Do Dil By Amna Mehmood Readelle50150 Episode 9
Rate this Novel
Episode 9
یوشع نے تقریباً اسے گھسیٹتا ہوئے تہہ خانے میں لا کر پٹخا.
دل تو کر رہا ہے دو تین تھپڑ تمہارے اس منہ پر لگاؤں مگر تربیت روک دیتی ہے.
آج یہ حرکت کر کے تم نے بڑی سرکار کی ہر بات پر “سہی ہے” کی مہر لگا دی ہے.
میں اکثر سوچتا تھا کہ وہ خامخواہ تمہارے پیچھے پڑیں رہتیں ہیں مگر نہیں وہ تمہارے ساتھ جو بھی کرتیں ہیں بلکل ٹھیک کرتیں ہیں.
تمہارے ساتھ تو اس سے بھی برا سلوک کرنا چاہیے ………. ؟؟؟ یوشع نے اپنے الجھے بالوں میں ہاتھ پھیرا.
میں نے کچھ نہیں کیا جو آپ مجھے یوں طعنے دے رہے ہیں ………. ؟؟؟ بتول نے اٹھتے ہوئے کہا
تم نے کچھ نہیں کیا کیونکہ نوید نے تمہیں کچھ کرنے نہیں دیا.
اگر وہ ڈیوٹی پر نہ ہوتا اور تمہیں کوئی ملازم نہ دیکھتا تو تم پھر بھی یہی کہتیں کہ “تم نے کچھ نہیں کیا”………….. ؟؟؟ یو شع نے اپنے غصے پر قابو پاتے ہوئے پوچھا
ابھی تو یہ بات صرف مجھے معلوم ہے مگر جب صبح سب کو پتہ لگے گا تو سوچو تمہارے ساتھ کیا ہو گا …………. ؟؟؟ یوشع نے بتول کی خاموشی پر پھر اسے کہا
کیا ہو گا _ کیا ہو گا …………. ؟؟؟؟؟ یہ جملہ سن سن کر میرا دماغ خراب ہو گیا ہے. جو ہو گا دیکھا جائے گا. ہونا کیا ہے ……….؟؟؟ وہی ہو گا جو ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے. ان قبروں میں ایک قبر کا اضافہ ہو جائے گا. بتول نے تہہ خانے میں موجود قبروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یعنی تمہیں اپنے کیے پر نہ کوئی شرمندگی ہے اور نہ ڈر _ یوشع کو حیرت ہوئی
ڈر کیسا ……. ؟؟؟ روز روز مرنے سے بہتر ہے کہ ایک بار ہی مار دیں.
یہاں نہ جاؤ وہاں نہ جاؤ یہ نہ کرو _ وہ نہ کرو پڑھو مت ہنسو مت ہر کام ہر چیز پر پابندی بتول تو جیسے اپنے حواسوں میں نہیں تھی.
جب میں نے آرام سے پوچھا تھا کہ کوئی پسند ہے تو بتا دو _ تب موت پڑتی تھی بتاتے ہوئے ……….. ؟؟؟
اور اگر کوئی پسند نہیں تو پھر یوں بھاگنے کی کءا ضرورت تھی.
میں اندھا، گو نگا، بہرہ، لنگڑا ہوں کیا خرابی ہے مجھ میں …….. ؟؟؟
جو تم نے مجھے ریجیکٹ کیا ہے میرا دل اس وقت اپنی ذات کی بےعزتی پر تمہارا منہ لال کرنے کو کر رہا ہے.
کتنی بات بتاؤں مجھے کسی سے محبت نہیں ہے کچھ دیر پہلے نوید کی حرکت یاد کرتی وہ چلائی.
جب کوئی لڑکی شادی سے انکار کرتی ہے تو لوگ خود ہی فرض کر لیتے ہیں کہ اس کا کسی سے چکر ہو گا تبھی انکار کیا …………. ؟؟؟ بتول کی بات پر یوشع نے ہنکار بھری
بس کرو یہ ڈرامے میں کوئی بچہ نہیں ہوں اب تم اپنی خیر مناؤ.
