Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 4

لینا اور ڈائمن اپنے مخصوص سیکرٹ ڈیپارٹمنٹ میں موجود تھے۔۔

لینا ایک بہت بڑے آئینے کے سامنے بیٹھی چیئر پر بیٹھی برے برے منہ بنا رہی تھی۔۔

جبکہ جینیفر اس کے بالوں پر اپنا کام کرنے میں مصروف تھی۔۔

پاس ہی ڈائمن بیٹھا تھا۔۔
اس کے لیے بھی لینا نے جینیفر کی ہی خدمات لینی تھی۔۔۔
بلکل پاس ہی لینا کی ایک بہت خاص ایجنٹ مارتھا کھڑی تھی۔۔

مارتھا،،،، تم جینیفر کو حلیہ بتاؤ اس کا۔۔

قد آپ کے جتنا،،،،، براؤن بہت لمبے بال،،،، نیلی آنکھیں ،،کمپلیکشن وائٹ ہے۔۔۔مگر آپ کے جتنا نہیں لینا۔۔۔آپ کو اپنا تھوڑا سا ڈارک کرنا پڑے گا
ڈریسنگ خالص پاکستانی ٹریڈشنل،،،،،

ڈیٹیلز بتاؤ مارتھا۔۔؟ لینا نے مصروف سا پوچھا

ترکی کے شہر اینٹالیہ کی بیچ پر بھیڑ بھاڑ سے زرا الگ ایک چھوٹا سا کاٹیج ہے۔۔۔اس میں پاکستانی ماں بیٹی رہتی ہیں ۔۔ماں نے ایک ترک سے شادی کی،،، بچی پیدا کر کے چھوڑ گیا۔۔۔اب ماں بہت بیمار ہے،،،، شاید کینسر ہے،پڑھی لکھی ہونے کے باوجود پاکستانی ہونے کی وجہ سے کہیں جاب نہیں ملی،، وہ بیچ پر ٹورسٹ کے لئے وِسل( بانسری) بجاتی ہے۔۔جس سے معقول معاوضہ مل جاتا ہے۔۔سب سے خاص بات اس کا چہرہ کبھی کسی نے نہیں دیکھا
اب اگر کوئی اس کی جگہ لے تو کوئی نہیں پہچان پائے گا ،،،،،

نام،،،،،،،؟

نیناں درانی،،،،،

اور کوئی خاص بات،،،، لینا چھوٹی سے چھوٹی ڈیٹیلز بھی مس نہیں کرنا چاہتی تھی،،،

یس میم،،،،، وہ گونگی ہے،اور آس پاس کہ سب لوگوں کو پتا ہے کہ وہ بول نہیں پاتی،، مارتھا نے ڈرتے ڈرتے بتایا کیونکہ وہ اتنی اہم بات سب سے اینڈ میں بتا رہی تھی۔۔

اس کی اس بات پر لینا بے تحاشا چونکی۔۔۔ایک سرد سی آہ بھری

چلو یہ بھی بہت اچھا ہے۔۔۔کہ مجھے ایک گونگی کی صرف ایکٹنگ کرنی پڑے گی،،،،، نہیں تو وہ پاکستانی چالاک ایجنٹ میری انگلش ملی اردو سن کر سیکنڈوں میں پکڑ لیتا۔۔۔

اب مارتھا غور سے سنو۔۔۔کل جب ہم ترکی پہنچیں تو رات کے اندھیرے میں بہت خاموشی سے ان ماں بیٹی کو وہاں سے ہٹا دینا،،، یہیں لندن لے آنا،،، ماں کا علاج کروانا اور بیٹی کو جاب دلوانا۔۔۔۔ اس کی ماں کی جگہ میری ہائر کی گئی عورت اس گھر میں پہنچ جائے گی اور نیناں درانی کی جگہ میں خود،،،،،
سمجھیں،،،،، اور اس بات کی کسی کو کان و کان خبر نا ہو۔۔۔

جی میم ایسا ہی ہوگا

ڈائمن جو کہ کب سے ان کی یہ گفتگو بڑے غور سے سن رہا تھا
لینا سے مخاطب ہوا ،،،،

لینا کیا چل رہا ہے،،، مما کا اور تمھارا کیا پلان ہے زرا مجھے بھی تو پتہ چلے،،، ابھی تک مجھے ڈیٹیلز کیوں نہیں بتائیں تم نے،،،،

