دار کیا

کچھ تو گڑ بڑ ہے

اچھا ٹھیک ہے

وہ کہہ کر آف ہو گئی

اس کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں تھا وہ چاہتی تو 5 منٹ میں شاہ کی آئ ڈی ہیک کر سکتی تھی لیکن وہ ایسا نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ کبھی کبھی آگہی عذاب بن جاتی ہے 💔

اس نے جا کر اس گروپ میں پوسٹ کی جہاں اس نے شاہ کو ایڈ کیا تھا

اور جس کی وجہ سے ان دونوں میں جھگڑا ہوا تھا

وہ نینا ملک تھی وہ جانتی تھی اسے کیا کرنا ہے ۔

اگلے دن وہ شاہ سے ملی کلاس کے بعد

اسے دیکھ کر وہ مسکرا دیا

نینا بھی مسکرا دی کہاں رهتے ہو مسٹر شاہ

نینا نے اس کے ڈمپل کو دیکھتے ہو ئے پوچھا

کہیں نہیں مس نینا یہیں ہوں میں تو ❤

شاہ نے بھی اسی کے انداز میں جواب دیا

آج کل نظر نہیں آتے

نینا نے اس کے سر پر نظر ڈالی

اس کے بال کافی لمبے ہو رہے تھے

بس یار زندگی کی ا لجھنوں کو سلجھا نے کی کوشش کر رہا ہوں

وہ دونوں اب ساتھ ساتھ چل رہے تھے

تم بتاؤ حالات کیسے ہیں اب ؟

شاہ نے چلتے چلتے پوچھا

کافی بہتر ہیں اَلْحَمْدُلِلّه

نینا نے دور آسمان کی طرف نگاہ کی

سب ٹھیک ہو جائے گا

شاہ نے تسلی دینے والے انداز میں کہا

ہاں بالکل سب ٹھیک ہو جا ئے گا

نینا اسے دیکھ کر سوگواری سے مسکرا ئی

پاپا کیسے ہیں اب تمہارے

شاہ نے ایک جگہ بیٹھتے ہو ئے کہا

ٹھیک ہیں وہ بھی اب

نینا بھی اس کے سامنے بیٹھ گئی

اللّه ان کو ان کے صبر کا اجر ضرور دے گا ❤

شاہ نے کہا

ہاں بیشک اللّه صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ❤

نینا اسے دیکھتے ہو ئے بولی

تم بہت حو صلے والی ہو نینا

ہمیشہ ایسے ہی رہنا ❤

شاہ مسکرا کر اسے جیسے نصیحت کی تھی

اس کے اندر جیسے کچھ اتھل پتھل ہوا

وہ کہنا چاہتی تھی شاہ اب میرا حو صلہ ٹوٹنے لگا ہے

تم میرا حوصلہ بن جاؤ

اب میں کمزور پڑنے لگی ہوں تم میری ہمت بن جاؤ

اب میں تھک گئی ہوں تم مجھے سمیٹ لو

لیکن وہ کچھ بھی نا کہہ پائی خاموشی سے اسے دیکھے گئی

اور بولی تو بس اتنا

شاہ بال چھوٹے کروا لو بہت بڑے ہو گئے ہیں

ہاں یار کرواتا ہوں ٹائم نکال کر شاہ نے اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرا

وہ ہمیشہ اس سے یہی کہتی تھی

تم چھوٹے بالوں میں اچھے لگتے ہو

بال کٹوا لو شاہ تم پر چھو ٹے بال جچتے ہیں ❤

آج پھر وہ یہی بول رہی تھی

پر آج شاہ نے سامنے سے اس کی بات مذاق میں نہیں اڑا ئی تھی اسے تو خوش ہونا چاہیے تھا پر وہ بے چین ہو گئی

کتنی رسمی باتیں کرتا تھا اب وہ

جیسے محلے والے آپس میں کرتے ہوں

کیا وہ سب بھول چکا ہے ؟

وہ اپنائیت

وہ محبت

وہ پیار بھری باتیں

وہ مخمور لہجے

وہ شدتیں

وہ سب کہاں گیا ؟

وہ یہی سوچتی رہی اسے لگا وہ کسی اجنبی کے پاس بیٹھی ہے جس سے اب کرنے کو کوئی بات ہی نہیں بچی تھی

وہ چپ چاپ اٹھ کر آگئی 💔

اور سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ ہوتا ہے

جب آپ کسی بہت اپنے کو ایک دم غیر محسوس کریں 💔✌

*********************

یہ کیا ہے سجیلہ ؟

وہ سجیلہ کے سامنے بیٹھی پوچھ رہی تھی

میں پڑھنا چاہتی ہوں نینا

سجیلہ نے اسے سمجھانے کی کوشش کی

لیکن قرآن پاک تو تم بچپن سے پڑھی ہوئی ہو نا

نینا نے اس کی بات کاٹی

ہاں لیکن میں مزید اچھے سے قرآن کو سمجھنا اور پڑھنا چاہتی ہوں

قرآن کو صرف بچپن میں پڑھ لینا کافی نہیں ہوتا نینو

ہم لوگ یہاں غلطی کر جاتے ہیں

دنیا کی تعلیم حاصل کرنے میں ہم لوگ عمر گزار دیتے ہیں

لیکن کبھی بھی یہ نہیں سوچتے کہ کیا ہم قرآن کو صحیح سے سمجھتے ہیں ؟

کیا ہم قرآن پاک کو ٹھیک پڑھتے ہیں ؟

جیسے اس کو پڑھنے کہ حق ہے

کیا ہمیں اس کے تلفظ اور قر آت کے بارے میں سوچنا نہیں چاہیے ؟

اس نے نینا کو لا جواب کر دیا

جانتی ہو ہماری غلطی یہی ہے کہ ہم لوگ صرف دنیا تک سوچتے ہیں

صرف دنیا کی چیزیں چاھتے ہیں اس لئے ہماری جھولی میں صرف۔ دنیا ہی ڈال دی جاتی ہے 💔

اور دنیا کی پریشانیاں بھی

لیکن یہ سب چیزیں ہمیں سکون نہیں دے سکتی ہماری روح کو سکون کی ضرورت ہوتی ہے

جو ہمیں صرف اپنی روح کو ترو تازہ کر کے ہی ملتا ہے

اور اس کا سب سے بہترین زریعہ قرآن پاک ہے ❤

ہم دنیا کے تو ہر راز کو سمجھنا چاھتے ہیں پر قرآن کے رازوں کو کیوں نہیں ؟

میں پڑھنا چاہتی ہوں قرآن دوبارہ سے اچھے سے سمجھ کر اور اس کے اندر ایک الگ دنیا بسی ہے میں اس دنیا کی سیر کرنا چاہتی ہوں ❤

اس لئے میں نے مدرسہ جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے حیرت ہے تم سب میری بات پر اتنے حیران کیوں ہو 🙂

نینا بے اختیار مسکرائی

میری دوست اتنی سیانی ہے مجھے پتہ نہیں تھا 😘

نینا نے اسے گلے لگایا

تم ٹھیک کہتی ہو تمہا را فیصلہ بالکل ٹھیک ہے ❤

اللّه پاک تمہیں کامیاب کرے

آمین ❤

دونوں نے مل کر کہا تھا

اور دونوں مسکرا دی ❤😊

***********************

آج پھر وہ آن تھا لیکن اسے جواب نہیں دے رہا تھا

وہ ا لجھن کا شکار تھی

اس نے خاموشی سے فیس بک آف کی اور عشا کی نماز پڑھی

نماز کے بعد اس نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھا ئے

یا اللّه پاک ❤

آپ تو سب جانتے ہیں نا

میں تو کچھ بھی نہیں جا نتی سوا ئے اس کے جو آپ مجھ پر ظاہر کریں

تو میرے اللّه پاک مجھے الجھن سے نکالیں

مجھے حقیقت بتائیں میری زندگی میں کیا ہو رہا ہے ؟

اور جس شخص کو میں زندگی سمجھے بیٹھی ہوں وہ کیا کررہا ہے میرے ساتھ 😥

میں بہت کمزور ہوں مالک

میں مزید یہ درد نہیں سہہ سکتی

میری مدد کریں ❤

دعا کر کے وہ اٹھی تو اس نے فیس بک آن کی

شاہ کو آنلائن دیکھ کر اس نے پھر سوچا چل کیا رہا ہے ؟

وہ نا گروپ میں نظر آتا ہے

نا پیج پر نا مجھے جلدی جواب دیتا ہے تو پھر مسلسل آن رہ کر وہ کرتا کیا ہے ؟

سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں

ایک خیال اس کے ذہن میں کوندے کی طرح لپکا

اس کے اندر جیسے کسی آواز سے کہا

شاہ نے نیا گروپ بنا لیا ہے 😯

اس کی نظر سکرین پر جم گئی

اس نے تھوڑی ہی دیر میں سب پتہ لگا لیا تھا

نا صرف اسے گروپ مل گیا تھا بلکہ وہ ایڈ بھی ہو چکی تھی

اس نے پوسٹ بھی کر دی

“ویلکم نہیں کرو گے ہمارا “

اسی وقت اسے ویلکم بھی کر دیا گیا

شاہ نے بھی کومنٹ کیا وہاں

اور ایک نئی لڑکی ایڈمن تھی وہاں پر بھی اب

جس کا نام سیدہ عروج فاطمہ تھا

تھوڑی دیر بعد اسے شاہ کا میسج ملا

میں تمہیں بتانے ہی والا تھا گروپ کا یار

نینا کے ہونٹوں پر تلخ سی مسکراہٹ آگئی

اچھا

اس نے بس اتنا ہی جواب دیا

ہاں تم ذرا پریشان تھی نا اس لئے نہیں بتایا

اور میں نے نئی ایڈمن بھی رکھ لی بہت اچھی لڑکی ہے وہ ❤

شاہ اسے ساری تفصیل بتا رہا تھا

وہ چپ چاپ سنتی رہی

میں تمہیں بھی ایڈمن لگا دوں گا

عروج سے بات کر کے

اس کا دل دکھا

جہاں وہ مالک تھی اب وہاں اسے لوگوں سے پوچھ کر ایڈمن لگایا جا رہا تھا

ٹھیک ہے

وہ بس اتنا بول کر آف آگئی تھی

نا جانے کیوں اس کا دل کہہ رہا تھا کہ کچھ تو گڑ بڑ ہے

کہتے ہیں کہ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے

بالکل ہی ٹھیک کہتے ہیں

دل کو واقع دل سے راہ ہوتی ہے جب ایک دل بدل جائے تو دو سرے کو خود ہی پتہ چل جاتا ہے اور اس کے دل کو بھی پتہ چل چکا تھا 💔✌