جب تک بڑی سرکار جاگ نہیں جاتیں تمہیں یہاں رہنا ہوگا پھر وہ فیصلہ کریں گی کہ کیا کرنا ہے ……….. ؟؟؟ یوشع کہتا ہوا تہہ خانے کی سیڑھیاں چڑھنے لگا
نہیں پلیز مجھے یہاں نہیں رہنا. مجھے ڈر لگتا ہے _ وسیع عریض تہہ خانے میں خاموشی، تنہائی اور قبریں بتول کو اپنا دم گھٹتا ہوا محسوس ہوا.
ٹھیک ہے میں تمہیں یہاں سے باہر نکال دیتا ہوں اور کسی کو کچھ بتاؤں گا بھی نہیں مگر یوشع واپس اترتے ہوئے کہا
مگر بتول کو عجیب سا احساس ہوا.
مگر تمہیں میرا ایک کام کرنا ہو گا وہ بھی پوری رازداری ساتھ _ یوشع نے کہتے ہوئے قدم بتول کی طرف بڑھائے جبکہ اس نے پیچھے موجود دیوار کی طرف دیکھا 🪄🪄🪄🪄🪄 ماہم اور حرم دونوں کیفے ٹیریا کی سیڑھیوں پر بیٹھیں چائے پی رہیں تھیں جب دور سے عکاشہ آتا نظر آیا. چلو حرم اندر کیفے میں چلتے ہیں _ ماہم نے حرم کا ہاتھ پکڑا
یہ اچانک تمہیں کیا ہو جاتا ہے ……. ؟؟؟
ابھی تو تم نے خود ہی کہا تھا کہ باہر بیٹھ کر چائے پیتے ہیں اور برستی بارش کے مزے لیتے ہیں پھر اب حرم منہ بناتی کھڑی ہو گئی. دل تو میرا ابھی بھی یہی کر رہا ہے مگر وہ مصیبت آ گئی ہے _ ماہم کی بات پر پہلے حرم حیران ہوئی اور پھر ہنسنے لگی
تم تو بلکل عکاشہ جیسی باتیں کرنے لگی ہو حرم کے الفاظ ابھی منہ میں ہی تھے کہ عکاشہ قریب آ کر کھڑا ہو گیا. لو جی ابھی شیطان کو یاد کیا ہی تھا کہ وہ حاضر ہو گیا حرم کی بات پر عکاشہ کا چلتا منہ بند ہوا
ایسا نہیں بولتے بری بات ہے یوں کہتے ہیں کہ “ابھی ڈھونڈ ہی رہی تھی تمہیں یہ نظر ہماری تم آ گئے اچانک بڑی عمر ہے تمہاری” _ عکاشہ شرارتی سا مسکرا کر ماہم کو دیکھنے لگا
خبردار مجھ سے بات بھی مت کرنا. تم جب بھی مجھ سے بات کرتے ہو میں کسی نا کسی مصیبت میں پھنس جاتی ہوں اس سے پہلے کہ عکاشہ ماہم کو کچھ کہتا وہ بول پڑی.
ارے یہ اپنی ماہم ہی ہے _ یہ تو بڑی سمجھدار ہو گئی ہے. اب اس کے لیے رشتہ تلاش کرتے ہیں. بچیاں جب سمجھدار ہو جائیں تو ان کی فوراً شادی کر دینی چاہیے. عکاشہ نے بڑی عورتوں کی طرح ایک ہاتھ کمر پر جبکہ دوسرا اپنی گال پر رکھتے ہوئے کہا بکواس بند کرو، تمہیں کرنے کے لیے کوئی کام نہیں ہے _ ماہم نے اپنے ہاتھ میں پکڑی فائل زور سے اسے ماری.
یہ کام ہی کر رہا ہوں اپنا بازو سہلاتے ہوئے جواب دیا تبھی زور و شور سے اس کا موبائل بجا
دیکھا کس قدر مصروف بندہ ہوں ہر وقت میرا موبائل-فون بجتا رہتا ہے اور تم کہتی ہو کہ مجھے کوئی کام نہیں ……… ؟؟؟
عکاشہ نے اپنا موبائل نکالا کر ان کے آگے ہلایا جس پر _ “my darling ” لکھا آ رہا تھا.
