Ek Hai Aafat Season 2 By Binte Hawa Readelle50339 (Ek Hai Aafat) Episode 29
Rate this Novel
(Ek Hai Aafat) Episode 29
شاہ ہاوس۔۔۔
جمعہ۔۔۔
آج سب کے لیئے بہت خاص دن تھا۔۔ شاہ ہاوس میں ہر طرف خوشیوں کا سماں تھا۔۔
ہر کوئ تیاریوں میں مصروف تھا۔۔
آج شام منال اور حنان کی بیٹی جسکا نام نورم رکھا گیا تھا۔۔ اسکا عقیقہ تھا۔۔ وہی عیشی مشی امان ضرار کا نکاح بھی تھا۔۔ عیشی بہت ایکسائٹڈ تھی اپنا دولہا دیکھنے کے لیئے ۔۔
“عیشی مشی تم لوگ سامان ڈال لو حنان تم لوگوں کو مارکی میں چھوڑ دے۔۔ وہاں بیوٹیشن اور نازلی پہنچ چکی ہیں”۔۔
رشی کمرے میں آتی مصروف انداز میں بولی۔۔ جہاں مشی اپنی چیزیں پیک کر رہی تھی جبکہ عیشی چکلیٹ کھانے میں مصروف تھی۔۔
“میری چیزیں پیک ہوگئ چھوٹی بہن یہ عیشی کی رہ گئ ہیں آپ اسے اٹھا دیں”۔۔
مشی زپ بند کرتی بولی تو رشی نے کمر پہ ہاتھ رکھ کے عیشی کو دیکھا جو اب چاکلیٹ ختم کرنے کے بعد انگلی سے پیکٹ کے ساتھ لگی چاکلیٹ اتار کے کھا رہی تھی😂۔۔
“اچھا اچھا ایسے نا دیکھیں معصوم بچی کو کرتی ہوں پیک۔۔ یہ تو میں انرجی کے لیئے کھا رہی تھی نکاح کے وقت رونا بھی تو ہوگا نا”۔۔
پیکٹ باسکٹ میں پھینکتی وہ افسردگی سے بولی ۔۔ اور اٹھ کے اپنی چیزیں بیگ میں ڈالنے لگی۔۔
“ہینن رونا کیوں”۔۔
مشی اسے دیکھ کے حیرانی سے بولی۔۔
“بھئ اب میں اتنی بے شرم دولہن بھی نہیں جو نکاح کے وقت ایک آنسو تک نا بہائے”۔۔
ہیل بیگ میں پھینکتے عیشی آنکھیں گھوماکے بولی تو رشی نے ماتھا پیٹا ۔۔
“چلو جلدی کرو دونوں میں حنان کو کہتی ہوں گاڑی نکالے”۔۔
“حنان بھائ کیوں۔۔ یہ دانی بھائ کیوں نہیں جا رہے چھوڑنے”۔۔
عیشی بگڑھ کے بولی تو رشی نے فورأ اپنے تاثرات چھپائے۔۔
“وہ کسی کام میں بزی ہے۔۔ یہ تم کیا ہر وقت دانی دانی کرتی رہتی ہو۔۔ حنان چھوڑ رہا ہے نا تیار ہو جاو تم”۔۔
رشی تھوڑا ڈانٹ کے بولی تو عیشی منہ کے زاویے بگاڑنے لگی۔۔
رشی کے جاتے ہی عیشی دروازے کو دیکھتے باقی چیزیں بیگ میں پٹخنے لگی۔۔
“یہ کیا کر رہی ہو؟”۔۔
عیشی نے سائیڈ ٹیبل سے مسکراتے ہوئے پینسل نکالی اور اس پےپیار سے ہاتھ پھیرتےہوئے بیگ میں ڈالنے لگی تو مشی نے آنکھیں پھاڑ کے اسکو دیکھتے ہوئے پوچھا۔۔۔
“نکاح کی تیاری😜”۔۔
عیشی آنکھ دباتے ہوئے بولی تو مشی نے سر نفی میں ہلایا۔۔ پھر دونوں اپنے اپنے بیگ لیئے باہر آگئ جہاں حنان ان دونوں کا ویٹ کر رہا تھا۔۔
حنان کے ساتھ دونوں
مارکی کی طرف روانہ ہوئیں جہاں نیا ڈرامہ انکا انتظار کر رہا تھا۔۔😂
💓💓💓💓💓💓💓💓
“یہ تم کیوں منہ پھلا کے بیٹھی ہو؟”
عیشی مشی مارکی میں پہنچ چکی تھی۔۔ پچھلے ایک گھنٹے سے تیار ہوتے عیشی مسلسل نازلی کو دیکھ رہی تھی۔۔ جو بالکل چپ بیٹھی تھی ۔۔ تین بیوٹیشن الگ الگ تینوں کو تیار کر رہی تھیں۔۔ نازلی نے مہرون کلر کا لہنگا پہنا ہوا تھا۔۔ عیشی مشی کی نیوی بلو کلر کی ترکش میکسی تھی۔۔ جس پہ موتیوں کی لڑیاں لگی ہوئ تھی۔۔ نازلی تقریبأ مکمل تیار ہو چکی تھی۔۔ کھوئ کھوئ سی وہ بالکل گڑیا لگ رہی تھی۔۔