کیپ کالم برو،،،، بتانے لگی ہوں،،،
مما کا پلان یہ ہے کہ ہم نے ان کی ایک مائیکرو چپ چوری کروائی ہے،،، مگر وہ ابھی پاکستان میں ہی ہے،،،، ہمارے ہاتھ نہیں لگی ۔۔مگر ان کو لگتا ہے کہ وہ ترکی میں ہے،،،، تو انھوں نے ہمارے ٹارگٹس کو ہائر کیا ہے مائیکرو چپ ڈھونڈنے کے لئے،،اسی لئے ہم بھی ترکی جانے والے ہیں،،، کیونکہ وہ بہت جلد دونوں ترکی آنے والے ہیں،، ہمارے فیک بندے انھیں اپنے تعاقب میں بھگائے گیں،،،، تب تک ہم نے انھیں اپنے جال میں پھانسنا ہے،،
جب تک وہ مائیکرو چپ ہمارے ہاتھ لگ جائے گی تو دشمن بھی ہمارے قدموں میں ہوگا۔ جنھیں ہم دردناک موت دیں گے۔۔۔

ایک تیر سے دو شکار،،،، چیک اینڈ میٹ۔۔۔۔

لینا نے تفاخر سے کہتے آنکھ ونک کی ۔۔۔۔۔

انھیں اپنے جال میں پھنسانے کے لئے ایک بڑا گیم پلان کیا ہے میں نے،،، میں اس نینان درانی کو وہاں سے ہٹا کر خود اس کی جگہ لینے والی ہوں،،ہمارے بندے اسے اس بیچ تک لے کر آئیں گے ،،،،وہاں سے میں اس کی توجہ حاصل کروں گی،،، اتنے عرصے سے یہ جھنجھٹ اسی لیے تو پال رہی تھی،،،،، اس نے بیزاری سے کہتے بے تحاشا لمبے بالوں کی طرف اشارہ کیا جنھیں اب وہ لائٹ گولڈن سے ڈارک براؤن کروا رہی تھی۔۔

جینفر آنکھوں کا کلر تو چینج ہو جائے گا مگر سکن کا کلر چینج رکھے رکھنے کے لئے تمھیں میرے ساتھ رہنا ہوگا۔۔

اور اب یہ بھی بتا دو میرے لئے کیا سوچا ہے،،، ڈائمن نے گہری سنجیدگی سے لینا سے پوچھا۔۔۔

تم اپنے رئیل نیم اریش سے اس کے سامنے ایز آ ٹورسٹ جاؤ گے۔ڈائمن نیم تو تمھارا انڈر ورلڈ لوگوں کے لئے ہے۔۔اس کے سامنے اپنے رئیل نیم سے جاؤ گے فیک رلیشن شپ بنانے کے لئے،،،،،۔اور جلد از جلد اسے پھنسا ؤ گے،،،، وہ اطمینان سے بولی۔۔۔

اور اگر انھیں بھنک لگ گئی یا چپ ان کے ہاتھ لگ گئی،،،،؟

ایسا کچھ نہیں ہونے والا برو۔۔۔میں ہونے نہیں دون گی میرا ہوم ورک کمپلیٹ اور پرفیکٹ ہے،،،، پتہ لگ بھی گیا تو اسی وقت شوٹ کر دیں گے دونوں کو،،، اسے کے لہجے میں نفرت تھی۔۔۔

جینیفر یہ ڈائمن کو زرا پاکستانی اریش تو بناؤ،،،،،
وہ جینفر سے کہتی ایک مرتبہ پھر اپنے بالوں کا جائزہ لینے لگی۔۔۔

لینا نے اپنے بال کلر کروائے تھے۔۔۔اور مکمل حلیہ چینج کرنا تھا۔۔کلرڈ آنکھوں کو نیلا بنانا تھا۔۔
کافی دن سے وہ پاکستانی دریسز، پہن کر بھی پریکٹس کر رہی تھی۔۔نیناں درانی جو بننا تھا۔۔۔۔

ذہین و فطین تھی تو وِسل بجانا بھی تین ماہ میں سیکھ چکی تھی۔۔۔

کچھ ہی دیر میں مردانہ وجاہت کا شہکار ڈائمن اریش میں بدل چکا تھا۔۔۔
اب اسے اپنے لب و لہجے پہ زرا کنٹرول کرنا تھا۔۔۔

کل تک وہ پریکٹس کر کے ترکی کے لئے نکل چکے تھے۔۔۔

وہ اپنے ٹارگٹس کے پہنچنے سے پہلے ترکی پہنچ کر ان ہر طرح سے تسلی کرنا چاہتے تھے تاکہ ان کے پلین میں کہیں کوئی کمی کوئی جھول نا رہ پائے۔۔

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

فارس اور حمزہ کلاس میں آئے تو شاہ زین نے ان کے لتے لئے ۔۔۔۔۔

What the he’ll is going here,,, ,,,,
چل کیا رہا ہے آخر،،،،، اس بچکانہ اور بے ہودہ مزاق کا مطلب
وہ کافی سنجیدہ تھا

جبکہ وہ دونوں حق دق منہ کھولے شاہ زین کی گولہ باری دیکھنے میں مصروف تھے،،۔۔۔۔

ارے ہوا کیا میرے بھائی جو صبح صبح توپ کا رخ ہماری جانب کر دیا ہے،،،،،، فارس بولا۔۔۔۔

یہ کیا ہے،،،؟ شاہ زین نے اپنے ٹیبل اور بورڈ کی جانب اشارہ کیا،،،
وہ بھی دیکھ کر فق ہو گئے ۔۔۔

قسم لے لے یار ہم نے نہیں کیا،،،،، حمزہ مسکین سی شکل بنا کر بولا،،، ۔۔۔
سچی گاڈ پرامس ہم نے نہیں کیا،،،،،، فارس بھی بولا

تب شاہ زین ان کی آنکھوں میں حیرت اور سچائی دیکھ کر چونکا تھا۔۔۔کیونکہ اس دن بھی لائبریری میں جب اس کی نوٹ بک پر وہ نوٹ ملا تھا تو وہ تو جا چکے تھے،،،

اچھا چلو اگنور کرو،،،،، شاہ زین لاپروائی سے کہتا بیٹھ گیا۔۔۔وہ بھی آرام سے بیٹھ گئے ۔۔

دوپہر تک کلاسز لینے کے بعد پیٹ میں چوہے کودے تو وہ تینوں کینٹین تک چلے آئے ،،،
خوش گپیوں میں مصروف تھے۔۔۔

جب ایک مرتبہ پھر شاہ زین بری طرح چونکا تھا کیونکہ کینٹن کی اس کی مخصوص ٹیبل پر اس کے بلکل سامنے وہی جملہ لکھا ہوا تھا۔۔۔۔
اور جملے کے نیچے ڈبل ایس۔۔۔۔۔
اب وہ الجھنے لگا تھا۔۔۔

تبھی فون پر میسج رنگ ہوا،،،،،، انجان اور پرائیویٹ نمبر تھا مگر میسج نے ضرو ر اسے ہلایا تھا۔۔۔۔

حسن ہی حسن ہو،،،،،، ذہانت ہو
عشق ہوں میں تو ،تم محبت ہو
تم مری بس مری ،،،،،،،،امانت ہو
جی لئے جس قدر،،،،،،،جئیے اپنے
تم بہت سال،،،،،،،،،،،،،،،رہ لئے اپنے
اب میرے ،،صرف. ،،،میرے ہو کہ رہو
(وصی شاہ)

کس کا میسج ہے شای زین،،،؟ اس کے چہرے پر سایہ سا لہراتا دیکھ فارس پوچھ بیٹھا ۔۔۔

اب وہ سچ میں پریشان ہوا تھا۔۔۔مگر حمزہ اور فارس کو محسوس نہیں ہونے دینا چاہتا تھا ۔۔۔اسی لئے ۔۔۔

کسی کا نہیں یونہی رونگ نمبر ہے،، وہ کہتا کھانے میں مصروف ہو چکا تھا۔۔۔۔
مگر خود کو مسلسل کسی کی نظروں کے حصار میں قید ہوا محسوس کر سکتا تھا۔۔

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

رات ڈنر سے پہلے کا وقت تھا جب سلطان مینشن میں بھونچال سا آیا تھا۔۔۔
اور یہ بھونچال لانے والے کوئی اور نہیں حسبِ معمول جونیئر ویر اور مطی ہی تھے۔۔

جنھوں نے اپنے مشن کے بارے میں بتاتے ہوئے یہ بھی شوشا چھوڑا تھا کہ انھیں ترکی جانا ہے۔۔۔

سب ڈائننگ ہال میں اکھٹے تھے۔۔۔
حبہ ہتے سے اکھڑ چکی تھی سن کر ،،،،

مطی،،،، میں پہلی اور آخری مرتبہ بول رہی ہوں کہیں نہیں جا رہی ہو تم،،، سنا تم نے کہ ایک مرتبہ پھر دہراؤں،،،
وہ خطرناک تیور لئے مطی کو گھور رہی تھی۔۔۔۔

مطی نے مدد طلب نگاہوں سے پہلے اپنے ڈیڈ پھر بڑے پاپا کی طرف دیکھا۔۔۔۔
مگر وہ دونوں خاموش ہی رہے کہ مطی کو آج یہ محاذ خود ہی لڑنے دینا چاہئے ۔۔۔۔

مما پلیز،،،، یہ کیا بات ہوئی،،، مجھے جانا ہے ہر صورت اور ہر قیمت پر،،،، میرے ملک کو میری ضرورت ہے،،، یہی سیکھا ہے میں نے اپنی ٹرینگ میں،،،، اب کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گی،،،

مطی کا دو ٹوک لہجہ سن کر حبہ کو اندازہ ہو چکا تھا کہ وہ پہلے کی طرح باز نہیں آنے والی ۔۔۔
اسی لئے ایک اور حربہ آزمایا۔۔

تو ٹھیک ہے،،،، یہ آج سے نہیں بہت پہلے سے میرے دل میں بات ہے،،، جو میں آج سب سے کہنا چاہتی ہوں وہ یہ کہ مطی اگر تم نے اس فیلڈ میں رہنا ہی ہے تو تمھیں جونئیر سے نکاح کرنا پڑے گا،،، پھر چاہے اس کے ساتھ پاتال چلی جانا،،، مجھے کوئی اعتراض نہیں،،،،،،

واٹ،،،، مطی چلائی۔۔۔
وہاں بیٹھے سارے نفوس بے تحاشا چونکے۔۔۔
شاہ زل کو پانی پیتے اچھو لگ گیا۔۔۔

مما یہ کیا بول رہی ہیں آپ،،،؟ مطی خفت سے لال ٹماٹر چہرہ لئے دانت پیس کر بولی۔۔۔

چھوٹی ممی آپ کو لگتا ہے کہ ایسے ایز آ کزن میں مطی کی حفاظت سہی طرح نہیں کروں گا،،، اس کی جانب سے لاپروائی کروں گا،،، ایسا ہی کچھ،،، شاہ زل نے بھی شکایتی نگاہوں سے حبہ کو گھورا۔۔۔

حبہ کیا بول رہی ہو،،، ہوش میں تو ہو،،، اور یہ کیا طریقہ ہے بچوں پر اپنی مرضی تھوپنے کا،،،، انھیں سپیس دو،،، انھیں اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے دو،،اب اگر ان کی مرضی کے خلاف تم نے یہ ٹاپک چھیڑا پھر دیکھنا،، اتنے دن سے خاموش ہوں اس کا یہ مطلب نہیں کہ تم اپنی من مانیاں کرتی پھرو،،،، آخر تم اتنی جزباتی کیوں ہو رہی ہو،،، مجھے تو یہ سمجھ میں نہیں آ رہا،،،،

حرم نے اتنے دنوں کی بھڑاس نکالی اور حبہ کو بری طرح جھڑکا
مطی کا دل کیا بڑی مما کا اٹھ کر منہ چوم لے۔۔۔

وہ آپی،،، حبہ سے اب کوئی بات نہیں بن پا رہی تھی۔۔۔پلیز مجھے سمجھنے کی کوشش کریں ،،،وہ روہانسی ہوئی ۔۔

شٹ اپ حبہ،،،،، اب اگر تم نے مطی پر اپنی مرضی تھوپی تو پھر دیکھنا،،،، بابا اور مما کو بلا لوں گی،،،، کہ آ کر اپنی بزدل بیٹی کو سمجھائیں کہ جانے دے مطی کو جہاں وہ جانا چاہتی ہو ۔۔