کتنوں کو بےوقوف بنا رکھا ہے ……………. ؟؟؟
حرم کی بات پر عکاشہ نے بےساختہ قہقہ لگایا.
جتنی بن جائیں اور ماہم کو چڑاتا فون کان ساتھ لگاتا چلا گیا.
تم نے اس کی حرکتیں دیکھیں ہیں …………..؟؟؟ عکاشہ کے جاتے ہی ماہم نے حرم سے کہا
دفع کرو اور چائے پیو اس سے پہلے کہ کلاس کا وقت ہو جائے _ حرم کی بات پر ماہم نے سر ہلایا.
جی بھائی جانی کیسے یاد کیا عکاشہ کی چہکتی آواز سپیکر سے ابھری
ویسے ہی یوشع نے سنجیدہ سا جواب دیا جو اس وقت ڈرائیونگ کر رہا تھا.
اگر ایسا ہے توویسے ہی مت یاد کرتے ناااااا اچھا خاصا لڑکی سیٹ کر رہا تھا آپ کی کال نے سب گڑ بڑ کر دی عکاشہ نے مڑ کر ماہ.، حرم کو دیکھا جو اب کیفے کے اندر جا رہیں تھیں.
میں نے کیسے سٹینگ خراب کر دی یوشع حیران ہوا
آپکا نمبر my darling کے نام سے سیو ہے ناااااااا _ عکاشہ نے منہ بنایا جبکہ یوشع نے قہقہ لگایا تم بھی کمال چیززززز ہو غلطی اپنی ہوتی ہے الزام دوسرے کو دیتے ہو اور یہ وہی لائبریری والی لڑکی ہو گی ………… ؟؟؟ یوشع نے پوچھا موڈ اب پہلے سے کافی خوشگوار ہو گیا تھا جی بلکل وہی ہے محترمہ ماہم بی بی _ عکاشہ نے تصدیق کی
تمہیں اس سے محبت وغیرہ یوشع کے پوچھنے پر عکاشہ کے ہاتھ سے موبائل چھوٹتے چھوٹتے بچا.
کیا بھائی آج ہی سارا نقصان کرنے کی قسم کھائی مہے ………. ؟؟؟
اتنی ڈراؤنی بات وہ بھی دن دیہاڑے میرے ہاتھ سے موبائل گرتے گرتے بچا ہے. عکاشہ کی مظلومیت بھری آواز آئی.
مجھے تمہاری حرکتوں سے اندازہ ہوا تھا خیر یوشع نے جیپ ندی کنارے روکی.
محبت کرنے کے لیے سب سے پہلے پتہ کیا چیز آپ کو متاثر کرتی ہے …………؟؟؟
کیا …………. ؟؟؟ (عکاشہ کے سوال پر یوشع جیپ سے نکل کر ندی کنارے بیٹھ گیا.)
نام _ نام سب سے پہلے دیکھا جاتا ہے. جبکہ اس بےوقوف کا نام ہی “ما” سے شروع ہوتا ہے. اب بندہ “ما” سے کیسے رومنس کر سکتا ہے ………؟؟؟
ہاں اگر “جاناں یا صنم” ہوتا تو سوچا جا سکتا تھا
عکاشہ کے تجزیہ پر یوشع کا دھیان فوراً امثال کی طرف گیا.
امثال نام کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے ……… ؟؟؟
ویسے تو یہ بھی “ام” سے شروع ہو رہا ہے تھوڑی اماں والی آواز آتی ہے مگر چلے گا خیریت …….. ؟؟؟ عکاشہ کے جواب پر یوشع مسکرا دیا.
خیریت ہی ہے یہ بتاؤ شادی کرو گے ………… ؟؟؟
یوشع کے سوال پر عکاشہ جو مزے سے ببل چپا رہا تھا ببل کا غبارہ اپنے ہی منہ پے پھاڑ گیا.
آج مجھے ہارٹ اٹیک ضرور آئے گا بس کر دیں کیا کر رہے ہیں ………. ؟؟؟
ویسے مجھے بچپن سے ہی دلہنیں بہت پسند ہیں. یونی کی مصروفیت بھی تین ماہ بعد ختم ہو جائے گی.