سموکی آئز کے ساتھ وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔۔ عیشی مشی کا بھی سموکی آئز میک اپ تھا۔۔ جب میک اپ مکمل ہوا اور بیوٹیشن نے عیشی کے بالوں کا ہلکا سا جوڑا بنا کے سامنے سے نکلی کچھ لٹیں کرل کرنا شروع کی تو عیشی نے سنجیدگی سے کہا۔۔
نازلی نے ایک ناراض نظر اس پہ ڈالی پھر سامنے دیکھنے لگی۔۔تو عیشی نے حیرت سے مشی کو دیکھا جو ان ہی دونوں کو دیکھ رہی تھی۔۔
بیوٹیشن نے ہیئر سٹائل بنانے کے بعد اسکے جوڑے میں خوبصورت سا سفید کلر کا کراون سجایا جس کے ساتھ نیوی بلو کلر کی جالی لگی تھی۔۔۔
مکمل تیاری کے بعد بیوٹیشن نے اسکے منہ پہ میک اپ سیٹنگ سپرے کی اسکے بعد عیشی نے فل سائز مرر میں اپنا مکمل جائزہ لیا۔۔ گلے میں سفید مالا ڈلی تھی۔۔ ہیل کی وجہ سے اسکی ہائیٹ کافی لمبی لگ رہی تھی۔۔مشی بھی تیار ہو چکی تھی۔۔ دونوں کو بالکل ایک جیسا دیکھ کے بیوٹیشن بھی کنفیوزڈ ہوگئ تھی۔۔۔
“ہاں اب بتاو اتنی پیاری شکل کو غبارہ کیوں بنایا ہوا ہے۔۔”۔۔
عیشی دونوں ہاتھوں سے اپنی میکسی سنبھالتی بمشکل چل کر نازلی تک آئ اور اسکے سامنے مرر کے ساتھ ٹیک لگا کے کھڑی ہوتی بولی تو نازلی نے دکھ سے اسے دیکھا۔۔ پانچ منٹ اسی خاموشی کی نظر ہوگئے۔۔ نازلی خاموشی سے اسے دیکھتی رہی اور عیشی اسکی خاموشی کا مطلب سمجھنے کی کوشش کرتی رہی۔۔
اچانک منہ پہ ہاتھ رکھے نازلی پھوٹ پھوٹ کے رونے لگی اور عیشی مشی گھبرا گئ۔۔ بیوٹیشن بھی اسکے پاس آکے اسے خاموش کرانے لگی کہ ایسے رونے سے سارا میک اپ خراب ہوجائے گا ۔۔
“تم ۔۔تم دونوں نے میرے ساتھ بالکل بھی اچھا نہیں کیا۔۔”۔۔
منہ سے ہاتھ ہٹاتے نازلی ہچکی لیتے بمشکل بولی ۔۔تو عیشی سنجیدگی سے آنکھیں ٹمٹماتی ہوئ اسے دیکھنے لگی۔۔ جبکہ اسکو ایسے روتا دیکھ کے مشی بھی رونے لگی تھی۔۔
“ایسا کچھ برا بھی نہیں کیا ۔۔ اچھا ہے میرا
بھائ “۔۔
عیشی تھوڑا منہ ٹیڑھا کرکے بولی۔
“تم تو نا بھاڑ میں جاو اور تمھارا بھائ بھی”۔۔
سامنے ٹیبل سے پرفیوم کی بوتل زمین پہ پھینکتے وہ غصے سے بولی اور اپنا لہنگا سنبھالے۔۔ روم کے ساتھ کی کھڑکی کے پاس چلی گئ۔۔ عیشی نے گھور کے اسکی پشت کو دیکھا۔۔ جبکہ مشی اور بیوٹیشنز بت بنی ابھی تک نازلی کے ری ایکشن کو سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی۔۔
باہر سب آ چکے تھے۔ تھوڑی دیر میں ان تینوں کا نکاح تھا۔۔
💓💓💓💓💓💓💓💓
“چلو عیشی ۔۔۔ مشی اور نازلی جا چکی ہیں۔۔ تم بھی چلو تاکہ نکاح شروع ہو”۔۔
عیشی برائڈل روم میں بیٹھی اپنی چوڑیوں سے کھیل رہی تھی جب رشی کمرے میں آتی ہوئ بولی اسکے پیچھے ہی منال اور سارہ بھی تھی جو اسکو لینے آئ تھی۔۔
“چلیں”۔۔