حرم بس بھی کرو اب،،،،،، پری حبہ کی رونی صورت دیکھ کر بیچ میں بولی اور ٹوک دیا

اب کی بار سچ میں حبہ کی بولتی بند ہوئی تھی ۔۔۔خاموشی سے کھانا کھانے لگی۔۔۔

مطی نے معنی خیز نگاہوں سے اپنے ڈیڈ کو دیکھا،،،

مگر وقتاً فوقتاً باپ بیٹی پر پڑتی حبہ بھوکی شیرنی کی خونخوار نگاہ۔۔۔

اففففف

مطی کو جھرجھری آئی۔۔۔
مگر ڈھیٹ بنی اگنور کر گئی ۔۔۔۔

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

شاہ زین سٹڈی ٹیبل پر بکس اور نوٹ بکس پر جھکا ہوا تھا۔۔۔

جب فون پر میسج ٹون رنگ ہوئی
فون اٹھا کر دیکھا۔۔
پرائیویٹ نمبر،،،،،،

Ohhhh No,,, not again,,,,,
وہ جھنجھلایا،،،، میسج بغیر سین کیے ڈلیٹ کر چکا تھا۔۔۔

مگر میسج بھیجنے والا یا والی بڑی مستقل مزاج معلوم ہوتی تھی
مسلسل بجتی میسج ٹون سے وہ سخت ڈسٹریکٹ ہو رہا تھا۔۔

آخر تنگ آ کر میسج سین کیا،،، اسی جملے کی بار بار تکرار تھی

تم میرے. صرف میرے ہو کہ رہو،، 😍

اب اس کے ماتھے پر گہرے بل آئے تھے۔۔۔۔۔مگر اگلے میسج پر تو وہ بھونچکا ہی رہ گیا

I love Shah Zain Sultan 😘😘😘

تبھی فون رنگ ہوا،،، اس کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوئی،،، ابھی تک تو وہ اس سب کو محض ایک مزاق سمجھ رہا تھا۔
اب واقعی پریشان ہوا تھا۔۔
اگر یہ مزاق نا ہوا تو۔۔۔۔

جھجھکتے فون یس کر کے کان کو لگایا۔۔۔۔
مگر بولا نہیں ،،،،،

تم میرے صرف میرے ہو کہ رہو،،،،،

نسوانی میٹھی آواز کی سرگوشی،،،، نے شاہ زین کو ہلا کر رکھ دیا،،، مگر وہ پھر بھی خاموش رہا

آپ تو اس طرح نروس ہو رہے ہیں جیسے میں لڑکا اور آپ لڑکی ہوں ،،،،ہاہاہا ہاہا
وہ قہقہہ لگا کر ہنسی جیسے اپنی ہی بات کو جانے کتنا انجوائے کیا تھا

مگر شاہ زین اس قہقہے کو سن رہا تھا جو کہ پہلی مرتبہ اسے کوئی نسوانی آواز اس قدر میٹھی اور دلفریب سی محسوس ہو رہی تھی۔۔۔۔

دیکھئے محترمہ ایکس وائی زی،،،، جو بھی ہیں آپ،،، آپ کے پاس بہت سارا وقت ہوگا ویسٹ کرنے کے لیے،،، مگر میرے پاس نہیں ہے،،، سو پلیز کسی اور کو پکڑ لیں،،، اس فضول کی بچکانہ انٹرٹینمنٹ کے لئے،،،،
شاہ زین نے اسے بری طرح جھڑکا۔۔۔۔

مگر سامنے سہانا تھی۔۔۔جس کی زندگی کی کایا پلٹ دی تھی شاہ زین سلطان نے

I swear, “This is not fun, it’s my life.”
And now without it, my breath will stop without you.

کہہ کر سہانا فون رکھ چکی تھی،،،

مگر شاہ زین خالی دماغ لئے فون ابھی بھی ہاتھ میں لئے فون کو گھورنے میں مصروف تھا۔۔۔۔
جیسے فون والی کو گھور رہا ہو۔۔۔۔۔

جھنجھلا کر سر جھٹکتا اٹھا اور بیڈ پر ڈھے گیا۔۔۔۔۔

ادھر سہانا نے گہری مسکان لئے فون میں جگمگاتی اس ظالم کی پکچر کو غور سے دیکھا۔۔۔۔
جس میں وہ اپنے اس قاتل ڈمپل کی نمائش بھر پور طریقے سے کر رہا تھا۔۔۔

شاہ زین سلطان،،،، زیر لب بڑبڑائی،،، دل نے ایک بیٹ مس کی
اففففففف
سرخ چہرہ لئے تکیہ میں منہ دے لیا۔۔۔۔

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