Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Last Episode

دو مرد اسے زبردستی اس کمرے میں پھینک کر چلے گئے تھے۔
کمرے میں مختلف آئینے سجے تھے۔ایک بڑا سا آئینہ دیوار کے گرد سٹینڈ کے سہارے ایستادہ تھا۔
ساری فریاد ساری سسکیاں دم توڑ گئیں تھی۔
وہ کسے مدد کے لیے پکارتی کسے بلاتی سب اس نے اپنے ہاتھوں سے تباہ وبرباد کردیا تھا۔
کمرے کا دروازہ کھلا تو وہ جھٹکے سے اٹھی۔
“اسد خدا کا واسطہ ہے میرے ساتھ یہ سب مت کرو۔ تم ایک شخص کی حکم عدولی کے ڈر سے مجھے برباد کرنا چاہتے ہو”۔
اسد کی سرد سفاک سی نگاہیں دیکھ کر اسے انہونی کا احساس ہوا۔
خوف سے کانپتی وہ پیچھے کھسکی جب اس نے کمر کے گرد بازو حائل کی اور اس کے چہرے پر جھکا۔۔
مشل کو لگا اس نے دنیا میں ہی جہنم دیکھ لی ہو۔
چچ چھوڑو۔۔۔۔چھوڑو مجھے۔۔۔”
بھرپور قوت سے اس نے اسے دور دھکیلا لیکن وہ پتھر نما انسان ایک انچ بھی نہیں ہلا۔