Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Deewanapan (Episode 13)Part 2

Deewanapan Madhoshi Season 2 by Mirha Kanwal

لیزہ صبح اٹھی تو اس کا سر چکرا رہا تھا اس نے آنکھوں کو بند کرتے ہوئے اپنے سر پر ہاتھ رکھا،،،،،،،،،

کچھ دیر خود کو ریلیکس کرنے کے بعد اس نے آنکھوں کھولیں تو آس پاس نظر دوڑائی وہ اپنے روم میں موجود تھی،،،،،،،،

یہ کیسے ہو سکتا ہے میں تو کل رات پارٹی میں تھی اور اب اپنے روم میں ہوں کیسے،،،،،،،، وہ گہرا سوچنے لگی لیکن اسے کچھ یاد نہ آیا

اس نے موبائل اٹھا کر ٹائم دیکھا تو نو سے اوپر ٹائم ہو رہا تھا،،،،،،،،

اوہ گاڈ میں اتنا لیٹ کیسے اٹھی ایک لیکچر بھی مس ہو گیا ہے،،،،،،، اس نے تیزی سے پاؤں میں جوتا پہنا اور واش روم گھس گئی

فریش ہونے کے بعد وہ بھاگتی ہوئی نیچے آئی،،،،،،،،

اٹھ گئی تم کتنی بار میں نے ملازمہ کو بھیجا تمہیں اٹھانے کے لیے لیکن تم ہو کہ گھوڑے بیچ کر سو رہی تھی،،،،،،، ذائشہ نے کہا جا لاؤنج کے صوفے پر بیٹھی تھی

لیزہ نے حیرت سے اسے دیکھا اسے نہیں معلوم کون کب اسے جگانے کے لیے آیا تھا اسے کچھ بھی یاد نہیں آرہا تھا یہ بات اس کی بے چینی بڑھا رہی تھی وہ جانتی تھی کہ اس کے سب سوالوں کا جواب ہما اور ذوہا کے پاس ہے،،،،،،،،،

اور تم کب آئی ہو رات کو کچھ معلوم ہی نہیں ہوا ہم شاید سو چکے تھے،،،،،،

وہ ابھی بھی سکتے کی حالت میں کھڑی تھی،،،،،،

کہاں گم ہو تم سے بات کر رہی ہوں میں،،،،،،،، ذائشہ نے اونچی آواز میں کہا

ج۔۔۔جی ماما مجھے ابھی یونی کے لیے دیر ہو رہی ہے سب باتیں آکر بتاؤں گی اوکے بائے،،،،،،، وہ جان چھڑا کر باہری دروازے کی طرف بھاگی

پتہ نہیں کیا کرتی ہے یہ لڑکی،،،،،،، ذائشہ نے نفی میں سر ہلایا

🔥
🔥
🔥

ارحام لیزہ اس حد تک گر سکتی ہے مجھے بلکل بھی یقین نہیں آرہا،،،،،،، یونی میں موجود ذوہا نے کہا

وہ تو شکر ہے تم نے اس کا ارادہ بھانپ لیا ورنہ نہ جانے کیا ہو جاتا،،،،،،،

تم پریشان نہیں ہو میں نے سب ہینڈل کر تو لیا،،،،،،، ارحام بولا

مجھے بس یقین نہیں کہ یہ وہی لیزہ ہے جس کی کمپنی میں میں نے اتنے سال گزارے،،،،،،،

وہ نہ جانے کس آگ میں جل رہی ہے ،،،،،،، اس نے ذوہا کو یہ نہیں بتایا تھا کہ لیزہ نے نشے کی حالت میں کیا کہا اور کیا کیا،،،،،،

تبھی لیزہ نے وہاں سے گزرتے ہوئے ان دونوں کی طرف دیکھا ،،،،،،،،

جیسے ہی ارحام نے اس کی نیلی آنکھوں میں دیکھا نہ جانے کیوں وہ نظریں جھکانے پر مجبور ہو گئی،،،،،،،

اوہ گاڈ جلدی سے ہما سے ملوں اور اس سے پوچھوں کل رات کیا ہوا تھا،،،،،،،، وہ تیز قدموں سے کلاس روم کی طرف بڑھی جہاں ہما اکیلی چیئر پر بیٹھی تھی