پھر میں بلکل فارغ مصروف تو خیر اب بھی نہیں ہوں مگر چلو آپ کہتے ہیں تو شادی کر کے دیکھتے ہیں کیسا تجربہ رہتا ہے ……… ؟؟؟
عکاشہ نے چہکتے ہوئے جواب دیا.
چلو پھر گاؤں آ جاؤ تمہیں تمہاری ایک کزن سے ملواتا ہوں امید ہے کہ مل کر خوشی ہو گی ………. ؟؟؟
اور اگر اسے نہ ہوئی تو ………. ؟؟؟ عکاشہ نے یونی کے کوریڈور میں چلتے ہوئے پوچھا
آؤ تو سہی یوشع نے دعوت دی.
ماما نہیں مانیں گی ……. ؟؟؟ عکاشہ نے اب کی بار سنجیدہ جواب دیا.
تم وہ مجھ پر چھوڑ دو میں دیکھ لوں گا بس پیپرز ختم ہوتے ہی مجھے اطلاع کرنا میں لینے آ جاؤں گا. یوشع نے کہتے ہوئے پتھر مارا
بھائی ایسی باتیں میرے ساتھ مت کیا کریں. مجھے کچھ کچھ ہوتا ہے.
ایسا لگتا ہے جیسے میری نئی نئی شادی ہوئی ہو اور میاں مجھے باہر بلا رہا ہو کہ میں ” ائیر پورٹ سے تمہیں لے لوں گا پریشان مت ہونا” عکاشہ کے جواب پر یوشع نے سر نفی میں ہلایا
تمہارا کچھ نہیں ہو سکتا اچھے خاصے جملہ کا بیڑہ غرق کر دیا ہے.
بس ماما کی طرح آپ نے بھی ہار مان لی ہے اور مجھے لاعلاج قرار دیا ہے عکاشہ چہکا
چلو ملتے ہیں پھر بات کریں گے. یوشع کہتا ہوا پتھر سے اٹھ کر اپنے کپڑے جھاڑنے لگا
🪄🪄🪄🪄🪄
اس سے پہلے کہ وہ اپنی جیپ تک پہنچتا اسے کچھ دور امثال بیٹھی ہوئی نظر آئی.
امثال جو اپنے دھیان میں بیٹھی کنکر پھینک رہی تھی آہٹ پر چونکی
آپ شناسائی کی رمق ابھر کر معدوم ہو گئی
اس میں اتنی بھی حیران ہونے والی بات نہیں جتنا تم ہو رہی ہو ……………. ؟؟؟ اس کے قریب تھوڑے فاصلہ پر بیٹھتے ہوئے یوشع نے کہا
ویسے آپ یہاں کیا کر رہے تھے ………. ؟؟؟ امثال نے پوچھا
اور اگر یہی سوال میں کروں تو ………. ؟؟؟ یوشع نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے ایک کنکر اٹھا کر ندی میں پھینکا
تو میں جواب دے دوں گی بھلا اس میں چھپانے والی کیا بات ہے ……… ؟؟؟ امثال نے کندھے اچکائے
اچھا تو بتاؤ تم یہاں ندی میں کنکر پھینکنے کے علاوہ کیا کر رہی تھی ………. ؟؟؟
میں لکڑیاں چننے آئی تھی. تھک گئی تو کچھ دیر یہاں بیٹھ گئی امثال کی سادگی اسے اچھی لگی
مجھے تمہاری فیملی کا سن کر دکھ ہوا یوشع کو خود بھی سمجھ نہیں آئی کہ اس نے یہ بات کیوں کہی ……… ؟؟؟
ایسی باتوں پر ایک رحمدل انسان کو افسوس ہی ہوتا ہے. امثال کے جواب پر یوشع چونکا
رحمدل یہ رحمدل مجھے کہا ہے. یوشع نے اپنے سینے پر انگلی رکھی
نہیں اپنے ابا کو امثال نے منہ بنایا جبکہ یوشع اس کے یوں روٹھنے پر اسے دیکھنے لگا
اچھا ایک بات بتاؤ ……….. ؟؟؟
یہ گھر سے بھاگی ہوئی لڑکی ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے …….. ؟؟؟
یوشع کے سوال پر امثال نے اسے گھور کر دیکھا
یہ سوال مجھ سے پوچھا ہے …… ؟؟؟ امثال نے یوشع کی نقل اتارتے ہوئے اپنے سینے پر ہاتھ رکھا
نہیں اپنی اماں سے یوشع نے بھی اس کی نقل اتاری جس پر دونوں ہنسنے لگے
بڑے دنوں بعد نظر آئی ہو کہاں تھی ؟؟؟ اب وہ دونوں بہت دوستانہ ماحول میں گفتگو کر رہے تھے.