عیشی نے بیگ سے پینسل نکال کے کلچ میں ڈالی اور میکسی سنبھالتے ہوئے کھڑی ہوکے بولی۔۔
“یہ کیا ہے؟”
رشی اسکو پینسل کلچ میں ڈالتے دیکھ کے تیوری چڑائے بولی۔۔
“او ہو چھوٹی بہن پینسل ہے یہ”۔۔
عیشی ماتھے پہ ہاتھ مارتے بولی ۔۔
“وہ تو ٹھیک ہے مگر اسکو کرو گی کیا”۔۔
سارہ بہت الجھی ہوئ تھی اسی لیئے نا سمجھی سے اسکو دیکھتی ہوئ بولی۔۔
“لو جی آپکو نہیں بتایا چھوٹی بہن نے۔۔ میں یہ اس لیئے رکھ رہی ہوں کہ مجھے نہیں پتا میرا نکاح کس سے ہو رہا ہے۔۔ میں نکاح نامے پہ اس پینسل کے ساتھ سائن کروں گی۔۔ بعد میں اگر دولہا نا پسند آیا تو سائن ریز کردوں گی سمپل”۔۔
عیشی مزے سے بولی ۔۔ جیسے جیسے وہ بول رہی تھی۔۔ منال اور سارہ کی آنکھیں حیرت سے کھلتی گئ۔۔
“تم پاگل ہوگئ ہو خبردار جو باہر جاکے کوئ ڈرامہ کیا تو”
“رشی اسکا بازو پکڑتے غصے سے جھنجوڑ کے بولی۔۔
“او ہو چھوٹی بہن آپ تو اسے تماشہ نا کہے۔۔ یہ تو ہمیں ورثے میں ملا ہے۔۔ بھلا کیا ہمارا نکاح نارمل لوگوں جیسا ہو سکتا ہے کیا”۔۔
عیشی آنکھوں سے مصنوعی آنسو صاف کرتے دکھی انداز میں بولی تو رشی گڑبڑاھ کے ادھر ادھر دیکھنے لگی جبکہ سارہ اور منال نا سمجھی سے کبھی عیشی کو دیکھتی تو کبھی رشی کو۔۔
رشی کو اپنا نکاح یاد آیا تو اسنے دکھ سے عیشی کو دیکھا ۔۔ یعنی یہاں بھی مکافات عمل تھا۔۔
“اوکے۔۔ میں بھیجتی ہوں تمھارے دولہے کو مگر خبردار جو اسے دیکھ کے تم نے کوئ ڈرامہ کیا تو”۔۔
رشی انگلی دیکھا کے اسے وارن کرتی باہر چلی گئ تو سارہ اور منال بھی ہنسی دباتی اسکے پیچھے باہر چلی گئ۔۔ جبکہ عیشی ایکسائٹڈ سی ادھر ادھر گھومنے لگی۔۔
💓💓💓💓💓💓💓💓
“آہہہم “۔۔
عیشی کھڑکی کی طرف منہ کرکے کھڑی تھی جب ہمدان اندھر داخل ہوا اور گلہ کھنکار کے عیشی کو اپنی طرف متوجہ کیا۔۔کریم کلر کی شیروانی میں گھسہ پہنے وہ بہت ہینڈ سم لگ رہا تھا۔۔
“ارے یہ کیا کر رہی ہو؟”
عیشی ہمدان کو دیکھ کے الجھی پھر مسکراتی ہوئ اسکے پاس آئ اور دونوں سائیڈ سے اسکے پیچھے جھانکنے لگی۔۔تو ہمدان نے نا سمجھی سے اسے دیکھتے ہوئے بولا۔۔
“ارے یہ کیا مجھے لگا آج بھی چھوٹی بہن نے آپکو ہی بھیجا ہوگا میرے دولہا کے ساتھ۔۔ مگر وہ تو کہی نہیں ہے”۔۔
عیشی مایوس ہوتے ہوئے بولی۔۔
“ویٹ ویٹ کہی آپکو چھوٹی بہن نے اس بار بھی مجھے سمجھانے کے لیئے تو نہیں بھیجا دیکھے دانی بھائ میں صاف صاف کہہ رہی ہوں میں ایسے نہیں مانوں گی اس دفعہ “۔۔
ابھی ہمدان کچھ بولتا عیشی خود ہی اپنی باتوں کو اپنی مرضی کا رنگ دیتے انگلی اٹھا کے وارن کرنے والے انداز میں بولی۔۔
“عیشی ایسی بات نہیں ہے ایکچوئلی تمھاری شادی مجھ سے ہی ہو رہی ہے”۔۔
ہمدان ماتھا دو انگلیوں میں مسلتا ہوا بولا۔۔ تو عیشی کے چہرے ہی مسکراہٹ فورأ غائب ہوئ۔۔
“وااااااااااااٹ”
عیشی اتنا چینخ کے بولی کہ باہر آواز جانے کے ڈر سے ہمدان کو فورأ اسکے منہ پہ ہاتھ رکھنا پڑھا ۔۔۔😂
💓💓💓💓💓💓💓💓
جاری ہے۔۔۔