لیزہ اب کیسی ہو تم،،،،،، ہما اسے دیکھتے ہی فٹ سے بولی

کیا مطلب ہے اب کیسی ہو،،،،،،،، وہ اس کے سامنے چیئر کھسکاتی ہوئی بیٹھی

تمہارا نشہ تو اتر گیا ہے نا،،،،،،،، ہما کی بات نے لیزہ کے سر پر بمب پھوڑا

کیا۔۔۔۔کیا مطلب ہے تمہارا ،،،،،،، اس نے آنکھیں پھاڑے پوچھا

کل رات وہ ٹیبلیٹس والا گلاس ارحام نے نہیں تم نے پیا تھا،،،،،،،

کیا ہما ی۔۔۔یہ تم کیا کہہ رہی ہو،،،،،، اس نے اپنے سر پر ہاتھ رکھا

سچ کہہ رہی ہوں یار پتہ نہیں کیسے وہ گلاس تم نے پی لیا ورنہ میں نے اس ویٹر سے پوچھا تھا وہ کہہ رہا تھا اس نے ٹیبلیٹس والا گلاس ارحام کی طرف ہی رکھا تھا،،،،،،،،،

تبھی میں کہوں مجھے کچھ یاد کیوں نہیں آرہا ہے ہما،،،،،،، وہ پریشان ہوئی

ہاں اور تمہیں تمہارے گھر چھوڑنے میں گئی تھی وہ تو شکر ہے انکل آنٹی سو رہے تھے اور میں نے واچ مین سے کہا کہ تمہارے پاؤں میں چوٹ لگی ہے اس لیے تم چل نہیں سکتی،،،،،،،،

کیا اتنا سب کچھ ہو گیا اور مجھے معلوم بھی نہیں،،،،،،،، اس نے پریشانی سے اپنی پیشانی کو مسلا

میں تو بہت پریشان تھی اگر تمہیں اس حالت میں انکل آنٹی دیکھ لیتے تو نہ جانے کونسی قیامت آجاتی بس اللہ نے ہی بچا لیا تمہیں،،،،،،

ہما میں تو کل رات ارحام کو گاڑی میں بیٹھا کر لے جا رہی تھی اس کے بعد کیا ہوا مجھے کچھ یاد نہیں،،،،،،،،،

اب تم نے کیا کیا کیا نہیں یہ تو صرف ارحام ہی بتا سکتا ہے آدھا گھنٹہ تم اس کے ساتھ رہی ہو،،،،،،،،

اوہ نو ایسا نہیں ہو سکتا میرا سارا پلین ناکام ہو گیا نہیں ایسا کیسے ہو سکتا ہے،،،،،،،، وہ چلّائی

کنٹرول کرو یار باہر سٹوڈنٹس سن نہ لیں،،،،،،،

مجھے ابھی اس سے پوچھنا ہے اس نے کیا کیا تھا کل رات،،،،،،، وہ کھڑی ہوئی

لیزہ اتنی جلد بازی مت کرو یہ ٹھیک نہیں ہے،،،،،،، ہما بھی اس کے ساتھ کھڑی ہوئی

کیا مطلب ہے میں کل رات نشے کی حالت میں اس ارحام کے ساتھ رہی اور اس سے پوچھوں بھی نہ کہ کل کیا ہوا،،،،،،،

اچھا پوچھ لو لیکن کچھ دیر بعد،،،،،،،، ہما نے اسے سمجھانا چاہا

نہیں مجھے ابھی پوچھنا ہے،،،،، وہ تیز قدموں سے کلاس روم سے باہر نکلی ہما بھی اس کے پیچھے چل دی

ارحام اور ذوہا ابھی تک وہیں بیٹھے تھے جب لیزہ ان کے سر پر آن کھڑی ہوئی،،،،،،،

ارحام مجھے تم سے بات کرنی ہے،،،،،،،، وہ ذوہا کی طرف دیکھ کر بولی جس کا مطلب صاف تھا کہ ذوہا یہاں سے اٹھ جائے

جی کریں کیا بات ہے،،،،،،، ارحام نے اس کی طرف دیکھا اس لیزہ میں اسے کل رات والی لیزہ کو ڈھونڈنا چاہا مگر ناکام رہا

اوکے ارحام لیکچر کا ٹائم ہونے والا ہے میں چلتی ہوں،،،،،،، ذوہا کھڑی ہوئی

بائے،،،،،،، ارحام نے اسے مسکراتے ہوئے کہا تو لیزہ نے دانت پیسے

ہما بھی واپس مڑ گئی اب وہ دونوں وہاں اکیلے تھے،،،،،،،،

کل رات کیا ہوا تھا،،،،،،،

کیا مطلب،،،،،،، ارحام نے گردن اوپر کرتے ہوئے پوچھا کیوں کہ وہ بیٹھا تھا اور لیزہ کھڑی تھی

ارحام تم اچھی طرح جانتے ہو میں کیا پوچھنا چاہتی ہوں مجھے ابھی اور اسی وقت جاننا ہے کل رات کیا ہوا تھا،،،،،،،،،