مجھے بچھو نے کاٹ لیا تھا. بہت تیز بخار ہو گیا تھا امثال کی بات پر یوشع نے سر ہلایا
میں تمہارے گھر آیا تھا. خاصی گندی جگہ پر ہے یوشع نے منہ بناتے ہوئے ایک کنکر ندی میں پھینکا
اتنی “گندی جگہ” نہیں جتنی گندی آپ نے شکل بنائی ہے امثال کی بات پر یوشع کا منہ کھل گیا اسے امثال سے ایسی امید نہ تھی.
تم جانتی ہو کہ میں کون ہوں ……….. ؟؟؟ یوشعنے رعب سے پوچھا
یوشع حیدر آفندی بڑی سرکار کے بڑے پوتے امثال کا اطمینان بھرا لہجہ یوشع کے لیے حیران کن تھا.
یعنی تم “شروع” سے ہی میرے بارے میں جانتی تھی امیزنگ ، اور مجھے پتہ ہی نہیں چلا……. ؟؟؟ یوشع نے اپنے اوپر افسوس کیا.
ابا نے بتایا تھا آپ کے بارے میں کہ آپ حویلی والے ابھی امثال نے اتنا ہی بتایا تھا کہ اسے اندازہ ہوا کہ ساری بات بتانے والی نہیں ہے.
حویلی والے یوشع نے امثال کو اچانک چپ ہوتا دیکھ کر پکارا
یہی کہ حویلی والے بہت اچھے ہیں. امثال نے زبردستی مسکراتے ہوئے جملہ پورا کیا اور اٹھ کھڑی ہوئی
سنو کیا تم روز یہاں آتی ہو …….. ؟؟؟ یوشع کے پوچھنے پر امثال نے اسے مڑ کر دیکھا
نہیں، مگر آپ کیوں پوچھ رہے ہیں ……… ؟؟؟
امثال کے جواب پر یوشع کو اپنی جلدبازی پر افسوس ہوا.
کیا ہم روز مل سکتے ہیں …….. ؟؟؟ امثال کو جاتا دیکھ کر یوشع نے پیچھے سے آواز لگائی
ہاں کیوں نہیں مگر ایک شرط پر امثال کو شرارت سوجھی
کیسی شرط ……… ؟؟؟
آپ مجھے لکڑیاں کاٹ دیے کریں. جب تک آپ مجھے لکڑیاں کاٹ کے دیے کریں گے تب تک میں آپ َے باتیں کر لیا کروں گی ……… ؟؟؟
لڑکی تمہارا دماغ ٹھیک ہے. اگر تم یہ بات پہلے کہتی تو میں سمجھتا کہ شاید تم مجھے جانتی نہیں ہو اسی لیے کہہ رہی ہو ………؟؟؟
مگر تم میرے بارے میں سب جانتے ہوئے بھی ایسا کہہ رہی ہو. مجھے حیرت ہے میرے آگے دو سو نوکر اور کئی کتے کام کرتے ہیں.
سمجھی یوشع کو شدید غصہ آیا.
تو پھر روز ان سے ہی مل کر بات کر لیا کریں آئندہ مجھے ایسی بیہودہ آفر مارنے کی ضرورت نہیں.
غریب ہوں مگر بےغیرت نہیں امثال کہتی ہوئی پلٹ گئی جبکہ یوشع اپنی اور اس کی بات کا موازنہ کرنے لگا
کون غلط تھا _ اور کہاں ……. ؟؟؟
🪄🪄🪄🪄
جاری ہے
