Meri Jaan by Umme Hani NovelR50416

Meri Jaan by Umme Hani NovelR50416 Last updated: 8 December 2025

186.3K
38

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Meri Jaan by Umme Hani

" میں سمجھی نہیں مسٹر " مہرو نساء کی پہلے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہوئی تھی ۔۔۔ کافی تنے ہوئے لہجے سے مہرو نے زکی سے پوچھا تھا
" صاف سا مطلب ہے محترمہ کم عمر لڑکی کا بھلا کیاتجربہ ہو سکتا ہے سوائے ستائش کے۔۔۔۔۔۔ شوق کی خاطر ایک رومانوی کی تحریر لکھ کر چند جمعلے تعریف کے سن لینا اور بات ہے اور جامع تحریر کو اس کے پورے احساسات کے رنگوں میں ڈوب کر لکھنا ایک الگ بات ہے ۔۔۔۔ اور س کے ایک عمر اور تجربے کی بہت اہمیت ہوتی ہے ۔۔۔ جس کے سانچے میں آپ مجھے کہیں سے فٹ نظر نہیں آ رہی " اتنی صاف گوئی پر مہرو اندر سے سلگ سی گئ تھی ۔۔۔۔ ایک اسکے پرستار تھے جو اسکی تحریر پڑھ کر اسکے سودائی ہوئے جارہے تھے اور ایک یہ شخص تھا کہ بنا اسکی تحریر کو پڑھے ۔۔۔۔ اسے نا تجربے کار ثابت کر رہا تھا پچھلے دو سالوں سے وہ لکھ رہی تھی ۔۔۔۔ جتنی شہرت وہ نئ نسل میں پا چکی تھی یوں خود پر کھلی تنقید اس سے کہاں برداشت تھی
" مجھے تو آپ بھی کہیں سے ڈایکٹر نہیں لگتے ۔۔۔۔ کیونکہ ایک معیاری ڈرامہ بنانے کے لئے بھی ایک عمر اور تجربہ ہونا لازمی ہے ۔۔۔ اس سانچے میں تو بھی فٹ نہیں آتے ۔۔۔۔ معاف کیجیے مسٹر زکی میں نے تو آج تک کسی ہٹ ڈرامے کی ڈاریکشن میں آپ کا نام بھی نہیں پڑھا " بڑے آرام سے وہ اسے بھی تنقید کا نشانہ بنا گئ تھی ۔۔۔۔ اس بار زکی نے ایک ابرو چڑھا کر بڑی دلچسپی سے اس دھان پان سی لڑکی کو دیکھا ۔۔۔۔
" ہممم انڑسڈ نگ " پھر اپنی جیب سے ایک کارڈ نکال کر اسکی طرف۔ بڑھایا
"یہ میرے آفس کا کارڈ ہے ۔۔۔۔ ارمان کی شادی کے بعد آپ سے ایک تفصیلی ملاقات کا میں دل سے متمنی رہو گا ۔۔۔۔ تشریف ضرور لائیے گا مس مہرو ۔۔۔ پھر بات کریں گئے آپ کی تحریر کو دیکھ لیں گئے تو اپنے تجربے کو بھی " زکی کو لگا لڑکی کچھ بات تو ضرور ہے ۔۔۔ نہرو نے بھی ایک اداسے کارڈ اس سے لیا تھا جیسے اس پر احسان کر رہی ہو ۔۔۔۔