ارحام کھڑا ہوا اور اس کی فریبی آنکھوں میں دیکھا،،،،،،،،

کل رات آپ نشے میں تھی،،،،،،، ارحام کی بات پر لیزہ نے آنکھیں بند کیں

یہ بات مجھے بھی معلوم ہے میں تمہارے ساتھ باہر گئی تھی وہاں کیا ہوا تھا یہ پوچھ رہی ہوں،،،،،،،،،،

پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ میرے ساتھ نہیں بلکہ مجھے اپنے ساتھ لے کر گئی تھی،،،،،،،،

اور دوسری بات،،،،،، لیزہ نے اس کی طرف دیکھا

وہاں کچھ بھی نہیں ہوا تھا میں واپس لے آیا تھا،،،،،، کچھ پل تک وہ اسی کی آنکھوں میں دیکھنے رہنے کے بعد بولا

ایسا کیسے ہو سکتا ہے میں نشے کی حالت میں تھی کون جانے تم نے میرے ساتھ کیا کیا،،،،،،،،

اس کی بات سن کر ارحام کے سر پر حیرت کے پہاڑ ٹوٹے،،،،،،،،

بولو بولتے کیوں نہیں اگر تم نے میرے ساتھ کچھ ایسا ویسا کیا نا تو پوری دنیا میں تمہیں بدنام۔۔۔۔۔۔۔۔

اس سے پہلے لیزہ آگے کچھ بولتی ارحام نے سختی سے اس کے منہ پر ہاتھ رکھا

بس ایک لفظ اور نہیں،،،،،،، ایک پل کے لیے تو لیزہ سہم گئی اس کی آنکھوں میں اتری لالگی کو وہ بخوبی دیکھ سکتی تھی

میرے پاس بہت کچھ ہے کہنے کو مس لیزہ خانزادی لیکن میں عورت ذات کی عزت کرنا جانتا ہوں آئندہ کچھ بولنے سے پہلے سوچ لینا ہر بار میں خود پر کنٹرول نہیں رکھ سکتا،،،،،،،

اس نے ایک جھٹکے سے اسے چھوڑا اور بیگ اٹھائے وہاں سے نکل گیا،،،،،،،،،

وہ وہاں کھڑی تب تک اس کی پشت کو دیکھتی رہی جب تک وہ اس کی نظروں سے اوجھل نہ ہو گیا

🔥
🔥
🔥

ہیلو ذائشہ کیسی ہو،،،،،،،

میں ٹھیک ہوں ماہا تم کیسی ہو،،،،،،،

میں بھی ٹھیک ہوں ایکچولی میں نے تمہیں ایک گڈ نیوز سنانے کے لیے کال کی ہے،،،،،،،

اچھا اور وہ کونسی ہے،،،،،، ذائشہ کو تجسس ہوا

آریان کی منگنی ہو رہی ہے کل شام،،،،،،

کیا یہ کیا کہہ رہی ہو یوں اچانک اور کس کے ساتھ،،،،،،، وہ خوب حیران ہوئی

شہروز کی بیٹی جو ہمارے ساتھ رکی ہوئی ہے،،،،،،

ہاں ہاں وہ الائیہ،،،،، ذائشہ بولی

ہاں وہی بہت پیاری بچی ہے اور آریان کو بہت پسند ہے،،،،،،،

کیا سچ میں،،،،،،، ذائشہ نے خوشی اور حیرت کے ملے جلے اثرات سے کہا

یہ تو بہت ہی اچھا ہو گیا چلو کوئی خوشی تو منائی جائے گی ہمارے گھر میں،،،،،،،،

ہاں بس تم ان دونوں کے لیے دعا کرو اللہ ان کی جوڑی سلامت رکھے،،،،،،، ماہاویرا نے کہا

آمین آمین آریان تو ماشاءاللّٰه‎ بہت ہی سلجھا ہوا اور سمجھدار بچہ ہے اور الائیہ بھی کافی اچھی لڑکی لگی ہے مجھے اللہ ان دونوں کو خوش رکھے،،،،،،،،

آمین،،،،، ماہاویرا نے کہا

اچھا ذائشہ میں سوچ رہی تھی ہم شاپنگ اکٹھے کر لیتے ہیں،،،،،،،،

ہاں بلکل بہت اچھا آئیڈیا ہے یہ تو وقت بھی اچھا گزر جائے گا،،،،،،،،،

پھر شام پانچ بجے تیار رہنا تین چار گھنٹے تو لگیں گے شاپنگ کو،،،،،،،،

ہاں اتنے تو لگ جائیں گے ٹھیک ہے میں تیار رہوں گی،،،،،،،،،

ماما ویر پھو کی کال ہے،،،،،،،، ایشا بھاگتی ہوئی ذائشہ کے پاس آئی

جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *